Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    اسلام آباد : گورنربخارا نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کمپلیکس بنانے کا معاہدہ کرلیا ، سربراہ اپٹما نے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی ٹیکسٹائل  برآمدات 18ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، اپٹما کے سربراہ گوہراعجاز نے ازبکستان میں گورنر بخارا سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں گورنربخارا نے پاکستان میں 30 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت کے لیے ٹیکسٹائل کمپلیکس بنانے کا معاہدہ کرلیا ، سربراہ اپٹما نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کمپلیکس کے قیام پر 10کروڑڈالرلاگت آئے گی۔

    گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کمپلیکس میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی ، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 18ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور اس اقدام سے پاکستان کی معیشت درست ٹریک پر آجائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے تھے ، دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران کہا تاجروں اور سیاحوں کیلئے ویزوں کو آسان بنایا جائے گا، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔

  • وزیراعظم  کی ازبکستان میں صوفی  بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری

    وزیراعظم کی ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری

    بخارا : وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی اور اس موقع کہا اب تک ہم نے ازبک ہیروز کوصرف تاریخ کی کتابوں میں ہی پڑھا تھا لیکن اب دونوں ممالک کے درمیان نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے، اب تک ہم نے ازبک ہیروز کوصرف تاریخ کی کتابوں میں ہی پڑھا تھا۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں میں کوئی خاص رابطے نہیں تھے، سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، باہمی تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر وفاقی وزرابھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے ، اس دوران وزیراعظم کو مزار کے اندرونی حصوں کا دورہ کروایا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار پر بھی حاضری دی ، جہاں انھیں مزار کے اندرونی حصوں کا دورہ کروایا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان باغ کے بعد مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے، جہاں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی۔

    خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔

  • پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دارٹھہرانا مایوس کن ہے،وزیراعظم

    پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دارٹھہرانا مایوس کن ہے،وزیراعظم

    تاشقند: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حالات کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرانے کے الزام کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا افغان امن کیلئے پاکستان سے زیادہ کوئی کوشش نہیں کر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی اورجنوبی ایشیا کے علاقائی ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد کانگریس سینٹرتاشقند میں کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے ازبکستان کے صدر نے عمران خان کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے وسطی وجنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب میں سی پیک کو بی آر آئی کا فلیگ پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں نہ صرف تجارتی روابط کو بڑھایا جا سکے گا بلکہ علاقائی تعاون کو بھی مزید فروغ ملے گا۔ خطے میں ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے لیے گوادر کو توانائی، تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دے رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کی امن وسلامتی سب سے اہم ہے ، ہماری ترجیح افغانستان میں امن ہے ، افغانستان میں خراب حالات سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوتا ہے، پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف70ہزارسےزائدقربانیاں دیں۔

    افغان امن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ طالبان کومذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سےزیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا ، پاکستان نے طالبان کومذاکرات کی میز پرلانےکیلئےہرممکن کوشش کی، مجھے مایوسی ہوتی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب امریکا کے سب سے زیادہ فوجی تھے تومذاکرات کی پیشکش کرنی چاہیےتھی، اب طالبان کیو ں امریکا کی بات مانیں گے جب فوجیوں کاانخلا ہورہاہے، اسلحہ کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں۔

    عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی رابطہ کاری کی راہ میں بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر حل کرلیں تو پورا خطہ بدل جائے گا،وسط ایشیا کے درمیان رابطہ کاری ہوگی، بدقسمتی سے تنازعات حل نہ ہونے سے ہم بہت بڑی صلاحیت کو استعمال نہیں کرپارہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے  ازبکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، عمران خان ازبک صدر کے ہمراہ کاسا کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عمران خان اور ازبک صدر کاسا کانفرنس کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی سے ازبکستان میں ملاقات کاامکان ہے ، دونوں رہنماؤں کی ازبکستان میں کاساکانفرنس کی سائیڈلائن پرملاقات ہوسکتی ہے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے ، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،علاقائی ،بین الاقوامی امورپر بات چیت ہو گی۔

    دورہ ازبکستان علاقائی ودو طرفہ تجارت، سیکیورٹی ضمن میں اہمیت کاحامل ہے ، عمران خان کے دورے کے دوران مشترکہ مفادات کے امور میں اہم معاہدے،مفاہمتی یاداشتوں سمیت تجارت ،معاشی تعاون پر مبنی معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پاک ازبک تجارتی فارم سے بھی خطاب کریں گے ، فارم میں دونوں ممالک کی معروف کاروباری اور سرمایہ کار شخصیات شریک ہوں گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ بزنس کونسل کا افتتاحی سیشن بھی ہوگا اور وزیراعظم عالمی کانفرنس سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاعلاقائی روابط سے بھی خطاب کرینگے ، جس میں ویژن سینٹرل ایشیاپالیسی2021پربھی روشنی ڈالیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل تاشقند روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران تجارت ، معاشی تعاون پر مبنی معاہدے اورمفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر کل سے تاشقند کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،علاقائی ،بین الاقوامی امورپر بات چیت ہوگی۔

    تاشقند میں تجارت ،معاشی تعاون پر مبنی معاہدے ،مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان سے ازبک وزیر مواصلات میخاموف الخم کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں انھوں نے اپنے صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی تھی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے ازبکستان کے ساتھ مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات پر زور دیا، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا جب کہ وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغازکریں گے

    وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغازکریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے۔

    حکومت نے سب سے بڑا فلاحی منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    حکومت نے "کامیاب پاکستان” پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیرخزانہ شوکت ترین اوروزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر مملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبےکاآغازکریں گے ، مرکزی تقریب کنونشن سینٹرمیں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

    وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ، ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہوگا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ کارڈز ،زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہیں، 40لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کےذریعےعوام کو لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ مائیکروفنانسنگ کے ذریعےنچلےطبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔

  • وراثتی سرٹیفکیٹ : حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان  کردی

    وراثتی سرٹیفکیٹ : حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو وراثتی سرٹیفکیٹ کیلیے سافٹ ویئر بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے لیے نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کو سرٹیفکیٹ کےلیےسافٹ ویئربنانےپرمبارکباددیتاہوں، حکومت کااصل مقصدعوام کے لیے آسانیاں پیداکرنا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیےسرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہو جائے گا، شوکت خانم اسپتال میں کسی قسم کاکوئی پیپر استعمال نہیں ہوتا، پیپرلیس نظام سےکرپشن کی گنجائش ہی ختم ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فائل سسٹم ہوتومشکلات ہوتی ہیں، زمینوں کی فائلوں کوآگ لگ جاتی ہے۔ ہم نےمسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرتےرہناہے۔.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ووٹنگ ختم ہونےاورفیصلےکےاعلان کےدوران دھاندلی ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےدھاندلی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، کوشش ہےاوورسیزپاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

  • وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری  دے دی

    وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں کیلئے بنیادی تنخواہ پر15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال سمیت بائیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں جاری بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی، کیونکہ 2سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا۔

    کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوےاراضی پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر اور اسلام آبادای8 اورای 9میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ نے حلیم عادل شیخ کی جےآئی ٹی بنانےکی درخواست کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات کی کسی قسم کادباؤبرداشت نہیں کیاجائےگا،ف نیوی اورایئرفورس سےبھی کہا گیا ہے کہ گرین ایریاسےاپنی دیواریں ہٹادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادکوتجاوزات فری سٹی بنانےکیلئےچیئرمین سی ڈی اےکوہدایات جاری کی ہے ، جووی وی آئی پی کلب ہیں اس کلچرکوختم کیاجائے، کابینہ نےکہاہمارےتمام وسائل عام آدمی کیلئےہوں۔

  • وزیراعظم کا افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل سے مشروط کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل سے مشروط کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کےحل سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے سی آرمیں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات حل کرنا سرکاری افسرکی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔

    مراسلے کے مطابق اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔