Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان  کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کردیا ، اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔

    وزیراعظم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے

    دوشنبے : وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے ، صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ن نےوزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایس سی او سمٹ تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ پاکستان تاجکستان کےلیڈران کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار بہت اہم ہے، وزیراعظم نے خواہش کااظہارکیاکہ پاکستان اور تاجکستان مل کر افغان دھڑوں کو قریب لائیں۔

    دوسری جانب دوشنبے میں افغانستان کے موضوع پرکلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن اجلاس بھی ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے
    اور اظہارخیال کریں گے۔

  • پاکستان تاجکستان بزنس فورم: وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات  فراہم کرنے کی یقین دہانی

    پاکستان تاجکستان بزنس فورم: وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

    دوشنبے : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کےفورم کامقصد دونوں ممالک کے کاروباری روابط کو بڑھانے سمیت پاکستان اورتاجکستان کےتاجروں سےمخاطب ہونا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، اپنے ملک کاروباری طبقے کو سہولتیں فراہم کرنےکی کوشش کررہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ توانائی کےمنصوبے کاسا 1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں صنعتکاروں کوسہولتیں فراہم کررہےہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا اور بزنس کمیونٹی کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائےگی، پاکستان سےمختلف67کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، سستی اورماحول دوست ہائیڈر و پاور انرجی سے فائدہ اٹھاسکے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے  ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

    دوشنبے : وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم کچھ دیر بعد دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں شرکت کرنے کے ساتھ فورم سےخطاب بھی کریں گے ، بزنس فورم پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بڑھانے سےمتعلق اہمیت رکھتا ہے۔

    وزارت تجارت،سرمایہ کاری بورڈ ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فورم منعقدکررہےہیں ، فورم میں 67 پاکستانی جبکہ 150 تاجک کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ، کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل، چمڑے ، دواسازی،زراعت،معدنیات، سیاحت سے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے تو تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    دورہ تاجکستان کے دوران وزیرِ اعظم ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور تاجک کے صدر سےملاقات کےلیے صدارتی محل بھی جائیں گے۔

  • وزیراعظم  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے  تاجکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیر اعظم تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    وزیر اعظم تاجک کے صدر سےملاقات کےلیےصدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے اور تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تاجکستان کے صدرنے دورے کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ تاجکستان سے افغانستان میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی، وژن سینٹرل ایشیاپاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورےپر گئے،پاکستان کا وقار بلند کیا۔

  • ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزرا اور سینئرحکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی اقتصادی زونزکی ترقی سےمنسلک ہے اور پاکستان کامستقبل بڑےپیمانےپرصنعت کاری میں مضمرہے، صنعت کاری سےنہ صرف روزگار کے مواقع پید ہوں گے بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ،بہترانفرااسٹرکچراورسستی لیبرکےباعث چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب پسندہے، چینی سرمایہ کاراپنی صنعتیں چین سےپاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقتصادی زونزکی ترقی کےلیےریگولیٹری قوانین میں سہولت دینی چاہیے۔

  • چینی کمپنیوں  کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی سفیر نونگ رانگ ، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، مشیر تجارت رزاق داؤد سمیت دیگرحکام موجود تھے۔

    چینی کمپنیوں کے وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کیلئےمراعات فراہم کی جارہی ہیں ، سرمایہ کاروں کیلئے انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسائل کوترجیحی بنیادپرحل کرنےکیلئےہرماہ خودجائزہ اجلاس کروں گا، پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سےروزگار کے مواقع ،افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں درمیانے ،چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع ہیں ، چینی کمپنیاں صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع کردار ادا کر سکتی ہیں، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے ، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے یکجاہوکر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیاہے،قائدکےاصولوں کےتحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان کی کوشش رہی پرامن طریقےسےافغانستان سےانخلاہو، پاکستان چاہتا ہےافغان قوم اپنافیصلہ خودکرے ،حکومت پاکستان مسلسل اپنےسفارتخانہ کےساتھ رابطے میں رہی.

    گورنرسندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کےباوجودتمام جماعتیں متفق ہیں سی پیک بنناچاہیے۔سی پیک کا بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے لیکن آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولناچاہیے.

    گرین لائن منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہاہے ، گرین لائن کیلئے40بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک پورٹ پرپہنچ جائےگی، وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  آج پاکستان کی تقدیر بدلنے والے پروگرام کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کی تقدیر بدلنے والے پروگرام کا آغاز کریں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کی تقدیر بدلنے والے پروگرام کا آغاز کریں گے ، منصوبے کے آغاز سے پراپرٹی، زمینوں ،جائیدادوں میں انقلاب آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی منصوبے پر بیان میں کہا کہ وزیراعظم آج ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے انقلابی منصوبے کا آغاز کریں گے ، منصوبے کےآغاز سےپراپرٹی، زمینوں ،جائیدادوں میں انقلاب آئے گا۔اب کوئی بھی فرد ،مافیا سرکاری یا نجی زمین پرقبضہ نہیں کر سکے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منصوبہ لانچ ہونے پر اربوں کی سرکاری اراضی واگزار ہوگی اور اسلام آباد میں300ارب سے زائدحکومتی زمین واپس ملی۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس منصوبے سے زمینوں کےتنازعات ختم، انصاف میں شفافیت آئے گی ، اب قبضہ مافیا کیخلاف خودبخودگھیرا تنگ ہو جائےگا ،یہ ہوتا ہےانقلاب۔

  • انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گٰی ، وزیراعظم

    انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گٰی ، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ملک میں خوشحالی قانون کی بالادستی کےبغیرممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 93 عدالتوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 25سال پہلےپارٹی کاآغازکیاتواس کانام انصاف کی تحریک رکھا، ہم دیکھتےتھے پاکستان آگے جاتے ہوئے پیچھے جانا شروع ہوگیا،ترقی کررہاتھاترقی کی مثال بن گیاتھا لیکن بنگلادیش ہم سےآگےنکل گیا، بھارت ترقی میں آگےنکل گیا اور قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا بول بالا کرنےکےلیےسیاست میں قدم رکھا، مطالعہ کرناچاہیےکہ ریاست مدینہ کیسی قائم ہوئی، عرب قوم جس کی کوئی حیثیت نہیں تھی اس نے دنیا پر حکمرانی کی، 4میں سے 2خلیفہ وقت عدالت میں پیش ہوئے۔


    انھوں نے کہا کہ ہمارےملک میں دوپاکستان شروع ہوگئے ہیں ، ماضی کی لیڈرشپ کو فکر ہی نہیں تھی کہ لوگوں کو انصاف ملے، طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہناچاہتاہے جبکہ مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لیکر آتاہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 25سال سے کہہ رہاہوں ملک تب آگے بڑھے گا جب آزادعدالتیں ہوں، وکلا نے قربانیاں دیں بڑی زبردست جدوجہد کی گئی لیکن عدلیہ بحالی تحریک کےجونتائج آنےچاہیے تھے وہ نہیں ملے۔

    عمران خان نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرہ جدوجہد کرتاہے، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہووہ کامیاب ہوجاتاہے، ملک آزادعدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑااثاثہ ہیں، اوورسیز پیسہ کما کر پلاٹ لیتےتھے ،2سال بعد آتےتوقبضہ ہوچکاہوتاتھا، انصاف نہ ملنےسے معاشرے میں قبضہ گروپ پروان چڑھتے ہیں، یورپ میں قانون ہے اس لئے وہاں قبضہ گروپ نہیں ہیں۔

    انصاف کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے معاشرے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے دیئے، 1960سے 2010تک اسلام آباد میں جتنی ڈیولپمنٹ ہوئی اتنی ترقی2010سے 2021میں ہوئی، ملک کو سرسبز بنانا اب ہماری قومی ضرورت بن گئی ہے ، انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور قانون سے اوپر رہتا ہے ہمیں کمزور کو انصاف فراہم کرنا ہے ، معاشرے کو تعلیم اور صحت کیساتھ انصاف بھی فراہم کرنا ضروری ہے، ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تب ہوتی ہے جب ملک میں انصاف ہو، ہم سمجھتے ہیں قانون کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آتی ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سب اکٹھے ہوکر کہتے ہیں این آراو دےدیں ورنہ حکومت نہیں چلنےدینگے ، پرویز مشرف نے انھیں این آراو دے کر بہت بڑا ظلم کیا ، مشرف کے پاس اختیار ہی نہیں تھا کہ انھیں این آراو دیتے ، وہ پیسہ مشرف کا نہیں تھا ،عوام کا تھا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں خوشحالی قانون کی بالادستی کےبغیرممکن نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کررہےہیں، اسلام آبادکےگرین ایریاز کو بچانے کیلئے اقدامات کررہےہیں، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد ہمیشہ کرتے رہنا چاہیے۔