Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع، وزیراعظم  سعودی قیادت اور حکومت کے شکر گزار

    3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع، وزیراعظم سعودی قیادت اور حکومت کے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع پرسعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ۔

    سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کی  چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں بالخصوص شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود ،سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

    وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،چین تعلقات ہر دور میں قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے گزشتہ دورہ چین کے دوران چینی کمپنی کے صدر سے ملاقات کا ذکر کیا اور چینی کمپنی کےانفراسٹرکچر ،توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو کو قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیا عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے لیے 10,000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کریں۔

  • متحدہ عرب امارات کا قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کی  مبارکباد

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پاکستانی عوام کیجانب سے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن بانیوں کے متحرک ویژن کی یاددہانی کرتا ہے ، بانیوں نےاتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی، یواےای کےصدرشیخ محمدبن زید النہیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام کو قومی دن پر مبارکباد دی۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ امارات نےترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے، خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےعوام کےدل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حالیہ سیلاب کےدوران متحدہ عرب امارات نےدل کھول کر مدد کی، متحدہ عرب امارات کی مزیدترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

  • پاکستان ایک پُر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان ایک پُر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے اور افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں تھیں۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر نے افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر معدنیات اور پیٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔

    دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں تعلیم، صحت، زراعت اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سرمایہ کاری میں تعاون، علاقائی روابط، سماجی واقتصادی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی حناربانی کھر نے پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • وزیراعظم  کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ، غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

    وزیراعظم کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ، غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطین کیساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں،یہ دن فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں پر مظالم کو اجاگرکرتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ظلم و ستم اور جابرانہ اقدامات کی مثال نہیں ملتی، مسئلہ فلسطین ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کا عالمی امن پربھی اثرہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق دو ریاستی حل کے خواہاں ہیں۔

  • بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر مقبوضہ کشمیرمیں پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات نے ماحول کو مزید خراب کردیا۔

    وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ختم کرے جبکہ وزیراعظم نے تنازع کشمیر پر اصولی موقف اپنانے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے،امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات مزید گہرے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات مثالی ہیں، پاکستان اور ترکیے کومشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں نے مشترکہ منصوبوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہماری کوششوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔

  • وزیراعظم کی ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    استنبول : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ساٹھ دن میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ترکیہ بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں گزرا ہوا کل کا دن بہت اچھا رہا، ترکیہ پہنچنے پر میرا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اچھی گفتگو ہوئی، پاکستان ترکیہ بزنس کونسل سےدونوں ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ترکی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتا ہوں اور حملےمیں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، دہشت گردی کی اس لعنت کو ختم کرنے میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کےعوام ، فورسز، ڈاکٹرز اور عام عوام نے قربانیاں دی ہیں۔

    وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی مدد پر ترک صدر اور عوام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے ادویات، ڈاکٹرز اور دیگر چیزیں بھیجی گئیں، ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے دل 2 بھائیوں کی طرح جڑے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات تاریخی اور تجارتی تعلقات گہرے ہیں، پاکستان میں سیلاب سے 35ملین لوگ متاثر ہوئے، ترکیہ نے پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماضی کوبھلاکرتیزی سےترقی کی جانب بڑھنا ہوگا، دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کو تیزی سے بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو کاروبار کے قوانین کو آسان بنانا ہوگا اور کاروباری رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات آئی ہیں، چین نے 33 بلین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے، ترک صدر نے بتایا کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں لیکن کمپنیوں کو ادئیگیاں نہیں ہوتیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب ہماری حکومت میں اس طرح کی صورتحال کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات خراب کرنے والے عناصرکو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انھوں نے ترک صدرکو یقین دہانی کرائی کہ کاروبار کے قوانین کو آسان بنایا جائے گا، تجارت کو بڑھانے کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں۔

  • وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ استنبول شپ یارڈ میں تیسرے پی ایس ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔

    ترکیہ کے دورے پر روانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے لئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں، ترک عوام کی گرمجوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں ہونا ایسا ہی ہے جیسا اپنے گھر میں ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ صدر اردو ان کی قیادت میں ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

  • وزیراعظم کا اسماعیل تارا کی فنی خدمات پر خراج عقیدت، دیگر کا بھی اظہار تعزیت

    وزیراعظم کا اسماعیل تارا کی فنی خدمات پر خراج عقیدت، دیگر کا بھی اظہار تعزیت

    پاکستان کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لیجنڈ مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم اسماعیل تارا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، انہوں نے مزاح کو آرٹ کی صنف کےطور پر مقبول کرنے میں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسماعیل تارا کے بارے میں کہا کہ ان کا مقبول ترین ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے، اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا، وہ اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل تارا نے مزاحیہ اداکاری میں نئی طرز کی بنیاد رکھی، ماجد جہانگیرکےساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی، مزاحیہ اداکاری میں ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

  • وزیراعظم 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا  2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیراعظم 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا  2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا  2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم 25سے 26نومبرکوترکی کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے، ترکیہ کےصدرکی دعوت پر وزیر اعظم دورے پر جائیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکیہ دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈومینیکن ریپبلک کے ساتھ پاکستان کے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ میڈیا بریفنگ میں دفتر خازجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب  زدگان کے لیے فنڈ مختص کرنےکا فیصلہ ہوا ہے، فنڈ سےسیلاب کے نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔