Tag: وزیراعظم شہباز

  • وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے، وزیراعظم

    وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے، وزیراعظم

    تورغر : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دن رات ڈیفالٹ کیلئے دعائیں کرنے والوں کے خواب دفن ہوگئے ، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی سیاسی قیادت پاکستان کی ترقی پریقین رکھتی ہے، اگر ملکی ادارے اور ان کے سربراہ فیصلہ کرلیں پاکستان کی تقدیربدلنی ہےتوکوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب ملکر محنت کریں تو پاکستان کو قرضے لینےکی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ وقت بھی آئےجب ہم دوسروں کو قرضےدیں گے، کام کرنے کا حوصلہ اورجذبہ ہوگاتو پاکستان دیگر ممالک سے آگے نکل جائے گا۔

    سوئیڈن واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاہے، دنیاکوبتائیں گےقرآن کریم کی بےحرمتی برداشت نہیں، ایسی حرکت کرنیوالےسیدھےہوجائیں ورنہ امت مسلمہ سیسہ پلائی دیواربن جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ،افواج پاکستان،سپہ سالار،سیاسی قیادت سب کوملکرپاکستان کوآگےلیکرجاناہوگا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان نےترقی کی، 2018کےبعدسب جانتےہیں کہ پاکستان کیساتھ کیا ہوا۔

    آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نےبڑی مشکل سےآئی ایم ایف کاپروگرام کیا، آئی ایم ایف کاپروگرام کوئی مٹھائی نہیں ہے ۔ پاکستان کےمخالفین ڈیفالٹ کیلئےدن رات دعائیں کررہےتھے، اللہ نےان مخالفین کاخواب دفن کردیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکرگزارہوں جنہوں نےمیری معاونت کی، آرمی چیف نےیواےای،سعودی عرب سے3ارب ڈالرلیکردیئے۔

  • وزیراعظم  کا ضلع تورغر میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم کا ضلع تورغر میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان

    تورغر: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولوں میں غریب گھرانوں کے بچے بچیاں پڑھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اورآپ کےبزرگوں نےبڑی قربانیاں دی ہیں، تربیلاڈیم کیلئےاپنی زمینیں بھی قربان کردیں، یہ آپ کی بہت بڑی خدمت ہےجونظراندازنہیں کی جاسکتی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی پاکستان کاخوبصورت ترین صوبہ ہے، کےپی میں خوبصورت پہاڑ،خوبصورت لوگ رہتے ہیں اور یہاں کے عوام بہت بہادرہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 75 سالوں میں کاوشیں کی جاتی توکےپی بہت ترقی یافتہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم نےبزرگوں،شہیدوں کااحترام نہیں کیا، لاکھوں گھرانے ہندوستان چھوڑ کر اس خطے کی طرف آئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ15سے20سالوں میں یہ پل بن جاناچاہئےتھا، اس عرصے میں لوگوں کاکتناوقت ضائع ہوگیاجس کی کوئی قیمت نہیں، انگریزی کامحاورہ ہےٹائم ازمنی وقت آپ کاپیسہ ہے، میں نےہدایات جاری کی ہیں کہ یہ پل ایک سال میں بنناچاہئے، وفاقی حکومت مکمل طورپرمعاونت کرےگی، مجھ سےوعدہ کیاگیاہےبہترین ٹھیکیدارلائیں گےجو24گھنٹےکام کرے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہوئےتواس پل کاافتتاح بھی ہم کریں گے، آپ کےعلاقےمیں دانش اسکول کااعلان کرتاہوں، پنجاب میں درجنوں دانش اسکول بنائیں تھے، دانش اسکولوں میں غریب گھرانوں کےبچےبچیاں پڑھتے تھے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کے بچے بڑے اسکولوں اور یونیورسٹی میں پڑھتےہیں، ہم نے دانش اسکول بھی اسی لیول کےبنائے تھے ، ہمیں مل کراس منصوبےپرکام کرنا ہے۔

  • قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے، قرآن پاک کی بےحرمتی پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم ،حکومت بھرپورمذمت کرتی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں، سویڈن میں اسلاموفوبیا ،نفرت کا بیانیہ بنایاگیا ہے، سویڈن حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اطمینان ہے کہ اوآئی سی نے اس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلایا، اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس میں سویڈن میں پیش واقعےکی بھرپورمذمت کی گئی، حکومت پاکستان اوآئی سی کے اجلاس اور فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمان بستےہیں ہیں،اسلاموفوبیا،نفرت کابیانیہ بنایاگیاہے، امیدکرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کاواقعہ نہیں ہوگا، ہماراسویڈن حکومت سےمطالبہ جائزہے، وزارت خارجہ کے ذریعے اس کا فالواپ بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم  کی اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے پر قوم اور  کاروباری برادری کو مبارکباد

    وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی اضافے پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ ہماری محنت،درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مہنگائی میں کمی،تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سےپھر آغازہو رہاہے ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے،مایوسی کے بعد امیدکا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں، پرخلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لا رہی ہے، نوازشریف کے تعمیرو ترقی اور عوام کی خوشحالی کے وژن پر ایک بار پھر عمل پیرا ہیں، 2013 سے 2018 کے درمیان پاکستان کو توانائی بحران، دہشتگردی سےنجات دلائی تھی، معاشی ترقی لائےتھے،ایک بارپھراسی جذبے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لارہے ہیں۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی ترقی اور معاشی استحکام کے سفر کو اسی سمت اور اسی جذبے و محنت سے جاری رکھنا ہو گا، نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا آغاز کیا، معیشت بحالی، مہنگائی 4 فیصد اور کھانے پینے کی اشیا کی شرح 2 فیصد پر لائے تھے، ترقی کی شرح 6.1 فیصد، پالیسی ریٹ ساڑھے 6 فیصد پر تھا، اب دوبارہ ترقی کے اسی سفر کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب زراعت،آئی ٹی، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کے روزگار، کاروبار،معاشی خودمختاری سےہمکنار کریں گے۔

  • وزیراعظم کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے حمایت کا شکریہ

    وزیراعظم کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے حمایت کا شکریہ

    پیرس : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور سماجی ومعاشی ترقی کیلئے حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات ہوئی، شہبازشریف کی رواں سال وزارت عظمیٰ سنبھالنے والے چینی ہم منصب سے پہلی ملاقات تھی۔

    ملاقات پاکستان اور چین کی سدابہارآزمودہ کوآپریٹوشراکت داری کی روایتی پرجوش ماحول میں ہوئی، جس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اورمعاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری ،سماجی ومعاشی ترقی کیلئے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے متنازع خطےمیں جی20 اجلاس بلانےکی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کا مظہر ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک،چین دوستی منفرد اور عوام کے درمیان موجود گہرےبرادرانہ جذبات پر استوار ہے، جس پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ آئرن برادر پاکستان چین کی ہمسایوں سے متعلق سفارتکاری میں خصوصی درجہ رکھتا ہے۔

  • جاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    جاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جاپانی سفیر نے بتایا کہ چاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ٹویوٹا ایشیا کے صدر یوشیکی کونیشی اور انڈس موٹرزسی ای او علی اصغرجمالی کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کواپنی ترقی اورخوشحالی کےایک اہم شرکت دارکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کیلئےسرمایہ کاری کیلئےوسیع مواقع موجودہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹویوٹا کی مقامی سطح پر ہائی برڈگاڑی کی پیداوار خوش آئند ہے، ہائی برڈگاڑیوں سے ایندھن کےدرآمدی بل میں کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے صنعتوں کوسہولیات فراہم کر رہےہیں ، اس موقع پر جاپانی سفیر نے بتایا کہ چاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

    ملاقات میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جولائی سےٹویوٹاانڈس موٹرزپاکستان سےگاڑیوں کےاسپیئرپارٹس کی برآمدشروع کررہا ہے، اسپیئر پارٹس کی برآمد سےپاکستان آٹواسپیئرپارٹس کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بن جائے گا۔

    جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی انجینئرنگ شعبےکی استعداد سےفائدہ اٹھاکراسپئیرپارٹس کی برآمدات کوبڑھایاجائے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مند

    وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مند

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مندہیں ، اس اسکیم پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی کوششیں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کو عوام دوست بنانے کی تیاریاں جاری ہے اور وزیراعظم ریلیف اور سستا پٹرول اسکیم کے لئے متحرک ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بجٹ میں ریلیف کیلئے مشاورت کاعمل تیز کردیا، شہباز شریف موٹرسائیکل سواروں کیلئے سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سستا پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کواعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہے، وزیراعظم سبسڈی کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے بھی خواہشمند ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غریب خواتین،مزدور،کسان ،یوتھ کو براہ راست اسکیموں سےفائدے کی تیاری جاری ہے ، وزیر اعظم نے سبسڈی کو براہ راست حق داروں تک پہنچانےکی تجاویزمانگ لیں ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی 7 کمیٹیاں آج سفارشات پیش کریں گی۔

    وزیر اعظم نے یوریا سبسڈی براہ راست کسان کو دینے کی حکمت عملی تیار کرنے سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی براہ راست مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئےرعایتی نرخ پر چینی، آٹا ،گھی اسکیم میں توسیع کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔

  • آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

    آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عائشہ غوث پاشا نے آئندہ بجٹ پرپیشرفت، عوامی ریلیف اور اقتصادی صورتحال سےآگاہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات کےباوجود ٹیم نےمعیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائق تحسین ہے، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری کے اجلاس میں کہا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • آئندہ بجٹ میں عام آدمی  کے لیے ریلیف، وزیراعظم کی اہم ہدایات

    آئندہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف، وزیراعظم کی اہم ہدایات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری کا اجلاس ہوا، معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ کی منظوری سے9 جون2023کو پیش ہوگا، معیشت مالیاتی استحکام کی جانب گامزن اور مالیاتی خسارے میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

    اجلاس میں آمدن اور محصولات سےمتعلق نظر ثانی شدہ اوراگلے سال کے ٹارگٹڈ تخمینہ جات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، گزشتہ 2ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ پنشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور تخلیقی طریقہ کار اپناتےہوئےپنشن فنڈ قائم کیا جائے تاکہ قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنشنرز کی بہترین فلاح و بہبود ممکن بنائی جاسکے اور محصولات بڑھانے کیلئےٹھوس اقدامات اورٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔

  • عسکری قیادت سے اظہار یکجہتی : وزیراعظم آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے

    عسکری قیادت سے اظہار یکجہتی : وزیراعظم آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے

    لاہور : وزیراعظم شہباز شریف عسکری قیادت سےبھرپوراظہاریکجہتی کے لیے آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے اور سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عسکری قیادت سےبھرپوراظہاریکجہتی کافیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دورے میں وزیراعظم شہبازشریف عسکری قیادت سے اظہاریکجہتی کریں گے اور کینٹ میں سی ایم ایچ بھی جائیں گے۔

    سی ایم ایچ میں وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے جبکہ سروسزاسپتال میں بھی زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت لاہور میں امن و امان سےمتعلق اجلاس ہوگا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرحکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا اور امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم اورنگران وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی جائےگی۔

    اجلاس میں صوبےاورملک میں امن وامان قائم رکھنےکےلیےاہم فیصلے کیےجائیں گے۔