Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم سے ہالینڈ کے ہم منصب کا رابطہ ، افغانستان کی صورت حال پر گفتگو

    وزیراعظم سے ہالینڈ کے ہم منصب کا رابطہ ، افغانستان کی صورت حال پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع،سیاسی،تصفیہ ہی افغانستان میں آگےبڑھنےکاراستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہالینڈ کے ہم منصب سے دوران ٹیلی فونک گفتگو میں کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے پر پاکستان خطےمیں پیشرفت کوقریب سےدیکھ رہاہے، پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سے رابطےمیں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع،سیاسی،تصفیہ ہی افغانستان میں آگےبڑھنےکاراستہ ہے،افغانستان میں امن کے لئے پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سےرابطےمیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

    ہالینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں تعاون کررہا ہے۔

    اس موقع پر ہالینڈ کے ہم منصب نے پاکستان کی جانب سے انخلا کی کوششوں کو سراہا، ہالینڈ کے وزیراعظم نے پاکستان کی فراہم کی گئی مدد اورسہولت پر شکریہ بھی اداکیا،دونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا۔

  • دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور کورونا ویکسین سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد دی، جس پر وزیراعظم نے کورونا میں چینی تعاون اور ویکسین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سی پیک کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔

  • یوم آزادی ‘گرین پاکستان ڈے’ قرار، وزیراعظم کی قوم سے پودے لگانے کی اپیل

    یوم آزادی ‘گرین پاکستان ڈے’ قرار، وزیراعظم کی قوم سے پودے لگانے کی اپیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو "گرین پاکستان ڈے” قرار دے دیا اور قوم سے پودے لگانے کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 14اگست کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے 14اگست پرقوم سے پودے لگانے کی درخواست کردی ہے، 14اگست کوپودا لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں اور پودا لگاتے ہوئے اپنی تصاویراپنے علاقوں کے واٹس نمبر پر شیئر کریں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی پر پودےلگانےکےایک کےبعدایک ریکارڈ بنارہاہے، سب سےبڑامیاواکی جنگل بنایا اورایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کیا تھا ، 13ہزارطلبا نے50ہزارپودےلگاکربھارت کواس ریکارڈسےمحروم کیا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

    اس سے قبل وزیراعظم تربیلا ڈیم کی توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دنیاکاموسم آلودگی کی وجہ سےگرم ہورہاہے، پہلےجنگلات میں ایسےآگ نہیں لگتی تھی جیسےاب لگ رہی ہے، ایسےسیلاب آرہےہیں جو پہلے کبھی نہیں آئے۔

  • وزیراعظم نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کردیا اس موقع پر وزیراعظم کو نادرا کے نئے اقدامات اور پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو نادرا کے نئے اقدامات اور پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نادرا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور نادرا کی 66نئی اسمارٹ وینز کےپروجیکٹ کاآغازبھی کیا جائے گا ، وینز کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کی دہلیز پر شناختی کارڈ کا حصول ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دو نمبر شناختی کارڈ بنانیوالے تمام لوگوں کو نادراسے نکالیں گے، جلد وزیراعظم کو نادرا کے دورے کی دعوت دیں گے، خواہش ہےآئی ڈی کارڈ کو ڈرائیونگ ، اسلحہ لائسنس کیلئے بھی استعمال کریں۔

  • وزیر اعظم نے پاکستان کوارٹرزکے ہزاروں مکینوں کا  دیرینہ مسئلہ  حل کردیا

    وزیر اعظم نے پاکستان کوارٹرزکے ہزاروں مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو 54سالہ لیز دے دی، رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995سے زیر التوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہزاروں مکینوں کا 26 سال بعد دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرکراچی کے مکینوں کو 54سالہ لیز دے دی، پی ٹی آئی ایم پی اےجمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم نے لیز کے احکامات جاری کیے۔

    پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995سے زیر التوا تھا ، وفاقی حکومت نے413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی ، 413ملین روپےکی ادائیگی پرمحکمہ ریونیو سندھ نے لیزدستاویزجاری کردیں۔

    وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرزکےمکینوں کی تجویز پر ہاؤسنگ منصوبہ شروع کررہی ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کےتحت پاکستان کوارٹرزکی زمین پررہائشی منصوبہ زیر غور ہے۔

    یاد رہے جون میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے413 ملین جاری کردیے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنےکاپلان فائنل کیا گیا تھا۔

  • ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک قدم، وزیراعظم نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح  کردیا

    ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک قدم، وزیراعظم نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا

    کراچی :وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا اور کہا شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف قدم ہے، اس سسٹم سے ہم باہر سے ڈالر کما سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، زبیدہ جلال اوراسد عمربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،ایئرپورٹ پر گورنر سندھ اور صوبائی قیادت نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    جس کے بعد وزیراعظم نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کے افتتاح پر مبارکباد دیتاہوں، خوشی ہوئی کہ ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں، میں پاکستان کےساتھ ساتھ ہی بڑا ہواہوں لیکن جس تیزی سے پاکستان نے آگے بڑھنا تھااس تیزی سے نہیں بڑھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیت پراعتماد کے بجائے ہم امپورٹ لینڈ اکنامی بن گئے ، جب بھی کوئی بیساکھی پر چلتا ہے تو جسمانی قوت کم ہوجاتی ہے، اللہ نے صلاحیت دی ہے کہ بوجھ اٹھائیں تو بازو مضبوط ہوتا ہے، قومیں جب پیروں پرکھڑے ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اللہ مضبوطی دیتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ اللہ ہمیں نبیﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا کہتاہے، جو ریاست نبیﷺ کی سنت پر چلے گی وہ عظیم بن جائے گی ، ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا، خوشی ہے کہ پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش ہورہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف قدم ہے، اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان صحیح راستے پر چل گیا ہے، ملک کا خسارہ ریکارڈ پر تھا لیکن معیشت اب آگے بڑھ رہی ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم سے ہم باہر سے ڈالر کما سکیں گے، ہم نے ملک میں منی لانڈرنگ کو روکنا ہے ، یہ پوری دنیا کامسئلہ ہے کہ کرپٹ صاحب اقتدار پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے، اس سے ہمارے فارن ایکسچینج اور ڈالر بچیں گے۔

  • وزیراعظم آج  دنیا کے سب سے  بڑے  میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج دنیا کے سب سے بڑے میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے، اس فاریسٹ میں منفرد میواکی ٹیکنالوجی سے ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں میواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے اور سگیاں پرمیوا کی درخت لگانے کی مہم آغاز کریں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات بھی کریں گے ، جس میں انھیں آب پاک اتھارٹی،اسپیشل ٹیکنالوجی زون سےمتعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    خیال رہے یہ دنیا کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ ہے، جو 100کنال پر بنایا گیا ہے، اس میں نفرد میواکی ٹیکنالوجی سے ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے، جاپانی تکنیک سےدرخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لئے پچاس مقامات پر اربن فاریسٹ لگانے کی سوچ اہم اور پہلا قدم ہے۔

  • اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

    اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیا جائےگا اور یہ ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں زیرتعمیرشوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرشیڈول کے مطابق جاری ہے، اگلےسال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیاجائےگا، کراچی شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں کینسرکے75فیصدمریضوں کامفت علاج ہوتاہے، کراچی میں اگلے سال کے آخر میں شوکت خانم اسپتال کھول دیاجائے گا ، اپیل ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں۔

  • وزیراعظم کی پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انسدادپولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 6ماہ میں ملک بھرمیں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021میں صرف14فیصدماحولیاتی نمونےمثبت پائے گئے، ماحولیاتی نمونوں کی تعداد گزشتہ سال 56 فیصد تھی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

    وزیر اعظم نے ہائی رسک اضلاع کےڈی سیزکو موقع سے فائدہ اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے وسائل بروئےکار لائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

    خیال رہے ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

  • کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان  نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بڑھتےکیسز پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں کورونا صورتحال اور سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کوروناوائرس کےبڑھتےکیسز پراہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نےکوروناوائرس کی صورتحال پراجلاس طلب کیا ہے۔

    وزیراعظم کی سربراہی میں کورونا پر اجلاس آج سہ پہرہوگا ، جس میں این سی او سی حکام، وزارت قومی صحت اور دیگر حکام شریک ہوں گے ، اجلاس میں
    کورونا وائرس کی صورتحال پرغور ہوگا۔

    اجلاس میں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق اور کوروناویکسین علاج ومعالجہ سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 مریض انتقال کر گئے۔

    ملک کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 43 ہزار 20 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 441 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔