Tag: وزیراعظم شہبازشریف

  • کفایت شعاری مہم :وزیراعظم کی لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو اہم ہدایت جاری

    کفایت شعاری مہم :وزیراعظم کی لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو اہم ہدایت جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری مہم کے تحت تمام لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو   1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری مہم کے لئے خط لکھا ، جس میں تمام لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    پولیس، ایف آئی اے ، کسٹمز، کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ افسران ایس یووی اور سڈان گاڑیاں بھی 1800سی سی سے زائداستعمال نہ کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا تھا کہ تمام وزرا سے لگژری گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں، تمام کابینہ اراکین ملک و بیرون ملک اکانومی میں سفر کریں گے، تمام کابینہ ارکان اپنے یوٹیلٹی بلز خود ادا کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ دو سال کے دوران کوئی انتظامی یونٹ، ڈویژن، ضلع یا تحصیل قائم نہیں کی جائے گی، جون 2024ء تک پرتعیش اشیا، سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہو گی، ان اقدامات سے 200 ارب روپے سالانہ بچت ہو گی۔

  • وزیر اعظم کی جانب سے  عوام کے لئے  رمضان   میں بڑاریلیف

    وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لئے رمضان میں بڑاریلیف

    اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کرلیا گیا ، غریب لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکج کےتحت مفت آٹے کی فراہمی کاجائزہ اجلاس ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا عوام کیلئے رمضان کا تحفہ

    وزیر اعظم کی جانب سے  عوام کے لئے  رمضان   میں بڑاریلیف 

    جس میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی ، وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کاپہلا پیکج ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب لوگوں کو رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔

    وزیراعظم نے غریب گھرانوں کوآٹےکی فراہمی پرجامع حکمت عملی جلدازجلدمکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں رمضان پیکج کی فراہمی کیلئےوفاق صوبوں کوہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

  • پولیس لائنز سانحہ:  وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج  پشاور میں ہوگا

    پولیس لائنز سانحہ: وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

    پشاور : وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کااجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا، جس میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج پشاورمیں نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سیاسی وعسکری قیادت شریک ہوگی۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں،گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ سمیت وزیراعظم آزادکشمیر،سیکیورٹی فورسز،پولیس حکام اوراعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں پولیس لائنزکی مسجدمیں ہونیوالےدہشت گردی کےواقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا اور حملےکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

    نیشنل اپیکس کمیٹی دہشت گردی کے خاتمے اورعوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے اقدامات پر غورہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں کےپی پولیس اورسی ٹی ڈی کی تنظیم نوکامعاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

    وزیراعظم نے ایپیکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اس حوالے سے ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصراور پرویزخٹک کو پہنچایا ، سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کواپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم نے سات فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلائی تھی ، جس کے لئے تمام قومی سیاسی قائدین کو شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

    کل جماعتی کانفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو بھی بلایا گیا ہے۔

    کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قومی قیادت مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی ایک مؤقف اپنانے پر بات ہوگی۔

  • وزیراعظم کی یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

    دبئی : وزیراعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم نے ملاقات میں تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی نائب صدر یو اے ای اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں شیخ محمدبن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہبازشریف کا دبئی میں خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کی زیرقیادت پاکستان کی ترقی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے پرتپاک استقبال پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کو قابل اعتماد سیاسی واقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھتےہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں نجی شعبے کے درمیان روابطہ مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کاامارتی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔

  • ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں، شہبازشریف

    ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں، شہبازشریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کہا کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، لاکھوں بچے، بزرگ ،خواتین سردی میں بےسروسامانی کی حالت میں ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں، ہم سب کومصیبت میں گھرےپاکستانیوں کا سہارا بنے رہنےکی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدوکا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں سے جلد سیلابی پانی نکالنےکی ہدایت کی۔

  • شہباز شریف نے بھری محفل میں وزیراعظم آزاد کشمیرکو جھڑکیاں ، طیش میں آگئے

    شہباز شریف نے بھری محفل میں وزیراعظم آزاد کشمیرکو جھڑکیاں ، طیش میں آگئے

    میرپور : وزیراعظم شہبازشریف بجلی کے منصوبے کی تقریب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کو جھڑکتے رہے اور بات نہ کرنے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرمیں بیٹھ کر وہاں کے وزیراعظم کو بات تک نہ کرنے دی۔

    بجلی کے منصوبے کی تقریب کے دوران سردار تنویر نے بات کرنے کی کوشش کی تو شہبازشریف خفا ہوگئے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو اشارے سے بٹھاتے رہے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے تکرار پر شہبازشریف طیش میں آگئے اور لہجہ سخت ہوگیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس وزیراعظم پاکستان شہبازشریف پر برس پڑے اور کہا بھری تقریب میں میری توہین کی گئی، شہبازشریف سے تین منٹ مانگے ،بھیک نہیں۔

    تنویرالیاس نے کہا کہ شہبازشریف کا میرے ساتھ ہتک آمیزرویہ ناقابل برداشت ہے، وہ ہماری تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وزارت عظمیٰ اور سیاست کے قابل نہیں ، شہباز شریف کشمیریوں کو رلا کر پاکستان کو کمزور کر رہاہے۔

    شہباز شریف کے رویے کا کشمیری قوم اور اپوزیشن کو بھی نوٹس لینا چاہیے، واپڈا حکام کی کمشنر ڈی آئی جی میرپور سےبدتمیزی کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

    ہمارے گھر میں آکر شہباز شریف کی بد معاشی ناقابل معافی ہے،آزادکشمیرکوحق نہیں دیں گے توانہیں چلنےنہیں دیں گے۔

  • وزیراعظم  شہبازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

    یاد رہے اس سے قبل یاد رہے وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی۔

  • پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی  بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، وزیراعظم

    پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، وزیراعظم

    شرم الشیخ : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوپ 27 سمٹ کے موقع پر سعودی گرین انیشیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    مشرقی وسطیٰ میں گرین انیشیٹو پروگرام منفرد ہے، دنیا کا ماحول مزید سرسبز کرنے میں یہ پروگرام مدد کرےگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پیرس معاہدے کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، سعودی گرین انیشیٹوپروگرام پاکستان فاریسٹ پالیسی ممالثت رکھتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، گرین پاکستان پروگرام اس سلسلے میں اہم کڑی ہے، یہ پروگرام ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنے میں مدد کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایم آئی جی ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم رکھتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح  کے روابط  پر اطمینان کا اظہار

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار

    شرم الشیخ : وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ روابط کوبہت زیادہ اہمیت دیتاہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے 20 لاکھ پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ باہمی دلچسپی کےتمام شعبہ جات میں معاون ہوگا، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےسب سےزیادہ متاثرہونیوالےممالک میں شامل ہے۔

  • پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعظم

    پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث فخر ہے، دونوں ملک سی پیک اور سرماریہ کاری کو فروغ دیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے میں بھی خوشحالی لائی جاسکتی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کا بیانیہ ترقی اور خوشحالی اور امن ہے، جو چین کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں، چین اس خطے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ملک ہے۔

    شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔