Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • ملتان موٹروے پر ہولناک حادثہ ، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

    ملتان موٹروے پر ہولناک حادثہ ، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے  ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،اللہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملتان کے قریب ایم 5 پر بس حادثے میں قیمتیں جانیں ضائع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق 20 افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ملتان سکھر موٹر وے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئےکہا کہ 20 جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیےدعاگو ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سکھر کے قریب مسافر بس کے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کمشنر سکھر کو زخمی ہونیوالوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کردی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    یاد رہے ملتان کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر رات گئے آئل ٹینکر اور مسافربس میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے بعد زورداردھماکا ہوا اور پھر رات کی تاریکی میں ہر طرف آگ اور دھواں چھا گیا۔

    المناک حادثےمیں بیس افرادجاں بحق ہوگئے اور چھ شدید زخمی حالت میں نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثےکاشکار مسافربس لاہورسےکراچی جارہی تھی، موٹروے پولیس نے بتایا کہ المناک حادثے میں بیشتر مسافروں کو بس سے نکلنے کاموقع ہی نہیں ملا، بس کو کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں۔

  • وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکی مروت سےتعلق رکھنے والے حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کےلئےجام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کےعوام اپنی بہادرسیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہیں۔

  • نااہلی کی  درخواست :  شہباز شریف  نئی مشکل میں پھنس گئے

    نااہلی کی درخواست : شہباز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئےدرخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان یکم اگست کو سماعت کریں گے، درخواست عندلیب عباس اورحسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بطوروزیراعظم قانون،دستور کے مطابق ملک چلانے کا حلف لیا، شہباز شریف نے حلف اٹھایا کہ ملکی امورپر خاندانی معاملات کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم لندن میں سزا یافتہ نواز شریف ،سلیمان شہباز اور اسحاق ڈار سے ملے، شہباز شریف سلیمان شہباز کوسرکاری وفد میں شامل کرکے یو اے ای ،ترکی لے گئے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سزا یافتہ افراد سے ملاقات کرکے حلف کی پاسداری نہیں کی ، میاں شہباز شریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم شہباز شریف کو نااہل قرار دے۔

  • وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے  بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست

    وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر فارن الائونس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کے بعد لکھا ہے۔

    خط میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فارن الاونس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا، سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

    فارن الائونس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے اور ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

    زرائع وزارت خارجہ نے بتایا کہ فارن الاؤنس ٹیکس کے باعث سفارتکاروں گذشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سفارتی عملہ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

  • وزیراعظم  ضمنی الیکشن میں انتھک کوششوں پر ن لیگ رہنماؤں اور کارکنان کے شکر گزار

    وزیراعظم ضمنی الیکشن میں انتھک کوششوں پر ن لیگ رہنماؤں اور کارکنان کے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن میں انتھک کوششوں پر ن لیگ رہنماؤں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں انتھک کوششوں پر ن لیگ رہنماؤں اور کارکنان کا شکرگزارہوں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن الیکشن پروزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

    پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ گولڈن نمبرایک سوچھیاسی عبورکرلیا ہے ، پنجاب میں ق لیگ کی سیٹیں ملا کر پی ٹی آئی کے پاس نشستوں کی تعداد ایک سواٹھاسی ہوگئیں۔

  • وزیراعظم کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیرخزانہ، وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

    وزیراعظم کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیرخزانہ، وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے پر وزیرخزانہ، وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف پروگرام کی بحال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ ،وزیر خارجہ اورانکی ٹیمیں مبارکبادکی مستحق ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا، فنڈ کے ساتھ معاہدے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑڈالردینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم حتمی منظوری بورڈ اگست میں دے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا جبکہ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کےمعاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی اور ایک ارب سترہ کروڑڈالرکیلئےپاکستان کو حالیہ بجٹ پرسختی سے عملدرآمدکولازمی قراردیا۔

    عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت چارارب بیس کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، جون تک یہ رقم سات ارب ڈالر کردی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے مطابق ہر ماہ دس روپے پٹرولیم ڈیولیپمنٹ لیوی لگائی جائے گی، پینتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھائی جائے گی جبکہ نیب لا کیلئےکمیٹی بنائی جائےگی جونیب قوانین پرعمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    وزیراعظم شہباز شریف بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    اسلام آباد : حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کیلئےکمیٹی قائم کرتے ہوئے وزارتوں اور محکموں کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری اور حکومتی اخراجات پربیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کیلئےکمیٹی قائم کردی ، وزیرخزانہ کی سربراہی میں 10رکنی کمیٹی کفایت شعاری پر عملدرآمد کرائے گی۔

    وزارتوں اورمحکموں کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری ممنوع ہوگی تاہم ایمبولینس، اسکولوں کیلئے بسیں اور فضلہ اٹھانے والی گاڑیاں مستثنیٰ ہوں گی۔

    ترقیاتی منصوبوں کیلئےازحدضروری آسامیوں کے سوا نئی آسامیوں پر پابندی اور حکومتی اخراجات پربیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    مخصوص ترقیاتی منصوبوں کے سوا دفاتر کیلئے نئے فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد ہے جبکہ غیرملکی وفود کےعلاوہ سرکاری لنچ، ڈنر، ہائی ٹی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو یوٹیلیٹی اخراجات 10 فیصد کم ، افسران کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 30فیصد کم اور غیر ضروری سفر کی بجائے ویڈیو لنک سے اجلاس کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی  امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد ، پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا

    وزیراعظم شہباز شریف کی امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد ، پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خودانحصاری کی منزل عطافرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے عالم انسانیت اور مسلمانوں پر رحم ، امت کے اتحاد،ترقی وخوشحالی اور وباؤں سے نجات ، مقبوضہ فلسطین اور کشمیرکی آزادی کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خودانحصاری کی منزل عطافرمائے، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

    خیال رہے دنیا بھر سے حجاز مقدس آئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں، مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیا جائے گا۔

    خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نماز قصر کے ساتھ ادا کی جائے گی، عازمین حج نے رات منیٰ میں گزاری۔۔ عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔

  • قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا

    قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا

    اسلام آباد : انرجی ٹاسک فورس نے قومی سولرانرجی پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں قومی سولر انرجی پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قومی سولرانرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا ، وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کو ایک مہینے کے اندر سولر پر منتقل کر دیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عوام کوسستی ، ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہےملک کوتوانائی کےشعبےمیں خود کفیل بنائے۔

    یاد رہے میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں نے لوگوں کوپریشان کر رکھا ہے،اللہ کا شکر ہے قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی بہت مہنگی بن رہی ہے، جتنی جلد تیل کی قیمت کم ہوگی،اتنی ہی بجلی سستی بنے گی۔

  • لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کے حل کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی مرمت کرکےقابل استعمال بنایاگیا ہے،قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت نہیں کی اور عالمی منڈیوں میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔

    وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہےلیکن لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پرقابو پانےکےلیےسر توڑکوشش کررہےہیں، بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددعائیں دیتے ہیں، گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

    وزیراعظم نے معاشی اور انتظامی ناکامیوں کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا پن بجلی کے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، سابق حکومت کو بجلی کے منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے سستی گیس خریدنےکا موقع ضائع کیا اور ہم نےمہنگی گیس خریدنے سےگریزکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے اور دنیا میں کوئلے کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے، سابق حکومت کے الزامات سے قطر کے عوام بھی پریشان ہوئے۔