Tag: وزیراعظم عمران خا

  • جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کا حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کااصل مقصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اور انھیں حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو2سالہ ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کوعملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود سے کہا ہے نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں، ابتدائی طور پر8 ویں اور9ویں ّ جماعت کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔

    کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جبکہ معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بھارت سمیت خطے میں جاری اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے کورونا پر قابوپایا ، اب وزیراعظم کریز پر سیٹل ہو چکے ہیں اب لمبی اننگز کھیلیں گے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی سمت مل گئی، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے رہنما ہیں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہونے پرمبارکباد دی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قراردیا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ملکی تاریخ میں غربت میں کمی کاسب سےبڑا پروگرام شروع ہوا، احساس پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پروزیراعظم سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آپ کی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے پروگرام پر خراج تحسین پیش کیا اور زبیدہ جلال نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پرمبارکباد دی جبکہ اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی وزیراعظم کواہم کامیابیوں پرسراہا۔

  • نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور نواز شریف کی صحت کےحوالےسے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیاجائے اور نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کی تفصیلات طلب کی ہیں اور ہدایت دی ہیں۔

    مزید پڑھیں : میگا کٹ لگنے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید بڑھ گئے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے نوازشریف کے خاندان سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کاخاندان جہاں چاہےوہاں علاج کی سہولتیں دی جائیں گی۔

    یاد رہے سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہترہونے لگی ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمودایاز کاکہناہے نواز شریف کے مزید بلڈ ٹیسٹ کرائے ہیں،رپورٹ آئے گی تو پلیٹ لیٹس کا پتہ چلےگا، پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہےہیں۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کی چوتھی میگا کٹ لگائی گئی تھی، جس کے بعد پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے، پلیٹ لیٹس میں غیرمعمولی کمی کی وجہ خون پتلا کرنے والی دواؤں کو قرار دیا گیا تھا، جو بند کردی گئیں ہیں۔

    محکمہ داخلہ نے آئی جی کو نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسپتال کے وی آئی پی کمرےکو سب جیل قراردیا گیا ہے، جہاں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال

    وزیراعظم عمران خان کی چین کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال

    بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کا چین کے گریٹ ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے استقبال کیا، وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جبکہ چینی وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور پاکستانی وفد سے مصافحہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےگریٹ ہال آمد پرشانداراستقبالیہ تقریب ہوئی ، گریٹ ہال میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    چینی وزیراعظم نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورپاکستانی وفد سےمصافحہ کیا ، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ لانگ مارچ ٹائر کمپنی، چائنہ گیژوبہ گروپ اور چائنا میٹالر جیکل گروپ کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا اور پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کے دریافت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں :  چاہتے ہیں چینی سرمایہ کار پاکستان آئیں اور منافع حاصل کریں: وزیر اعظم

    وزیراعظم سے چینی صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کی ملاقاتیں کیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کے لئے سہولتیں پیدا کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ایک اتھارٹی ہوگی جو سی پیک کے معاملات دیکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہے، چینی ورکرز کو تحفظ دینے کے لئے خصوصی فورس بنائی ہے، اپنے ملک کو سرمایہ کاری کے لئے کھولا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان چین کےتین روزہ دورے پربیجنگ پہنچے تو چین کے وزیر ثقافت اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے جبکہ چین کے فوجی دستوں نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔