Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں ضلعی عدالتیں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے 6 ماہ میں مکمل کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کاسنگ بنیادرکھیں گے ، ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت 93 کورٹس پر مشتمل ہوگی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرسی ڈی اےنےڈسٹرکٹ کورٹس کی تعمیرکی ذمہ داری لی ، منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے 6 ماہ میں مکمل کیاجائے گا۔

    دوسری جانب اسلام آبادکےلیے 93نئی ضلعی عدالتوں پرمشتمل جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکامعاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران نئی عدالتوں کی تعمیرکا تذکرہ ہوا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اللہ کاشکر ہےآج وہ مرحلہ آرہا ہےاسلام آبادکی ضلعی عدالتیں بن رہی ہیں، 6دہائیوں کےبعدکسی نےاسلام آبادمیں بھی تسلیم کیاعدالتوں کی ضرورت ہوتی ہے، آمربھی آئےجمہوری حکومتیں بھی آئیں لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔

    جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل دانیال حسن کا کہنا تھا کہ اس کاسہرا آپ کےسرہےوکلابار ایسوسی ایشنزنےبھی انتھک کوششیں کی ہیں ، آپ نےاپنےآرڈرزسےمنصوبےکو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پوری قوم آپ کی شکرگزارہےضلعی عدالتوں کی تعمیرآپکی کوششوں سےشروع ہوئی۔

  • امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، یومِ دفاع پر وزیراعظم کا واضح پیغام

    امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، یومِ دفاع پر وزیراعظم کا واضح پیغام

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یومِ دفاع پر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمارے شہدا اور غازی  ہمیشہ سےقوم کی امید اور فخر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبرمسلح افواج کےشہداورغازیوں کوخراج عقیدت  پیش کرنےکادن ہے، وطن کی سلامتی پرجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے، زندہ قومیں آزمائشوں سےگزرکراوربھی مضبوط ہوجاتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نےثابت کیاوہ وطن کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کےلیےتیارہیں، 6ستمبر1965کودشمن نےجنگ مسلط کی تو پوری  قوم اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے نہتے لوگ پیدل ہی سرحدوں کی طرف چل پڑے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1965میں پاکستانی قوم دشمن کےسامنےچٹان کی طرح ڈٹ گئی ، ہماری جوان جان کی پرواکیےبغیرجرات وبہادری سےلڑے،دشمن نے کبھی بھی پرامن بقائےباہمی کامظاہرہ نہیں کیا، دشمن نےقیام پاکستان سےلےکرآج تک ہم پرکئی جنگیں مسلط کیں، دشمن ہمارےخلاف پروپیگنڈااورکارروائیاں کرتاچلاآرہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم ڈھارہی ہے، ہماری امن کی خواہش ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے، ہمارے شہدا اورغازی ہمیشہ سےقوم کی امید اور فخر ہیں۔

    بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت علاقائی امن اورپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش میں لگاہواہے، بھارت کاانتہاپسندچہرہ دنیامیں بے نقاب کرتےرہیں گے، ہماری فورسزنےبروقت کارروائی کرکےبھارت کاچہرہ بےنقاب کیا۔

    کشمیر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کاواحدراستہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکاحل ہے، بھارت کوکشمیریوں کوحق خودارادیت دیناہی پڑےگا،آئیےیوم دفاع کےولولہ انگیزجذبےکوسینوں میں تازہ کریں۔

  • ترقی پذیر ملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

    ترقی پذیر ملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیرملکوں کیلئےغذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں ماحولیاتی تبدیلی،غربت،غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں، کورونا وبا نے دنیابھرمیں مسائل پیداکئے، ترقی پذیرملکوں کیلئےغذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کےلئے چین رول ماڈل ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجرہونے سے بچایاجاسکتاہے، ہمارےاحساس پروگرام نےکوروناکےمسائل حل کرنے میں مدد دی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں ، بلین ٹری منصوبےکےتحت ایک ارب درخت لگاچکے ہیں۔

  • موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی  اور باہر سے ڈالرآئیں گے، وزیراعظم

    موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی اور باہر سے ڈالرآئیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موٹروے بننے سے سیاحت کو ترقی ملے گی ،باہر سے ڈالرآئیں گے، ہماری کوشش ہےکہ کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مرادسعیداوران این ایچ اےکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کھاریاں موٹروےپبلک پرائیوٹ شراکت داری کااہم منصوبہ ہے، اس کےلیےضروری ہےکہ صنعتی علاقوں کوسہولتیں فراہم کریں ، منصوبہ اہم صنعتی اورشہری مراکز سے رابطےمیں معاون ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ کاروبارکرنےمیں آسانی میں اضافہ کیاجائے، چھوٹےاوردرمیانےدرجےکی صنعتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، صنعتوں سے متعلق جوبھی رکاوٹیں ہوں گی، انہیں دور کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ فاصلہ بڑھنے سے وقت کے ساتھ گاڑیوں کی مرمت کا خرچ بھی بڑھ جاتاہے، گاڑیوں کے پرزوں کی درآمدسےملکی زرمبادلہ پرزورپڑتاہے، جب تک آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا قرض نہیں اتار سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 26ارب کی بچت کرنےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں ، سوات موٹروےنےسیاحت کے لیے دروازےکھول دیے، عیدکےدنوں میں وہاں 27لاکھ گاڑیاں وہاں گئیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آبادی زیادہ ہوتوپرائیوٹ پارٹنرشپ ہوپاتی ہے،ہماری آبادی تو22کروڑہے، سیاحت بہت بڑاشعبہ ہےجسےماضی میں ترقی نہیں دی گئی، موٹروےبننےسےسیاحت کو ترقی ملے گی ،باہرسےڈالرآئیں گے، درآمدت بڑھانےسےڈالرکم ہوتے ہیں پھرآئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے، سیاحت اوربرآمدات میں اضافےتک ڈالرکی کمی کوپورانہیں کیاجاسکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دورکی نسبت 3گنازیادہ سڑکیں بناچکےہیں، گزشتہ ادوارمیں بنائےگئےموٹرویزسےملک کوزیادہ فائدہ نہیں ہوا، موجودہ حکومت سیاحت اورصنعت کے فروغ پرتوجہ دے رہی ہے۔

  • عام آدمی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، وزیراعظم  کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت

    عام آدمی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی اقدامات کےنتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراشوکت ترین، خسرو بختیار، اسد عمر،وزیر خوراک مشیر تجارت ، فرخ حبیب ، معاونین خصوصی ،چیف سیکرٹریز اوردیگرسرکاری حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروری ، منڈی اور پرچون کے نرخوں کا جائزہ پیش کیا گیا جبکہ چینی اور گندم کے اسٹاک اورضروریات پورا کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے قیمتوں کے حوالے سے انتظامی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتوں کےاستحکام میں غفلت پرکاروائی کی جارہی ہے، 7اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹیوں کے 2سیکرٹری معطل اور 2 ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں پراسٹیک ہولڈرز سے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی کی متوقع ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز کواشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محض انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ناکافی ہے، انتظامی اقدامات کےنتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ چینی اورگندم کی ضروریات کےمد نظر بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

  • وزیراعظم  کی ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کیلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کی تعریف

    وزیراعظم کی ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کیلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈفوڈپروگرام سے ملاقات میں دنیا میں ہنگامی حالات میں خوراک کی فراہمی کیلیئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ شراکت داری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈفوڈپروگرام کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے دنیا میں خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا۔

    ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانیوں کیلئےخوراک کی ضروریات کےپیش نظرپاکستان،ورلڈفوڈپروگرام کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے مختلف منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ شراکت داری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، جامع حکومت کی تشکیل،عالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچاسکتا ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے چیف ورلڈ فوڈ پروگرام ڈیوڈ بیسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں امدادی طیاروں کی مرمت کی گئی ، ائیرپورٹ پر طیاروں کی مرمت پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، کابل سے اسلام آباد اور دیگرافغان شہروں میں پروازیں جاری رکھیں گے، انسانی بنیادوں پر پروازوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

  • حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سےاہم خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی3سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم عمران خان قوم سےاہم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کےنوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے۔

    خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت گلگت،ملتان اورحیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔

    خیال رہے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنےکی تقریبات تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں تاہم حکومت نے تقریبات محرم کےاحترام میں ایک ہفتےکیلئے مؤخر کردی تھی۔

  • گریٹراقبال پارک واقعہ، وزیراعظم کا بروقت پولیس رسپانس نہ ہونے پر اظہار ناراضگی

    گریٹراقبال پارک واقعہ، وزیراعظم کا بروقت پولیس رسپانس نہ ہونے پر اظہار ناراضگی

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے گریٹر اقبال پارک واقعے پر بروقت پولیس رسپانس نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے پولیس رسپانس بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےچیف سیکرٹری پنجاب جواد اور آئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیراعظم نے خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کر کے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت قبضہ مافیا، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے اقدامات اور صوبے میں خواتین کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

    گریٹر اقبال پارک واقعے پر وزیراعظم نے بروقت پولیس رسپانس نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے پولیس رسپانس بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیساتھ بدسلوکی کے واقعات پر فوری رسپانس دیں۔

  • وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاللہ اس اتوار وزیراعظم ایک بار پھر آپ سے براہ راست بات کریں گے، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغٖاز میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے ،لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی قیمت پر لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے کیونکہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی ، لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکومت کو کتنی قیمت ادا کرنا پڑی اور اس سے ان کی معیشت ڈوب گئی۔

    آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں یہ خوفناک کیس ہے،کیس کی مکمل تفصیل حاصل کرچکا، میں یہ واضح کردوں کہ اگر ملزم بڑے خاندان سے ہے تو بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا۔

  • نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کریں،  وزیراعظم

    نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کریں، وزیراعظم

    شیخوپورہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کریں، جنگلات اگائیں، ہمارا ہدف 10ارب درخت کا ہے ، جب ہم 10ارب درخت کے ہدف پر پہنچیں گے تو پاکستان اورموسم بھی بدل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں وزیراعظم عمران خان نے رکھ جھوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب ، ان کی ٹیم ،انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، ہم وہ کام کرنے جارہےہیں جو سیاستدان ،ایڈمنسٹریٹر دیکھیں گے،سب دیکھیں گے کہ ہم نیا اورماڈرن شہر بھی بناسکتے ہیں۔


    Zeeshan Fahim, 12:53 PM

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے آج شجرکاری کاآغاز کیا ہے ،عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھاہے ، جیسے جیسے جنگلات کم ہونے سے ہمارے جانور بھی کم ہوگئے، لاہور میں بڑا ہوا تو یہاں کی ماحولیات کی تباہی دیکھی، ماضی میں لاہور کو سٹی آف گارڈن سمجھاجاتاتھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آلودگی کی سطح اتنی اوپر چلی گئی کہ بچوں اوربزرگوں کی جانیں خطرےمیں ہیں، لاہور میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے ، سیوریج کاپانی سندھ میں نیچے تک جارہاہے، راوی پراجیکٹ صرف لاہور نہیں پاکستان کےمستقبل کیلئے اہم ہے، راوی پراجیکٹ مشکل نہ ہوتا تو مشرف دورمیں بن جاتا اور شہبازشریف بھی راوی پراجیکٹ نہیں بنا سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار حکومت راوی پراجیکٹ بنائے گی، اتنا بڑا پراجیکٹ جب بنایاجاتاہے تو کشتیاں جلائی جاتی ہیں، جو ہمارا عزم تھا آج ہم وہاں پہنچ گئے ہیں، منصوبے کو شروع کرنا سب سے مشکل وقت ہوتاہے، ایک بارمنصوبہ شروع ہوجائےتو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    عمران خان نے مزید کہا جب ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا تو دنیا حیران تھی،مزاق بھی اڑا، اب اسمارٹ فاریسٹ بن رہا ہے ،بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی، ہواوے کی مدد سےاسمارٹ فاریسٹ کیلئے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرینگے، اب ہم یہ دیکھ سکیں گے کہ پودا کس رفتار سے بڑھ رہاہے۔

    اسمارٹ جنگل کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ جنگل میں دیکھ سکیں گے کہ درخت کاٹاجارہاہے، اسمارٹ فاریسٹ کی مثال ہم پورے پاکستان میں دیں گے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے درختوں کی تباہی کی گئی، 2013تک صرف پورے پاکستان میں 64کروڑ درخت لگائے گئے ، ہم نے2013سے2018صرف کےپی میں ایک ارب درخت اگائے، اب ہمارا ہدف 10ارب درخت کا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب ہم 10ارب درخت کے ہدف پر پہنچیں گے تو پاکستان اورموسم بھی بدل جائیگا، دنیا میں پانی کا مسئلہ آنیوالا ہے ،درخت لگانا بہت ضروری ہے، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہےجو ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثر ہوں گے۔