Tag: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

  • انشاءاللہ پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بابر عطا

    انشاءاللہ پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بابر عطا

    پشاور : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے واضح کیا پشاور پولیو ڈرامے میں ملوث تمام ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، پولیس چیف سے مسلسل رابطے میں ہوں اور تمام صورتحال پر نظر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے اپنے بیان میں کہا پولیو ڈرامے میں ملوث 12 افراد کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئی ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہاکہ پولیس چیف سے مسلسل رابطے میں ہوں اور تمام صورتحال پر نظر ہے، انشاءاللہ ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    پشاور کے علاقے ماشوخیل میں گزشتہ روز پولیو کے قطروں سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ سامنے آیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے مرکز صحت کو آگ لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں :   پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

    بچوں کے بیہوش ہونے کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو بچوں کو بیہوش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھا گیا لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔

    بعد ازاں بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم نذر محمد کو بڈھ بیر پولیس نے گرفتار کرلیاتھا جبکہ  انسداد پولیو مہم کےخلاف احتجاج کرنے والے بارہ افراد کے خلاف پرچہ درج کرلیا جبکہ سرکاری املاک کا جلاؤگھیراؤ کرنے والے کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔

    وزیرصحت ہشام انعام کا کہنا تھاسوچی سمجھی سازش کے تحت انسداد پولیو مہم کے خلاف آگ بھڑکائی گئی۔ویکسین سے کسی بچےکی حالت نہیں بگڑی میری اپنی بیٹیوں نے بھی وہی قطرے پیئے، مسجدوں سے اعلان کرا کر افراتفری مچائی گئی سازش کرنے والوں کو بے نقاب اور سزا ملنی چاہیے۔

  • آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے ،  وزیراعظم  کے معاون خصوصی عثمان ڈار

    آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جعلی اکاؤنٹس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔

    [bs-quote quote=”جعلی اکاؤنٹس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم کے معاون خصوصی "][/bs-quote]

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے نام پر نیویارک اپاٹمنٹ کااس سال بھی ٹیکس جمع ہوا، جےآئی ٹی میں بھی آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ کا ذکر ہے۔

    انھوں نے کہا خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زردار ی سرٹیفائیڈ دستاویز کو جھٹلا نہیں سکتے ، ان کے پاس 2بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو ڈکلیئرڈ نہیں اور بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی 2013میں بھری گئی، جس شخص کے نام پرڈیوٹی بھری گئی وہ 2008میں ہی انتقال کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوکر پارلیمنٹ سے بھی باہرہوں گے‘عثمان ڈار

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم امیروں کو نہیں غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل عثمان ڈار  کا کہنا تھا   کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں عمران خان 5 سال پورے نہیں کریں گے، بتانا چاہتا ہو ں عمران خان 5 سا ل ضرورپورے۔

    انھوں نے کہا تھا رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہر ہوں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے درخواستیں دائر کر رکھی ہے، جس میں اثاثے چھپانے اور غیرقانونی طریقے سے بلٹ پروف گاڑی رکھنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔