Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم شہباز شریف کل  اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے

    منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم شہباز شریف کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے وزیراعظم کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ چار پیشیوں پر عدالت نہیں آئے ، ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں دائرکی جاتی رہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ عدالت نے متعدد بار شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کو طلب کر چکی ہے ، شہباز شریف کی عدم پیشی،متفرق درخواستوں پرابھی تک فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی۔

    بعد ازاں عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    تحریری فیصلے میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا 14 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز کی پیروی کرنے والی نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں

    وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز کی پیروی کرنے والی نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں

    لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز کی پیروی کرنے والی نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں ملیں، جس میں بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کا کہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کیسز میں نیب پراسیکیوشن ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ دھمکیاں نیب ریفرنسز میں پیش ہونیوالی ٹیم کو ملیں، جس میں پراسیکیوشن ٹیم کو کیسز کی پیروی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ٹیم کو بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دی گئیں، اس حوالے س نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

    خیال رہے شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں تین مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں، جس میں منی لانڈرنگ ، آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسرکےذریعےڈی جی ایف آئی اےنےپیغام پہنچایا کہ پیش نہ ہوں اور بتایا گیا کہ ڈی جی اب اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

    درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا تھا شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ، انتہائی ضروری ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آئے، جس کے بعد عدالت نے سکندر ذوالقرنین کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

  • بولٹن مارکیٹ دھماکا:وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ  سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش

    بولٹن مارکیٹ دھماکا:وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بولٹن مارکیٹ دھماکے کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرمعلومات حاصل کیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو میں کہا کہ وفاق سے جو بھی مدد چاہئے وہ حاضر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

  • وزیراعظم کی پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر اجلاس ہوا ، جس میں
    وزارت داخلہ حکام، چیف سیکرٹریز، سیکیورٹی اور سی پیک حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد وزیراعظم
    نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کےبھی فوری اقدامات کیے جائیں، سی پیک کونقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ٓوزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے کراچی میں دہشتگردانہ حملہ میں چینی باشندوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا تھا۔

    وزیراعظم نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کو پکڑنے اور انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لا کر مکمل تحقیقات کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

  • ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو  فوری الیکشن کی تجویز دے دی

    ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دے دی

    اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہوگی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست نہیں۔

    ایم کیوایم نے مؤقف میں کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہوگی۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی‌۔

    ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا.

    وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینےکی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینےکی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے اور چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینےکی ہدایت کردی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کوعمران خان کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیراعظم نے راناثنااللہ کوعمران خان کو بہترین سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے عمران خان کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسوں کے دوران سیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر عمران خان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق بنی گالہ پر پولیس اور ایف سی کے 94 ، اسلام آباد پولیس کے 22 ،ایف سی کے 72 ، پی پولیس کے 36 ، گلگت بلتستان پولیس کے 6 اہکار تعینات ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دو سیکیورٹی کمپنیز کے بھی 35اہلکار بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی پرمامور ہین ، عمران خان کے اسلام آباد سے باہر جانے پر 4 پولیس اور 1رینجرزکی گاڑی ساتھ ہوتی ہے ، جس میں 23پولیس اور 5رینجرز اہلکار شامل ہوں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزارت داخلہ تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی عمران خان کی سکیورٹی کاجائزہ لےرہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی اطلاع ہے تو وزارت داخلہ سے شیئر کریں، عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات کا اظہار کرچکےہیں۔

    سابق وزیراعظم کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنی جان کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں، وزارت داخلہ عمران خان سے حاصل معلومات اور شواہد پرمزید اقدامات کرے گی۔

  • معیشت کو کیسے سنبھالیں؟ وزیراعظم  آج اتحادیوں سے اہم مشاورت کریں گے

    معیشت کو کیسے سنبھالیں؟ وزیراعظم آج اتحادیوں سے اہم مشاورت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول سے ملاقات کریں گے ، جس میں معاشی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول سے ملاقات ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کو لندن میں ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور ملاقاتوں میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم مشاورت ہو گی۔

    ملاقات میں حکومت کی مدت پوری کرنےیا اسمبلیاں تحلیل کرنےسےمتعلق بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم دورہ لندن اور یو اے ای کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلوں کیلئے ن لیگ اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے جبکہ مریم نواز اور بعض لیگی رہنما فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی طلبی پر لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی طلبی پر لندن پہنچ گئے

    لندن : وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی طلبی پر لندن پہنچ گئے، شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر سینئر اراکین ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 سے لندن پہنچ گئے ، ن لیگی رہنما احسن اقبال ،مفتاح اسماعیل،ایازصادق،مریم اورنگزیب ، عطاتارڑ اور ملک احمد خان شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم اور ن لیگ وزرا پارٹی قائد نوازشریف کے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر لندن پہنچے ، شہباز شریف سیکیورٹی حصار میں لندن ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوئے ، اس موقع پر برطانوی سرکاری اہلکار وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی قبل از وقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں اور بعض لیگی رہنماؤں نے فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر ن لیگی قیادت لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کی جائے گی۔

    گذشتہ روز معاشی اور سیاسی صورتحال پر نواز شریف نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ، بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کلہ مسلم لیگ نون کا وفداپنے قائد نوازشریف سےملنےاورمشاورت کے لیے جارہا ہے، یہ کوئی غیرمعمولی چیزنہیں لیکن جن کی پارٹی میں مشاورت کا عمل نہیں ہوتا انہیں موقع مل گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کو  حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے شیخ رشید کو روسٹرم پر بلا لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتیں سب کیلئے ہیں، شاید لوگوں کویقین نہیں ہے، جلسوں میں کہا جا رہا عدالتیں رات 12بجے کیوں کھولی گئیں، پی ٹی آئی کا شاید عدالتوں پراعتماد نہیں، اگرعدالت پراعتماد ہے تو یہ عدالت کیس سنے گی اور بھی عدالتیں اور ججز ہیں جو آپ کے کیسزسن سکتے ہیں۔

    جسٹس اطہرمن اللہ کا کہن تھا کہ عمران خان کا اگراعتماد نہیں ہے تو بطور چیف جسٹس میں معذرت کرکے کسی اورعدالت میں کیس بھیج دیتا ہوں، جلسوں میں کہا جاتا ہے کہ عدالتیں آزاد نہیں ہیں۔

    چیف جسٹس نے ماضی کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ 2014 میں رات 11بجے زیر حراست پی ٹی آئی ورکر کو رہا کرنیکا حکم دیا تھا، رول موجود ہیں، چیف جسٹس کسی بھی وقت کیس ٹیک اپ کرسکتے ہیں، آپکااعتماد ہے تویہ عدالت کیس سنےگی،چیئرمین پی ٹی آئی سےبھی پوچھئے۔

    شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ عدالت پراعتماد ہے، اسی لیے پیش ہوا،عمران خان سے بات کروں گا، چیف جسٹس نے ایک بار پھر کہا دل سے عدالتوں کا احترام ہونا چائیے، آپ کل تک سوچ لیں، جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں سوچ کرآیا ہوں۔

    شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیے کہ سزا یافتہ مجرم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنایا گیا، چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کیا کیاسزا معطل ہوئی ہے، جس پر وکیل نے بتایا جی سزا معطل ہے، اس کے باوجود معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔

    وکیل شیخ رشید نے کہا کہ 21 جولائی2018کوحنیف عباسی کوسزاسنائی گئی، جس پر چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ سزا معطلی کے بعد کوئی سماعت نہیں ہوئی، تو وکیل کا کہنا تھا کہ 4 سال ہوگئے ابھی تک سماعت نہیں ہوئی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسادفترہےجسےآئین کےآرٹیکل260کےذریعےتسلیم کیاگیا، جن کی شناخت خودآئین کی دفعات کےذریعےکی گئی ہے، عہدے پر فائزافراد کو فطری طورپر بڑی ذمہ داری کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

    شیخ رشید کے وکیل نے مزید کہا کہ تقرری کرنے والی اتھارٹی اس معاملے میں وزیر اعظم ہے، عوامی دفاترپراعلیٰ اوصاف،مضبوط اخلاقی ریشہ رکھنے والے کو تعینات کیاجائے، ایک شخص پرمنشیات کےکاروبارکی سزاجواخلاقی پستی پرمشتمل ایک جرم ہے، ایساشخص اعلیٰ عہدےپرفائزہونےکےلیےموزوں نہیں ہوسکتا، وکیل

    وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نےحنیف عباسی کومجرم قراردےکرسزاسنائی تھی، لاہورہائی کورٹ نےاپیل میں صرف حنیف عباسی کی سزاکومعطل کیا، جس کا مطلب ہےکہ وہ اب بھی سزا پر قائم ہے، حنیف عباسی ایک مجرم ہونے کی وجہ سے عہدے کے لیے نااہل ہوجاتا ہے۔

    وکیل نے مزید دلائل میں کہا کہ معاونین خصوصی کی تقرری وزیر اعظم کی صوابدیدبظاہرضابطہ اخلاق یاحدودکےبغیر ہے، وزیر اعظم نے اختیارات کاغلط استعمال کیا حکومت کی حکمرانی کابھی مذاق اڑایا، حنیف عباسی کی تقرری قانون،آئین اورسپریم کورٹ فیصلےکےخلاف بھی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن سے پوچھے حنیف عباسی کوکس قانون کےتحت معاون خصوصی مقررکیاگیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کوحنیف عباسی کی تعیناتی پرنظر ثانی کاحکم دیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اورجواب طلب کر لیا۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 17مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سات دہائیوں سے ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سات دہائیوں سے ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جدہ : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کارشتہ سات دہائیوں سےہے، دونوں ممالک نئے اور غیر روایتی شعبوں کی تلاش پرکام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سات دہائیوں سے ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنےخصوصی تعلقات کواہمیت دیتاہے، دونوں ممالک نئے اور غیرروایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں۔

    روس یوکرین جنگ کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ روس اور یوکرین کے حوالے سے پوری دنیا کو تشویش ہے، پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امید ہے جلد ہی ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب روانگی سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کا کررہا ہوں، پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے ، حالیہ دورے سے دوستی کا مثالی دور شروع ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد باہمی تعاون،اعتماد پر مبنی ہے۔