Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم  کا عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کا عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا اور کہا مہنگا تیل منگوانےکے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

    وزیراعظم نے شمسی توانائی سےبجلی بنانے کےفیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، شمسی توانائی سےبجلی بنانے کےفیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا۔

    شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کرنے اور گرمیوں کے آئندہ موسم سے پہلے عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔

  • وزیراعظم کا 24گھنٹے کے اندر  بجلی  صارفین کے بلز کم کرنے کا حکم ،  اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی قائم

    وزیراعظم کا 24گھنٹے کے اندر بجلی صارفین کے بلز کم کرنے کا حکم ، اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی قائم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 24 گھنٹے میں بجلی صارفین کے بلز کو کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس ہوا ، وزیراعظم نےبجلی صارفین کی شکایات دورکرنے کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 200یونٹ تک بجلی صارفین کے بلز میں ریلیف24 گھنٹےمیں شامل کیا جائے اور 24گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔

    شہباز شریف نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کے اسٹاف کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بلزکی تصحیح کیلئے اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا بلز جمع کرانے کیلئےبینکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت کی جائے۔

    شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے 24 گھنٹے میں بجلی کی قیمت میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانےکاحکم دیا اور نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ تک وصول فیول چارج ایڈجسٹمنٹ رقم کی واپسی ہوگی اور بلوں کی درستگی کےلئےچھٹی کےدن ڈسکوزاوربینک کھلےرہیں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار

    وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قطرکادوروزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان کے لیے روانہ ہورہا ہوں ، قطرکی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں خصوصی طور پر امیرقطر کی گرم جوشی اورمہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے کے 2 اہم پہلو ہیں، تعلقات کو بلندیوں پر لیجانے کیلئے اقتصادی تعاون کی اہمیت سے آگاہ ہیں، پاکستان اورقطرتیزی سے بدلتی دنیامیں نئے امکانات کے حوالے سے واضح وژن رکھتے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو  فروغ دینے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔

    جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی۔

    وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

    وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کو اسٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اورسہولیات پربریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا

  • وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ امیر قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہیں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرقطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرااسٹرکچر،سیاحت اورلائف اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے ہیں ، وہ بدھ تک قطر میں قیام کریں گے، اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

    روانگی سے قبل شہباز شریف سے کہا تھا کہ دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، مشترکہ چیلنجزمتقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ  قطر سے قبل اہم بیان

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر سے قبل اہم بیان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر سے قبل اہم بیان میں کہاہے کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدآل ثانی کی دعوت پرآج قطرروانہ ہورہاہوں، دورے سے دونوں ممالک میں دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدیدہوگی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثراسٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں

    وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ” کاروباری برادری سےملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع سےآگاہ کروں گا ، جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سیکیورٹی، صنعت وانفرااسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اوررسدکاعمل متاثرکیا، توانائی اورخوراک کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے، مشترکہ چیلنجزمتقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف 23 اور 24 اگست کو قطر کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 23 اور 24 اگست کو قطر کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر کی دعوت پر 23 اگست کو قطر کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 24 اگست کوقطر کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر کی دعوت پر وزیراعظم قطر کا 2روزہ سرکاری دورہ کررہےہیں، وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان اوراعلیٰ سطح وفد بھی جائےگا۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ دورے میں وزیراعظم قطری قیادت سے تفصیلی مشاورت کریں گے جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران توانائی سے متعلق تعاون بڑھانے، تجارتی ،سرمایہ کاری کے تعلقات پرتوجہ دی جائے گی اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ ہوگی۔

    وزیراعظم دوحہ میں قطری اورپاکستانی تاجروں، کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

    دورے کے دوران شہباز شریف دوحہ میں "اسٹیڈیم 974” کا بھی دورہ کریں گے ، جہاں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئےقطر کی تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں۔

  • ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

    ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

    جس میں وزیراعظم نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8سب کمیٹیوں نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں ، سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو غیر معیاری بیج ،پیسٹی سائیڈ بیچنے والی کمپنیوں کا سد باب کیاجائے گا اور مقامی سطح پرمعیاری بیج کی پیداوار کیلئے زرعی تحقیقی اداروں کوسہولت دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید مشینری،قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائےگی اور گندم،زرعی اجناس کوذخیرہ کرنےکیلئےسائیلوز کی تعمیر پر کام کرے گی۔

    وزیراعظم نے روز دیا کہ یقینی بنایا جائے زرعی اِن پٹس پرحکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبہ بندی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور کسانوں کو زراعت کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

  • ‘وزیراعظم دورہ قطر میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے’

    ‘وزیراعظم دورہ قطر میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے، اس حوالے سے پلان تیار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ قطر کے معاملے پر ہوابازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پلان تیار کرلیا گیا۔

    سی اےاے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق پلان تیار کرلیا۔

    سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ قطر کو اسلام آباد ایرپورٹ چلانے کے لیے مینجمنٹ کنٹرول دیا جاسکتا ہے، سی اے اے شعبہ کمرشل، لیگل اور فنانس نے مشترکہ پلان تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کے حصص سمیت انتظامی کنٹرول قطر کے حوالے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکام آج اسلام آباد ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل پروزیراعظم کوبریفنگ دیں گے۔

    وزیراعظم دورہ قطر میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے ، اس حوالے سے سی اے اے اور پی آئی اے حکام نے قوانین کا جائزہ لیکر تمام پلان تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت قطر سے بڑی فنانشل ڈیل کرکے زرمبادلہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات،  اہم وزراء کا احتجاج

    پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات، اہم وزراء کا احتجاج

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر وزرا نے احتجاج کیا ، وزراء نے مؤقف میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ، اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزراکو مطمئن نہ کرسکے۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔