اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل میڈیا انٹرن شپ کا آغاز کریں گے، ڈیجیٹل میڈیاڈیویلپنٹ پروگرام کےتحت نوجوانوں کو ہنر سیکھایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل میڈیا انٹرن شپ کا آغاز کریں گے، ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام وزیر اعظم کے اس وژن کا حصہ ہے۔
ڈیجیٹل میڈیاڈیویلپنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنرسیکھایا جاتاہے ، پروگرام کی بدولت حکومت کو ڈیجیٹل میڈیا پر موثرموقف پیش کرنے میں مدد ملے گی۔
نوجوان فیس بک،گوگل، یوٹیوب اور ٹویٹر کے ماہرین سے ٹریننگ حاصل کریں گے ، پاکستانی انڈسٹری کے نامور ماہرین بھی مختلف ورکشاپس کے ذریعے ٹریننگ دیں گے ، ٹریننگ کامیابی سےمکمل کرنےوالےنوجوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب نے رابطے میں تجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جسمیں عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کوگزشتہ ماہ بغدادکانفرنس کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں عراقی حکومت کی کامیابی کیلئےنیک تمناؤں کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے عراق میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کی مزیدمضبوطی کےعزم کااعادہ بھی کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کاتجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کیا۔
رابطے میں دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے کہا افغانستان کاامن واستحکام علاقائی امن وسلامتی کیلئےضروری ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نےعراقی ہم منصب کوافغانستان کیلئےپاکستان کےکردارسےآگاہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن اورسلامتی کیلئے عالمی برادری کے مثبت کردار پر زور دیا اور کہا افغانستان کوانسانی اورمعاشی بحران سےبچانےکیلئےکرداراداکرناہوگا۔
وزیراعظم نےفضائی اورزمینی راستوں افغان عوام کیلئےامدادسےآگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائےاعظم نے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب کوجلد پاکستان کے دورےکی دعوت بھی دی۔
لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں اور 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3سال شہبازشریف کیخلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے ، اب ایف آئی اے کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ، ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران حکومت ختم ہو جائےگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ،ایف آئی اے ذرائع کو آٹا،چینی چوروں ، بی آر ٹی ، بلین ٹری ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ، ذرائع سے فیک خبریں چلانےکےبجائےذرائع کوعدالت میں پیش کریں، ذرائع سے خبریں چلانےوالےعدالتوں سےبھاگ جاتےہیں۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جھوٹے کیسزکی عدالتوں میں بار بار تفتیش ہوچکی ، شہبازشریف کیخلاف دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی۔
انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں،کتنی بارایک جھوٹ کوبار بار فیک نیوز بناکرچلائیں گے ، فیک نیوز سےمہنگائی، بیروزگاری،معاشی تباہی سے توجہ نہیں ہٹے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے ماہر آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں بتائیں، عمران صاحب فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اورمفرور ہیں ، شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر سعودی فرمانروا،ولی عہد اورعوام کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے91ویں قومی دن کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں، ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا یہ سفرپیہم جاری رہے۔
On behalf of my govt& people of Pakistan I congratulate Custodian of the Two Holy Mosques,HM King Salman bin Abdulaziz;HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman;& brotherly people of Saudi Arabia on Kingdom’s 91st National Day.We wish them continued progress under the visionary ldrshp
خیال رہے سعودی عرب کا قومی دن آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مملکت کے قومی دن پرمختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں کئی شہروں میں انٹرایکٹو شوز اور عوامی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
اسی موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے کسانوں میں کسان کارڈتقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ گومل ایگری یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔
5لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے کسانوں کو سبسڈی بھی دی جائے گی۔
اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان گومل ایگری یونیورسٹی کی عمارت اور گومل زم ڈیم کےکمانڈایریااورریسرچ اسٹیشنزکاافتتاح بھی کریں گے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں ملتان میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا اور ،کرپشن نیچے آئےگی، کسان کو جتنا مضبوط کرینگے اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے ۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکرکام کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈامیں انتخابات جیتنے پر جسٹن ٹروڈوکومبارکباد دیتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئےملکرکام کرنےکیلئے پر عزم ہیں۔
Congratulations Prime Minister @JustinTrudeau on election victory. Looking forward to working together to further strengthen our bilateral relationship.
خیال رہے جسٹن ٹروڈو نے مسلسل تیسری بار کینیڈا کےانتخابات میں کامیابی حاصل کی، مگر اس بار وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن جماعت 122 اضلاع سے کامیاب قرار پائی۔
بعد ازاں جسٹن ٹرڈو نے اپنی کامیابی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور قوم کے نام جاری اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ کرونا سے نمٹنے اور خوش حال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرنے والے عوام کی توقعات ہر ہم پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانےوالے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنیوالے ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی حکومت آئندہ 2مالی سال کےلیےکارکردگی بہتربنانےکےمعاہدےکررہی ہے ، معاہدوں میں تمام وزارتوں کے1090 اقدامات شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہدف حاصل کرلیں توآئندہ سال ہدف حاصل کرناآسان ہوگا، ٹیم کے کچھ اصول متعین ہوتے ہیں، کچھ ٹیلنڈ کھلاڑیوں کی انسپائریشن بس ٹیم میں آنا ہوتی تھی، ان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھی جن کی انسپائریشن کارکردگی ہوتی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکردگی والے کھلاڑی اپنی انسپائریشن سے آگے نکل جاتےتھے اور ہارنےوالےہی نہیں جیتنےوالی اچھی ٹیم بھی اپناتجزیہ کرتی ہے، تجزیہ باقیوں سے بہتر کرنا ہی انسان ٹیم یا ملک کی کامیابی کا راز ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزرا جو اپنے ہدف کو پورا کرینگے وہی اپنا نام بنائیں گے ، ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اللہ نے کتنی صلاحیت دی ہے، ہم اپنے ہدف چھوٹے رکھتے ہیں اورمشکل وقت میں ہار مان جاتے ہیں، میری زندگی کا تجربہ کرکٹ سے شروع ہوا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے ہار آپ کو نہیں ہراسکتی۔
شوکت خانم اسپتال سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرفیصل سلطان شروع سے میرے ساتھ ہیں، شوکت خانم اسپتال سے متعلق لاہور کے نامور ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تھا، 20میں سے 19 ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا، ایک ڈاکٹر نے کہا اسپتال بن جائے گا مگر مفت علاج نہیں کرسکتے۔
عمران خان نے بتایا کہ پہلی بورڈمیٹنگ میں کہاگیا5فیصد سےزائد مفت علاج کی کوشش کی تو اسپتال بند ہوجائے گا ، امریکی سی ای او تین ماہ میں چلا گیا اسپتال چلتا رہا، آج شوکت خانم اسپتال کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، نآج ہم شوکت خانم اسپتال میں سالانہ 9ارب مفت علاج پر خرچ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے وژن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،ہدف سے نیچے کبھی نہ آئیں، اصل میں انسان کا امتحان ہی مشکل وقت میں ہوتاہے، میں کابینہ کے لوگوں کو مشکل وقت میں دیکھاہے ، مشکل وقت کاسامنا کرنے سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوتاہے، انسان کو سب سے زیادہ مشکل وقت آگے بڑھناسکھاتاہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے 3سال میں جو سیکھا وہ زندگی بھرمیں نہیں سیکھا،سب سے مشکل وقت یہ تین سال تھے، آپ جتنی جدوجہد کریں گے اتنا اوپر چلے جائیں گے، اللہ کہتاہے کامیابی اس کو ملتی ہے جو محنت کرےگا۔
الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن متنازع رہے ہیں ، کسی نے نہیں بتایا کہ الیکشن کےمسائل کو کیسے ٹھیک کرناہے، 1970کے بعد ہر الیکشن میں جو ہارتا ہے کہتاہے دھاندلی ہوئی، ای وی ایم پاکستان کے ہر مسائل کو حل کردےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانےوالے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں، یہ چیلنج ہے کہ کرپٹ سسٹم اس سسٹم کی مخالفت کررہا ہے، ای وی ایم کی مخالفت کرنیوالےہمارے سب سے بڑےدشمن ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا صورتحال میں جو مشکل فیصلے کیے اس کا اندازہ نہیں لگایاجاسکتا، ایم این اے ترقیاتی فنڈز سے نہیں حکومتی کارکردگی سے جیتیں گے، کتنی تبدیلیاں کیں یہ کوئی یاد نہیں رکھےگا ، میرا چیلنج یہ ہے کہ ہماری حکومت کی کارکردگی کیا ہے۔
نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئےنیویار ک میں موجود ہوں ، وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیولنک پر پالیسی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سےوڈیولنک پرپالیسی خطاب کریں گے، جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئےنیویار ک میں موجود ہوں ، اجلاس کےموقع پرا علیٰ سطح میٹنگ ہوں گی ، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔
خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچے، دورے کے دوران شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔
شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد : حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکارکرتے ہوئے انفارمیشن کمیشن کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ، حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے تحائف ملنے سے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کردیا ہے۔
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست پر پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
وفاقی حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دے دیا،کابینہ ڈویژن نے کہا سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتا ہے، ایسے تحائف کی تفصیل اجراء سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔
کابینہ ڈویژن نے مزید کہا کہ بے بنیاد خبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر، ملکی وقار مجروح ہو گا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ، شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
نیویارک میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ اور یواین کےاعلیٰ عہدیداران سےملاقات کے ساتھ ساتھ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔