Tag: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں دھرنے سے متعلق صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مذہبی جماعتوں اورعلما ومشائخ سے دوبارہ رابطوں کے ساتھ ساتھ صورت حال پرعسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لینے پراتفاق کیا۔

    لاہورمیں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کےبعد دھرنے والوں سےعلما کےذریعے رابطہ کیا جائے گا۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    خیال رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طالبان پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    طالبان پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    نیویارک : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے ذریعے امن ممکن نہیں ہے، ہم سے زیادہ امن افغانستان میں کوئی نہیں چاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر250 صفحات کا ڈوزیئرپیش کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف دلائل کے ساتھ حقیقت بیان کی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یا کسی دہشت گردی کے حامی نہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ میں شراکت دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرکوئی دہشت گردی کےخلاف لڑرہا ہےتو وہ پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے کہیں سے ڈومور کی آوازنہیں سنی۔


    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا امریکہ کو کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اورافغان عوام کو مسئلےکا حل خود ہی نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں بھارتی مداخلت قبول نہیں ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سول وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    واضح رے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یوم آزادی پرصدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا قوم کو پیغام

    یوم آزادی پرصدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا قوم کو پیغام

    اسلام آباد : صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جشن آزادی کے دن اپنے پیغام میں کہا ہے قوم اتحاد کو فروغ دے اور آئین کی بالا دستی یقینی بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرصدرمملکت نے مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور بے یقینی پر قابو پا کر محبت اور ہم آہنگی کے فروغ اور نا امیدی کو امید میں تبدیل کرکے قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

    یوم آزادی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں کو بحال اور مضبوط کریں گے تاکہ وہ آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے اور اُس نے نتیجہ خیز مذاکرات شروع کرنے کےلیے کوششیں کیں تاہم بدقسمتی سے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اس حوالے سے بڑی رکاوٹ بنے رہے۔


    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کو یقینی بنانے کےلیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نہ صرف ان قربانیوں کا اعتراف کرے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔