Tag: وزیراعظم عمران خان ن

  • کرونا سے متعلق ہمارے جو فیصلے تھے ان میں بالکل تضاد نہیں آیا، وزیراعظم

    کرونا سے متعلق ہمارے جو فیصلے تھے ان میں بالکل تضاد نہیں آیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ہمارے جو فیصلے تھے ان میں بالکل تضاد نہیں آیا، 13 مارچ سے اب تک کا ایک بیان دکھا دیں جس میں تضاد ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری سے ٹڈی دل کا معاملہ ایمرجنسی ڈکلیئر کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے این ڈی ایم اے کو مکمل اختیار دیے گئے ہیں،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے جو قدم اٹھا سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں،ٹڈی دل کے ساتھ کرونا بھی آگیا،ٹڈی دل پورے ملک کے لیے ایک خطرہ ہے،25 سال میں ٹڈی دل ایک بار آجاتا ہے۔

    کرونا سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کے 26 کیسز آنے پر پاکستان میں لاک ڈاؤن کیا، شروع میں تنقید برداشت کی لوگوں نے کہا سخت لاک ڈاؤن کرنا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی گورنمنٹ میں کنفیوژن نہیں تھی تو وہ ہماری حکومت تھی،کرونا وائرس سے متعلق ہمارے جو فیصلے تھے ان میں بالکل تضاد نہیں آیا،13 مارچ سے اب تک کا ایک بیان دکھا دیں جس میں تضاد ہو۔

    ایس او پیز سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے عوام کو سمجھائیں کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے،اگر احتیاط کرلیں کہ گے توسہولتیں موجود ہیں،ہمارا ہیلتھ سسٹم کور کر جائے گا، یہ مہینہ احتیاط سے گزار لیں تو اس کے برے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر خسارے کی اکانومی ملی،جب اکانومی ملی تب 60 ارب ڈالر امپورٹ پر خرچ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی اسٹیج پر تھا اس وجہ سے دوست ممالک سے مدد مانگی۔

    انہوں نے اجلاس کے دوران بتایا کہ 20 ارب ڈالر سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب ڈالر تک لے کر آگئے،موجودہ حکومت میں پرائمری ڈیفیسٹ ختم ہوگیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جیسی اکانمی ملی تھی اسی کو لے کر آگے بڑھنا تھا،20 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،دنیاجب کسی اکانمی کو دیکھتی ہے تو ایک فیگر دیکھتی ہے کہ ملک میں ڈالر زیادہ آ رہے ہیں یا باہر زیادہ جا رہے ہیں۔

    کشمیریوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وجہ سے دنیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو واضح طور پر دیکھا،آج عالمی رہنما بھی مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی بات کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جب ملک کی ایلیٹ ہی کرپشن پر لگی ہو تو ترقی کیسے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی کے خلاف کارروائی ہوتی ہے کہا جاتا ہے سیاسی انتقام لیاجا رہا ہے۔

  • صدر، وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماؤں کا شہید کرنل مجیب الرحمان کوخراجِ عقیدت

    صدر، وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماؤں کا شہید کرنل مجیب الرحمان کوخراجِ عقیدت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹانک میں جام شہادت نوش کرنے والےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نےدہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔

    یہ بات انہوں  نے اپنے پیغام میں کہی، وزیر اعظم عمران خان نے  ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز اور جام شہادت نوش کرنے والےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، کرنل مجیب الرحمان شہید نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ فورسزکی بےمثال قربانیوں سےدہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اور امن کی شمع  روشن ہوئی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

    سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، صدر


    صدرڈاکٹرعارف علوی نے  ٹانک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر کرنل مجیب الرحمان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی وجہ سےملک سےدہشت گردی کاخاتمہ ہوا۔

    صدرڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے بلنددرجات اور اہلخانہ کیلئےصبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس ناسورکےخلاف جنگ میں متحد اورپرعزم ہے ۔

    شہید کرنل مجیب الرحمان کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیدکرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سےدلی اظہارتعزیت کیا اور کہا شہیدکرنل مجیب الرحمان کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیرداخلہ


    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے پر شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والےشہیدکرنل مجیب الرحمان کیلئے دعا کی۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں شہید کےاہل خانہ کےساتھ کھڑے ہیں، شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    امن کےلیےقربانی دینےوالوں کوعوام سلام پیش کرتےہیں، گورنر پنجاب


    گورنرپنجاب نے پاک فوج کےکرنل مجیب الرحمان کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا امن کےلیےقربانی دینےوالوں کوعوام سلام پیش کرتےہیں دشمن کےخلاف بہادری سے پاک افواج لڑتی ہے،اس کی مثال نہیں۔

    کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ، بلاول


    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آپریشن میں شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پوری قوم فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے ، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کیساتھ کھڑی ہے۔

  • وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی، 92 فیصد شکایات کا ازالہ

    وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی، 92 فیصد شکایات کا ازالہ

    اسلام آباد: وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی ، پورٹل پر92 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیاگیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے۔

    2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم کی زبردست کامیابی

    یاد رہے سال 2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے میں مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔