Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم  آج  اسلام آباد میں ‘نیا پاکستان قومی صحت کارڈ’ کا اجرا کریں گے

    وزیراعظم آج اسلام آباد میں ‘نیا پاکستان قومی صحت کارڈ’ کا اجرا کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراکریں گے، صحت کارڈ سے گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے ، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔

    اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، تھرپارکر کے گھرانے مستفید ہوسکیں گے ، کارڈپرنہ صرف سرکاری بلکہ پینل پرنجی اسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت ہوگی۔

    وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    امراض قلب
    ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے
    حادثاتی چوٹیں
    سڑک کا حادثہ
    ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ
    جلنے کا علاج
    اعصابی نظام کا علاج
    گردوں کا علاج اور پیوند کاری
    سرطان
    تھیلیسیمیا
    یرقان
    حمل یا زچگی

    حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

  • وزیراعظم  کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

    وزیراعظم کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پاکستان کے روشن چہرے کی دلیل ہے۔

  • ‘شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا’

    ‘شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا’

    لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے ثاقب نثار کی جعلی آڈیو اور پھر رانا شمیم کا بیان حلفی آیا، ساری سازش کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کا مقصد عدالت پر اثر انداز ہونا تھا، چارلس گھتری کا بیان واضح کرتا ہے کہ رانا شمیم بیان حلفی کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں۔

    قائد نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف ڈاکٹرائن نہایت سادہ ہے، بندہ خرید لو یا پھر عدالتوں پر حملہ آور ہو جاؤ، انہیں آگاہ کردوں کہ اب شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا ہے، رواں سال شریف خاندان کے کیسز میں سزاؤں کا سال ہوگا۔

    مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک سے اب تک صرف 8 رپورٹس آئیں اور یہ بھی میڈیکل رپورٹس نہیں، ان کے ڈاکٹرز کے خطوط تھے، جن پر پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

    مشیر احتساب نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں پارلیمانی نظام موجود ہے، جسے کسی دوسرے نظام میں تبدیل کرنے کے لیے آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

  • وزیراعظم  کی 5.37 فیصد  جی ڈی پی گروتھ پر حکومت کو مبارک باد

    وزیراعظم کی 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر حکومت کو مبارک باد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا جی ڈی پی گروتھ کے باعث روزگار کے مواقع پیداہوئے اور فی کس آمدنی بڑھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر مبارکباد دیتا ہوں، جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سےروزگارکےخاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوبین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

    بلومبرگ کی پیشگوئی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح برقرار رکھے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پاکستان نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل ہے، دی اکانومسٹ نے ملازمتیں،انسانی جانیں بچانےکی کوشش کوتسلیم کیا۔

    یاد رہے معروف جریدے دی اکانومسٹ نے عالمی معیشتوں پر رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ پچاس ملکوں کی نارملیسی انڈیکس میں کوویڈ کے بعد بحالی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان فہرست میں مصر کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔

    معروف جریدے دی اکانومسٹ نے اعتراف کیا تھا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم عمران خان کے متوازن فیصلوں اور این سی او سی کے بہتر اقدامات سے صورتحال معمول پر آئی اور معیشت بحال ہوگئی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈاراور دیگرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہین آفریدی اور عاقب جاوید شریک ہوئے ۔

    وزیراعظم کو کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےدوران ملنے والے فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ، محمد زاہد کو سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران منتخب کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سےنئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو پرفارم کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، امید ہے پی ایس ایل سیزن 7 میں بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یقینی بنا رہےہیں کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کی بالا دستی ہو۔

    وزیراعظم نے کرکٹر شاہین آفریدی کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی ٹیم، پی سی بی اور اور پی ایس ایل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار
    کیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران کامیاب جوان کے ہیروز کوخصوصی دعوت دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی، بین الاقوامی جریدے کا عتراف

    وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی، بین الاقوامی جریدے کا عتراف

    اسلام آباد : معروف جریدے دی اکانومسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کے دوران وزیراعظم عمران خان کے متوازن فیصلوں اور این سی او سی کے بہتر اقدامات سے صورتحال معمول پر آئی اور معیشت بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف جریدے دی اکانومسٹ نے عالمی معیشتوں پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ پچاس ملکوں کی نارملیسی انڈیکس میں کوویڈ کے بعد بحالی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان فہرست میں مصر کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔

    دی اکانومسٹ نے کہا پاکستان نےکوویڈ کے خلاف موثر اقدامات کیے، جس کے باعث پاکستان کو کوویڈ کے خلاف اقدامات میں بہترین ممالک میں رکھا گیا، اعداد و شمار جنوری2021سے جنوری 2022تک اکٹھے کیے گئے۔

    دی اکانومسٹ نے کوویڈ کیخلاف اقدامات میں پاکستان کو سرفہرست کا درجہ دیا، کوویڈ کے خلاف اقدامات میں کئی ممالک کو رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی اکانومسٹ انڈیکس شیئر کرتے ہوئے ہوئے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو نارملیسی انڈیکس میں تینوں رینکنگ میں ٹاپ تھری پر ہے، پاکستان کو کوویڈ کے خلاف اقدامات میں سرفہرست کارکردگی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہرشعبہ 100فیصد معمول کےحالات میں واپس آگیا، عالمی جریدے اکنامسٹ نے کورونا سے متعلق50ممالک کاانڈیکس جاری کیا، اکنامسٹ نے نارمیلسی انڈیکس میں پاکستان کو دنیا میں دوسرے نام پر قرار دیا، اب بھی ہم اومی کرون ویرینٹ سےمتعلق احتیاط جاری رکھیں گے۔

  • ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

    ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا، سیشن عدالت نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا حق جرح ختم کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کیس میں سیشن عدالت کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا

    خیال رہے سیشن عدالت نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا حق جرح ختم کر دیا تھا ، جس کے بعد خواجہ آصف نے سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے 17 دسمبر کو خواجہ آصف کے شوکت خانم اسپتال پر الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان نے ای کورٹ کےذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی تھی۔

    سماعت میں وزیراعظم نے بیان حلفی جمع کروایا تھا ، جس میں الزامات کوجھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 1991سے 2009تک عمران خان شوکت خانم کے بڑے ڈونر رہے۔

    بیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی، وزیر اعظم عمران خان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور جن اسکیموں پر الزامات لگائےگئےوہ بغیرنقصان ٹرسٹ نےواپس وصول کیں۔

    بیان حلفی کے مطابق خواجہ آصف نے ٹی وی پروگرام اور پریس کانفرس میں جھوٹےالزامات لگائے اور عوام کے شوکت خانم ٹرسٹ پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانےکی کوشش کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم

    وزیراعظم عمران خان کا توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پیوٹن پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا روس کےصدرولادی میرپیوٹن سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعاون،علاقائی اوربین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    رابطے میں وزیراعظم نے توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا آزادی اظہاررائے گستاخی کابہانہ نہیں ہوسکتا، پیوٹن پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔

    عمران خان نے کہا پاکستان کے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کےتعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

    پاک روس قیادت نے گیس پائپ لائن منصوبے کی جلدتکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم نے کہا پرامن اورمستحکم افغانستان علاقائی استحکام کےلیےاہم ہے، افغانستان کوسنگین انسانی اورمعاشی چیلنجزکاسامناہے ، افغانستان کےعوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیراعظم نے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجرا کی اہمیت پر بھی زوردیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت دی۔

  • پاکستان کی ملٹی بلین ڈالر گیمنگ انڈسٹری ای اسپورٹس میں انٹری، یو اے ای کا  بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    پاکستان کی ملٹی بلین ڈالر گیمنگ انڈسٹری ای اسپورٹس میں انٹری، یو اے ای کا بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان ملٹی بلین ڈالر گیمنگ انڈسٹری ای اسپورٹس میں انٹری کیلئے تیار ہے ، یو اے ای کی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے شیخ احمد المکتوم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور یواےای میں گیمنگ انڈسٹری میں شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔

    پاکستان کی ملٹی بلین ڈالر گیمنگ انڈسٹری ای اسپورٹس میں انٹری کیلئے یواےای کی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

    شیخ احمدالمکتوم نےگزشتہ ہفتے ای اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح بھی کی ، سرمایہ کاری کا اعلان ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی جانب سے زون انٹرپرائز لائسنس کی منظوری کے بعد ہوا۔

    پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان ای اسپورٹس کا اگلا مرکز بن رہا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر ثانیہ نے دبئی ایکسپو2020 میں گلوبل گولز ویک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، تقریب کا انعقاد دبئی ایکسپو 2020 اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیا گیا۔

    عالمی تقریب میں ایس ڈی جیز پر عمل یقینی بنانے کےلیے 30 عالمی رہنمااکٹھے ہوئے ، تقریب میں 2030 تک عالمی ترقی کےلیےلائحہ عمل پر غورکیا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نےانسانی وسائل کی ترقی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مزید توجہ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

  • آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کی وجہ سے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، وزیراعظم

    آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کی وجہ سے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو شرائط بھی ماننا پڑتی ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجرا سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پالیسی میں نیشنل سیکیورٹی کو صحیح معنی میں واضح کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کروں گا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، ایسے مسلم ممالک کودیکھ سکتے ہیں جو اپنی سیکیورٹی کا دفاع نہ کرسکے۔

    عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی سے قوم کا قبلہ درست کیا گیا ہے، اب ہماری کوشش ہے پوری ریاست اور عوام ایک راستے پر چلے ، ماضی میں کبھی بھی ہم نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم نہیں بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ نیشنل سیکیورٹی پالیسی کو تیار کیا گیا ہے، ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے، سیکیورٹی کی کثیر الجہتی سمتیں دی گئی ہیں۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف جانا پڑتاہے، آئی ایم ایف کے پاس جاتےہیں تو قرض ملتا ہے مگر شرائط ماننا پڑتی ہے ، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتاہے اور کہیں نہ کہیں سیکیورٹی متاثرہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ یونیورسل کارڈ مارچ تک پورے پنجاب کے لوگوں کے پاس ہوگا، احساس پروگرام سے غریب خاندانوں کو براہ راست رقم دی گئی ہے، سبسڈی کے ذریعے اپنا گھر بنانے کیلئےمتوسط طبقےکو قرض فراہم کررہے ہیں۔

    تعلیمی نظام کے حوالے انھوں نے کہا کہ تعلیمی نظام ہی قوموں کو بناتا ہے، ہر فلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کے تین نظام چل رہے ہیں، تعلیم کے 3نظام کے باعث بہت بڑے منفی نتائج کا سامنا ہے ، پہلی بار ملک میں 5ویں جماعت تک یکساں تعلیمی نساب لائے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد پاکستان کےلئے سب سے بڑاچیلنج ہے ، کوئی بھی ملک قانون پر عملدرآمد کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا، قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا تومعاشرے میں غربت ہوتی ہے، رسولﷺریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لیکر آئے تھے۔

    قانون کی بالادستی کے حوالے عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تومعاشرے میں غربت ہوتی ہے، سوئٹزرلینڈ میں قانون کی بالادستی کی بدولت سیاحت میں اوپر چلاگیا، ہر ملک میں ریگولیٹر ہوتے ہیں جو عوامی مفاد میں کام کرتے ہیں، تمام ریگولیٹرز کو بلا کر بات کی انھیں صورتحال سے آگاہ کیا، ریگولیٹرز کو کارٹیلز نے کام کرنےسے روک دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش نہیں کی گئی، غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد نہیں کرتے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے اتنے مواقع ہیں کہ پوری دنیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی ملک میں ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ نہیں دی، غیرملکی اور ایکسپورٹرز کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، تھوڑی سی مراعات دینےسے آج آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ میں تیزی سے اوپر جارہا ہے۔