Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • پیٹرول  کی قیمت میں کمی کے بعد وزیراعظم  عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے  کے لئے تیار

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد وزیراعظم عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کے لئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کےپیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکج اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم نے مہنگائی کےپیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سابق حکومت نےمہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نےریلیف دینا ہے۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف نے نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔

    وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف ،روزگار کی فراہمی پیکج کو اولین ترجیح رکھاجائے۔

    شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزرا کو ہدایات جاری کیں اور کہا انتہاپسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔

    وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

    شہباز شریف نے پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی،ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس:  پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم

    سانحہ اے پی ایس: پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے 8 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبردہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، دنیاکیلئےپیغام ہےکہ پاکستان نےدہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہے، دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی، برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا سےعقیدت اور لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کےشہدا کی آٹھویں برسی پر پیغام میں کہا کہ 8برس گزرنے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اےپی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شرپسندعناصر نےقوم کے مستقبل، نہتےکم سن بچوں پرحملہ کیا تھا،بزدل شرپسندوں نےبچوں کوشہیدکیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا، سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبرکا دن اےپی ایس کےشہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نےدہشتگردی کوشکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اورترقی کی جانب گامزن ہیں، دعا ہے اللہ اے پی ایس کےشہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

  • مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمدامیر اور شہری کی شہادت پرافسوس و اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرناچاہتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے خون کی ہربوند کا حساب لیں گے۔ مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کےخاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں، شہداکوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیزپراپنی جانیں نچھاورکردیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بھی شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    صدر عارف علوی نے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے، دہشت گردی کےباقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

    وزیرداخلہ راناثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، حوالدار محمد امیر اور ایک عام شہری کی شہادت پر دکھ ہوا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے تشویش ہے، دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسزدہشت گردکارروائیوں کاقلعہ قمہ کرنےکی بھر پورصلاحیت رکھتی ہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی میرانشاہ میں خودکش دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے حوالدارمحمدامیراورعام شہری کی شہادت پرگہرےدکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا رابطہ ، مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا رابطہ ، مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اوربل گیٹس نے مشترکہ مقاصد اورباہمی تعاون کے شعبوں پرمل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    جس میں پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔

    شہباز شریف نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    شہباز شریف نے 2022 میں پاکستان میں پولیو کیس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے تاہم حالیہ سیلاب جس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی جاری کوششوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔

    بل گیٹس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا اور پاکستان کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

    بی ایم جی ایف کے تعاون سے مختلف دیگر حکومتی زیرقیادت پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جن کا مقصد غذائی قلت اور سٹنٹنگ (stunting) سے نمٹنے، حفاظتی ٹیکوں کی ضروری خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے RAAST، اور قومی بچت کے پروگرام کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بلالیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بلالیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بلالیا، جس میں قرضوں کی واپسی ، زرمبادلہ اور ڈالرریٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، جس میں حکومتی معاشی ٹیم وزیر اعظم کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی سمیت دیگر امور پر آگاہ کیا جائے گا جبکہ ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر پر بریفنگ دے گی۔

    جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔

  • تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمن 2 روزہ دورے پر  پاکستان پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجکستان کےصدرکا وزیر اعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وہ وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تاجکستان اور پاکستان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جبکہ شام کو وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوگی۔

    وزیر اعظم شہبازشریف معزز مہمان اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، عشائیہ میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور تاجکستان کے وفد بھی شرکت کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹر وے کاسنگ بنیاد رکھیں گے اور آئی بی اے سکھر میں ڈپارٹمنٹ کا افتتاح اور خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم آج سکھر۔ حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پورے ملک کوموٹروے سے جوڑنےکےخواب کی تکمیل کاآج ایک اہم دن ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پشاور کراچی موٹر وے کا آخری سیکشن ہے، جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹر وے سے منسلک ہو جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری سے ایم 6 کو تعمیرکیاجارہاہے، وزیراعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو جدید، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، اس منصوبے کے نتیجے میں حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک روزہ دورہ میں وزیر اعظم آئی بی اے سکھر میں خطاب اورڈپارٹمنٹ کا افتتاح کریں گے، بہترین شاہراہوں کی تعمیرسےترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہوگا۔

  • وزیراعظم کا افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر اظہارِ افسوس،  افغان عبوری حکومت سے بڑا مطالبہ

    وزیراعظم کا افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر اظہارِ افسوس، افغان عبوری حکومت سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کو افسوناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا افغان عبوری حکومت یقینی بنائے ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان فورسز نے بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی، جس سے متعدد پاکستانی شہید، درجن سے زائد زخمی ہوئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں۔

    اس سے قبل پاکستان نے چمن میں شہری آبادی پرافغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملےمیں چھ پاکستانی شہری جاں بحق اورسترہ زخمی ہوئے،ایسے واقعات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں، افغان حکام کوآگاہ کر دیا ہےکہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے۔

    پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصرکےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ،سرحدپرشہریوں کی حفاظت دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے، صورتحال مزیدخراب نہ ہواس لیے ایسے واقعات سے بچا جائے۔

    گزشتہ روزافغان بارڈرفورسز نے چمن میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، مارٹر گولے سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، حملے میں چھ پاکستانی شہری شہید اور سترہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز  ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے

    وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے

    لندن : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے ، سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ سے پاکستان کےلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔

    سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے ، سلیمان شہباز کا نام والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ کیساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکراپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

    اس سلسلے میں سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

  • وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا پلان مانگ لیا ہے۔

    اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹیجی کاجائزہ لیا جائےگا اور گیس قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے، اجلاس میں اسحاق ڈاراوروزارت توانائی کےمتعلقہ حکام کوشرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیال رہے ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سردی بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے گیس غائب رہنے لگی۔

    پنجاب کے شہر لاہور کے متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے سبب گھروں، تندور اور ہوٹل والے سب پریشان ہیں۔