Tag: وزیراعظم عمران خان

  • امریکا نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

    امریکا نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

    واشنگٹن : امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کوایک مرتبہ پھرمسترد کردیا اور کہا پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں ایک بار پھروزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کردی۔

    پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹرکا کہنا تھا کہ دوٹوک الفاظ میں کہتی ہوں پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

    جلینا پورٹر نے کہا پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میں آئینی عمل اورقانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں تاہم الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

    یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، امریکا آئین کی بالا دستی اور جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اصول صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ہے، کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

  • تحریک انصاف کا عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو حکومت کیخلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لیا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق تجاویزلی گئیں، اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

    وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کی بیرونی سازش کاآلہ کار بننےکوبے نقاب کر چکے ، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی اور عوام نے سب دیکھ لیا سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبراگئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

  • سیاسی کمیٹی کا اجلاس : قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز پر غور

    سیاسی کمیٹی کا اجلاس : قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز پر غور

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پرویز خٹک،اسد عمر،فواد چوہدری،شیخ رشید ، حماد اظہر،فرخ حبیب،شوکت ترین،بابر اعوان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز پر غور ہوا۔

    سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کی مشاورتی بیٹھک ہوئی ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی اور قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔

    خیال رہے وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب بھی کریں گے ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آخری بال تک لڑتا رہوں گا۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ : وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    سپریم کورٹ کا فیصلہ : وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے اور آخری بال تک لڑتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا اور پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک بھی آج لگے گی۔

    عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر قوم کے نام اہم پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے اور آخری بال تک لڑتا رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا۔

    عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا اور حکم دیا کہ تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرائی جائے۔

  • عوام کو ملکی خود مختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم

    عوام کو ملکی خود مختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ملکی خودمختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہمیشہ ملکی خودمختاری اور جمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہوتےہیں، غیرملکی طاقت نے حملہ میر جعفروں اورمیر صادقوں کی مدد سے کیا ،عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک سے ہونیوالی غداری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان  کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے، جس میں پنجاب میں حکومت سےمتعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے ، جہاں ان کی وزارت اعلیٰ کےامیدوار پرویزالہٰی سے ملاقات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سےبھی ملاقات کرٰں گے ، ملاقاتوں میں پنجاب میں حکومت سےمتعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

    یاد رہے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس 6اپریل کو ہوگا اور اس دن پورا نقشہ سامنے آجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ88میں صوبائی الیکشن ایک ہفتے بعد ہوئے تھے،18ویں ترمیم کے بعد سارا اختیار صوبوں کے پاس ہے، 6اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے تمام میڈیا کو اسمبلی آنے کی دعوت ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں فارغ ہوگئے ہیں اور چوہدری سرور کا مستقبل ان سے پوچھیں، ساڑھے 3سال گورنر شپ کے مزے اڑائے اور کیا چاہیے۔

  • وزیراعظم گورنر پنجاب کو عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے روک سکتے ہیں،ذرائع

    وزیراعظم گورنر پنجاب کو عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے روک سکتے ہیں،ذرائع

    لاہور :  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب کو عدم اعتماد کی ووٹنگ تک عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے روک سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر عثمان بزدار کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری سے پنجاب کابینہ تحلیل ہوجائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم گورنر پنجاب کو استعفے کی منظوری سے روک سکتے ہیں ، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اتوار کو عدم اعتماد تک کی ووٹنگ تک روکا جاسکتا ہے۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم گورنراور وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

    اس سے قبل گورنرہاؤس نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تیس مارچ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیجا گیا تھا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تیس مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

    ‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آگیا ، جس کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیزنے رپورٹ کیا عمران خان پرقاتلانہ حملےکامنصوبہ سامنے آیا ہے . حکومتی فیصلےکےمطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پہلے بھی خاص سیکیورٹی پر توجہ نہیں دیتے تھے تاہم موجودہ حالات میں سیکیورٹی میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگین دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے، وزیراعظم آج اپنی معمول کی مصروفیات جاری رکھیں گے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ قاتلانہ حملے کامنصوبہ وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے رپورٹ کیاگیا ہے، ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی سنجیدہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بار جو تھریٹ ہے وہ ماضی کے برعکس زیادہ سنگین ہے، قاتلانہ حملےکی منصوبہ بندی موجودہ سیاسی صورتحال میں بہت سنگین ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سےمشاورت کریں گے

    تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سےمشاورت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج تحریک عدم اعتماد پر قانونی وآئینی ماہرین سے رائے لیں گے ، جس کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، جس میں تحریک عدم اعتماد پررائے لی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کااجلاس بھی ہوگا جبکہ عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں دیگرشخصیات سے بھی ملیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اتوارکو ملک کافیصلہ ہونے لگا ہے، لوگ بول رہے ہیں، عمران خان استعفیٰ دو، کیوں استعفیٰ دوں، میں ہارنہیں مانتا، آخری گیندتک مقابلہ کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادمیں دیکھیں گے، کون اپنا ضمیر بیچ کر آتا ہے، کچھ نظریاتی نہیں، صرف ضمیروں کا سودا ہورہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ جولوگ سمجھتے ہیں عمران خان چپ ہوکر بیٹھ جائےگا، اس خوش فہمی میں نہ رہیں، کسی صورت اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کرائی جائیں۔

    تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔

    درخواست میں وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ عوام کو ذہنی تناؤسے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اورسنجیدہ معاملہ ہے، دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجواکرتحقیقات کرائی جائیں۔

    گذشتہ روز حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کی پیشکش کی تھی ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے، دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے ، عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے خط کے حوالے سے بتایا تھا کہ مراسلے میں جوباتیں ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہے ، اس مراسلے سے واضح ہے یہ پیغام عدم اعتماد سے جڑاہواہے، مراسلے سے واضح ہے بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔