Tag: وزیراعظم شہبازشریف

  • وزیراعظم شہبازشریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر  تشویش کا اظہار

    وزیراعظم شہبازشریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں وزارت خزانہ کی طرف سےمعیشت کی صورتحال پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں شاہد خاقان ،احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، محمد زبیر، عائشہ غوث پاشا، طارق پاشا سمیت متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا پاکستان کومعاشی طورپرمستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں، ہر صورت عام آدمی کےمعاشی حالات بہترکرنے کیلئے اقدامات کئےجائیں۔

    شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو معیشت کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیراعظم نے سوال کیا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پر حاضری

    وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : وزیراعظم شہبازشریف نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آمد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر مزارِ قائد پہنچے ، جہاں پاک فوج کے جوانوں نے وزیراعظم کو گارڈز آف آنر پیش کیا۔

    شہبازشریف نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، بعد میں انہوں نے مزارقائد پرمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

    مزارِ قائد پر حاضری کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    یاد رہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے پی اے ایف فیصل ایئربیس پر لینڈ کیا تو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

    شہبازشریف کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی کراچی پہنچے، اتحادی جماعتوں اور مسلم لیگ کے رہنما بھی ایئربیس پرموجود تھے،

    رہنماوں میں خالدمقبول صدیقی، اکرم درانی، شاہدخاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور اسعد محمود شامل تھے۔