Tag: وزیراعظم شہبازشریف

  • وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا عالمی اعزاز

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا عالمی اعزاز

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کی تنظیم سی اوپی27 نے وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کردیا، اقوام متحدہ کے195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم سی اوپی27 نے وزیراعظم شہبازشریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کردیا۔

    اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزازملا ، کانفرنس آل پارٹیز 27 کی صدارت مصر کے صدر کے پاس ہے۔

    مصری صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو سی او پی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی ، وزیراعظم شہباز شریف، مصری صدر اور ناروے کے صدر گول میز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

    کانفرنس آل پارٹیز کی جانب سے پاکستان کونائب صدارت ملنا بڑاعالمی اعزازہے ، کانفرنس آل پارٹیز کا اجلاس شرم الشیخ مصر میں 6 سے 8 نومبر کو ہوگا۔

    جس میں عالمی، حکومتی سربراہان، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم کا موسمیاتی تبدیلیوں کےمسائل،حل کیلئےیہ27واں اجلاس ہوگا ، وزیراعظم شہباز شریف کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آواز پر یہ منصب دیا گیا ہے۔

  • تقریباً3 کروڑ سے زائد پاکستانی سیلاب کی زد میں ہے، وزیراعظم

    تقریباً3 کروڑ سے زائد پاکستانی سیلاب کی زد میں ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ہرجگہ بارش اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے، تقریباً3 کروڑ سے زائد پاکستانی سیلاب کی زد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں ہرجگہ بارش اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے.

    شہبازشریف نے بتایا کہ ہزاروں گاؤں میں پانی میں ڈوب چکے ہیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے،1300 لوگ جاں بحق ہوئے، لاکھوں جانور دریابرد ہوچکے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، میں نے صورتحال کا خودمشاہدہ کیا، پوری قوم دیکھ رہی ہے ، بلوچستان کا علاقہ بھی سیلابی بارشوں سے تباہ حال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب،وادی سوات اور وادی انڈس میں بڑی تباہی ہوئی ہے، تقریباً3 کروڑ سے زائد پاکستانی سیلاب کی زد میں ہے، ہر جگہ پانی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

    شہبازشریف نے کہا 1965کی طرح آج پھر اسی جذبے اور حوصلے کیساتھ قوم متحد ہے، سیلاب کی وجہ سے پورے خاندان تباہ ہوگئے، وہی داستان درہرائی جارہی ہے اپنے خون سے تاریخ لکھی جارہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لسبیلہ میں ہمارے جوانوں نے پھر جام شہادت نوش کیاہے، میں غذرگیاایک خاندان کے 8 افراد ریلے کی نذر ہوگئے، اس خاندان کا صرف والد اور معصوم بچی زندہ بچے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم آج اپنے شہدا غازیوں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے، آج بزرگ بھائی بہنیں بیٹیاں 6 ستمبرکےدن دوبارہ اکھٹےہوگئےہیں، شہدانےاپنےخون سےپاکستان کی دھرتی کومحفوظ کیا، ان جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • سیلاب متاثرین کی خدمت:  وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ  کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    سیلاب متاثرین کی خدمت: وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے سیلاب متاثرین کی امدادسےمتعلق آگاہی حاصل کی۔

    وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ہر طرح سے مدد کے لیے حاضرہے اور ہدایت کی سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔

    وزیراعظم نےسیلاب متاثرین سےمتعلق وزیراعلیٰ اورسندھ حکومت کی کارکردگی کوسراہا ، مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خدمت پر یقین رکھتے ہیں، 25 ہزار روپے ریلیف کیش فوری طور پر ہر متاثرین کو دیا جا رہا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک پائی بھی کسی غیر مستحق تک نہیں پہنچنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ امداد صرف حقدار تک پہنچائی جائے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کریں گے، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات  کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کریں گے

    دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف آج امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرا اسٹرکچر، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج دوحہ میں مصروف دن گزاریں گے ، شہباز شریف امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کیلئے امیری دیوان جائیں گے۔

    امیری دیوان میں وزیراعظم شہبازشریف کوگارڈآف آنربھی پیش کیا جائے گا ، ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرا اسٹرکچر، سیاحت اورلائف اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی۔

    وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

    وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کو اسٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اورسہولیات پربریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

  • وزیراعظم  شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

    وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آٸی کی رہنما عندلیب عباس کی وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے اشتہاری ملزمان کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان سے سرکاری رازوں پر مشاورت کی گئی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سمیت انکی کابینہ نے قانون کی خلاف وزری کی ہے،عدالت شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو نااہل کرنے کا حکم دے۔

    جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کرسکتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے تیاری کے لیے مزید مہلت طلب کی۔

    جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ نے چھٹیوں میں کیس زور دیکر لگوایا ہے،مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

    عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔

    بعد ازاں عندلیب عباس نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس بڑا واضح ہے کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے اشتہاری ملزمان کے ساتھ ملکی راز شٸیر کیے اور انھیں لے کر سرکاری دورے کیے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ اب اہل نہیں رہے لہذا انھیں عہدے پر رہنے کا کوٸی حق نہیں۔

  • سیلاب متاثرین کے لیے امدادی فنڈ قائم ، وزیراعظم کی مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    سیلاب متاثرین کے لیے امدادی فنڈ قائم ، وزیراعظم کی مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی فنڈ قائم کردیا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلیےامدادی فنڈ قائم کر دیا۔

    وزیراعظم نے مخیر حضرات سے اپیل ہےکہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی مدد کریں، تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغری ٰبرپا کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب متاثرین کے لیےجاری کردیے، مخیر حضرات مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو پھرآباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے وقت دل کھول کر مدد کی، اہل پاکستان دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور صوبائی حکومتیں بھی متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو تیز کیا جاسکے۔

    انھوں نے بتایا کہ رقوم پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کےاکاؤنٹ نمبر جی 12164 میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

  • یومِ استحصال : وزیراعظم  کا مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    یومِ استحصال : وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے یوم استحصال پر آزادی کے لئے لازوال جدوجہد پر کشمیریوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کےموقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو 3سال مکمل ہو گئے ہیں ، بھارت کا مقصد کشمیر کی عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے بھارت نے کشمیریوں کےخلاف بھر پور طاقت کا استعمال کیا ہے، بہادر کشمیریوں نےخوف، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کیا ہے، بھارتی جبر کشمیریوں کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع شدید مشکلات کے خلاف امید کی جنگ ہے، کشمیریوں کی جنب خوف کے خلاف ہمت اور ظلم کے خلاف قربانی کی جنگ ہے، مقبوضہ کشمیرکےشہداکوبھرپورخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپورامدادی کاموں پر وزیراعظم  بھی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت  کے معترف

    سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپورامدادی کاموں پر وزیراعظم بھی پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے معترف

    ٹانک : وزیراعظم شہبازشریف بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپورامدادی کاموں پر پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے معترف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کےسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنرٹانک حمید اللہ خٹک نے سیلاب سے نقصانات اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔

    ایم پی اے ٹانک محمودخان نے وزیراعظم سے خصوصی پیکج کی استدعا کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3بارپروگرام بناموسم کی خرابی کےباعث سفرکرناممکن نہیں تھا۔

    خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور امدادی کاموں پر وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان متاثرین کی بحالی کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر فوری ریلیف فراہم کریں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے سیلاب متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا حکومت محنت سے کام کررہی ہے، ان کی نگرانی میں جو کام ہو رہا ہے، ہمیں اسی اخوت اور یکسوئی کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جواللہ کوپیارےہوگئےیاجوزخمی ہوئےان سب کیلئےمالی امداد دیں گے ، وفات پانے والوں کو وفاق 10لاکھ اور زخمیوں کو ڈھائی لاکھ روپے دے رہا ہے، صوبائی امداد اس کے علاوہ ہوگی جبکہ نقصان پانےوالےمکانات کیلئے2لاکھ سےزائدفراہم کریں گے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ میں نےجنرل باجوہ سےپرسوں رات بات کی تھی، آرمی چیف نےکہاکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہےہم اسےپوری طرح نبھائیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جوائنٹ سروےہوگااس سےحقدارکاحق نہیں ماراجائےگا، قوم کےوسائل بغیرمیرٹ کسی کونہیں ملیں گے، جہاں جہاں نقصانات ہوئے ان سب کا سروے ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کے پی میں صوبائی حکومت دوسری پارٹی کی ہےمگرہمیں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب نےملکرآپ کی مددکرنی ہے کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس گاؤں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ، میں نے اندر جا کر دیکھا ہے، جب تک آخری گھر اور آخری فرد اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوجاتا ہم چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

    شہباز شریف نے کے پی حکومت سے امدادی رقم آٹھ لاکھ سے دس لاکھ روپے کرنے کی درخواست بھی کی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردِعمل

    وزیراعظم شہبازشریف کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردِعمل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مستند جھوٹے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران نیازی پر آئین کی خلاف ورزی اور جھوٹے حلف نامے کی چارج شیٹ ہے،وزیراعظم

    فیصلے کے مطابق عمران نیازی نےغیرملکی رقم حاصل کی، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مستند جھوٹے ہیں، قوم ایسی سیاست پر غور کرے جس کی فنڈنگ غیرملکیوں نے کی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، جس میں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔

    فیصلے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی اور آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

    وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

    لاہور : تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    لاہور:درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی ، جس میں وفاق،وزیراعظم پرنسپل سیکرٹری،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔

    درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے ترکی میں اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا،سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف ، ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے اور ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔