Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں  اور پینشن میں اضافہ

    بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 4 مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی، تنخواہ میں 15فیصد اضافے کیلئے71.59 بلین درکار ہوں گے۔

    بعد ازاں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی تاہم وزارت خزانہ کی 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مستردکی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایڈہاک الاؤنسزبھی بنیادی تنخواہ میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے  اہم اقدام

    وزیراعظم شہباز شریف کا سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے، ملکی معیشت اورعام آدمی کی فلاح سیاست سےبالاتر ہے۔

    وزیراعظم سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شرکا نے کہا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدباب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

  • توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو

    توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو ہوا ، وزیراعظم نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نےدریافت ہونےوالی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دےدی ، بنوں سےایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

    وزیراعظم نے ذخائرعوام کوگیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کردی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سےفوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کےسربراہ فہیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیرمملکت برائےپیٹرولیم سینیٹرڈاکٹرمصدق ملک اورسیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے ، اس موقع پر وزیراعظم کوشمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائرکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم کوگیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کےعوام کیلئےدریافت شدہ گیس کےثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نےعلاقےکی ترقی،سماجی بہبود،تعلیم ،صحت کےحوالے سےسفارشات طلب کرتے ہوئے کہا جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ پلان دیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال  کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس:ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا ، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال سمیت وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی پر مشاورت کی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ2021بھی کابینہ میں پیش کی جائے۔

    وفاقی کابینہ 3جون کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی

    دوسری جانب وزیراعظم آج پری بجٹ کانفرنس سےخطاب کریں گے ، کانفرنس میں بزنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت پراظہار خیال کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کی طرف سےپری بجٹ کانفرنس کاانعقادکیاجارہاہے ، جس میں ماہرین آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل، تجارت اور برآمدی شعبے سفارشات سمیت بڑھتے افراط زر،شرح مبادلہ اورزرمبادلہ پر تجاویز دیں گے۔

  • کچھ بھی کریں ، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، وزیراعظم وزراء اور حکام پر برہم

    کچھ بھی کریں ، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، وزیراعظم وزراء اور حکام پر برہم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بدترین بحران پر وزراء اور حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کچھ بھی کریں ، دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی بحران کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس میں وزارت توانائی کے افسران اور لیسکو حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک میں بجلی کے بدترین بحران پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کچھ بھی کریں، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کےعلاوہ کچھ برداشت نہیں ، عوام کو مشکل سے نکالیں ، کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال قبول ہے نہ سمجھوتہ ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کسی وزیراورافسرکوسکون سےنہیں بیٹھنےدوں گا، دن رات ایک کرکے عوام کاسکون ،کاروباربحال کریں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

    انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ترکی کےساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان بزنس کونسل سےخطاب میرے لئے اعزاز ہے، گزشتہ رات ترکی کےتاجروں سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہیں، ترک تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کورونا اور یوکرین تنازع کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان اورترکی نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا ، ترکی نے زلزلے ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہےہیں، دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع موجودہیں، پاکستان اور ترکی زبانیں مختلف ہیں مگر ثقافت ایک ہی ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرناچاہتاہے، توانائی شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلورجوبلی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا چاغی کےپہاڑوں میں نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے، دفاع پاکستان کایہ تمغہ بلوچستان کی دھرتی کےسینے پر سجا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ آزادی، خودمختاری، دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اظہاردن ہے، پروگرام کےمعمارذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش اور عظیم محب وطن نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جوہری پروگرام پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، مسلح افواج کی جوہری پروگرام کیلئےخدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس ادارے نےقومی سلامتی ودفاع کیلئےاہم کردار اداکیا۔

    شہباز شریف نے امحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےتمام عمر پاکستان کے دفاع پر وار دی، ہم اپنے اِن تمام محسنوں کو بھول نہیں سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے اتحاد، یکجہتی اور ایک ہونے کا دن ہے، اتحاد،محنت اوریقین کامل سے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ  1988میں آج کےدن نواز شریف کی قیادت میں دلیرانہ فیصلہ کیاگیا، تمام تر دباؤ کومسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنادیا، اب ہم ملک کومعاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کرچکے ہیں، لوگوں کامشکور ہوں جنہوں نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ اتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے ، جس میں وہ ملک وقوم کو درپیش اہم امور پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ 3

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی وزیراعظم کا قوم سے خطاب آٹھ بجے قومی نشریاتی رابطے پر نشر کرے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے مشکل فیصلہ کیا، دعاکریں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا ، عوام پرکسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیےمشکل فیصلہ تھا، 15دن میں55ارب روپےکانقصان برداشت کرچکےہیں، عوام پرکچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنانا گزیرہے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔

    شہباز شریف نے عمران خان کو واضح کیا تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو۔

  • حکومت کا ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ

    حکومت کا ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ، ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

  • میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں، مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، شہباز شریف کی عدالت میں صفائیاں

    میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں، مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، شہباز شریف کی عدالت میں صفائیاں

    لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میرے خلاف پونے2سال تحقیقات کی گئیں مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر صفائیاں پیش کرتے ہوئے کہا کک بیکس، کرپشن، اے آر یو، نیب، این سی اے نے تحقیقات کیں، میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، میں ان کا رشتہ دارتو نہیں تھا۔
    .
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہا کشکول تو نہیں اٹھانا تھا،وہاں کاروبارکیا، میرےخلاف کرپشن کے سیاسی کیسز بنائے گئے،

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2004 میں پاکستان آیا میرےپاس خدانخواستہ حرام کاپیسہ نہیں تھا، مشرف دورمیں پاکستان واپس آیا تومجھے واپس بھیج دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو عدالت کے سامنے نہ ہوتا۔