Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں  امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا نازک معاملے پر کسی کوسیاست کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امن و امان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں وزیرمملکت داخلہ،وزیراطلاعات، وزیرخارجہ شامل ہیں جبکہ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طےکرے گی اور حکومتی رٹ کوبرقرار رکھنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے حالیہ صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گورنرز،وفاقی اور صوبائی وزرا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی مشینری معاملے کو افہمام وتفہیم سے حل کرنےمیں کردارادا کرے اور معاملے کے حل کے لئے مذہبی مکاتب فکرسے رابطے تیز کئے جائیں جبکہ امن کے قیام کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا نازک معاملے پر کسی کوسیاست کرنےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

    یاد رہے آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا ریاست کوچندشرپسندعناصریرغمال نہیں بناسکتے، شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ نے موجودہ صورتحال پر وزیراعظم کے مؤقف کوسراہا۔

    خیال رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے مطابق کسی بھی جگہ احتجاج کے لیے این او سی کا ہونا لازمی ہے، بغیر اجازت لیے احتجاج کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں :   آسیہ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، عمران خان

    واضح رہے گذشتہ روز آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اورایسے عناصر سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ریاست سے نہ ٹکرائیں، حکومت کوئی توڑ پھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ریاست عوام کے جانوں مال کی حفاظت یقینی بنائے گی لہذا حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے، ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طورپر بھی کام کر کے دکھایا، ہم اپنے نبیﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی نہیں دیکھ سکتے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بات کریں گے جبکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمر کے علاوہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا ، شیخ رشید اورعلی زیدی بھی ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان اورگورنرسندھ کے بھی چین جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہے گا، وزیراعظم خصوصی طیارے سے بیجنگ پہنچیں گے، جہاں چین کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر ودیگر حکام ان کا استقبال کریں گے۔

    2 نومبر کو وزیراعظم عمران خان چینی صدر سے ملاقات کریں گے، عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا جبکہ اے آئی آئی بی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔

    دورے کے دوران 4 نومبرکوعمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

    چین کے دورے میں وزیراعظم عمران خان چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔

    دورے کے دوران ملاقاتوں میں سی پیک سمیت چینی قیادت سے دوطرفہ امورپر مذاکرات ہوں گے اور مذاکرات میں علاقائی امن اورترقی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

    گذشتہ روز  چینی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے،  عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا۔

    خیال رہے  دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

  • آسیہ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، عمران خان

    آسیہ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک  طبقے کی جانب سے ردعمل آیا، مدینے کے بعد پاکستان ہی اسلام کے نام پر بننے والا واحد ملک ہے، ہمارا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور ایسے عناصر سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ریاست سے نہ ٹکرائیں، حکومت کوئی توڑ پھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دے گی۔

    [bs-quote quote=”عوام اسلام کے نام پر شرپسندی پھیلانے والوں کو مسترد کردیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ریاست عوام کے جانوں مال کی حفاظت یقینی بنائے گی لہذا حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے‘۔

    مزید پڑھیں: آسیہ بی بی کی رہائی ، مکمل عدالتی فیصلہ

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نےگستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ کے سفیر اور وزیرخارجہ سے بات کی اور گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ فوری طور پر رکوایا، ہمارے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں بھی پہلی بار اس معاملے کو اٹھایا‘۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طورپر بھی کام کر کے دکھایا، ہم اپنے نبیﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی نہیں دیکھ سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں آئندہ 10 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اور میری کابینہ نے ایک دن چھٹی نہیں کی، مشکل وقت ضرور ہے مگر پاکستان مدینے کے اصولوں پر چل کر ہی عظیم ملک بنے گا، ہم نے ملک کو فلاحی ریاست نہیں بنایا تو پھر کوئی مستقبل نہیں ہوگا‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اس حکومت میں وہ کام کیا جو عملی طورپر کسی نے نہیں کیا، حکومت مسلسل اپنے ملک اور غریب عوام کو مسائل سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے‘۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، ایرانی وزیرخارجہ  نے وزیراعظم کو ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

    اس موقع پر ایرانی کوسٹ گارڈز کی بازیابی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایرانی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے مسلمان ملکوں میں اتحاد کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا، یمن میں انسانی بحران قابل افسوس ہے، وزیراعظم کی یمن بحران کے حل کے لیےثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فریقین چاہیں تو مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہوں۔

    اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں

    بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی  علیحدہ  ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ اہم دورے کیلئے کل شام روانہ ہوں گے، وزیر اعظم اپنے دورے میں چینی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان 2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے جبکہ  چین جانے  والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی ، وزیراعظم 2نومبرکی بجائےکل شام چین روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے وفد کے ارکان میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمربھی وزیراعظم کیساتھ ہوں گے۔

    وفاقی وزیربرائےآبی پیداوارفیصل واوڈا ، ریلوے،منصوبہ بندی اورپورٹس اینڈشپنگ کے وزرا بھی وفد میں شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنرسندھ اورسینئروزیرپنجاب علیم خان کی روانگی کا بھی امکان ہے۔

    وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہےگا، دورےمیں وزیراعظم چینی صدرسے بھی ملاقات کریں گے جکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

    وزیراعظم چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شرکت کریں گے، پاکستان بطور مہمان خصوصی ایکسپو  میں شریک ہوگا اور وزیراعظم عمران افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے

    دورے میں پاکستان اورچین کےدرمیان معاہدوں پربھی دستخط ہوں گے۔

    گذشتہ روز  چینی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے،  عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا۔

    خیال رہے  دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،8  نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،8 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں کابینہ اجلاس میں8نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہوگا ، کابینہ اجلاس میں8 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا اور اور ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاک چین ملٹری تعاون پر معاہدے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ازسرنوتشکیل کی منظوری شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ چیئرمین ویج بورڈ کے استعفے کی منظوری اور آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے گی۔

    ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ،ایل این جی لمیٹڈکےڈائریکٹرکی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    گذشتہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری اور پاک چین خلائی مشن معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔

    کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا اسپیس پروگرام سے متعلق ایک بڑی کامیابی ملی ہے، 2022 سے پاکستان سے پہلا خلا نورد چین کے تعاون سے جائے گا، آگے چل کر خود خلا نورد بھیجے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : 2022 سے پاکستان سے پہلا خلا نورد چین کے تعاون سے جائے گا، فواد چوہدری

    انہوں نے کہا تھا کہ نیب کے افسران کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این ٹی ایس اور امتحان لینے والی سروسز کا معیار ایک جیسا نہیں رہا۔ امتحان لینے والی سروسز کا معائنہ کر کے اس پر مؤثر طریقہ کار بنایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ غریب کا خیال رکھنا ہے۔ نیپرا نے جو تجویز دی وہ اعداد و شمار کی بنیاد پر تھی۔ سال کے 6 سے 7 ارب روپے کارکردگی سے نکالیں گے۔ پیسوں کی وصولی کے لیے تمام صوبوں میں جائیں گے۔

  • 30 اکتوبر 2011  فیصلہ کن لمحہ تھا ،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ

    30 اکتوبر 2011 فیصلہ کن لمحہ تھا ،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر 2011 فیصلہ کن لمحہ تھا ، جب تحریک انصاف نے بغیرخون بہائے 2جماعتی نظام اور اسٹیٹس کو توڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تیس اکتوبردوہزارگیارہ پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن لمحہ تھا،اس دن پاکستان بدلہ اور نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہوتے دیکھا اس دن پاکستان بدلہ اورنوجوانوں میں سیاسی شعورپیدارہوتے دیکھا اور تحریک انصاف نے بغیر خون بہائے 2 جماعتی نظام اور اسٹیٹس کو توڑا۔

    خیال رہے 30 اکتوبر2011 کو مینارپاکستان پر تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوا تھا۔

  • ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم عمران اور اپنے ہم منصب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں دفترخارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    جواد ظریف کے ایک روزہ دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ سیاسی وعسکری امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔

    وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

    پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، خاص ہمسایہ ملک ہے۔

  • کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی تعاون کیلئے اقدامات کرینگے، وزیراعظم عمران خان

    کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی تعاون کیلئے اقدامات کرینگے، وزیراعظم عمران خان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور ان مالی معاونت کیلئے اقدامات کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زراعت سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم کو گندم، چاول اور گنے کی فصلوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جمود کا شکار ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں زرعی پیداوار میں اضافے اور ٹیکنالوجی سے استفادے پر کم توجہ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے میں تحقیق کو یکسر نظرانداز کیا گیا، زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈہ ہے، زرعی شعبے کے زوال کو قلیل مدتی اقدامات سے بہتری میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طویل المدتی اقدامات پر فوری طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی معاونت کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے، زرعی شعبے میں تعاون کا فروغ میرے دورہ چین کا اہم ترین ایجنڈا ہوگا۔

  • ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو  50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

    ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

    اسلام آباد : ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے  وزیراعظم عمران خان کو50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش کردی ، وزیراعظم نےمیمن برادری کی ملکی تعمیروترقی میں خدمات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت سی ای اواورصدراےآر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کی ، چیئرمین اے آر وائی گروپ حاجی جان محمد اور ڈبلیو ایم او کے صدرسلیمان نور بھی شامل تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سلمان اقبال کی قیادت میں آئے وفد کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ وفد کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

    وفد نے یکم نومبر کو کراچی میں ہونے والے ورلڈ میمن کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا آپ کی قیادت پاکستان اور مسلم امہ کے لیے امید کی کرن ہے۔

     

    وزیراعظم نے میمن برادری کی جانب سے ملکی ترقی میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

    وفد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں میمن برادری آپ کے وژن کوعملی جامہ پہنانے میں کردارچاہتی ہے، میمن برادری صحت، تعلیم اور سوشل سروسز میں خدمات کیلئے تعاون چاہتی ہے۔

     

    ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم کو50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بھی تعاون کی پیشکش کی اور کہا میمن کمیونٹی آئی ٹی شعبے میں انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کا پلان پیش کرے۔

     

    وزیر اعظم عمران خان نے میمن برادری کی ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا میمن برادری نےمیڈیا،بینکنگ، بزنس شعبےمیں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں، توانائی ، زراعت، خوراک کےشعبوں میں سرمایہ کاری قابل تعریف ہے۔

    وفد نے وزیراعظم کو ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں اسکول،کالجزاورصحت کےشعبےمیں خدمات انجام دینےکاموقع دیں۔

     

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میمن برادری ملک کے تمام بڑےشعبوں میں بہترکارکردگی دکھارہی ہے، تعلیم صحت سمیت دیگرشعبوں میں میمن برادری کو مواقع فراہم کریں گے، ترقی، سوشل سروسز کیلئے میمن کمیونٹی کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا حکومت بےسہارااورنادارافرادکیلئےمنصوبوں پرغورکررہی ہے، حکومتی زمین پرمسافروں کے لیے شیلٹر بنانے کا منصوبہ ہے، ایسے منصوبے کا آغاز کراچی سے بھی کیا جاسکتا ہے۔