Tag: وزیراعظم عمران خان

  • رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی، وزیراعظم

    رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کےسفیروں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ریاست مدینہ کے بنیادی اصول ،عدل و انصاف کےنظام پربات چیت کی گئی۔

    دوران ملاقات وزیراعظم نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے اور اسلامی ممالک کے درمیان علما اور اکیڈمی کے تعلقات پربھی زوردیا

    اسلامی ممالک کےسفیروں نےاتھارٹی کےقیام اور وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے مقاصد کیلئے وزیراعظم کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

  • وزیراعظم کا سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور

    وزیراعظم کا سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کامقصد نوجوان نسل میں اخلاقی اقداربیدار کرنا ہے، نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ دور میں نوجوانوں کوہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے،تحقیق کی جائے کس طرح ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔

    خیال رہے صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا ، جس کے تحت وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے جبکہ اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

  • وزیراعظم  آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، ریلیف پیکج عوام کی مشکلات میں کمی لائےگا اور ملک کی ترپن فیصدآبادی کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کاتدارک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑےعوامی ریلیف پیکج کااعلان کریں گے ، ریلیف پیکج عوام کی مشکلات میں کمی لائےگا اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئےسنگ میل ثابت ہوگا۔

    گذشتہ روزوزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل قوم سےخطاب کریں گے، جس میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا ، ریلیف پیکج ملک کی ترپن فیصدآبادی کو فائدہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خطےسےکم مہنگائی ہے ، پاکستان میں تیل دنیا میں سب سےزیادہ سستاہے، دنیاکی نسبت سب سےکم قیمتیں پاکستان میں ہوناہماری کامیابی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا اور کہا بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے کہا وزیراعظم نےکالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا۔

    عمران خان نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سےگریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمےدارانہ بیانات سےفائدہ اٹھاتےہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سےمتعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وزرااتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے ، فواد چوہدری سوا 5بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

  • وزیراعظم کی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا حکومت اشیاء خورد ونوش اور تیل کی  قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر ، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقصادی امور ، وزیرتجارت،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی‌۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھی ، اس کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کیلئےمیکرو اکنامک اعشاریوں کےاستحکام پربھر پور توجہ ہے۔

    وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • کالعدم تنظیم سے معاہدہ : وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    کالعدم تنظیم سے معاہدہ : وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ،جس میں وزیراعظم کالعدم تنظیم سے معاہدہ پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہم قومی ایشوز، مہنگائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا۔

    اجلاس میں تینوں گورنر، دو وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین، صوبائی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کور کمیٹی کوبریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کورکمیٹی کالعدم تنظیم سے معاہدےکے معاملے پر غور کرے گی اور وزیراعظم مختلف قومی امور پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

    کورکمیٹی سیاسی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےحکمت عملی طے کرے گی اور وزیراعظم معاشی صورتحال اورپارلیمانی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے

    اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والے معاشی پیکج پربھی بات ہوگی اور لاہورکے ضمنی انتخاب کی مہم سے متعلق معاملات پرغورہوگا جبکہ کورکمیٹی پارٹی کو فعال بنانے سمیت کارکنوں کو متحرک کرنے پر مشاورت کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے طے پاگیا تھا، معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ معاہدے کے تحت حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے ہونے والا  خطاب ملتوی

    وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے ہونے والا خطاب ملتوی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا آج کالعدم جماعت کے احتجاج سے متعلق ہونے والا قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا ، خطاب کیلئے وقت کا تعین جلد کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آج ہونے والا قوم خطاب ملتوی کردیا گیا ، ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی کالعدم جماعت کے احتجاج سےمتعلق مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں، خطاب کیلئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے آج سہ پہرعلمائے کرام کا اہم اجلاس بلا لیا ہے، جس میں وزیراعظم کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے اور مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کا نقطہ نظرمعلوم کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج سے متعلق قوم سے خطاب کرنا تھا، جس میں وہ احتجاج کے دوران پرُتشدد واقعات کے ‏بعد پیداشدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیتے۔

    گذشہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں مذاکرات کے دروازے نہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں ‏خفیہ اداروں نے کالعدم تحریک لبیک کے بیرونی رابطوں پر مبنی رپورٹ پیش کی تھی ، جس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے سعد رضوی کر رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی کوئی غیرقانونی مطالبہ ‏تسلیم نہیں کیا جائے گا جبکہ سول اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔

  • کالعدم جماعت کا احتجاج،  وزیراعظم  کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کالعدم جماعت کا احتجاج، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کی سرگرمیوں پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    گذشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا، مظاہرین واپس چلے جائیں، حکومت جھکےگی نہ یرغمال بنےگی ، ریاست کی رٹ ہرصورت قائم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے احتجاج کاکوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکز چلےجائیں ‏توان سے بات چیت کیلئے تیار ہے، جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ‏ہے اسے بند نہیں کیا جاسکتا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دو ٹوک کہا تھا کہ سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں کریں گے اور پولیس اہلکاروں کوشہید کرنےوالوں کو بھی حوالے کرنا ہوگا، محب وطن لوگ خود کو احتجاج سے لاتعلق کریں اور گھروں کوجائیں۔

  • کالعدم جماعت کی سرگرمیاں، وزیر اعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    کالعدم جماعت کی سرگرمیاں، وزیر اعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش ںظر کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کی سرگرمیوں سے پیدا صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    دوسری جانب کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے اولین ایجنڈا سعد رضوی کی رہائی ہے، ایجنڈے میں کالعدم تحریک لبیک کےکارکنوں پردرج مقدمات کی واپسی اور پارلیمنٹ میں فرانس کے خلاف قرارداد کاپیش ہوناشامل ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کیجانب سے فرانس کے خلاف قرارداد پر معذرت کر لی گئی ہے ، جس کے بعد حکومت نے مذاکرات سعد رضوی کی رہائی سے مشروط کرنے پر شروع کیے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی شرائط میں کہا گیا ہے کہ جن کارکنوں پر دہشت گردی مقدمات ہیں فیصلہ عدالتیں کریں گی اور سعدرضوی کی رہائی سے پہلے کارکنوں کو جی ٹی روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں سے ہٹنا ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، ای سی سی کی تشکیل نوشوکت ترین کاوفاقی وزیرکااسٹیٹس ختم ہونےکےباعث کی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی۔

    12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف،میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ،منصوبہ بندی،نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے۔

    یاد رہے 16اکتوبر شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت پوری ہونے کے بعد انھیں مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا تھا۔

    شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔