Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے

    وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے

    سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے، آصف زرداری اور مولانافضل الرحمان کوتازہ صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئرز کا جائزہ لیں گے۔

    آصف زرداری مولانافضل الرحمان کوتازہ صورتحال سے آگاہ کردیاگیا ، وزیراعظم کی جانب سے شام کو اہم تعیناتی پر اتحادی پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور یہ جمعرات کی صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

  • ‘وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں گے’

    ‘وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق اہم تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی ہے، وزیر اعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سےبھیجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کوموصول ہوگئی ہے ، چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کیلئےناموں کاپینل بھجوایا گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سےمتعلق فیصلہ کریں گے۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے تھے۔

    بچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

    فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

    آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے جبکہ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو  2روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو 2روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے

    اسلام‌ آباد : وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر 24 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ترک صدر سے اہم ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع سمیت دفاعی حکام بھی ترکیہ جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکی میں اعلی سطحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

    وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک صدر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ’’ٹریڈ ان گُڈز‘‘ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2 روز قیام کریں گے، جہاں نوازشریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔

  • آرمی چیف  کون بنے گا؟  ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

    آرمی چیف کون بنے گا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

    بیجنگ : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کون بنے گا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم فوجی تقرریاں مناسب وقت پر کی جائیں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں کے معاملے میں جلد بازی میں نہیں ہیں ، یہ فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کون بنے گا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    خیال رہے وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ابہام پر کہا تھا کہ میرا اپنا خیال ہے کہ سارے تھری اسٹار جنرل آرمی چیف بننے کےقابل ہوتےہیں، لیکن جی ایچ کیو کی طرف سے جو نام آتے ہیں اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ نہیں ہوا ، روایت یہ ہے کہ اس اہم عہدے کے لئے پانچ افراد کا نام دیا جاتا ہے پانچ میں سے کسی ایک کو تعینات کیا جاتا ہے مگر ماضی میں ایسا بھی ہوا ہے کہ پانچ نمبر سے باہر کے لوگ بھی تعینات کئے گئے۔

    خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کا مجوزہ طریقہ اس ماہ کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہونے کا امکان ہے، سبکدوش چیف کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ وہ جوانوں سے انٹرایکشن جاری رکھ سکے۔

  • وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے

    وزیراعظم آج چینی صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے

    بیجنگ : وزیراعظم شہباز شریف آ ج چینی صدر اور وزیراعظم سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے 2روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچنے پر بیجنگ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    وفاقی وزراء بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، اسعد محمود، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    شہباز شریف آج بیجنگ میں چینی صدراوروزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں سی پیک سمیت کثیرالجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملیں گے۔

    وفاقی وزراء اور دیگر پر مشتمل وفد بھی دورہ چین میں وزیر اعظم کے ساتھ چین گیا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلادورہ ہے ، شہباز شریف چینی ہم منصب کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔

    وفاقی وزراء اور دیگر پر مشتمل وفد بھی دورہ چین میں وزیر اعظم کے ساتھ چین گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے ، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین روانہ ہو گا ، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدرشی جن پنگ سےملاقات کریں گے۔

    اس دوران دونوں ممالک کے وزرائےاعظم کے درمیان وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے ، جس میں دونوں ممالک کے سربراہ اسٹرٹیجک کو آپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔

    ملاقاتوں اوراجلاسوں میں علاقائی،عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

    دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کےایجنڈےپرپیش رفت متوقع ہے جبکہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

    دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم سے چین کے صدرشی جن پنگ کی ازبکستان میں 16 ستمبرکو ملاقات ہوئی تھی جبکہ سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کا11واں اجلاس 27 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

  • وزیراعظم کا ارشد شریف کیساتھ پیش آئے واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

    وزیراعظم کا ارشد شریف کیساتھ پیش آئے واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کیساتھ پیش آئے واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کینیا میں نامورصحافی ارشد شریف کیساتھ جو واقعہ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے ، پاکستان کے عوام ارشد شریف کی موت پر افسردہ ہیں ، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب روانہ ہونےسے پہلے کینیا کے صدر سے خود بات کی ، کینیا کے صدر سے گزارش کی کہ تحقیقاتی رپورٹ فوراً بھجوائیں اور درخواست کی میت کی روانگی کیلئے کرداراداکریں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ کینیا کے صدر نے اظہارہمدردی کی اورکہا اس معاملے پر ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی جوڈیشل کمیشن سے شفاف تحقیقات کرانےکافیصلہ کیا ہے ، جوڈیشل کمیشن کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دیں گے کابینہ سےبھی توثیق کرائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ واقعہ ہم سب کیلئے انتہائی قابل افسوس ہے اس کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور ارشد شریف کیساتھ پیش واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

  • وزیراعظم آج ‘سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ’ میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم آج ‘سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ’ میں شرکت کریں گے

    ریاض : وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے میں آج سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

    دارلحکومت ریاض میں قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

    وزیراعظم اجلاس کے بعد جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچیں گے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف سعودی دارلحکومت ریاض پہنچے تو گورنر فیصل بن بندر آل سعود نے وفد کا استقبال کیا، شہبازشریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر فیصل بن بندر آل سعود کی ملاقات بھی ہوئی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کل فیوچر انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور شام کومکہ مکرمہ پہنچیں گے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے

    ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔