Tag: وزیراعظم عمران خان

  • مشترکہ اجلاس کی منسوخی: وزیراعظم  نے  پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    مشترکہ اجلاس کی منسوخی: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں عمران خان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج پھر طلب کرلیا ، اجلاس شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا ، گورنرسندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبر پختوںخواہ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، وزیراعظم اہم قومی اور سیاسی امور سمیت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر کور کمیٹی اراکین کو اعتمادمیں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اتحادی جماعتوں کےتحفظات اورمطالبات کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ق لیگ،ایم کیو ایم کےا ی وی ایم پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔

    حکومت اپوزیشن اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ کور کمیٹی سیاسی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی اور مہنگائی پرقابو پانے کیلئےاقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

    خیال رہے حکومتی اتحادیوں ایم کیوایم اورق لیگ نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں اتحادیوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی افغان وزیر خارجہ کو  ہر ممکن  امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    وزیراعظم کی افغان وزیر خارجہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغان وزیر خارجہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں کھڑا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں کھڑا رہا ہے ، افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ان کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ ہم افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کریں گے، ضروری اشیائے خوردونوش، ہنگامی طبی سامان اور شیلٹر بھیج رہے ہیں

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدپارسے آنیوالےافغانوں کومفت کوروناویکسین بھی لگائیں گے ، ایک بار پھر بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ دنیا افغان عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران روکنے کیلئےذمہ داری پوری کرے۔

  • ‘پاکستان آج فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے’

    ‘پاکستان آج فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

    خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

  • سپریم کورٹ میں طلبی: وزیراعظم کو سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ

    سپریم کورٹ میں طلبی: وزیراعظم کو سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی ، جس میں اٹارنی جنرل نے سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں ممکنہ آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔

    ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد اور وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل عملےنےسپریم کورٹ عمارت کیساتھ سرچنگ شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان کو آج ہی طلب کیا ہے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے؟ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے ، ایسے نہیں چلے گا۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے، ممکن نہیں دہشت گردوں کواندر سے سپورٹ نہ ملی ہو جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں کو ایسے مرنے نہیں دے سکتے۔

  • وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں ‘انسانی بحران’ سے خبردار کردیا

    وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں ‘انسانی بحران’ سے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اقدام کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں، ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’یہ اتنا ہی برا ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔‘‘ "حقیقت میں، ہم اب زمین پر بدترین انسانی بحران کو دیکھ رہے ہیں۔”

    انہوں نے کہا کہ پچانوے فیصد لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے اور اب ہم 23 ملین لوگوں کو بھوک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ "اگلے چھ ماہ تباہ کن ہونے والے ہیں۔

    خیال رہے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اس سال کے آخر تک افغانستان میں پانچ سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی شدید غذائی قلت کے پیش نظر علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 33 لاکھ بچے شدید نوعیت کی غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:  اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

    کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی اور مہنگائی کی صورتحال سمیت ای وی ایم کے اسٹیٹس پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے مقاصد پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا جبکہ وزارتوں،ذیلی اداروں میں سی ای اوز،ایم ڈیز کی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    کابینہ آئی سی ٹی کرمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ2021 ، این ٹی ڈی سی ایل کےایم ڈی کےتقررمیں عبوری توسیع اور ٹیکس قوانین میں تیسرےترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے گی۔

    برآمدی سیکٹر کے لیے گیس،آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی ، جی بی،آزادکشمیرمیں سرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری ، پی ٹی ڈی سی کی زیرملکیت سرکاری اراضی نجی سیکٹرکولیز پر دینے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کےفیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وزیراعظم کا  چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعظم کا چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021اورقوانین پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئےصوبائی،ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔

    اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے، سندھ میں شوگر ملزکی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں ، سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اور دیگرصوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، پاکستان درآمدی اشیاپر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثر آیا،حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    عمران خان نے کہا احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب کوریلیف دینےکیلئےجاری کی گئی ہیں، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئےجائیں، قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کااحساس رکھتی ہے، حکومت کی سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر توجہ مرکوز ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہموجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کیلئےلایا جائے ، 15 نومبر سے ملک بھرمیں گنےکی کرشنگ کا آغاز کیا جائے، کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم

    ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جانتھن ہالسلیگ کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

  • سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل آج پاکستان میں ہے، وزیراعظم

    سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل آج پاکستان میں ہے، وزیراعظم

    اٹک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں ہے ، بھارت میں پیٹرول 250 روپے بنگلادیش میں 200 روپے کا ہے، یہ مشکل وقت ہے، ہم نے پوری کوشش کی اپنے لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار اور یاسمین راشد کو اس منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دوردراز علاقوں کو زچہ بچہ اسپتال کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ زچگی کےدوران خواتین کی اموات ہوتی ہیں ، حکومت علاج کی سہولت نہ دے سکے تو یہ شرمناک چیز ہے، ہم 5 مادر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں جو 2سال کے اندر مکمل ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ایک ترجیح ہوتی ہے کہ 5 سال کا دور عوام کیسے یاد کرے، ترقی صرف کچھ جگہوں کی ہوئی لوگوں کو اس میں شریک ہونے کاموقع نہیں ملا، کمزور اور متوسط علاقے خوشحال ہوجائیں تو سمجھتا ہوں ہم کامیاب ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں نے ایک ہی بات سنی کہ کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا، 30سال پہلے ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے، 30سال کے اندر دو خاندانوں نے حکومت کی ،پاکستان پیچھے چلاگیا، بدقسمتی سے ان 30سالوں میں ہم سے پیچھے رہ گئے، ایسٹ پاکستان ہمارے سامنے بنگلادیش بنا ہے، پچھلے 30سالوں میں بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔

    خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کے پی میں ہماری حکومت آئی تو باربار کہا گیا نیا کے پی بنے گا، 2018میں اسی کے پی نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دی، یواین ڈی پی نے کےپی کا سروے کیا ، 2013سے2018جہاں غربت تیزی سے کم ہوئی وہ کے پی تھا، کے پی میں ہمارے دور حکومت میں عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پر لوگ تنقید کرتے ہیں تو ایک بات کہیں، عثمان بزدار کہیں 2 سال کا مینڈیٹ نہیں 5سال کا مینڈیٹ لیکر آئےہیں، 5سال کے بعد ہماری کارکردگی دیکھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انشااللہ 10سالوں میں 10 ڈیمز بننے جارہی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پانی کی قلت کا سامناہوگا، 50سال میں پہلی بار کوئی حکومت آنیوالی نسل کا سوچ رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ ہورہی ہے،انڈسٹری اٹھ رہی ہے، ایکسپورٹ بڑھنے سے ہی ملک کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، ہم پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کاموقع دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی پیسہ لیکر آئیں گے اور ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا۔

    ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ ہیلتھ کارڈ تمام شہریوں کو ملے گا، انگلینڈ، آسٹریلیا میں بھی ہر شہری کو ہیلتھ سہولت نہیں ملتی، پنجاب صرف 3 سال میں 330ارب روپے ہیلتھ کارڈ کیلئے خرچ کررہاہے، کے پی میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے، پنجاب میں انشااللہ مارچ تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگاہوتا ہے اس لئےشوکت خانم اسپتال بنایا تھا ،ایک خاندان میں کبھی بیماری آجائے تو یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے، جو خاندان غربت کی لکیر سے اوپر ہوتے ہیں تو بیماری سے نیچے چلے جاتے ہیں۔

    عمران خان نے مزید بتایا یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں بلکہ یہ ایک ہیلتھ سسٹم ہے، ڈاکٹرز چاہتے ہیں کہ ہماری پوسٹنگ شہروں میں کریں ، دیہات نہیں جاتے، اب پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ گاؤں میں جاکر اسپتال بنائیں گے، پرائیوٹ سیکٹر کو اسپتال کیلئے حکومت سستی زمینیں دے گی اور اسپتال کیلئے ڈیوٹی فری سامان کی اجازت دیں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، کورونا جیسا اتنا بڑا بحران 100سال میں کبھی نہیں آیا ، لوگوں نے کورونا سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن لگایا، ٹریڈ متاثر ہوئی ، پہلے پیٹرول کی قیمت نیچے چلی گئی اب 45 سے 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ، پہلے پٹرول،تیل کی قیمت نیچے گرگئی اب دگنی ہوگئی۔

    انھوں نے کہا کہ دنیامیں فریٹ میں ساڑھے 3سو فیصد کا اضافہ ہوگیا، سپلائی شارٹج ہوئی ٹریڈ متاثر ہوگئیں، کورونا سے بچنے کیلئےلاک ڈاؤن کیا تو اکانمی بند ہوگئی، دنیا میں جو مہنگائی ہوئی تو اس کا اثر پاکستان پر بھی آنا تھا، ہم نے پوری کوشش کی کہ اپنے لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پیٹرول 250روپے بنگلادیش میں 200روپے کا ہے، پاکستان میں اب پیٹرول 146روپے کا ہے، سب سے سستا پیٹرول اور ڈیزل آج پاکستان میں ہے، یہ مشکل وقت ہے ساری دنیا میں مہنگائی ہے، دنیا کورونا کے بعد کھل رہی ہے امید ہے قیمتیں واپس نیچے آئیں گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ احساس پیکج کااعلان کیا ہے، 13کروڑ لوگوں کو احساس پیکج کے تحت 30فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، آٹا، گھی ، اور دالوں پر 30فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا، صوبے اور وفاق نے ملکر یہ پیکج عوام کو دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کیلئےبغیرسود قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر ، چھوٹے کاروبار، اسکلزٹریننگ پروگرام ،چھوٹے کسان کو قرضہ ملے گا،کامیاب جوان پروگرام پہلے ہی نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے، ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائیں۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چینی ایک دم 140 روپے پہنچ گئی ہے، پتہ چلا ہے کہ سندھ میں 3 شوگرملز کو بند کر دیا گیا ہے، سندھ میں تین ملز بند ہونےسے چینی 140روپے پر پہنچ گئی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے بعد پنجاب میں شوگرملز نےذخیرہ اندوزی شروع کردی ، شوگرکمیشن رپورٹ سے پتہ چلا کہ چوری کرکے چینی بیچی گئی تھی اور شوگر ملز نے قانون کیخلاف اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب فوری وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کو کہیں فوری طور پر اسٹے آرڈر ختم کرائیں اور اس معاملے پر فوری کارروائی کریں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی  ہندوبرادری  کو  دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمےداری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندواور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کےمساوی مواقع فراہم کیےجا رہے ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی پرپیغام میں ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ دیوالی کاتہواربرائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے، دیوالی کاپیغام ہےبرائی کتنی ہی طاقتورکیوں نہ ہوشکست اسکامقدرہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں ناانصافیوں کیخلاف لڑناہی پی پی پی کافلسفہ ہے، پیپلزپارٹی نےاقلیتی برادری کی بہبودکےلیےاقدام اٹھائے، پی پی پی کی آئندہ حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئےمزیداقدام اٹھائے۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستان میں اقلیتی برادریوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوبرادری نےماضی میں کراچی کی بڑی خدمت کی ہے، ہندوبرادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیےبھی دعا کریں۔