Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا ، فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کرکے ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے ، فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچاہوں ، وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویزخٹک اور عمران اسماعیل سمیت حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    گذشتہ رات حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچادیا ہے، انشاءاللہ صبح تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کیلئے موجود ہیں، ہم نے ان کو ایک وزارت آفر کی تھی، اس سے آگے کچھ چاہیں گے تو دے دیں گے، ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں، جس طرح چاہیں گے ایڈجسٹ کر لیں گے۔

    خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن، ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل ‘ای پاسپورٹ’ کا اجرا کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ‘ای پاسپورٹ’ کا اجرا کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل عوام کی سہولت کے لیے ای پاسپورٹ کا اجرا کریں گے ، ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراکریں گے ، نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال ہوگی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ میں جدید 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں ، یہ سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی سہولت ملے گی تاہم ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی ،سرکاری پاسپورٹس کیلئے ہوگی۔

    خیال رہے مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

    اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔

    ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی جبکہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی بھی ممکن ہوسکے گی۔

  • وزیراعظم  عمران خان آج پنجاب اسمبلی کے منحرف لیگی اراکین سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پنجاب اسمبلی کے منحرف لیگی اراکین سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج پنجاب اسمبلی کے منحرف لیگی اراکین سے ملاقات کریں گے ، جس میں ممبران وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے منحرف لیگی اراکین کی ملاقات طے پاگئی ، ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں دوپہر 2بجےہوگی۔

    منحرف لیگی اراکین میں ایم پی اے چوہدری اشرف علی، جلیل شرقپوری، غیاث الدین، اظہرعباس شامل ہیں۔

    منحرف ممبران اسمبلی کی نامزد وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات بھی متوقع ہے ، ملاقات میں منحرف ممبران وزیراعظم اور نامزد وزیراعلیٰ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔

    ایم پی اےاشرف انصاری نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے مزید اراکین پنجاب اسمبلی بھی ساتھ ہوں گے تاہم ن لیگ کے باغی اراکین کے نام ابھی نہیں بتائیں گے۔

    گذشتہ روز ن لیگ کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا تھا، اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کوبطوروزیراعلیٰ پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد7ہے اور پرویزالٰہی کومزید15ن لیگی ارکان ووٹ دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کیا تھا اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا تھا۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

  • ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر : حکومت کی جانب سے  آج رات تک اہم اعلان متوقع

    ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر : حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر اعتماد میں لے لیا ، جس کے بعد حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر اعتماد میں لیا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے آج رات تک اہم اعلان متوقع ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر بریف کیا۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سےعدم اعتمادکوناکام بنانےکیلئےمکمل تیاری ہے ، پی ٹی آئی کے تمام ارکان متحد اور رابطےمیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کےبیشتر ارکان بھی حمایت کی یقین دہانی کراچکے ، مسلم لیگ ن کے10سےزائد ارکان اسمبلی بھی رابطے میں ہیں جبکہ ن لیگ کے7 ارکان پنجاب اسمبلی سےملاقات ہوچکی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر آمادہ

    وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر آمادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے، اس حوالے سے حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت کو آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے ، اس سلسلے میں حکومتی وفد آج پھر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچا۔

    حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ، شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے پرویزالہٰی ،وجاہت حسین،مونس الہٰی،سالک حسین ،طارق چیمہ ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

    حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وفاقی وزرا نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام چوہدری برادران تک پہنچایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کلئیر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلےکلئیر کریں،بعد میں کوئی فائدہ نہیں۔

    پی ٹی ائی وزرا نے کہا تھا کہ ہم وزیراعظم کا مکمل اعتماد لے کر آئے ہیں ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا ارادہ رکھتےہیں تاہم تبدیلی کب کرنی ہے،نہیں بتایا۔

  • قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی ، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی ، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور ہو گا اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادپربھی مشاورت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پربھی مشاورت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، عدم اعتماد پر ن لیگ کے 122 اور پیپلزپارٹی کے 6ارکان کےدستخط موجود ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے جبکہ اسمبلی رولز کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر اسپیکر 14دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

    اسلام اباد : وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی، تحریک پیش ہونے کے بعد تین دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے ایک سو باون ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کررکھی ہے، تحریک ایوان میں پیش ہونے کے بعد تین روز تک بحث کی جائے گی۔

    جس کے بعد ڈویژن کے ذریعے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رائے شماری کرائیں گے۔

    اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرنےکے لیے اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک ہوگی۔

    خیال رہے اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی ہے، جس میں سو سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے برملا اعلان کیا تھگا کہ جو مرضی یہ کرلیں حکومت جاتی ہے جان جاتی ہے جائے انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ3 چوہے جو اکٹھے ہوئے یہ 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، کروڑوں نہیں اربوں روپےکی پراپرٹی ان کی باہرپڑھی ہے یہ چاہتے ہیں کسی طرح مشرف کی طرح عمران خان گھٹنےٹیک دے یہ چاہتےہیں کسی طرح عمران خان انہیں این آراو دے۔

  • شاہد خاقان عباسی  کا وزیراعظم پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگادیا اور کہا عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سیاسی سرگرمیوں کے لیےسرکاری عہدہ استعمال کررہے ہیں اور 27 مارچ کو جلسے کے لیے عہدے اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عہدے، وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت آئینی منصب کے سیاسی اور جماعتی مقاصد کے استعمال کا نوٹس لے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں، سرکاری وسائل کی ذاتی تشہیر اور جلسے کے اعلانات کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو روندکر اقتدار نہیں بچا کرتے ، اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔

  • 27 مارچ کا جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی  ہیغام

    27 مارچ کا جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی ہیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ، لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف 27 مارچ کو قوم سے ساتھ نکلنے کی اپیل کردی اور کہا ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے سے متعلق قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ ارکان کے ضمیرکی قیمتیں لگائی جارہی ہیں، ڈاکوؤں کا ٹولہ اکٹھے ہوکر کھلے عام ارکان کو خرید رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے، ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا چوری کے پیسوں سےعوامی نمائندوں کوخریدا جارہا ہے، جمہوریت، قوم اورعوام کے خلاف جُرم ہورہاہے، قوم اِس جُرم کے خلاف میرےساتھ نکلے تاکہ سب کو پتا چل جائے اور آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سےجمہوریت اورقوم کونقصان پہنچایاجارہاہے، اللہ کا حکم ہے لوگ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہوں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود عوام کو 27 مارچ کےجلسے کی دعوت دیں گے ، اس سلسلے میں عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام آج 11:45پر  نشر ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔