Tag: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

  • نوازشریف نے جووعدے کئے وہ پورے کردیے،وزیراعظم

    نوازشریف نے جووعدے کئے وہ پورے کردیے،وزیراعظم

    حویلیاں :وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جووعدے کئے وہ پورے کردیے، جولائی میں جوفیصلہ عوام کریں گے وہی فیصلہ قبول کرنا ہے، 5سال تنقید کرنے والے باتوں پر ووٹ نہیں لے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے منصوبے شروع کیے اور مکمل بھی کیے، نوازشریف نے جووعدے کئے گئے وہ پورے کردیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موٹر وے منصوبے ملکی ترقی کے منصوبے ہیں، حویلیاں موٹروے چھوٹا منصوبہ نہیں ہے، نومبر تک موٹر وے مکمل ہوجائے گا، ماضی میں منصوبے کئی ادوار میں مکمل ہوتےتھے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ نے 2013میں جوفیصلہ کیا اس کے ثمرات پورے ملک کو مل رہے ہیں، بجلی،گیس یا کسی بھی شعبے کو دیکھیں ن لیگ نے ہر ایک کوترقی دی، یہ سب ترقی آپ کے ووٹ کی وجہ سےممکن ہوئی، ایک اورجمہوری حکومت بھی آئی لیکن کام نہ ہونے کے برابرتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ووٹ صرف خدمت اورترقی کی سیاست کوملیں گے، خدمت اورترقی کی سیاست صرف نوازشریف کی ہے، جولائی میں ن لیگ کے نمائندے پھر آئیں گے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، جوفیصلہ عوام کریں گے وہی فیصلہ قبول کرنا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بہترین نگراں سیٹ اپ کی کوشش کی جس کا فیصلہ ہوگیا، امید کرتا ہوں عوام اپنے ضمیر کے مطابق بہتر فیصلہ کریں گے، 5 سال تنقید کرنے والے باتوں پر ووٹ نہیں لے سکتے۔

    شاہد خاقان عباسی کا خطاب میں کہنا تھا کہ وہ وقت دورنہیں جب موٹروے سے اترے بغیر خنجراب سے گوادر تک سفر کریں گے، پشاور سے کراچی کا سفراب دنوں میں نہیں گھنٹوں میں طے ہوگا۔

    وزیر اعظم نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا سو دن کے منصوبے کی باتیں کرنے والوں نے پانچ سال میں دھرنےکے سوا کچھ نہیں کیا، صرف ن لیگ کے دور میں ہی پاکستان میں ترقی ہوتی ہے، پشاورمیں بیٹھ کر ہزارہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے کہا میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، وزیراعظم

    نوازشریف نے کہا میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سے تھے، طویل انٹرویو میں سے 3سطروں کو اچھالا گیا ، نوازشریف نے کہا میرےبیان کو توڑ موڑ کر  پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پریس کانفرنس میں نواز شریف کے متنازع بیان پر وضاحتیں دیتے ہوئے کہا کہ آج نوازشریف سے ملاقات ہوئی، نوازشریف نے ملاقات میں بیان کی تردید کی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سے تھے، ممبئی حملے کےملزمان پاکستان سے نہیں تھے، پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈےکاحصہ نہیں بنناچاہئے، طویل انٹرویو میں سے 3سطروں کواچھالا گیا ، نوازشریف نے کہا میرےبیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، نوازشریف نے بتایا ممبئی حملے پر تنظیموں کی بات کی نہ کوئی مفروضہ ہے۔

    [bs-quote quote=” نواز شريف پارٹی کے رہبر ہيں ، ميں اور پوری پارٹی نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے” style=”default” align=”left” author_name=”شاہدخاقان عباسی ” author_job=”وزیراعظم ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/ShahidKhaqan60x60.jpg”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا ملکی سرزمين کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزيراعظم کے طور پر بھی قائم تھا اب بھی قائم ہوں، نان اسٹيٹ ايکٹر کے حوالے سے رپورٹنگ ٹھيک نہيں، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ميڈيا نے بيان کوتوڑمروڑکرپيش کيا گیا، سول ملٹری تعلقات ميں تناؤپيدا ہوتا رہتا ہے، حقائق سامنے آنے پر تحفظات دور ہو جاتے ہيں۔

    انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اليکشن وقت پر ہونگے، مستعفی نہيں ہورہا ،31مئی تک وزیراعظم رہوں گا، مخلوق خلائی ہو يا زمينی ، اليکشن ضرور ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شريف پارٹی کے رہبر ہيں ، ميں اور پوری پارٹی نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پرقومی سلامتی کمیٹی  اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔

    وزیراعظم نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن اور نوازشریف ترقی کا دوسرا نام ہے، وزیراعظم

    مسلم لیگ ن اور نوازشریف ترقی کا دوسرا نام ہے، وزیراعظم

    خاران: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف ترقی کا دوسرا نام ہے،فیصلہ عوام نے کرنا ہے، ن لیگ کی سیاست یا گالی کی سیاست چاہیے،مخالفین کی بدقسمتی ہے، ان کی گالیاں ختم ہوگئی لیکن پذیرائی نہ ملی، جولائی میں گالیوں کی سیاست بھی دم توڑجائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی، کسی بھی صوبے،شہرمیں جائیں اوراسکیمزدیکھیں، ملک بھرمیں تمام اسکیمزپرنوازشریف یان لیگ کی تختی لگی ہوگی، کیایہ مسائل پہلے نہیں تھے،ن لیگ نےمسائل کوحل کیا، حکومت سےسب سےپہلےنامکمل اسکیمزکومکمل کیا۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف ترقی کادوسرانام ہے، آج بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سڑکوں کا جال بچھاہوا ہے، خاران کےعوام نےعبدالقادربلوچ کومنتخب کرکےاسمبلی میں بھیجا، ، ملک بھرمیں سڑکوں کاجال ایک دوسرے کو مزید قریب لایاہے۔

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی کیلئےکام کرنے والی جماعت ہے، خاران سڑک منصوبہ اس علاقے کیلئےاہم منصوبہ ہے، منصوبے سے ایران جانے والے افراد کو سہولت ملے گی، اہم منصوبوں پرکام کیا اور مزید کام کررہےہیں، بہت سے اسکیمز حکومت خود اپنے وسائل سے بنارہی ہے، پرانے منصوبے مکمل ہوچکے نئے منصوبے بن رہےہیں، ترقی جھوٹےوعدوں سے یا باتوں سےنہیں ہوتی، ترقی کیلئےعملی اقدامات کرناہوتے ہیں اوروہ ہم نے کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان یاد رکھیں بلوچستان مستقبل میں امیرترین صوبہ ہوگا، بلوچستان کوامیرصوبہ بنانےکیلئے آئندہ حکومت کا انتخاب دیکھنا ہوگا، بلوچستان میں امن کی ضرورت تھی اورہم نے اس پرکام بھی کیا، ہم نے سیاسی طور پر سب کو متحد کیا،فوج نے بھرپور مقابلہ کیا، آج ملک بھر میں امن ہے، لوگ پرامن زندگی گزار رہےہیں۔

    وزیر اعظم نے نوکنڈی سے ماشکیل اورخاران سے پشین تک سڑکوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کاسفر جاری ہے اور اس امن کو ہم نے برقراررکھنا ہے، مخلص قیادت کواسمبلی میں بھیجیں گےتوترقی کاسفرجاری رہےگا، بلوچستان کے ہر ضلع میں ایک ایل پی جی ایئرمکس کی اسکیم بنائی جائےگی۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی ایک بنیادی حق ہے،بلوچستان کی گیس ملک بھرنےاستعمال کی،قدرتی وسائل سےفائدہ اٹھانے کیلئے انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے، سروے جاری ہے جلدبہترین اسپتال بھی قائم کیےجائیں گے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج سیاست میں عوام سےکوئی چیزڈھکی چھپی نہیں ہے، عوام جانتےہیں آج کل سیاست کا کیا معیارہے، ایک طرف مسلم لیگ ن کی سیاست اوردوسری طرف گالی کی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے،ن لیگ کی سیاست یاگالی کی سیاست چاہیے، مخالفین کی بدقسمتی ہے.ان کی گالیاں ختم ہوگئی لیکن پذیرائی نہ ملی، مخالفین گالی کی سیاست چھوڑیں اورعملی سیاست کریں۔

    سینیٹ اںتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سےمتعلق ہم نےکچھ نہیں کہا، ایک جماعت کےسربراہ نےکہا میرےلوگ خریدے گئے ، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آیا تو بیچنے اور خریدنے والاساتھ کھڑےتھے، عوام خودفیصلہ کریں گے میں نے کوئی غلط بات تو نہیں کی، ان لوگوں کوحکومت مل گئی تو یہ کیاترقی کریں گے، آج بھی لڑائی ہورہی ہےکس کےارکان بکے اور کس نےخریدے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس نصف کردیاگیاہے، جولائی میں عوام اپنی تقدیرکافیصلہ کریں گے، جولائی میں گالیوں کی سیاست بھی دم توڑجائےگی، ملک میں ٹیکس اصلاحات لےکرآئےہیں، وسائل کیلئےٹیکس اصلاحات لائی جارہی ہیں، چیلنج کرتاہوں عوام کو آکر بتائیں ٹیکس اصلاحات سے کتنافائدہ ہوگا، تنقیدضرورکریں لیکن عوام کوبتائیں انہوں نےکتناٹیکس اداکیا۔

    افغانستان کے دورے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغان لیڈرشپ سےدورےمیں کھل کربات ہوئی، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے، افغانستان میں جنگ مسائل کاحل نہیں، افغانستان میں مسائل کاحل مل بیٹھ کرہی نکالاجاسکتاہے، ہم چاہتےہیں افغانستان میں امن قائم ہو،طویل جنگ سےنقصان ہوا، افغانستان میں بھی امن ہوگااوراس کےثمرات ہمیں ملیں گے۔

  • وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات سے میرے بیانیےکودھچکا نہیں لگا‘ نوازشریف

    وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات سے میرے بیانیےکودھچکا نہیں لگا‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مناسب سمجھیں تو وضاحت مانگ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ عدالت میں جوڈبےآرہے ہیں انہیں کھول کردیکھناچاہیےکیا ہے، یہ ڈبے سیالکوٹ کے ٹرنک بازارسے لائے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ادارے کسی کوآلہ کار بناتے ہیں یہ سلسلہ اب رک جانا چاہیے اور ہرادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

    نوازشریف نے کہا میں نے کبھی ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کی، انہوں نے کہ آئین اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا ضروری تھا، اس ملک میں آج تک ووٹ کو احترام نہیں ملا اور اب ہرجگہ میرے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ چیف جسٹس کو ایسی باتیں نہین کرنی چاہئیں جو انہوں نے کی ہیں وہ فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا تھا کہ اڈیالہ میں جگہ خالی ہے، ایسی باتیں کسی بھی وزیراعظم کے لیے کرنا انتہائی غیرمناسب ہے، کیا ایسےالفاظ جج کوزیب دیتے ہیں، ہم نے پھربھی واویلا نہیں مچایا۔

    نوازشریف نے کہا کہ 4 سال میں بتائیں کہاں میں نے آئین سے تجاوز کیا ، آئین نےجو مینڈیٹ دیا اس سے کبھی تجاوز نہیں کیا، دوسروں کو بھی آئین کی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے، اداروں کوایک دوسرے پراعتماد کرنا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف سے صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارعلی خان سے متعلق سوال کیا جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نے جواب دیا کہ آپ کو اس معاملے کی اتنی فکرکیوں ہے۔

    چیف جسٹس اپنا کام کریں حکومت کے کام نہ کریں ، نواز شریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اپنا کام کریں حکومت کے کام نہ کریں، اللہ کے فضل سے بھاگنے والے نہیں، سزا دینا ضروری ہے تو میرا نام کوٹیکنا یا کسی اور ریفرنس میں ڈال دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم  ترکی کے بعد لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم ترکی کے بعد لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

    لندن : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دورہ ترکی کےبعد لندن پہنچ گئے، جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعےلندن کےلوٹن ایئرپورٹ پرپہنچے، وزیراعظم لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں شوکت عزیز کے گھر گئے اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔


    مزید پڑھیں : آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان


    گذشتہ روز او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ القدس شریف سے متعلق آج غیر معمولی وقت ہے، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ امریکادوریاستی حل کادوبارہ اعادہ کرے۔

    شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے رینٹل منصوبے سے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں ہوئی ،وزیراعظم

    پیپلزپارٹی کے رینٹل منصوبے سے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں ہوئی ،وزیراعظم

    جھنگ : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں سے ایک واٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، اگر شہباز شریف نہ ہوتےتو ریکارڈ مدت میں اتنے منصوبےمکمل نہ ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب نے 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاورپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے سے 810میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پہلا مرحلہ14ماہ میں مکمل ہوگا، مجموعی طور پر26 ماہ میں منصوبے سے 1263میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، بجلی مائع قدرتی گیس سے پیدا کی جائے گی۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا منصوبہ جب بجلی بنائےگاتو ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، بہت سےالزامات لگائے گئے جن میں کوئی صداقت نہیں، منصوبہ 80ارب کی لاگت سےتیارہورہاہے، دنیامیں کوئی منصوبہ اتنی لاگت میں تیار نہیں ہوتا، 3 منصوبے20ماہ کی مختصرمدت میں مکمل ہوئے۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی پی رینٹل منصوبہ لے کرآئی ،ایک کلو واٹ بجلی نہ ملی ، پیپلزپارٹی کے منصوبوں سے ایک واٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی ، ان منصوبوں سےملک اربوں کا مقروض ہوگیا۔

    وزیراعظم نے بجلی کے کارخانے بنانے کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دیدیا اور کہا کہ اگرشہبازشریف نہ ہوتےتو ریکارڈ مدت میں اتنے منصوبے مکمل نہ ہوتے، 6 ہزارمیگاواٹ بجلی دینے کی ذمے داری شہبازشریف کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی 10ہزار میگاواٹ کی ضرورت تھی، ہم نے 2030 تک کے لیے بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، ہم نے بجلی کے منصوبوں میں چیلنج قبول کیا بلکہ شفافیت کا معیارقائم کیا، جمہوری اورآمریت کی حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے، ہم اپنی شفافیت اور معیار پر قائم ہے، جواب دے سکتے ہیں۔

    شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ صرف آج بلکہ مستقبل کےلیے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکاہے، 50 سے 60 فیصدبجلی چوری والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی ذمے داری نہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بڑی جماعت کے پاس حکومت ہے، گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست ہماری سیاست نہیں ہے، ہم نے سیاست کا یہ انداز میاں نوازشریف سے سیکھا ہے، الائنس بن رہے ہیں لیکن صفر جمع صفر،صفر ہی ہوتاہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر امید ہے عوام ہمیں ہی منتخب کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی ضرورت تھی تو ہم نےمل کرترمیم کی، سینیٹ میں وہ ترمیم گئی تونہ پیپلزپارٹی نہ پی ٹی آئی آتی ہے، آج نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کہ ہر صوبےمیں اربوں کے منصوبےمکمل ہورہےہیں، سب کواس بات کی کوشش کرنی ہےکہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

    خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، گزشتہ 70سال میں بجلی کےاتنےمنصوبےنہیں لگےجتنے4سال میں لگے، 1999 سے 2008 تک حکومت کرنے والے اپنے کسی منصوبے کا بتائیں، ہم جس مشن پرنکلےتھے اسے پورا کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت اپنےوسائل سے منصوبےلگا رہی ہے، اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں حکومت جون تک مدت پوری کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

     اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ کانگ ژن ژو نے ملاقات کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے۔ سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی، نائب وزیرخارجہ نے چین کےوزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کاپیغام دیا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے، سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔ اور پرامن ہمسائیگی کےحوالےسے پاکستان اور چین کا وژن مشترک ہے، تعلیم،صحت جیسے منصوبوں میں تعاون مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چینی سفیربھی موجود تھے۔

    دوسری جانب سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں، اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ جبکہ نئے منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔

    اجلاس میں ستائس ارب ڈالر کے بائس میگا منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، ان منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زون،کراچی لاہور پشاور ریلوے لائن، ملتان سکھر موٹر وے اور گوادر انٹر نشنل ائیر پورٹ شامل ہے۔

    سی پیک کے تحت زرعی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    گزشتہ روز اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان نے گوادر میں چین کی جانب سے اس کی کرنسی کےاستعمال کی تجویز مسترد کردی تھی، پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ چینی کرنسی کے آزادانہ استعمال یا اس کو ڈالر کا درجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ اس سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ ناشتہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ ناشتہ

    کراچی : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی اور ناشتہ ایک ساتھ کیا ، وزیر اعلیٰ نےایپکس کمیٹی کےفیصلوں اوراس پر عمل سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم نے ساتھ ناشتہ کیا، دونوں کےدرمیان ملاقات پونے دو گھنٹے جاری رہی۔

    وزیر اعلٰیٰ نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور اس پر عمل سےمتعلق آگاہ کیا جبکہ کراچی میں آپریشن اور امن کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کے سی آر سے متعلق رکاوٹوں کے بارے میں بتایا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے معاشی ،اقتصادی ، تجارتی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔