Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم  آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح مباحثے کا تیسرا روز ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف آج نیویارک میں سرکاری سرگرمیوں سے بھرپور دن گزاریں گے۔

    شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کیساتھ بھی ملاقات شیڈول ہے۔

    وزیر اعظم جاپان، بیلجیئم اور ملائشیا کے وزرا ئے اعظم سے دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    شہباز شریف پاکستان مشن کی جانب سے سیلاب کی تباہی پرتصویری نمائش کادورہ کریں گے اور نیویارک میں نیوز ایجنسی کو انٹرویو بھی دیں گے۔

    گزشتہ روزشہباز شریف نے اہم ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

    اینٹنی بلنکن نے کہا مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اورصدر ورلڈ بینک کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

  • وزیراعظم  نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا

    وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو سیلاب کے باعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرمکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئےمؤثراصلاحات پرکام کررہاہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان معاشی اعتبارسے اپنےپاؤں پرکھڑا ہو گا،

    دوران ملاقات وزیراعظم نےسیلاب کےباعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتمادمیں لیا ، جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہوئے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔

    شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں امریکی وزیر خارجہ نے سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم  نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، میں نے بتایا تجارت ، معیشت میں شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے نیویارک میں جاری یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات کی ، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

  • وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو  سے ملاقات

    وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات ہوئی  ، ملاقات میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو بھی شریک تھے ۔

    ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری نے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا وزیراعظم کیساتھ سیلاب سے تباہی پر بات ہوئی ،موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    شہباز شریف نے جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    یواین اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ،، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

  • ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا’

    ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا’

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب اور ملاقاتوں میں دنیا کو پاکستان میں بڑے انسانی المیے سے آگاہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں ، یہاں دنیا کو پاکستان میں سیلاب کے بعد بڑے انسانی المیے سےآگاہ کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اورملاقاتیں کروں گا، میں پاکستان کا مقدمہ ، مسائل پیش کروں گا ، ایسے مسائل پیش کروں گا جن پردنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد نیویارک پہنچے ، جہاں پاکستان کے سفیرمسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیراکرم نے استقبال کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

  • جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں،  لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں، لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں اور نوازشریف سے ملاقات میں انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں موجود نوازشریف سے ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر پہنچے، شہبازشریف کو برطانوی سیکیورٹی پروٹوکول میں لایا گیا۔

    وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز، سلیمان شہبازبھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں سیلاب، اہم ملکی معاملات اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پنجاب حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز اوردیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں۔

    خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف آج آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے  صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر کی ملاقات

    سمرقند : وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک صدر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ’’ٹریڈ ان گُڈز‘‘ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی روسی اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں ، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی صدر کیساتھ وزیراعظم کی ملاقات سب کی توجہ کا مرکز بنی، شہبازشریف نے روسی صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور خوراک، سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے تعمیری کردار کو سراہا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلیےازبکستان میں موجود ہیں، اس دوران شہباز شریف، ازبک اور تاجک صدور سے بھی ملے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے، دورہ لندن میں ملکہ بر طانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لندن کے 2 روزہ دورے میں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی، جس میں امریکی صدر جوزف بائیڈن، جاپان کے لیڈر سمیت دیگر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

    آنجہانی ملکہ برطانیہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچ گیا، تابوت کے جلوس کی قیادت کنگ چارلس سوم نے کی، وسیٹ منسٹر ہال میں دعائیہ تقریب میں شاہی خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے۔

    اپنی محبوب ملکہ کے آخری دیدار کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں، تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جہاں شہری چوبیس گھنٹے ملکہ کا آخری دیدارکرسکیں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے مزید آٹھ معاونین خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر70 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مزید آٹھ معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد کابینہ کی تعدادبڑھ کر 70 تک پہنچ گئی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ معاون خصوصی میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان ،مہر ارشاد احمد خان ،رضا ربانی کھر ، مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر،تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچاشامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے مزید 8 معاونین خصوصی کا تقرر کر دیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آٹھ نئے معاونین خصوصی کوکوئی قلمدان نہیں دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نے گزشتہ روز 8معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

  • وزیراعظم  شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند روانہ

    وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند روانہ ہوگئے، کانفرنس میں شہباز شریف شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورہ ازبکستان کیلئے سمرقند روانہ ہوگئے ، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل اورطارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں بھارت، چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت اور توانائی کی سلامتی سمیت اہم عالمی اورعلاقائی مسائل وامورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پندرہ تا سولہ ستمبرجاری رہے گا۔

    وزیراعظم سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس جائیں گے اور اسلام کاری موف کے مزار پر بھی جائیں گے۔

    سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف دیگر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیراعظم صدر تاجکستان اور صدر ازبکستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن، ایرانی صدر، بیلا روسی صدر اورصدر کرغزستان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    شہباز شریف ازبک صدر کیطرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیےگئےعشائیے میں شرکت کریں گے ، عشائیے کے بعد وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوگی۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    کورونا وبا کے بعد گزشتہ دوسال میں چینی صدر کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے اور روسی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات چین سے باہرکسی سربراہِ مملکت سے پہلی ملاقات ہوگی۔