Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم کی من پسند افراد پر نوازشات : معاون خصوصی کی اہلیہ کو اہم عہدہ دے دیا

    وزیراعظم کی من پسند افراد پر نوازشات : معاون خصوصی کی اہلیہ کو اہم عہدہ دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی فہد حسین کی اہلیہ عائشہ فہد حسین کو اسلام آباد کلب کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا من پسند افراد پر نوازشات کا سلسلہ برقرار ہے، پہلے فہد حسین کو اپنا معاون خصوصی لگایا، اب ان کی اہلیہ عائشہ فہد حسین کو بھی عہدہ مل گیا۔

    معاون خصوصی کی اہلیہ عائشہ فہد حسین کو اسلام آبادکلب کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔

    خیال رہے اسلام آباد کلب وفاقی حکومت کی ملکیت ہے اور ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور ملک کے معززین کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

    یاد رہے انتخابات سے پہلے اراکین قومی اسمبلی پر نوازشات کی بارش کردی گئی تھی ، عام انتخابات سے قبل ہر رکن قومی اسمبلی کو خصوصی اسکیمیں دی جائیں گی۔

  • چین کا پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون  درکار ہے، وزیراعظم

    چین کا پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون درکار ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کا پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون درکار ہے، چینی وطن واپسی سے پہلے معاہدہ پر دستخط کرکے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں احسن اقبال، شیری رحمان،چیئرمین این ڈی ایم اے،چیئرمین این ایف آرسی سی ودیگرشریک ہوئے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین کا پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون درکار ہے، چینی وفد کو تجویز دوں گا کہ وطن واپسی سے پہلے معاہدہ پر دستخط کرکے جائیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور عوام کےشکر گزار ہیں، چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیر آب ہیں ، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں ، چینی کمپنیوں کی طرف سے فلڈ ریلیف فنڈمیں عطیات پر مشکور ہیں۔

    شہبازشریف نے چینی وفد کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا چینی ماہرین کا تجربہ، پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی فورم پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی فورم پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

    آستانہ: وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا اور کہا بھارت آج خطے اور پڑوسیوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے درالحکومت آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق چھٹی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث پاکستان کوغیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے ، سیلاب کے وجہ سے پاکستانی معیشت کو 30ارب کا نقصان ہوا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل پرشکرگزار ہیں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر شکر گزار ہیں ، ہزاروں کلو میٹرشاہراہیں،پل اورمکانات کو نقصان پہنچا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خطے کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، دوست ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان میں جنگ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف نمٹنےمیں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے4ملین سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی تاہم پاکستان کی پہلی ترجیحی معاشی ترقی کوفروغ دینا ہے۔

    بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، 7دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہددبانےکی کوشش کررہاہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت آج اقلیتوں کےلئے خطرہ بن گیا ہے، خطے میں امن اور استحکام کیلئے بھارت کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں ،لیکن بھارت کو مخلصانہ طور پر مسئلے سے متعلق بات کرنا ہوگی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے دونوں اطراف تنازع کو مزید برداشت نہیں کرسکتے ، سرحد کےدونوں اطراف بھوک اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، آنےوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔

    انھوں نے روز دیا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ نتیجہ خیزمذاکرات کےلئے آگے بڑھے۔

    وزیراعظم نے سیکا کے ساتھ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان امن و استحکام کےلئے بھارت سے اچھے تعلقات چاہتاہے ، پاکستان آئندہ نسلوں کےلئے امن کا خواہاں ہے۔

  • ‘وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے’

    ‘وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے’

    واشنگٹن: وفاقی وزیرقانون اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سخت معاشی چیلنجزکا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرقانون اعظم تارڑ کےاعزاز میں ممتاز سیاسی رہنما ساجد تارڑ نے عشائیہ دیا، عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی اورسکھ آف امریکا کے سربراہ جسدیپ سنگھ جسی بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر وزیر قانون اعظم تارڑ نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا ڈیم پر ہمارے بھارت کے ساتھ اختلافات ہیں،بھارت کے ساتھ کشن گنگاڈیم کاتنازع مل بیٹھ کر حل کرنا چاہ رہے ہیں اور کشن گنگا ڈیم کے معاملے پر عالمی بینک نے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سخت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے.

    انھوں نے کہا کہ اس وقت سیاست کوبھلا کرمتاثرین سیلاب پر توجہ دینی چاہیئے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے حوالے سے اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ختم نہیں ہوا ، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈ ار جلد واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کی عربی زبان میں  شہزادہ سلمان  کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    وزیراعظم کی عربی زبان میں شہزادہ سلمان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عربی زبان میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور وزیراعظم تقرری مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عربی زبان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بطور وزیراعظم تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی قیادت میں سعودی عرب کی مزید ترقی کیلئے دعاگو ہوں۔

    خیال رہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کا پہلا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ، جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔

  • آڈیو لیکس کا معاملہ:  وزیراعظم  کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    آڈیو لیکس کا معاملہ: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا ، اجلاس میں سروسزچیفس، حساس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو شریک ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار کی بھی بطور وزیر خزانہ شرکت متوقع ہیں۔

    اجلاس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر غور ہوگا اور ملکی سلامتی امور سمیت سیلاب کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

    دوران اجلاس ملک کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ جب شہباز شریف کو طلب کیا جاٸے گا وہ پیش ہوں گے ۔

    دوران سماعت نیب تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ کامران کیانی اور ندیم ضیاء کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جو جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی جائے گئی۔

    جس پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    ریفرنس میں شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کی، عدالت نے بریت درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کی عبوری ضمانت میں سات اکتوبر تک توسیع کر دی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ دیتے ہوئے کہا گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں بلومبرگ کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    شہباز شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان کو گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، گیس کی کمی سے مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ گیس کیلئے ٹینڈز دیے لیکن ساری گیس یورپ نے خرید لی، اب روسی صدر سے گیس اور گندم کی خریداری کی بات کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم  سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی  ولی عہد کے شکر گزار

    وزیراعظم سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی ولی عہد کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن پرمبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور برادرسعودی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ٹیلیفونک رابطے میں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور ریلیف و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد پر خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ سعودی معاشی تعاون کو سراہا۔

    خیال رہے سعودی عرب کا بانوے واں یومِ وطنی انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر ریاض سمیت مختلف شہروں کے سی فرنٹ، پارکوں، سڑکوں، چوراہوں، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز سعودی پرچموں، سبز اور سفید غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

    قومی دن کے موقع پر پہلی بار کنگڈم ٹاور پر شاندار لائٹ پروڈکشن کی جا رہی ہے، جس پر سعودی عرب کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ یوم وطنی کی مبارکباد، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔

    واضح رہے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے1932 میں تئیس ستمبر کو نجد اور حجاز کا نام تبدیل کرکے مملکت سعودی عرب رکھا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور  بل گیٹس سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور بل گیٹس سے ملاقات

    نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور گیٹس فاؤنڈیشن کےسربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزپہنچے، جہاں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال اورسیلاب کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کیلئے یواین کے بروقت کردار اور امداد کو سراہا۔

    شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں سیکریٹری جنرل کی تقریر کے دوران پاکستان کا خصوسی ذکرکرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر نقصان ہوا، یواین سیکریٹری جنرل جلد ڈونرز کانفرنس بلائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کی بھی ملاقات ہوئی ، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سےنقصانات اورفوڈسیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔