Tag: وزیراعظم عمران خان

  • بلوچستان کو ترقی اور طلباء وطالبات کو وسیع مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان

    بلوچستان کو ترقی اور طلباء وطالبات کو وسیع مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے طالب علموں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے، یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں، طلباء نے پروزیر اعظم سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے طلباء سے کہا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، جو شخص بڑےخواب دیکھتا اور چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کیلئے تیار کرتی ہے، انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ اتنا ہی بڑا شخص بنتا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، برا وقت سبق سکھاتا ہے، عمران خان نے بلوچستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں پانی کا مسئلہ ہے، جو بڑھتی ہوئی آبادی اور زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے مزید سنگین ہوگیا ہے، پانی کے مسائل حل کرنے کے لئےجامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے، مختلف طبقات کیلئے الگ نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہے ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔

    مختلف وجوہات کی بنیاد پر بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا، کوشش ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی، طالبعلموں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں، بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں گے، ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ ملک بھر میں اسپورٹس کا نیا نظام لائیں گے، نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع دیں گے۔

    ہم نے عہد کیا ہے پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، طالب علم ہمارے پیغمبر حضرت محمد کی زندگی سے متعلق تعلیم حاصل کریں، طالب علم سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کریں، سیرت طیبہ پر ریسرچ کیلئے3بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جارہی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں  شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان  افتتاح کریں گے

    خیبرپختونخوا میں شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم عمران خان شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے ، 150سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    حکام کے مطابق بس اڈوں کےقریب بھی شیلٹرہوم قائم کیےجارہےہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

  • بلاول بچہ ہے، عقل کا کچا ہے،اس کےپیچھےآصف زرداری  ہیں،فیاض الحسن چوہان

    بلاول بچہ ہے، عقل کا کچا ہے،اس کےپیچھےآصف زرداری ہیں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کاکارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، بلاول بچہ ہے،عقل کا کچا ہے، اس کے پیچھے آصف زرداری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر مالی بحران ٹل گیا، عمران خان کا کارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، عمران خان کی انتھک محنت کو دیکھتے ہوئے کسی وزیر نے چھٹی نہیں کی۔

    [bs-quote quote=” عمران خان کاکارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے اربوں مل رہے ہیں، نوازشریف نے ڈالر سے متعلق بڑھک ماری ، نوازشریف کے پہلے  100 دن میں ڈالر 108 روپے تک گیا، انھوں نے کہا میری اجازت کے بغیر ڈالر ہلتا نہیں تھا، اس کا مطلب ہے کہ ڈالر جو مہنگا ہوا وہ ان کی مرضی سے ہوا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا اپوزیشن لیڈرکافرض بنتا ہے، وہ روز آئے اور اپنی تنخواہ ملنے کا حق ادا کرے، حمزہ شریف کا کام لوٹ مار کرنا،عدالت کے باہر غنڈہ گردی نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 100دن میں وفاق اور پنجاب میں چیک اینڈ بیلنس نظر آیا، ماضی میں ذاتی کاروبار کے لیے غیرملکی دورے کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِاعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے،فیاض الحسن چوہان

    بلاول کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا بلاول بچہ ہے،عقل کاکچاہے،اس کےپیچھےآصف زرداری ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا، لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار ختم ہوئی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ وزیرِاعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس لیے عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، اور حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

    اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خادم اعلیٰ نے بڑھکیں بہت ماریں، لیکن دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے، ماضی میں 270 ارب روپے اورنج ٹرین پرلگ جاتا تھا، مگر تعلیم کا بجٹ 100ارب سےکم تھا۔

  • ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد  نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل  انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔

    صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سےپیچھےہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

    ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی قومی مفاد کے حصول کے لئے یوٹرن لینے کو بڑے لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سےبڑابے وقوف لیڈرنہیں ہوسکتا، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق یو ٹرن نہ لینےوالاکبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، تاریخ میں نپولین اورہٹلرنےیوٹرن نہ لےکرتاریخی شکست کھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی تھی اور اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہوگیا تھا ۔

    پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

  • پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے ، آئین وقانون کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا 70 سال پہلےجنرل اسمبلی نےانسانی حقوق کی قرارداد منظور کی، قراردادمیں آزادی ،برابری اوراحترام کااعادہ کیاگیا، پاکستان قراردادپردستخط کرنےوالےاولین ممالک میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےتحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جار ہاہے

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    اس دن کو منانے کا مقصد سارے انسانوں میں اپنے حقوق کی آگاہی کو بیدار کرنا اور بتانا ہے کے تمام انسان مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،اور اخلاقی حساب سے آزاد اور خود مختیار ہیں اور ان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، اور آزادی مذہب،اور اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق عبادات ،اوررسمیں پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔

  • اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    اسلام آباد: اعظم سواتی نے اپنے تحریری استعفیٰ میں کہا کہ ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام پھر حاصل کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا ، تحریری استعفیٰ میں اعظم سواتی نے کہا ملک میں عدالتی نظام کی بالا دستی کے لیےاستعفیٰ دےرہاہوں، آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں میرے خلاف از خود نوٹس لیاگیا،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام پھرحاصل کرے گا۔

    [bs-quote quote=”ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے اعظم سواتی نے 6 دسمبر کو اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا اور کہا تھا جب تک آئی جی تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔ 

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ قبول کرنےکی درخواست کی ہے ، جب تک آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : آئی جی تبادلہ کیس : وفاقی وزیر اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفی

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان پاس نہیں رکھ سکتا، اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں، مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمے کا دفاع کروں گا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ ٰقبول کرلیا تھا۔

    خیال رہے اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس زیرسماعت ہے، رواں ماہ 7 نومبر کو اعظم سواتی کے غریب خاندان سے جھگڑے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے دس ٹی او آرز دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ میں اعظم سواتی کو واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا۔ گزشتہ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے اعظم سواتی پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے  تک کا علاج  کرواسکے گا؟

    حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کا کہنا ہے کہ شہری کی صحت وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ سے عام آدمی سوا 7لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، کوشش ہے 2019 کے اختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عامرکیانی نے نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو کی بڈنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت کارڈسےعام آدمی کا سوا7 لاکھ تک کا علاج ہوگا اور شہری سرکاری یانجی اسپتال سے علاج کرواسکیں گے۔

    وزیرصحت کا کہنا تھا کہ بڑھتی غربت کی وجوہات میں سےایک صحت پرغیرمعمولی اخراجا ت ہیں، ہیلتھ اسکیم پر عملدرآمد سے 8 کروڑ افراد کا اندراج ہوگا، وزیراعظم کی خواہش پر صحت کارڈ کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے۔

    [bs-quote quote=”کوشش ہے2019کےاختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عامر کیانی نے کہا بڈنگ کیلئے 2انشورنس کمپنیوں نے کوالیفائی کیاہے، فیزٹومیں ایک کروڑ40لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈجاری کیاجائےگا، پروگرام سے 8کروڑ 40 لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے، نیشنل ہیلتھ پروگرام کے فیز ٹو کا تخمینہ 33 ارب روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کےلئے شہری کی صحت سب سےضروری ہے، شہری کی صحت وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے2019کےاختتام تک صحت کی مفت سہولتیں دیں۔

    وفاقی وزیرصحت نے کہا چیف جسٹس نےشعبہ صحت سےمتعلق متعدد ایشوزپرازخودنوٹس لئے، پاکستان میں نرسزکم ہیں اورڈاکٹرززیادہ ہیں، ملک میں عالمی معیارکی اولین نرسنگ یونیورسٹیزبنانےجارہےہیں، اسلام آباد میں 4بڑےسرکاری اسپتال کی تعمیرکی جائےگی ، سرکاری اسپتالوں پر3ماہ میں کام کاآغازہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ پر2فیصدگناہ ٹیکس لگائیں گے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےنئےڈرافٹ پرکام جاری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کاجواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جوابی خط کا مسودہ آئندہ ہفتے تک تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کاجواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور خط کے جواب کی تیاری کے لئے دفتر خارجہ کو ہدایات دے دیں ہیں۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نےامریکی خط کاجوابی مسودہ تیارکرناشروع کردیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خط کی تیاری کی براہ راست نگرانی کررہےہیں، جوابی خط کا مسودہ آئندہ ہفتے تک تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق جوابی خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی اور پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا ہے۔

    مزید پڑھیں :  امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو خط بھیجنے کی تصدیق کی تھی ، ترجمان محکمہ خارجہ اورنیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

    خط میں پاکستان کی جانب سے اپنی سرزمین پرطالبان کے ٹھکانے ختم کرنے کی صلاحیت کا اعتراف کیا گیا اور پاکستان سے امریکا کے خصوصی سفیرزلمے خلیل زادسے تعاون کی درخواست بھی کی گئی، خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مددپاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے بنیادی ہے۔

    خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور شاہ محمودقریشی کو افغانستان مفاہمتی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ پاکستانی تعاون کے لئے امریکی صدر کے وزیراعظم عمران کے نام لکھے خط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

  • چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    اسلام آبا د: چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کردی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےشنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

    وانگ یوڈان کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان چینی کمپنی کوسرمایہ کاری کےلئےتمام سہولتیں فراہم کرے گے، پاکستان میں توانائی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کےبےشمارمواقع ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا

    یاد رہے چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    اس سے قبل سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

  • وزراء کی کارکردگی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    وزراء کی کارکردگی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، جس میں وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا، تمام وفاقی سیکرٹریز  بھی وزیراعظم آفس میں اجلاس میں شرکت کریں۔

    اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  تمام وزرا کی 100دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں‌ کہا تھا  تمام وزرا کی 100دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزرا کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے، شاید کئی وزیر تبدیل کرنے پڑیں۔

    خیال رہے مختلف وزارتوں اورڈویژن کی کارکردگی رپورٹ 27نومبرکوجمع کی گئی تھی، کارکردگی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید میں سخت مقابلہ ہیں ، دونوں وفاقی وزراء نے سو روزہ اہداف بر وقت مکمل کرلئے ہیں ، شیخ رشید نے وزارت میں 2 ارب ،مراد سعید نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا۔

    کامیاب سفارتکاری اور غیر ملکی رابطوں میں تیزی کے شاندار ریکارڈز میں وفاقی وزیر خارجی شاہ محمود قریشی بھی کارکردگی میں آگے ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سب سے آگے۔