Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • نئی حکومت کے آتے ہی پنشنرز کو بڑی خوشخبری مل گئی

    نئی حکومت کے آتے ہی پنشنرز کو بڑی خوشخبری مل گئی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصداضافے کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا،ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    یاد رہے میاں شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    بعد ازاں وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منتخب ہونے کے فوری بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا اسلام آباد  میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا اور 4 سال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو اسلام آباد میٹرو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، وزیراعظم نے سوال کیا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کیلئے 15بسیں مہیاکی جارہی ہیں اور ہفتے کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی۔ جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے۔

    .وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی کہ میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیاکی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 اپریل کو پشاور موڑ ائیرپورٹ میٹرو سروس چلانے اور بارہ کہو، روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

    اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم 7بجے اسلام آبادمیٹرو بس سروس پرکام کاجائزہ لینے پہنچے، منصوبہ نوازشریف کےدورمیں2017 میں شروع ہوا تھا، منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن5سال تاخیرہوئی اور منصوبے پرکام مکمل نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے منصوبےمیں تاخیرپرتحقیقات کاحکم دےدیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رمضان میں میٹروسروس مفت چلانےکاحکم دیا ہے ، رمضان میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے ، شہبازشریف کےہمراہ اتحادی جماعتوں کے رہنمابھی کراچی پہنچے۔

    رہنماوں میں احسن اقبال ،شاہد خاقان عباسی خالد مقبول، مولانااسعدمحمود،اکرم درانی شامل ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    شہباز شریف بابائے قوم کے مزار پرحاضری دیں گے ، مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے ، جہاں ان کی سندھ کابینہ کےارکان سے ملاقات ہوگی۔

    امن و امان و ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوں گے، جس میں سندھ میں جاری ترقیاتی میگا منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے ، جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوگی ، ملاقات میں معاہدے پرعملدرآمد کے طریقہ کار اور مقررہ وقت میں حتمی شکل دی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی آج مزار قائد حاضری کے پیش نظر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈ کی ٹیمیں مزارقائد پہنچ گئیں۔

    ٹیموں نے مشینری کی مدد سے سڑکوں کی صفائی شروع کردی اور وی آئی پی گیٹ آنے جانے والی سڑکوں کو صاف کردیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر پیپلز پارٹی  کو کابینہ میں شمولیت کیلئے منائیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کیلئے منائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کیلئے منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کراچی سے واپسی پر ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کیلئے راضی کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 2 بار پیپلزپارٹی وفاقی وزارتوں کے معاملے کو ٹال چکی ہے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر حامی نہیں بھری ، پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی۔

    سینئرپی پی رہنما نے کہا تھا کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی ہے۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کی مزار قائد آمد ، تمام  انتظامات مکمل

    وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد آمد ، تمام انتظامات مکمل

    کراچی : وزیر اعظم شہباز شریف کو مزار قائد آمد پر چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا، جس کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لئے گیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار قائد آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے ، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنرپیش کرنے کیلئے چاق و چوبند دستے موجود ہے۔

    اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار قائد کے اطراف تعینات ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی مزار قائد حاضری کے پیش نظر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈ کی ٹیمیں مزارقائد پہنچیں اور مشینری کی مدد سے سڑکوں کی صفائی شروع کردی اور مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر آنے جانے والی سڑکوں کو صاف کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی ایئر پورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے ، جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

  • رمضان المبارک : عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف  کا بڑا حکم

    رمضان المبارک : عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم کرتے ہوئے کہا عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم کا آفس سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا اور گزشتہ روز اسمبلی میں کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد کے احکامات دیئے۔

    شہباز شریف نے رمضان کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

    شہباز شریف نے پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر بھی فوری عمل کا حکم دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی ، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کمر کس لیں، عوامی خدمت کیلئےآئے ہیں، ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا، ایمانداری،شفافیت، انتھک محنت رہنما اصول ہیں۔

    گذشتہ روز نو منتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ اور پنشن میں بھی 10فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • نئی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

    نئی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے ناموں کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ، کابینہ میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،جے یو آئی ، ایم کیو ایم بی این پی مینگل اور اے این پی شامل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے، شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوگی۔

    وزیراعظم مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ شہباز شریف کی اختر مینگل اور خالد مگسی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    ملاقاتوں کے بعد وفاقی کابینہ کے ناموں کو آج حتمی شکل دیے جانے کاامکان ہے۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12وزراء اور پیپلزپارٹی کے7وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی کو 4 ، ایم کیو ایم 2، بی این پی مینگل، اے این پی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

    جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی جبکہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال بھی وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    اسی طرح مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اور رانا ثناء اللہ کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

  • ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم : وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان

    ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم : وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا ، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔

    وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

    شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کردیا اور کہا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی غدار ہے اور نہ کوئی غدار تھا،خط پارلیمان اور دنیا کےسامنے آنا چاہیے تاکہ یہ بحث ہمیشہ کےلیے ختم ہو۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے، اجلاس میں خط لکھنے والے سفیر،تمام ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کےسربراہ شریک ہوں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ ہم کسی سازش کا حصہ بنے ہیں یا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

    وزیراعظم پاکستان نے آئین شکنی کو کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فیصلے نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا تھا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتا ہوں۔