Tag: وزیراعظم عمران خان

  • کرپشن کرنے والوں سے نہ بات ہوگی نہ ہی این آراو دیں گے، وزیراعظم کا واضح اعلان

    کرپشن کرنے والوں سے نہ بات ہوگی نہ ہی این آراو دیں گے، وزیراعظم کا واضح اعلان

    میانوالی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے ڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے ، کرپشن کرنےوالوں سے نہ بات ہوگی نہ این آراو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میراایک گلہ ہے ، کارکنوں کواتنی دوررکھاانہیں سامنے آنے دینا تھا، میانوالی کےکارکنان کاآج خاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں، میانوالی کےکارکنان کی وجہ سےآج میں یہاں تک پہنچا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال مکمل ہونگے تومیانوالی میں تاریخی ترقی ہوچکی ہوگی، میانوالی کےعوام ہمیشہ میرےساتھ چلے ہیں ، وعدہ کیاتھا موقع ملا تو میانوالی کے لوگوں کے احسان کابدلہ اپنی کارکردگی سے چکاؤں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی ایسانہیں ہوا کہ کمزورعلاقوں کوساتھ لےکرچلنےکی کوشش ہوئی ہو، غریب اورغریب ہو گیا، پیچھے رہنے والے علاقے اور پیچھے رہ گئے، 5سال مکمل ہوں گے توسب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوچکی ہوگی، میانوالی کے لیےسڑک بنناشروع ہوگئی ہے،ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی اقتدارمیں آکرنہیں اپنی محنت سے بناناشروع کی، نمل یونیورسٹی میں دنیابھرسےلوگ آکرتعلیم حاصل کررہےہیں، نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈیونیورسٹی بنےگی۔

    مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان ہی دنیاکابڑمسئلہ مہنگائی ہے، سوچنےکی بات ہےمہنگائی کیوں ہوئی، کوروناکےباعث دنیامیں تجارت کم اورکاروبارختم ہوگئے، تجارت کم ہونے سےچیزیں کم ہونےلگیں اورمہنگائی بڑھ گئی۔

    عمران خان نے بتایا کہ 1982کےامریکامیں تاریخ کی سب سےزیادہ مہنگائی ہوئی ، پاکستان اب بھی اللہ کاشکرہےکہ سب سےزیادہ سستاملک ہے، تیل ،کوئلے اورخوردنی تیل کی قیمتیں باہربڑھیں توپاکستان میں بھی بڑھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3مہینےمیں دنیا میں قیمتیں کم ہونگیں توپاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، کم آمدن والوں کوتیل ،گھی اوردالوں پر30فیصدکی سبسڈی دے رہے ہیں۔

    کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں سب سےکمزورخاندانوں کی مددکی جائےگی، ایک خاندان کو بلاسود 5 لاکھ قرضہ دیا جائے گا، 27 لاکھ روپے کا سود کے بغیر گھر بنانے کے لیے قرض ملے گا۔

    ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے، سرکاری اورنجی اسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوسکے گا، غریب خاندان میں بیماری ہوتوخاندان قرض لےکرعلاج کراتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ نوجوانوں کی اسکالر شپس پر خرچ کر رہےہیں، وفاقی، پنجاب اور کے پی حکومت 47ارب روپےکی اسکالر شپس دیں گی، 62 لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرے گا، پاکستان وہ ملک بنے گا، جو کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، پاکستان اب وہ ملک ہے ، جس میں عوام کے مفاد میں فیصلے ہوں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ جن کانظریہ مختلف ہےان سےبات کرنےکےلیےتیارہیں، لیفٹ ہو یا رائٹ سب کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، بلوچستان میں یا کوئی اورسب سےبات چیت کریں گے، ان سے بات نہیں کریں گے جو پاکستان کاپیسہ لوٹ کرباہر لے گئے، لوٹ مارکرنے والوں اورکرپشن کرنے والوں سے بات ہوگی نہ این آراو دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑےڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے، ہرمہذب معاشرہ چوروں کوجیلوں میں ڈالتاہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پربنی مسلمان قوم نےحکمرانی کی، ہم پاکستان کواٹھائیں گےاور ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ اس ملک کوادھرلےکرجاؤں جس کے لیے پاکستان بناتھا، کوئی طاقت پاکستانی قوم کوعظیم بننےسےنہیں روک سکتی، دنیامیں مثال دی جاتی ہے پاکستانی قوم نےکوروناکابہترین مقابلہ کیا۔

    عمران خان نے مزید بتایا کہ مہنگی بجلی کےمعاہدے ہماری حکومت سے پہلے کےہیں، سولرٹیوب ویل سےمتعلق کام شروع کریں گے، بلدیاتی الیکشن آرہا ہےآپ بھرپورتیاری کریں اور میانوالی کےعوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں۔

  • نچلےطبقے کو اوپر اٹھائے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم عمران خان

    نچلےطبقے کو اوپر اٹھائے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کا عنوان اصل میں ہمارا منشور ہے، نچلے طبقے کو اوپر اٹھائے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی سالانہ کانفرنس پر پیغام میں کہا کہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ایس ڈی پی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کا عنوان اصل میں ہمارا منشور ہے، نچلے طبقے کو اوپر اٹھائے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔

    انھوں نے کہا معاشرہ ترقی کرتا ہی تب ہے جب نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائیں، مدینہ کی فلاحی ریاست کا فلسفہ ہی یہ تھا جبکہ مدینہ کی فلاحی ریاست کامقصد یہی تھا کہ کمزور طبقےکی ذمہ داری لے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

  • مصری ارب پتی کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    مصری ارب پتی کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مصری ارب پتی نجيب اُنسي ساويرس نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کی معروف کاروباری شخصیت نجيب اُنسي ساويرس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور ٹورازم پراجیکٹ پر گفتگو ہوئی اور نجیب انسی ساویرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    نجیب انسی ساویرس نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔

    بعد ازاں نجیب ساویرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات شاندار ،پاکستان میں سرمایہ کاری پربات ہوئی، ملاقات کااہتمام کرانے پر زلفی بخاری کا شکر گزار ہوں۔

    معاون خصوصی زلفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب ساویرس کواپنےدوسرے گھرپاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر نجیب ساویرس کے شکر گزار ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا

    پشاور : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا اور  کہا کہ وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا ، اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے وزیر اعظم کے نام خط لکھ دیا گیا ہے۔

    خط میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاور نے وزیراعظم کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلےمیں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا جارہاہے ، وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہوگا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم،گورنرز انتخابی شیڈول کےاعلان کے بعد دورہ نہیں کرسکتے ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے ، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن  کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی  کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا  گیا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کو نیا پاکستان کارڈ کی لانچنگ کیلئے آج پشاور کا دورہ کرنا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ‘نیا پاکستان کارڈ’ کا اجراء کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ‘نیا پاکستان کارڈ’ کا اجراء کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان کارڈ کا اجراء کریں گے، کارڈ پر شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر30 فیصدرعایت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے ، پہلے سے جاری کئے گئے احساس راشن پروگرام ، کسان کارڈ اور صحت کارڈ پلس کو پاکستان کارڈ میں ضم کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کارڈمیں ہر خاندان اور شہری کا اپنا مخصوص کیو آر کوڈ ہو گا ، جس کےذریعے وہ متعلقہ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

    معاون خصوصی بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہا ہے کہ ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والےشہری اس پروگرام کے اہل ہوں گے ، اہل صارفین کو آٹا،گھی،تیل اوردالوں کی خریداری پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

    بیرسٹرمحمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کا سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا سے آغاز ہو رہا ہے، اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

  • اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم  کرکے نئی پالیسی لائے ہیں، وزیراعظم

    اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں ، کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نوجوانوں کوکھیلوں کےمواقع فراہم کرنے کے لیے 4ارب کے 4 نئے منصوبوں کا آغاز ہوا، پروگرام میں 3300 نوجوان اور2700خواتین پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہ عثمان ڈار کو اسپورٹس ڈرائیو کےانعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیور میں شرکت کرنیوالے نوجوانوں کو پیغام دیتاہوں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے21سال عالمی گراؤنڈز میں گزارے، ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں، گر کر کھڑا ہونے والے کو مشکل وقت میں مقابلہ کرنا آتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارتے تب ہیں جب آپ ہارنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں، جب تک ہار سے سیکھتے ہیں ،محنت کرتے ہیں تو پہلے سے بہتر ہوتے ہیں، اسپورٹس برے وقت میں مقابلہ کرنا سکھاتی ہے تو یہ زندگی کی تیاری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ جیتتے ہیں تو پیر زمین پر رہتے ہیں،آسمان پر نہیں جاتے، پہلے ہارنے والے کو پتہ ہوتا ہے آج جیتا ہوں تو ہار بھی سکتا ہوں، اسپورٹس صحت کےلئے ضروری ہے جو اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اور صحت اللہ کی نعمت ہے اس کے دھیان کیلئے اسپورٹس اور ورزش کرناپڑتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 70فیصد پاکستانی 30سال کی عمر سے کم ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز بنانے ہیں، کےپی میں 300،پنجاب میں 260گراؤنڈ بناچکے ہیں، ہماری کوشش ہے ہر محلے میں کھیلوں کے گراؤنڈ ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی 50لاکھ کی آبادی کیلئےکھیلوں کے گراؤنڈ پاکستان سے زیادہ ہیں، ہم نے کوشش کرنی ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ کا جال بچھے ، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ نوجوانوں کو بہترتعلیم کا موقع دے۔

    کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب،کےپی اور وفاقی حکومت نے 47ارب کی اسکالرشپس دی ہیں، 47ارب روپے سے 63لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دی ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے، اس کیلئےٹیلنٹ ہنٹ ایک گراؤنڈزبنانادوسراطریقہ ہے، اسپورٹس باڈیزکی مکمل اصلاح کررہے ہیں ، اسپورٹس بوڈیز میں مافیا بیٹھے تھے اسکو ختم کررہے ہیں اور ہم نئی اسپورٹس پالیسی لیکرآئےہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم میں مافیابیٹھے تھے اسے ختم کرنے کیلئے چوتھی اصلاحات لائےہیں ، ان نوجوانوں سے ہی پاکستان کے لئے ٹیلنٹ نکلے گا۔

  • پاکستانی نوجوان دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

    پاکستانی نوجوان دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں اسپورٹس پالیسی اوراسپورٹس بورڈکےانتظامی ڈھانچے کی ازسرِنوتشکیل کاجائزہ لیاگیا۔

    اسپورٹس بورڈ ، نیشنل اسپورٹس پالیسی اور صوبوں سے مشاورت پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے ،بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا مسودے میں کھیلوں کےفروغ اور مثبت مقابلے کی فضاکا خاص خیال رکھا گیا ہے، آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کےلیےہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

    اجلاس کو صوبوں سے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی تیاری پر مشارت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا صوبوں سےتعاون بڑھا کرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی اور صوبےکھیلوں کے فروغ ،کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولتیں فراہم کریں گے، مقامی سطح پرصوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پرترجیحی توجہ دی جائے گی۔

    اجلاس کو بڑے شہروں میں ہاکی ٹرف کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہاکی ٹرف پر کام مکمل ہے ، ہاکی ٹرف پرواہ کینٹ، فیصل آباد، کوئٹہ پشاور، مظفر آباد اور گلگت میں کام جاری ہے۔

    وزیراعظم نے جاری منصوبوں پرکام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، مقامی سطح پرکھیلوں میں شرکت سےنوجوانوں کومواقع دیےجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہپاکستان اسپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا، اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائےگا، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھنے سےکھیلوں کا معیار بہتر ہوگا۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کو ‘کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کو ‘کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس کا افتتاح چھ دسمبر کو کریں گے ، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کواہم بڑی خوشخبری دیناچاہتاہوں کہ 6دسمبرکووزیراعظم سب سے بڑے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان اسپورٹ پروگرام کے تحت 12اکیڈمیزبنانےجارہےہیں، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے، فٹبال کےکھیل کے لئے کراچی میں اکیڈمی بنے گی جبکہ باکسنگ کیلئے بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری میں بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان ٹیلنٹ پروگرام سےنوجوان اوپرآئیں گے، ہم پاکستان کے نوجوانوں کو کھلا میدان دیں گے ، کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام میں سب کچھ ہے، پروگرام کابنیادی مقصدنوجوانوں کواسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا این ای ڈی یونیورسٹی میں موومنٹ انالیسزلیب بنانےجارہےہیں، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال،ٹینس کی اکیڈمیاں بنائیں گے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےذریعےہم ٹیلنٹ کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں کامیاب جوان سےہیروز پرڈیوس کرنے ہیں۔

  • وزیراعظم کی پاکستان کا سب سے بڑا "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” متعارف کرانے کی منظوری

    وزیراعظم کی پاکستان کا سب سے بڑا "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” متعارف کرانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سب سے بڑا ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی، پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے 4 صوبوں کو25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ، ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی، لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی ، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کےلیےکیا وعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمے داری لے گی۔

  • وزیر اعظم  کی احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل  تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں معاون خصوصی غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے سیاسی رابطے شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماہانہ50ہزارسےکم آمدن گھرانوں کوراشن کی خریداری پرسبسڈی ملےگی، پروگرام 15دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک15000سےزائدکریانہ اسٹورزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔