Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق دفترخارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم عمران خان کوسعودی شاہ محل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا، وزیراعظم اور ان کے وفد کےاعزاز میں شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ  خصوصی طور پر کھولا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، وزیراعظم نے وہاں نوافل ادا کیے انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کی دعا مانگی۔

    اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی، اس موقع پر شاہی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈا ٓف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزير توناائی خالدالفالح، صدر سعودی انویسٹمنٹ فنڈ، ایڈوائزر سعودی کابینہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں بتایا کہ5لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو مدعو کریں گے، بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے ننگے پیر مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھا،روضہ رسول پرحاضری دی اورریاض الجنتہ میں دعائیں مانگیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    جدہ : وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے روانہ ہوگئے، سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے  روانہ ہوگئے، جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی وزیر اطلاعات مشعال بن مجید اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا، عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاس ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

  • افغان مہاجرین سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، سینیٹرحاصل بزنجو

    افغان مہاجرین سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، سینیٹرحاصل بزنجو

    کوئٹہ : سینیٹرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیر اعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، مہاجرین کی واپسی یقینی بنانے کیلئےاقدامات کیے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

    افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، حکومت کو چاہیے کہ وہ مہاجرین کو شہریت دینے کے بجائے ان کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے مؤثراقدامات کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں سینیٹرحاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے کو بڑھایا جائے، این ایف سی ایوارڈ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، 18ویں ترمیم پرعملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر زیر گردش تھی کہ حکومت نے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ نے بھی صوبوں سے ان مہاجرین کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی سے خطاب میں اس بات کی وضاحت کی کہ افغانی اور بنگالیوں کو رجسٹرڈ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا گیا ہے کابینہ سے مشورے کے بعد آگاہ کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا پاک بھارت میچ دیکھنے جانے کا امکان، سفارتی ذرائع

    وزیراعظم عمران خان کا پاک بھارت میچ دیکھنے جانے کا امکان، سفارتی ذرائع

    دبئی: وزیراعظم عمران خان کا پاک بھارت میچ دیکھنے جانے کا امکان ہے، عمران خان نے یو اے میں قیام میں دو گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پاک بھارت میچ دیکھنے جانے کا امکان ہے، عمران خان نے پہلے یو اے ای میں چار گھنٹے قیام کرنا تھا اب یو اے ای میں قیام میں دو گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان پہلے رات 10 بجے پہنچنا تھا، نئے شیڈول کے مطابق عمران خان کی واپسی رات 12 بجے ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کے پاک بھارت میچ پاکستان کی پوزیشن بہتر ہونے کی صورت میں اسٹیڈیم جانے کا فیصلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ دبئی اسٹیڈیم ایشیا کپ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے، ابتدائی اوورز میں پاکستان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان پہلے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے وہاں انہوں نے روزہ رسول پر حاضری دی تھی اور پھر نوافل اور نماز مغرب ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے تھے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    جدہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہے ہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کریں گے۔

    عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئےخصوصی ڈیسک بنائیں گے، کرپشن اورگڈگورننس نہ ہونےکےباعث ادارےتباہ ہوگئے، تباہ اداروں کی اصلاح ترجیحات میں شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیااورقبضہ گروپ کےخلاف ایکشن لیاجارہاہے، صرف قبضہ گروپ سے300ارب کی زمینیں واپس لی ہییں، قوموں کی ترقی اداروں کےاستحکام سے وابستہ ہے۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتے، خیبرپختونخو اور ہزارہ میں بڑی یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم اوورسیز منسٹری کو قابل عمل بنارہے ہیں، ہماری حکومت کی گڈ گورننس پرتوجہ ہے، سیاحت کے شعبے کو متحرک کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پرگورنرشہزادہ فیصل بن لمنان نے استقبال کیا تھا، وفاقی وزراٗ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، مشیر عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی ، وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسولﷺکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے، عمران خان ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہوئے۔

    بعد ازاں وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان

    دبئی : وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    عمران خان بدھ کی شام سعودی عرب سے ابوظہبی روانہ ہوں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔

    دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم عمران خان کا کل دبئی میں ہونیوالے پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس دکھانے والا ہیرو بن جاتا ہے، قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے پوری طرح تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آئیں گے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آئیں گے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا، سرفراز احمد

    خیال رہے وزیراعظم کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے دی تھی۔

    واضح رہے ایشیا کپ میں کا سب سے بڑا ٹاکرا کل پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

  • ڈیم فنڈ میں دل کھول کرعطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ، وزیراعظم عمران خان

    ڈیم فنڈ میں دل کھول کرعطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کرعطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیم کے لیے مختص فنڈ ریز میں 76 کروڑ کے عطیات جمع ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیم فنڈ کے لیے کراچی کےعوام کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ڈیم فنڈ میں دل کھول کرعطیات دینے پر اہل کراچی کا مشکور ہوں، ڈیم کے لیے مختص فنڈ ریز میں 76 کروڑ کے عطیات جمع ہوئے۔

    یاد رہے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ڈیم کے لیے پیسا نہیں ہے جس کے لیے پورے ملک کو حرکت میں لانا ہوگا۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، پیسے آتے رہے تو 5 سال میں ڈیم بن جائے گا، ہم مہمند ڈیم پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، ڈیموں سے سستی بجلی فراہم ہوگی پانی جمع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، وزیراعظم

    انھوں نے کہا تھا کہ ہم سیاسی لوگ صرف 5 سال کے لیے آتے ہیں، ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں ک سکتے، حکومت اور لوگ ایک ہو جائیں تو قوم بن جاتی ہے پھر کوئی چیز نا ممکن نہیں ہوتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں 84 ہزار ڈیم ہیں، بھارت کے پاس 5 ہزار ڈیم ہیں، جب کہ ہمارے پاس صرف 150 ہیں، ڈھائی ماہ میں ملک کا 80 فی صد پانی دریاؤں میں نکل جاتا ہے، ہمیں اس پانی کی اسٹوریج کرنی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، جدہ کو پاکستانی جھنڈوں سے سجا دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، جدہ کو پاکستانی جھنڈوں سے سجا دیا گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ کی  اہم شاہراہوں، چوراہوں کو  پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، عمران خان کی آمد پر سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔

    سعودی حکومت کی جانب سے پہلی بار جدہ کی اہم شاہراہوں، چوراہوں پر پاکستانی اور سعودی پرچم لہرا دیئے گئے۔

    وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وزرا اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

    سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم بدھ کی شام وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے  پر سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم سعودی عرب کےبعد ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وزرا اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دورے کے دوران مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

    وزیراعظم بدھ کی شام وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے بھی دورے کی دعوت دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح اور دیگر پرمشتمل وفد پاکستان پہنچا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیراطلاعات سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں  پاک سعودی عرب تعلقات سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی خدمات پربھی بات چیت کی گئی

    اس موقع پر سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

  • زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

    زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد : زلفی بخاری کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے جبکہ وزارت اوورسیز پاکستان کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

    خیال رہے زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہے اور ان کی این اے 53انتخابی مہم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت ہے۔

    یاد رہے اگست میں زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال گیا تھا۔

    نیب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کررہا ہے، اس کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے سے روکنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    اس سے قبل برطانیہ میں مقیم عمران خان کے قریبی دوست ان کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے جارہے تھے کہ ائیرپورٹ پر انہیں روک دیا گیا تھا اور کچھ دیر بعد زلفی بخاری کو وزارتِ داخلہ نے مراسلہ جاری کر کے بیرونِ ملک سفر کی مشروط اجازت دی تھی، جس کے تحت وہ چار روز کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔

    عمران خان کے قریبی دوست کا نام بلیک لسٹ تھا، جس کی بنیاد پر انہیں سول ایوی ایشن کے حکام نے ائیرپورٹ پر روک لیا تھا مگر وزارتِ داخلے کا حکم نامہ سامنے آتے ہی قانون کے تحت انہیں اجازت دے دی گئی تھی۔

    یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جسے نکلوانے میں عمران خان نے کردار ادا کیا مگر وزارتِ داخلہ کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے وضاحت کی کہ اُن کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا اور نہ ہی تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس ضمن میں کوئی کردار ادا کیا۔