Tag: وزیراعظم عمران خان

  • آج سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،وقت نہیں ملے گا، چیف جسٹس

    آج سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،وقت نہیں ملے گا، چیف جسٹس

    اسلام آباد : بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں سپریم کورٹ نے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا آج سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ ادا کر ناہو گا،وقت نہیں ملے گا، وزیراعظم دوسروں کیلئے مثال بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈ یشنل اٹار نی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

    اے اے جی نے کہا عدالت کی تشکیل کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہے ،وقت در کار ہوگا، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مزید کوئی وقت نہیں دوں گا ، آج سب سےپہلے وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ ادا کر ناہو گا،وقت نہیں ملے گا۔

    ایڈ یشنل اٹار نی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم جرمانہ ادا کر نےکو تیار ہے ، ہم نے ٹیرف سےمتعلق سفارشات گزشتہ کابینہ کوبھیجی تھیں۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اب تووزیر اعظم عمران خان ہیں معاملہ انہوں نے ہی اٹھایا تھا، 24 گھنٹے میں کا بینہ سے وہ خود ٹیرف کی منظوری کراسکتے ہیں،
    وزیراعظم کو سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرانا چاہیے، عمران خان دوسروں کیلئے مثال بنیں۔

    ایٖڈیشنل اٹار نی جنرل نے درخواست کی 3 دن کا وقت دے دیں ، جس پر چیف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں کہا نہیں دیں گے تین دن کا وقت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا آج تین بجے آپ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑ ہو رہی ہے، ٹھیک ہے پانچ بجے تک مجھے کمیٹی کے فیصلے سے متعلق آگاہ کریں۔

    مزید پڑھیں : بنی گالا میں عمران خان کا گھر ریگولرائز نہیں ہوا تو جرمانہ دینا پڑے گا، چیف جسٹس

    بعد ازاں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا، ریگولرائز نہیں ہوا تو پہلا جرمانہ بھی انہیں دینا پڑے گا۔

    اس موقع پر اعلیٰ عدالت نے بنی گالہ میں ریگولرائزیشن سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی دس دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

  • وزیر اعظم نے کابینہ ارکان پرایک سال میں 3سےزائد بیرونی دوروں پرپابندی لگا دی

    وزیر اعظم نے کابینہ ارکان پرایک سال میں 3سےزائد بیرونی دوروں پرپابندی لگا دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اراکین کے سال میں تین سے زیادہ بیرونی دوروں پر پابندی لگا دی، فیصلے کا نفاذ فی الفور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے دوروں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ ارکان پر ایک سال میں 3 سے زائد بیرونی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    فیصلے کا اطلاق وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیران، معاونین خصوصی پر بھی ہو گا جبکہ وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    سرکاری دوروں میں کابینہ اراکین ذاتی سٹاف کو بھی ساتھ نہیں لے جا سکیں گے اور وفاقی وزراء متعلقہ سفارتخانوں کے اسٹاف کی خدمات حاصل کریں گے۔

    وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بیرونی دوروں میں پی آئی اے پرواز استعمال کرنے کا پابند کر دیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق فرسٹ کلاس سفر کی اجازت صرف صدر پاکستان اور چیف جسٹس کو ہوگی، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی بزنس کلاس میں سفرکریں گے۔

    وفاقی وزرا، وزیرمملکت، ایم این ایز اور سینیٹرز کو بھی بزنس کلاس میں سفر کی اجازت ہوگی جبکہ سروسزچیف بھی بزنس کلاس میں سفرکریں گے۔

    باقی تمام حکومتی شخصیات اکانومی کلاس میں سفر کرنے کے پابند ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا نفاذ فی الفور ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزرا حکومتی خرچے پر بیرونِ ملک علاج نہیں کراسکیں گے

    یاد رہے 20 اگست میں کو ہونے والے کابینہ کے پہلے اجلاس میں کابینہ کے تمام ارکان کوماضی میں دی گئی بیرون ملک علاج کی سہولت واپس لےلی گئی ہے ، اب کوئی بھی کابینہ کا رکن سرکاری خرچ پربیرون ملک علاج نہیں کراسکے گا۔

    سرکاری حکام کے غیرملکی دوروں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا سرکاری حکام سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے نہیں کریں گے۔

  • پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    لاہور : پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا، وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں بڑی مچھلیوں پرہاتھ ڈالیں گے، آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بجلی چوروں کی شامت آگئی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوروں کیخلاف پاور سیکٹر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ آپریشن کریں گی، آپریشن کی مزاحمت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

    پنجاب میں انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس نے کام کا آغاز کردیا ہے ، آج س ےبجلی چوروں کےخلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کا کہنا تھا بجلی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ایکشن سے گردشی قرضے میں خاطر خواہ فرق پڑے گا۔

    وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسرکی طرح سوسائٹی کوچاٹ رہی ہے، ٹاسک فورس ہرضلع میں کام کرے گی،بجلی چوری کیخلاف مل کرکام کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب روانگی سے قبل بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

    50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی ہدایت پر نعیم الحق نے نادار سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے لمبی قطاروں میں لگے عوام کے مسائل سنے۔

    نعیم الحق نے لائن میں کھڑے ہو کر چیئرمین نادار کو کال کی جس پر وہ خود فوری موقع پرپہنچے، رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

    چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کا وقت بڑھانے کے احکامات جاری کردیے جس کے مطابق رجسٹریشن کے لیے موبائل وینز شام 4 کی بجائے 7 بجے تک کام کریں گی جبکہ نادرا کا مرکزی دفتر رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔

    نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں، 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کر رکھا ہے۔

    اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، عمران خان

    یاد رہے کہ رواں سال 4 جولائی کو عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے۔

  • وزیراعظم شکایتی سیل کے انتظامات مکمل، کل سے آپریشنل ہوگا

    وزیراعظم شکایتی سیل کے انتظامات مکمل، کل سے آپریشنل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کے لئے وزیراعظم شکایتی سیل کا کل سے باضابطہ آغاز ہوگا، انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم اقدام کرتے ہوئے عوام سےبراہ راست رابطہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شکایتی سیل کا کل سے باضابطہ آغاز ہوگا، جہاں عمران خان عوام کی شکایات خود سنیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان ہیومن رائٹس، کرپشن،قبضہ مافیا ، بیورو کریسی اور دیگر مسائل پر نوٹس لیں گے۔

    وزیراعظم شکایتی سیل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام محکمے شکایتی سیل کے احکامات پر فوری ایکشن کے پابند ہوں گے۔

    وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مسائل کےحل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ

    یاد رہے 8 اکتوبر کو وزیراعظم پاکستان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، شکایتی سیل 40 ٹیلی فون لائنزپر مشتمل ہوگا اور سیل صبح9 بجے سے دفتری اوقات میں کام کرے گا۔

    پورے پاکستان سے شکایات سیل میں کالز کی جاسکیں گی جبکہ ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطے ہوسکیں گے۔

    خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، چاروں صوبوں سے 2 ،2 افسر فوکل پرسن کے طور پر شامل ہوں گے۔

    واضح رہے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

  • آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم

    آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کشمیر پراپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج بھیجی، آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں فوج بھیج کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس7 دہائیوں سے کشمیرپرقابض ہے۔

    کشمیر میں بھارتی قبضے کے71 سال مکمل

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، وادی میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے بر خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے۔

  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وفد کی ملاقات، معیشت کے فروغ کیلئے معاہدوں پراتفاق

    وزیراعظم سے یو اے ای کے وفد کی ملاقات، معیشت کے فروغ کیلئے معاہدوں پراتفاق

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اقتصادی صورت حال پر تفصیلی گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر بھی مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت وزیر مملکت سلطان احمد الجبیر نے کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور اوور سیز کے وزیر بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی اقتصادی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس کے علاوہ یو اے ای کے ساتھ تجارت اور معیشت کے فروغ کیلئے معاہدوں پر اتفاق کیا گیا، یواے ای وفد نے شیخ محمد بن زیدالنہیان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر بھی مشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم نے یو اے ای کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان سے دیرینہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ ہے، یو اے ای وفد چاہے تو یہاں سرمایہ کاری کیلئے جائزہ لے سکتا ہے۔

    اس موقع پر وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ چاہتا ہے، ہم پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، خطے میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت سے بخوبی واقف ہیں، یہاں کم وقت میں سرمایہ کاری سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتےہیں۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب جیسے پیکج پربات ہوئی ہے، گوادر اور کراچی میں پانی کا بحران حل کرنے پر بات ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یو اے ای نے اپنے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا، یو اے ای کے وفد سے ویزا معاملات بھی آسان بنانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا امریکا اور برطانیہ سمیت اہم ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کا اعلان

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو چاول، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں خوراک کی پروسیسنگ کی صنعت میں مشترکہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

  • 50لاکھ گھروں کی تعمیر،  وزیراعظم کا ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب

    50لاکھ گھروں کی تعمیر، وزیراعظم کا ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 100 دن میں منصوبے کا فریم ورک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس آج شام طلب کر لیا، اجلاس میں ہاؤسنگ، خزانہ،منصوبہ بندی کے وزرا شریک ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس میں شامل چاروں صوبوں کے نمائندوں کو بلا لیا گیا ہے۔

    پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

    ہاؤسنگ ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم100دن میں منصوبے کا فریم ورک مکمل کرناچاہتے ہیں۔

    خیال رہے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی

    یاد رہے وزیراعظم نیا پاکستان اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کیلئے ملک بھر سے فارمز جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، فارمز ساٹھ روز تک بشمول کرایا جاسکتا ہے جبکہ عوام ہفتہ اور اتوارکو بھی فارمز جمع کراسکتے ہیں۔

    اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام میں خاندان کے صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی، شہری 21 دسمبر تک 250 روپے فیس کےساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

    ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ابتدائی طورپر7 اضلاع میں کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    واضح رہے 10 اکتوبر کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان دورہ چین کےایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ مکمل کریں گے اور دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

    دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان مہاتیرمحمدکوملکی ترقی کےلیےآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی

    خیال رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا ، عمران خان کو 28 اکتوبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

  • 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے‘ شیخ رشید

    100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلائی جائے گی، ٹرین سروس کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہوگیا، یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میانوالی، لاہور اور سکھرایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ ہے، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرین دھابیجی، لانڈھی اورکراچی کے درمیان چلے گی، اگلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین ہوگی۔

    وزیرریلوے شیخ رشید نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سکھر میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔