Tag: وزیراعظم شہبازشریف

  • فوری انتخابات یا سخت معاشی فیصلے، وزیراعظم آج اتحادیوں سے حتمی مشاورت کریں گے

    فوری انتخابات یا سخت معاشی فیصلے، وزیراعظم آج اتحادیوں سے حتمی مشاورت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا ، جس میں فوری انتخابات اور معاشی سخت فیصلوں کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات میں لندن ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگوکی اور یقین دلایا تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

    شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری انتخابات کی تجویز دی تھی۔

    یاد رہے نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو انتخابات پرآمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

  • شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال: وزیراعظم آج  متحدہ عرب امارات جائیں گے

    شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال: وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج متحدہ عرب امارات پہنچیں گے اور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج لندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے ، جہاں وہ ولی عہد شیخ محمدبن زید سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنےوالد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا، انھوں نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ نے اپنے والد کے وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا، مرحوم عوام سے رابطے میں رہتے تھے، وہ ا علیٰ تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے۔

    انہوں نے اپنے اقتدار کوملک اور عوام کےلیےوقف رکھا، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے۔

    وزیراعظم نے مرحوم کے بلند درجات اور یواے ای کےعوام کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

  • لندن بیٹھک : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل نہ کرسکی

    لندن بیٹھک : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل نہ کرسکی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل لندن بیٹھک میں حل نہ کرسکی ، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں کئی امور پر اتفاق نہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہیں ، لندن بیٹھک میں میں مسلم لیگ ن ملک میں انتخابات اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی۔

    حکمراں جماعت لندن میں بھی کوئی اہم سیاسی اور معاشی فیصلہ نہ کرسکی، اعلیٰ قیادت کے دوروزہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا تاہم کئی امور پراتفاق نہ ہوسکا۔


    ٓ
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا نواز شریف گروپ بجٹ کے فوری بعد الیکشن میں جانے پر بضد ہے جبکہ شہباز گروپ انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبریانومبر میں الیکشن چاہتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج سے متعلق مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ملاقات بھی بےنتیجہ رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مسودہ تیار ہونے کے باوجود پریس کانفرنس ملتوی کردی اور فوری وطن واپسی کے حامی اسحاق ڈارکو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔
    .
    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اتحادیوں سے شیئر کی جائے گی۔ معاشی پیکیج اور ریلیف سے متعلق تجاویز بھی شیئر کریں گے۔

    نون لیگی وفد لندن سے آج رات واپس روانہ ہوگا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی واپسی کل متوقع ہے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

    وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت مستحکم کرنی ہے۔

    شہباز شریف نے ایکسپورٹ پر پابندی کیساتھ اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں،ناجائزمنافع خوروں،مصنوعی قلت سے سختی سے نمٹا جائے۔

    وزیراعظم نے احکامات پرعملدرآمد سے مسلسل آگاہ کرنےکی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا غفلت،کوتاہی پرمتعلقہ افسراورعملےکوذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئےچینی برآمدپرمکمل پابندی کا حکم دیا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اپنےفرائض میں غفلت برتنےوالوں کیلئےزیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد  کا پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار

    ابوظہبی کے ولی عہد کا پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، شہباز شریف کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے بھی ملاقات کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ،علاقائی،عالمی امورپرتفصیلی مشاورت کی، وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان کی کاوشوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور دونوں ممالک کے باہم تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یواے ای کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قیادت کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپورحمایت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کورونا عالمی وبا کے دوران یو اے ای کی جانب سے فراہم امداد کو سراہا۔

    وزیراعظم نے1.7ملین پاکستانیوں کی میزبانی کرنےپریواےای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ پاکستانی نہ صرف پل کاکرداراداکررہےہیں بلکہ ہمارافخربھی ہیں۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سرماریہ کاری، ترقی، توانائی اور زراعت کےشعبوں میں مزیدعزم کااظہار کیا گیا۔

    ولی عہد نے برادرانہ تعلقات کومضبوط بنانے کیلئےمؤثرکوشش کا یقین دلایا اور یواےای کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک ہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ، مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی امداد جاری رکھیں گے۔

    ولی عہد نے دونوں اقوام کے درمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اورعالمی اہمیت کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اہم قومی امور پر زیر غور آئے۔

    وزیراعظم کابینہ کو سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر محمد اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹانےکا امکان ہے ، نئے چیئرمین کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جبکہ وزیر اعظم دورہ سعودیہ عرب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا آن ٹیبل ایجنڈا زیر غور لایا جائے گا اور توانائی اور معاشی صورتحال کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ملاقات ہوئی ، جس میں خرم دستگیر نے پاور سیکٹر کی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے بند بجلی گھروں کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری بھی ملیں، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے خارج افراد کی دوبارہ شمولیت کے لیے اپیل کا طریقہ خوش آئند قرار دیا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملک کی داخلی اورخارجہ سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے، سروسز چیفس اور وفاقی وزرا اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی داخلی اورخارجہ سلامتی کےامورزیر غور آئیں گے۔.

    یاد رہے دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں قومی سلامتی، باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں قبائلی عمائدین سےملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

  • وزیراعظم کا سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سوئیڈن اور نیدر لینڈز میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش کیا۔

    شہباز شریف نے کہا اسلاموفوبیا کے واقعات پر پاکستانی عوام اور تمام مسلمانوں کو شدید تکلیف ہوئی ، عالمی برادری ایسے واقعات کی مذمت اور گھناؤنے رویے روکنے کیلئے اقدامات کرے، ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

    یاد رہے پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے مکروہ عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا تھا کہ عقل سے عاری اسلاموفوبیا پر مبنی عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ایسی حرکات سے دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اس طرح کے مکروہ عمل کسی طور بھی آزادی اظہاررائے کے زمرے میں نہیں آتے ایسی کارروائیاں نہ تو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت آتی ہیں اور نہ ہی رائے کی آزادی کے زمرے میں آتی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کی تشکیل :  وزیراعظم  نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا

    وفاقی کابینہ کی تشکیل : وزیراعظم نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعوکر لیا، اتحادی رہنماوں سے مشاورت کے بعد آج کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعوکر لیا ، جس میں اتحادی رہنماوں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہو گی۔

    پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت سے متعلق فیصلہ تاخیر کا شکار ہے تاہم آج کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق 9 سے زائد وفاقی وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ راجہ پرویزاشرف اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے متوقع امیدوار ہیں جبکہ سینٹ چیئرمین کیلئے متوقع امیدوار یوسف رضا گیلانی ہوسکتے ہیں۔

  • توانائی بحران : وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو توانائی بحران سے متعلق اجلاس میں پاور پلانٹس کی بندش پر رپورٹ پیش کی گئی۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے 27 پاور پلانٹس بندپڑے ہیں، شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی بندش سےملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو معیشت کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ہدایت کردی۔