Tag: وزیراعظم عمران خان

  • ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی  ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد

    ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 5 ماہ میں ٹیکس محصولات 37 فیصد بڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر میں 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کرنے پر ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزشتہ سال کےمقابلےمیں5ماہ میں ٹیکس محصولات37فیصدبڑھیں۔

    خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کےپہلے5 ماہ میں36.5 فیصد زائدٹیکس وصولیاں کیں ، رواں سال پہلے 5ماہ میں2314ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ 5 ماہ میں2016ارب کی ٹیکس وصولیاں کاہدف رکھا تھا۔

    ایف بی آر نے رواں سال پہلے5ماہ میں ہدف سے298ارب کی زائدٹیکس وصولیاں کیں ، گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں1695ارب ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

    ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 36.5 فیصد زائد رہیں، نومبر میں470ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ایف بی آرکا نومبر میں 408 ارب کی ٹیکس وصولیاں کا ہدف تھا۔

    ایف بی آر نےنومبرمیں ہدف سے62ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں348ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

  • معذور آرٹسٹ عمر جرال  کا وزیراعظم کو  اپنے ہاتھوں سے بنی  پوٹریٹ کا تحفہ

    معذور آرٹسٹ عمر جرال کا وزیراعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنی پوٹریٹ کا تحفہ

    اسلام آباد : معذور آرٹسٹ عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے ، جس کی عمران خان نے تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دماغ کے فالج میں مبتلا آرٹسٹ عمر جرال کی ملاقات ہوئی ، جس میں عمر جرال نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیے پوٹریٹ وزیراعظم کو پیش کیے۔


    وزیر اعظم خان نے عمر جرال کے فن پارے کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ 34 سالہ عمر جرال دماغی فالج ’cerebral palsy‘ نامی بیماری میں کا شکار ہے، دماغی فالج یعنی Cerebral Palsy ایک بہت ہی اہم طبی مسئلہ ہے، جو بچوں کے اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔

    پیدائش کے ابتدائی سالوں میں بہت سارے بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔ دماغ کا وہ حصہ جو حرکت کو کنٹرول کرتا ہے اس مرض کے باعث کمزور ہو جاتا ہے۔

  • وزیراعظم نے بین الاقوامی کمپنیوں کا  پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند قرار دے دیا

    وزیراعظم نے بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا نوجوان بین الاقوامی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیز سے بہت فائدہ اٹھا سکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ویون گروپ کے سی ای او کان ترزیو اوغلون کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین پی ٹی اے ،جاز کےسی ای او موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان بین الاقوامی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیز سے بہت فائدہ اٹھا سکتےہیں، پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ بےمثال ہے، بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی منتقلی اور نوجوانوں کی تربیت پرزور دیا، سی ای او ویون نے ڈیٹا کے بڑے حل فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او بجارک میکلسن کی ملاقات ہوئی تھی ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان ای کامرس کیلئے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پالیسی کے تحت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جس پر کمپنی سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم سے ملاقات، آن لائن کمپنی دراز کا مزید سرمایہ کاری  میں دلچسپی کا اظہار

    وزیراعظم سے ملاقات، آن لائن کمپنی دراز کا مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او بجارک میکلسن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے جناب عامر ہاشمی شریک تھے۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ای کامرس کیلئے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پالیسی کے تحت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جس پر کمپنی سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں پاکستانی ای کامرس کمپنی دراز کے نمائندوں نے شوکت ترین سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دراز جیسے پلیٹ فارم کی معاونت سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ اس طرح کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا کل ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل ملک کےنوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس میں عمران خان نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل کامیاب جوان پروگرام سے مستفید نوجوانوں کا کنونشن بلا لیا ، وزیراعظم میگاکنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے‌۔

    وزیراعظم کل نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے ، جس میں 137 یونیورسٹیز میں25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کیا جائے گا، جس میں طلبا کو کیئریر کونسلنگ، اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ،بزنس سینٹر سہولت دی جائے گی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کل بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کیا جائے گا ، جس میں 12مختلف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے قومی سطح پر لایا جائے گا۔

    یاد رہے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان لون اسکیم کےتحت30 ارب قرض کی منظوری دی جاچکی ہے اور کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں میں23.5 ارب کا قرض تقسیم ہوچکا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ نوجوان آزادکشمیر،جی بی میں کامیاب جوان پروگرام سےمستفیدہورہےہیں، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہدف1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے4 ارب کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے20لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کو ‘انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ’ دینے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کو ‘انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا ، ایوارڈ کی تقریب دبئی میں 9جنوری کو ایکسپو2020 میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے شعبے میں خدمات اور کاوشوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    وزیر اعظم نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ جیتا۔

    عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، جہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔

    ایوارڈ کی تقریب دبئی میں 9جنوری کو ایکسپو2020 میں ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے۔

    عمران خان نے 21 سال کے شاندار کرکٹ کیریئر میں پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے 362 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ میں 3,807 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 182 اور 3,709 رنز بنائے۔

    یاد رہے ستمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک قرار دیا تھا۔

    حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’ اسٹار گیزنگ: دی پلیئرز ان مائی لائف ‘‘ میں روی شاستری نے کہا کہ عمران خان کے کیریئر میں ریکارڈ خود بولتے ہیں۔

  • وزیراعظم  کی  بڑے شہراسموگ کے نقصان سے بچانے کی پالیسی بنانے کی منظوری

    وزیراعظم کی بڑے شہراسموگ کے نقصان سے بچانے کی پالیسی بنانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں بڑھتی اسموگ اور آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے بڑے شہر اسموگ کے نقصان سے بچانے کی پالیسی بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آلودگی کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک امین اسلم ، وزیراعلی پنجاب اور فواد چوہدری ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز اورچیئرمین سی ڈی اے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں آئندہ دنوں میں اسموگ کے امکانات اور نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہر دسمبر میں اسموگ کی زد میں ہوں گے، اسلام آباد،راولپنڈی اورسرگودھاسمیت درجنوں دیگرشہراسموگ سےمتاثر ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے بڑے شہروں کیلیے کلین ائیر پالیسی مرتب کی جائے، لاہور، پشاور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے لیے پالیسی بنائی جائے۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ شہروں کی ضروریات کے تحت ائیر پالیسی بنائی جائے، وسیع پیمانےپرشجرکاری سےشہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موسمیاتی تبدیلی کےمسائل سے نمٹنے کے طویل مدتی اقدامات کرنے چاہییں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ آلودگی سے بچنے کے لیے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ ضروری ہے، متعلقہ ادارے آلودگی سے نمٹنے کے لیے صوبائی محکموں کےساتھ مل کرحکمت عملی بنائیں۔

  • پاکستان میں صنعت لگانے پر چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    پاکستان میں صنعت لگانے پر چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور بھی موجود تھے۔

    ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں کاروبار،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئندہ نسلوں تک ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے ، ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے جبکہ سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا

    اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلاس، سرائمکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

  • الوداعی ملاقات: وزیراعظم کا بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    الوداعی ملاقات: وزیراعظم کا بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

    وزیراعظم نے بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ‏تھی۔

    صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہتے ہوئے جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید 19نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: وزیراعظم  کی بیماری کے باوجود آنے والے ایم این اے  کے جذبے کی تعریف

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: وزیراعظم کی بیماری کے باوجود آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بیمار ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت پر ایم این ایز کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں قوم اور پی ٹی آئی کے توسط سے گذشتہ روز ہونے والے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیماری کے باوجود ووٹنگ کیلئے آنے والے ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا ایم این ایزکے جذبے کو سراہتا ہوں، خیال زمان،احسان اللہ ٹوانہ ،راحت امان اللہ بھٹی شدیدعلالت کےباوجودآئے جبکہ شیخ رشید کا شکر گزار ہوں جو بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں آئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے عددی برتری ثابت کردی تھی ، اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی راہ ہموار کرنے سمیت متعدد بلوں کی منظوری دی گئی تھی۔