Tag: وزیراعظم شاہد خاقان

  • وزیراعظم سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کی ملاقات

    وزیراعظم سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کی ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاؤس شواب نے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستانی معیشت میں حالیہ بہتری متاثر کن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے اورتعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا کئے، مغربی ملکوں سے سرمایہ کاری کے اضافی ذرائع کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ونجی شعبوں کی ترقی پربھرپور توجہ دے رہی ہے، ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ کلاؤس شواب کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں حالیہ بہتری متاثرکن ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیارنہیں‘ شاہد خاقان عباسی


    کلاؤس شواب نے وزیر اعظم کو صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبرسکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی جسے وزیر اعظم نے خوش دلی سے قبول کیا، کلاؤس شواب نے کہا کہ سیاسی استحکام سے عالمی تاجر برادری کا پاکستان پراعتماد بحال ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، سری لنکن صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سری لنکا سارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سری لنکا کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

  • عوام نے پاناما کیس کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، وزیراعظم

    عوام نے پاناما کیس کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام نے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دیں گے، ن لیگ کے ووٹرز احتجاج نہیں نواز شریف کا استقبال کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ان کے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کے لیے فل بینچ بنانے کی درخواست کریں گے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 62 اور 63 کی شق میں بہت ابہام ہے اسے دور کرنا چاہیے، شاید 20 کروڑ عوام میں سے کوئی بھی اس شق پر پورا نہیں اترتا، آئین میں ترمیم کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں لیکن میری کوئی آف شور کمپنی یا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں ، حکومت قانون لائی ہے جس کے تحت آف شور کمپنیاں ڈکلیئرڈ کرنا پڑیں گی۔

    ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کرنی پڑیں گی، نادرا نمبرکو این ٹی این بنادیا جائے تو معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔