Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب، جنوبی کے پی اور بلوچستان میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا ، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔

    11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

    موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔

    اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ 5سال کے اہداف کو ہم نے تین سال میں پورا کرلیا، ہمارے دور میں بننے والی سڑکیں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اور مہنگائی کے باوجود کم لاگت میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔

    وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، سڑکیں زیادہ بنائیں، سستی اور شفافیت کیساتھ بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سڑکیں کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی ہیں، صرف سڑکیں بنانا ہمارا کام نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت بھی ضروری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب، وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کےیوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیرمیں استصواب رائےکاعہدتاحال پورانہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کےخلاف ایکشن لے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔

    خیال رہے 5 جنوری1949میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نےکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی  تمام وزارتوں کو کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی تمام وزارتوں کو کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو کارکردگی عوام کے سامنے رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخارجہ کی2021 کی کامیابیوں پر تفصیلی پریس کانفرنس کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دی اور وزیر خارجہ کی 2021 کی کامیابیوں پر تفصیلی پریس کانفرنس کو سراہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو کارکردگی سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ طرز پر سالانہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھیں۔.

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ہدایت دی کہ پاکستان میں تعینات سفیرپیشگی اطلاع کےبغیرکسی وزیرسےملاقات نہیں کرے گا، وزارت خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا،دیگر وزراسےملاقات کر سکیں گے جبکہ ایسی ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

  • خواجہ آصف کی درخواست پر  وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری

    خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور ہرجانہ کیس میں سیشن جج کوآئندہ سماعت تک کارروائی سے بھی روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    وکیل نے کہا کہ 15 جنوری 2012 کو عمران خان نے ہتک عزت ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، درخواست میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے، اس وقت خواجہ آصف لاہور میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں تھا اور اپنے وکیل کو ہدایات دینے سے قاصر تھا۔

    وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو 29 دسمبر 20 کو گرفتار کیا گیا اور 23 جون 21 تک قید رکھا گیا، سیشن جج نے خواجہ آصف کے وکیل کی عدم پیروی پر ایک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا، سیشن جج کا حکم غیر قانونی غیر پائیدار اور ریکارڈ کو نہ پڑھنے پر مبنی حکم ہے۔

    خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ سیشن جج نے غیر قانونی حکم جاری کرتے ہوئے قانون اختیار کے بغیر کام کیا اور غیر قانونی حکم CPC میں طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاس کیا گیا ہے۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر ہے جو کہ ایک سرکردہ اپوزیشن جماعت ہے، جبکہ مدعا علیہ عمران خان اس وقت ملک کے موجودہ چیف ایگزیکٹو ہیں، عمران خان وزیر اعظم کے آئینی عہدے پر فائز ہیں، صرف انصاف نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا بھی دیکھا جانا چاہیے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالت کے حکمنامے کو غیر قانونی قرار دے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ معاملہ سیشن جج کے پاس کب سے التوا ہے تو وکیل نے بتایا 2012 سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیس التوا کرنے کا ذمہ دار کون ہے، جس پر وکیل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور عمران خان دونوں کے وکلاء ذمہ دار ہیں، 17 دسمبر 2021 کو سیشن جج کے حکم کو عدالت معطل کر دے۔

    عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا اور سیشن جج کو آئندہ سماعت تک کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت 12 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔

    یاد رہے خواجہ آصف نے ہائیکورٹ میں درخواست سیشن جج حکم کے خلاف دائرکی تھی ، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ خواجہ آصف کے وکیل کی عدم پیروی پر یکطرفہ کارروائی کافیصلہ دیاگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالت کے حکم نامےکو غیر قانونی قرار دے۔

  • وزیراعظم سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ،  گرین پاکستان ویژن کی تعریف

    وزیراعظم سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ، گرین پاکستان ویژن کی تعریف

    اسلام آباد : برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں گرین پاکستان ویژن کی تعریف کرتے ہوئے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کی ملاقات ہوئی ، گورنرپنجاب چوہدری سروربھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    لارڈ حنان نے وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کی تعریف کرتے ہوئے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کوبھی سراہا۔

    دوران ملاقات برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان کا کہنا تھا کہ آپ کے منصوبے نےعالمی سطح پرزبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے گرین وژن کی دنیا بھر میں پذیرائی جاری ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا۔

    پاکستان کو یو این ادارہ برائے موسمیاتی تبدیلی نے فاریسٹری چیمپئن قرار دیا ہے، پاکستان بطور ریجنل چیمپئن ایشیائی ممالک کی فاریسٹری منجمنٹ میں مدد کرے گا۔

  • وہ وقت آئے گا جب  لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم

    وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم

    اسکردو : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ نہیں ہی نہیں، وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردموسم میں آنے پراسکردو کے لوگوں کا شکریہ اداکرتاہوں ، کبھی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک غریب لوگوں کو اوپر نہیں لاتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان دور دراز علاقہ ہے غربت زیادہ ہے پیچھے ہے ، بلوچستان میں بھی لوگ پیچھے رہ گئے ان پر توجہ نہیں دی گئی، جنوبی پنجاب،اندرون سندھ ، قبائلی علاقہ بھی پیچھے رہ گیا ، حکومت سنبھالی توکوشش ہے پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کواوپرلاؤں، پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کو پاکستان کیساتھ اوپر لانا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امیر امیر تر اور غریب مزید غریب ہوگیا یہ بھی معاشی ناانصافی ہے، ہماری پوری کوشش ہےکہ ملک سے غربت کو کم کریں ، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق غربت تیزی سے کم کرنے پرکےپی حکومت پر فخر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2013میں ہماری حکومت آئی تو کےپی دہشت گردی کا شکار تھا، دہشت گردی کی وجہ سے کےپی میں غریب بہت پیچھے چلاگیا تھا ، کےپی میں دہشت گردی سے 700پولیس والے شہید ہوگئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسکردو ایئرپورٹ اب انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا ہے ، ابھی اسکردوایئرپورٹ کےانٹرنیشنل بننے سے آنیوالی آپ کی زندگیوں میں تبدیلی کو تصور کرسکتے، دنیا میں سب سے خوبصورت پہاڑی علاقے گلگت بلتستان میں ہیں۔

    گلگت بلتستان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا پتہ نہیں کیونکہ یہاں آنا مشکل تھا، اسکردو ایئرپورٹ انٹرنیشنل بننے سے بیرون ملک پاکستانی یہاں آئیں گے ، اسکردو میں براہ راست پروازیں آنےسے سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ اسکردو آنیوالی سڑک پر 30 سال پہلے سفرکیا پتہ ہے کتنی خطرناک تھی، لوگ اس سڑک پر سفرکرنےسے پہلے ایسے خدا حافظ کرتے تھے جیسے پتہ نہیں دوبارہ ملیں گے یانہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کی تمام خوبصورت ترین جگہیں دیکھی ہوئی ہیں، پہاڑی علاقوں میں سب سے زیادہ خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جی بی کے عوام کی طرف سے ایف ڈبلیو او اور این ایچ او کاشکریہ اداکرتاہوں ، سیاحت پاکستان کا بہت بڑااثاثہ بن سکتاہے، سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان کے سامنے آدھا ہے ، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70ارب ڈالر کماتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بھی صرف30ارب ڈالر ہے، گلگت بلتستان آنیوالے کہتے ہیں سوئٹزرلینڈ کا جی بی سے مقابلہ ہی نہیں، اسکردو کو آزاد کشمیر سے ملا رہے ہیں، جتنی آسانیاں ہوں گی سیاست بڑھے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اسکیننگ کےذریعے پیسہ بناتاہے، غیرملکی اسکیننگ کیلئے گلگت بلتستان کی طرف سے دیکھ رہےہیں، گلگت بلتستان کےعوام نے اب اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، گلگت بلتستان میں زمین کم ہے اس لئے آپ کو اسکی ضرورت ہوگی، باہر سے آنیوالا غربت کا فائدہ اٹھا کر زیادہ پیسے دینے کی کوشش کرے گا۔

    سیاحت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ریزاٹس بناناہوں گے، جی بی میں سوچ کر چلیں گے تو کم ازکم 30سے40ارب سیاحت سےکما سکتے ہیں، یہ بھی وقت آئیگا کہ لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، آنے والے دنوں میں جی بی میں سیاحت بڑھےگی۔

    مہنگائی سے متعلق انھوں نے کہا کہ کورونا کے بعد سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے ، دنیامیں کوروناکی وجہ سےلاک ڈاؤن لگائے گئے تجارت ختم ہوگئی، تجارت ختم ہونےسےچیزوں میں کمی ہوئی اورمہنگی ہوگئیں، ہم نےاحساس راشن کارڈکااجراکیاجس پر3چیزوں میں رعایت ملےگی۔

    صحت کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کےپی میں صحت کارڈ دیا اب اگلے ماہ سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ ہوگا، گلگت بلتستان کےعوام کو بھی صحت کارڈ دیں گے ، اب ہر گھرانے کے پاس 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنش ہوگی ، کسی بھی پرائیوٹ یا سرکاری اسپتال میں جاکر علاج کرایاجاسکتاہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے بہتر طریقہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، ہم ہرخاندان میں ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

  • اے پی ایس شہداء کے لواحقین اور متاثرین کو مایوس  نہیں  ہونے دیں گے، وزیراعظم

    اے پی ایس شہداء کے لواحقین اور متاثرین کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اے پی ایس شہدا کے والدین اور متاثرین کو مایوس نہیں ہونےدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اےپی ایس میں دہشت گردوں نے132بچوں سمیت140سےزائدافرادکوشہیدکیا، پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی، اعادہ کرتا ہوں اے پی ایس شہدا اور متاثرین کے والدین کو مایوس ہونے نہیں دیں گے ، تشدد کے خلاف اور اس کو آلہ کار بنانے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کوکرب ناک سانحہ اےپی ایس کی یاددلاتا ہے، آج کےدن بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل اور نہتےبچوں کوشہیدکیا ،اے پی ایس کے بہادر اساتذہ طالبعلموں کی حفاظت کیلئےسیسہ پلائی دیوار بنے۔

    عمران خان نے کہا کہ بے شک دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، بزدلانہ سوچ ناپاک عزائم کیلئےنہتےکمسن بچوں کوبھی استعمال کرسکتی ہے، آرمی پبلک سکول کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے بعد بہادر قوم کے حوصلے دہشت گردی کیخلاف مزیدبلندہوئے اور پوری قوم متحد ہوئی ، نیشنل ایکشن پلان کےتحت دشمنوں کو ٹھکانوں میں دھونڈڈھونڈکرنشانہ بنایا، قوم کویقین دلاتاہوں دشمن پاکستان کےحوصلوں کوکبھی پست نہیں کر سکتا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قوم کےعزم،حوصلے متزلزل کرنےکی کوشش پردشمن کومنہ کی کھانی پڑیں ، عہدکریں قوم متحدہوکرفرقہ ورانہ،مذہبی ،نسلی تعصب کا تدارک کرے گی ، قوم اپنی صفوں میں موجود عناصر کی نشاندہی ،تدارک میں ریاست کاساتھ دے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ سےدعا ہے اےپی ایس کےشہداکے درجات بلند کرے اور شہدااےپی ایس کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، قائداعظم کافرمان ہے ، ایسی کوئی طاقت نہیں جوپاکستان کونقصان پہنچاسکتا۔

  • وزیراعظم  آج  اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے

    وزیراعظم آج اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے

    اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے جبکہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 164 کلومیٹرجگلوٹ اسکردو روڈ کا بھی افتتاح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر اسکردو پہنچیں گے ، جہاں وہ میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جس میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

    گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال نےجلسہ گاہ میں انتظامات کاجائزہ لیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی اسکردو پہنچ رہے ہیں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 164 کلومیٹرجگلوٹ اسکردوروڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم کو سی پیک اور پی ایس ڈی پی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔

    دورے میں وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

  • سیالکوٹ  واقعہ: وزیراعظم عمران خان  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سیالکوٹ واقعہ: وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد 20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مشاورت کی ، 20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے۔

    یاد رہے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی تھی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے، اور ناخوش گوار واقعات روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔

  • ہندوستان کشمیر میں جو کررہا ہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا، وزیراعظم

    ہندوستان کشمیر میں جو کررہا ہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا، وزیراعظم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں جو کررہا ہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا ، کوئی اور ملک ایسا کر رہا ہو تو کتنا شور مچتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 90کی دہائی سے پہلےپاکستان تیزی سے ایشیا میں اوپرجارہاتھا، قانون کی عملداری نہ ہوتو ملک نیچے کی طرف جاتا ہے، قانون کی عملداری سے ہی جمہوریت کو تقویت ملتی ہے اور کرمنلز کو اوپر آنے سے روکا جاتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن بھی قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سےہے، ملک میں جس چیز کی کمی ہے وہ ریسرچ ہے، ریسرچ نہیں ہوتی تو باہر کے لوگ اپنے تاثرات بتاتے ہیں ، ایک وقت تھا جب کہاجارہا تھا پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جارہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ قربانیاں دینے کے باوجود مغرب نے پاکستان کوکریڈٹ نہیں دیا، غلطیاں وہ کررہے تھے لیکن پاکستان سے کوئی جواب دینے والا نہ تھا، ہم ایک دوسرے کو اتحادی کہتے تھے اوروہی ہم پر بم بھی گرارہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پڑھی لکھی لیڈرشپ نہ ہونےسے ایک خلا تھا، ملک میں دو گروپ بن گئے ایک امریکا کا حامی دوسرا مخالف، مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کو ماضی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    بھارت کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان جو کررہاہے اس پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا، کشمیر میں کوئی اور ملک ایساکررہاہوتو کتنا شورمچتا، بھارتی حکومت کی فاشسٹ پالیسیاں ہیں ، بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کی ذمہ داری صرف ہماری ملٹری پر تھی، جب تک مربوط تبدیلی نہ آئے نیشنل سیکیورٹی بہتر نہیں ہوسکتی ، امیر امیر اور غریب غریب ہوتاجائے تو بھی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہوتا ہے ، ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سےامیر تر ہوجائے تو ترقی نہیں ہوسکتی۔

    انھوں نے مزید کہا اگر یہ تھنک ٹینک ہوتے تو کشمیر میں مظالم کواجاگر کیاجاتا ، آپ کے ملک میں جب بھی وائلنس ہوتا ہے تو کچھ لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں، تعلیم کے 3 نظام چل رہے ہیں, ٹھیک کرنے کے بجائے اور پیچیدگیاں لے آئے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلش،اردواوردینی تعلیم کے تین سسٹم بن گئے ہیں، بد قسمتی سے ہمارے مسلمان ممالک میں تھنک ٹینک نہیں ہیں، نیشنل سیکیورٹی ہوہی نہیں سکتی جب تک مربوط حکمت عملی نہ ہو، ملک میں بد قسمتی سے کبھی بھی ان چیزوں پر ریسرچ نہیں ہوئی۔

    عمران خان نے کہا کہ ایسے تھنک ٹینک ہوں جو پاکستان کوخطرناک ملک کہنے والوں کا مقابلہ کرے، کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ریسرچ کرکے اپنے ملک کی پہچان کرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مسائل کا شکار اوورسیز پاکستانی ہوتے ہیں، مغرب میں جوتاثرپاکستان کا دیا جاتا ہے، اوورسیز کے بچے آتے ہوئے گھبراتے ہیں۔