Tag: وزیراعظم عمران خان

  • کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگیا، بھارتی وزیراعظم نے کا کہنا ہے کہ کرتارپوربارڈر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اقدام نے بھارت کو بھی کرتارپوربارڈرکھولنے پر مجبورکردیا، نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپوربارڈر  سے متعلق کہا کہ کرتارپورپاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا اور عوامی رابطے بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

    مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے اور نوجوت سدھووزیراعظم کی دعوت پرکرتارپوربورڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر  انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں پر توجہ دیں گے تو ملک ترقی کرےگا، دشمن چاہتے ہیں پاک چین تعلقات اور سی پیک کو سبوتاژ کیا جائے ، آج جوحملہ ہواوہ سوچی سمجھی کوشش تھی، دہشت گروں کوشکست دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے 4نئی ٹرینوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی ٹرینوں کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشرے کا غریب اور کمزور طبقہ ریل کے ذریعے سفرکرتا ہے، چین نے30سال میں70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، غریب لوگوں پر توجہ دیں گے تو ملک ترقی کرےگا۔

    [bs-quote quote=” غریب لوگوں پر توجہ دیں گے تو ملک ترقی کرےگا۔” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب ریاست نے فیصلہ کیا فلاحی ریاست بنانی ہے، وسائل نہیں احساس کی کمی سے قومیں غریب ہوتی ہیں، عام آدمی کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیاں بنانی ہیں، آزادی کے بعد سے مجھے نہیں یاد کہ نئےریلوےٹریک بنے، پہلی دفعہ شیخ رشید نے ریلوے ٹریک بنانے کی بات کی، ریلوے ٹریک بننے سے 8 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

    عمران خان نے کہا پاک چین تعلقات،سی پیک کو سبوتاژ کرنےکی کوشش ہورہی ہے، آج جو حملہ ہوا وہ اس کی سوچی سمجھی کوشش تھی، سیکیورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا، چین سے معاہدوں کو پبلک نہیں کیا گیا، دشمن جانتا ہے ہمارے کتنی اہمیت کے معاہدے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ادارےسیاسی بھرتیاں کرکےتبادہ کیےگئے، میرٹ پربھرتیاں نہ کرنےکےباعث بوجھ عوام کواٹھاناپڑتاہے، اداروں کی تباہی سےملک کو نقصان ہوتاہے، وزیرریلوےشیخ رشیدکوکہاریلوےکوبہترکریں، شیخ رشیددن رات محنت کرکےریلوےکوبہترکررہےہیں۔

    وزیراعظم نے کہا پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کے لئے انتظامیہ لائیں گے، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے خسارے میں ہیں، ریلوے سمیت کئی سرکاری محکموں کی زمینوں پر قبضے کیے گئے، سرکاری اراضی پر قبضوں سے حکومتی خزانے کو نقصان ہورہاہے۔

    [bs-quote quote=”سیاسی بھرتیوں،کرپشن کابوجھ عوام کوبرداشت کرناپڑتاہے،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گروں کو شکست دیں گے، ہر روز 6 ارب روپے قرضوں کی قسطیں ادا کر رہے ہیں، سرکاری زمینیں وا گزار کراکر ان زمینوں سے فائدہ اٹھائیں گے، ہم اپنی کمرشل زمینیں اوورسیز پاکستانیوں کو بیچ کر ڈالر کماسکتے ہیں، کلین اینڈگرین پاکستان میں اوورسیزپاکستانی بھی شرکت کر رہے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو پذیرائی مل رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی بھرتیوں، کرپشن کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے، نیا نظام لائیں گے، میرٹ پر بھرتیاں ہونگی، ریلوے کا نظام برباد کرنے والوں کو  عوام کے سامنے لائیں گے، کراچی میں ریلوے کے اربوں روپے کے پلاٹوں پرقبضہ ہے، ہم نے ملک کوصاف رکھنا ہے،پاکستانیوں کو بھرپور شرکت کرنی ہے۔

  • کرتارپور راہداری کاافتتاح، نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی

    کرتارپور راہداری کاافتتاح، نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر نوجوت سنگھ سدھوکو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جسے نوجوت سنگھ سدھونے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرنوجوت سنگھ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، وزیراعظم نے سدھو کو کرتارپور بارڈر کھولے جانے کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ، سدھو نے کہا کہ عمران خان بارہ کروڑنانک پیروکاروں کے لئے تبدیلی لے آئے، میرےدوست وزیراعظم عمران خان نے مجھے بلاکرعزت مان دیاہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دوست جو وزیراعظم بن گیا،بابا نانک کے در پر مجھےبلاتا ہے، مجھے تقریب میں مدعو کئے جاناباعث فخرہے، تقریب میں شامل ہوکرخوشی محسوس ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کا افتتاح 28 نومبر کو کریں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا،سدھو

    گذشتہ روز سدھو نے اےآر وائی نیوز کے پروگرام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا اور بھارتی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم یواےای اور ملائیشیا کے دوروں پرکابینہ کواعتمادمیں لیں گے اور  وزیرخزانہ یواےای اورملائیشیا سے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور 100روزہ پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی وزرا 100روزہ منصوبہ بندی پررپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

    وزیراعظم یواے ای اور ملائیشیا کے دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں اورایم اویوزکی منظوری دےگی۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی پربھی غور ہوگا۔

    اس کے علاوہ عبدالجبار شاہین کو چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا بھی امکان ہے، ایجنڈے میں موبائل فونز کی غیرقانونی درآمد کی روک تھام کیلئے پالیسی کا جائزہ اور فیصل آباد، گوجرانوالہ کے بینکنگ کورٹس کے ججز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • چین کے کامیاب دورے  کے بعد دہشت گردی کے خدشات تھے، وزیراعظم

    چین کے کامیاب دورے کے بعد دہشت گردی کے خدشات تھے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کوئی سرپرائز نہیں، چین کے کامیاب دورے بعد خدشہ تھا، دہشت گردی کی جائے گی، عزم کرلیا ہے اب دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا اور چینی قونصلیٹ حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

    [bs-quote quote=” اشارےمل رہے تھےپاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش ہو گی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیر اعظم نے کہا آج ہونے والے دہشت گرد حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں، اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہو گی، دہشت گرد حملے کوئی سرپرائز نہیں، حملے کی اطلاعات تھیں مگر کہاں ہوگا نہیں جانتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین سےہونے والے معاہدے منظر عام پر نہیں لاسکتے، سب کومعلوم ہے، چین کے ساتھ ماضی میں ایسے معاہدے نہیں ہوئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں کامیاب معاہدے پاکستان دشمنوں کوہضم نہیں ہورہے تھے، پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزورکرنے والی طاقتوں کو معاہدے کھٹک رہے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا جان چکی تھی کہ آج تک پاکستان اور چین کے درمیان ایسےمعاہدے نہیں ہوئے، کچھ طاقتوں کوپاکستان کی معیشت میں بہتری پسندنہیں۔

    انھوں نے کہا حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، شہیدوں کو سلام جنہوں نے حملے کو ناکام بنانے کے لئے جان قربانی کی، دہشت گرد چینی کونسل خانے کے عملے کو نقصان نہیں پہنچا سکے۔

    [bs-quote quote=”عزم کرلیاہےاب دہشت گردوں کےپیچھےجائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عزم کرلیاہےاب دہشت گردوں کےپیچھےجائیں گے، غیرمستحکم کرنےکےلیےبیرونی قوتیں دہشت گردوں کوفیڈکررہی ہیں، سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،کوئی اور ملک دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اس طرح کامیابی حاصل نہیں کررہا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اورکزئی میں ہونےوالےحملےکی بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی، حملہ خودکش نہیں،ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تھا ، ایسی کارروائیاں صرف انتشارپھیلانےکےلئےکی جارہی ہے ، دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں ضرورکامیاب ہوں گے۔

  • حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حملے ان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کوشبہ نہیں ہوناچاہیے ہم دہشت گردوں کومکمل طورپرختم کریں گے، دہشت گردکسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں، بہادرسیکیورٹی اورپولیس اہلکاروں کوسلیوٹ کرتا ہوں، اہلکاروں نےجان قربان کرکےچینی قونصلیٹ پرحملہ ناکام بنایا۔

    عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یقین ہےدونوں حملےمنصوبہ بندی کے تحت بدامنی پھیلانے کے لئے کئے گئے، یہ حملے ان عناصر کی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے ہم دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ ہمارے چین کے دورے میں غیرمعمولی تجارتی معاہدوں کا ردعمل ہے اور اس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ اور سی پیک کونقصان پہنچانا تھا، دہشت گرد کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں، صدر


    دوسری جانب صدرعارف علوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں شہیدہونےوالوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

    عارف علوی نے سیکیورٹی اداروں کی بہادری اورشجاعت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں۔

    واضح رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

    چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے چینی قونصلیٹ پرحملے کی  فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا  حملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو بےنقاب کیا جائے گا، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری تحقیقات کی ہدایت کردی اور کہا چینی قونصلیٹ پرحملہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، ایسےواقعات پاک چین تعلقات کوکمزورنہیں کرسکتے۔

    [bs-quote quote=”پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرےہیں
    ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے شہیدوں کوسلام پیش کرتی ہے، واقعے میں ملوث عناصرکو بے نقاب کیا جائے گا ، پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہرےہیں۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گردہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔

  • شاندارمہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم عمران خان

    شاندارمہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شاندارمہمان نوازی پر ملائیشیاکے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کادورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پختگی لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا شاندارمہمان نوازی پر ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دوستانہ جذبے سے استقبال پر ملائیشیا کے تاجروں اوروزرا کا بھی مشکور ہوں، ملائیشیا کادورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پختگی کاوسیلہ بنے گا۔

    وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہمارے اعزاز میں شاندار ظہرانےپر ڈاکٹرمہاتیر محمد کی اہلیہ کا بھی مشکور ہوں۔

    اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملائیشیا کا دورہ کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، مہاتیر محمد

    وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز  وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے ، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں وزرائےاعظم نے دوطرفہ ،علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا، ملائیشیا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک ملائیشاء وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکے لیے ہر سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا۔

    عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور ملائیشین کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یاد داشت کا اعادہ کیا ۔

  • ملک بھر میں اسلامی بینکنگ نظام متعارف کروایا جائے، عمران خان کی ہدایت

    ملک بھر میں اسلامی بینکنگ نظام متعارف کروایا جائے، عمران خان کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اسلامی بینکنگ نظام متعارف کروانے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت سےمتعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اشفاق حسین سمیت اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورت حال سے متعلق ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے دورانِ اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ پاکستان بینکنگ سہولتوں سےسب سےکم استفادہ کرنے والاملک ہے کیونکہ صرف 16 فیصد آبادی بینکنگ سہولیات استعمال کررہی جن میں 11 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ عوام کی کثیر تعدادمذہبی رجحان کی وجہ سے بینکنگ نظام سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دی کہ آئندہ5سال کیلئےجامع پلان بنایاجارہا ہے جس کے تحت اسلامک بینکنگ اورڈیجیٹل پیمنٹ کوفروغ دیاجائےگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’5سالہ منصوبہ بندی کےتحت 30لاکھ روزگارکےمواقع پیدا کیے جاسکیں گے جبکہ ایس ایم ای نظام کےتحت  5 کھرب ڈالرکی ایکسپورٹس بھی بڑھے گی‘۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے آگاہ کیا کہ ’کمرشل اورمائیکرو فنانس بینکنگ پرکام تیزکیا جائےگا‘۔

      وزیراعظم نے قومی اقتصادی حکمت عملی کے 5 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ’اقتصادی استحکام کے ذریعے غربت پر قابو پانے میں مدد ملے گی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک کےاقتصادی نظام کی مضبوطی کیلئے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، اسلامک بینکنگ نظام کی وجہ سے زراعت جیسےشعبوں کوبھی ترقی ملےگی۔

    وزیر اعظم نے بیکنگ اصلاحات کے لیے پیش کیے گئے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے پانچ سالہ منصوبہ بندی پر جلد عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے،  شاہ محمود قریشی

    وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، اس پرمسرت موقع پرہم پاکستان میں سکھ برادری کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، انہوں نے پر مسرت موقع پرپاکستان میں مقیم سکھ برادری کو کرتارپور بارڈر کھولنے کی تقریب میں مدعوکیا۔

    بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کرتارپوربارڈر کھولنے پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    واضح رہے رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خبر سنائی تھی۔