Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں  خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےعثمان مرزا کی جانب سے خاتون کو برہنہ اور تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان نے اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کرکے واقعےکی تمام تفصیلات حاصل کیں۔

    وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس کیس کو مثال بنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ گھٹیاانسان جو عورتوں،بچوں پر تشدد اور وڈیوز بناکرنشر کرتا ہے، اس کی ایک وڈیو سامنےآئی جس میں بچی پر تشدد کرکے وڈیو بنارہاتھا، وزیراعظم آفس کی ہدایت پرفوری گرفتارکیاگیا،قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

    خیال رہے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں چار نوجوانوں کو ایک نوجوان اور لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا۔

    پولیس حکام نے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، جن میں مرکزی ملزم کی شناخت عثمان میر کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کے ساتھ تین دوست بھی تھے، جن میں سے پولیس دو ساتھیوں فرحان، عطا الرحمان کو گرفتار کرسکی تھی۔

    بعد ازاں اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

  • جب تک ذہنی غلامی سےنہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیرپرکھڑانہیں ہوسکتا، وزیراعظم

    جب تک ذہنی غلامی سےنہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیرپرکھڑانہیں ہوسکتا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کاوزیراعظم باہر جاتاہے تو پوچھا جاتاتھاکہ کتنی امداد ملی، جب تک ذہنی غلامی سےنہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیرپرکھڑانہیں ہوسکتا، پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کو الیکٹریکل بنانے کا آپ نے بڑا زبردست فیصلہ کیا ، میں ٹیم حماد اظہر، خسرو بختیار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی ڈیولپمنٹ میں 30 سال کے پلان بنےہوئےہیں، جب تک ملکی پالیسی لانگ ٹرم نہ ہوں توروڈ میپ نہیں ہوتا، حضورﷺنے فرمایا اگلی دنیا کیلئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے، اس دنیا کے لئے ایسے جیو جیسے ہزار سال جینا ہو۔

    پاکستان میں جنگلات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات سب سے کم ہیں ، بھارت کے زیادہ ہیں اور بدقسمتی سے جو جنگلات انگریز چھوڑ کر گیا ہم نے اس کو بھی کم کردیا، شہروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلانز بنارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پچھلے 20سالوں میں ڈیڑھ گنا بڑھ گیا ہے، اسلام آباد اتنا پھیل گیا ہے کہ مری تک پہنچ گیا ہے، اب ماسٹر پلان بنارہے ہیں کئی شہروں کےماسٹرپلان مکمل ہوگئے۔

    عمران خان نے کہا الیکٹرک وہیکل ہمارےکلین اینڈگرین پاکستان کاحصہ ہے، کلین اینڈگرین پاکستان کیلئےہمیں مزیددرخت اگانےپڑیں گے، ایک توہم درخت اگا رہے ہیں اورنیشنل پارکس بنارہےہیں، لاہور میں اسوقت جوآلودگی ہےاس سےانسان کی زندگی کے11سال کم ہوجائیں گے۔

    آلودگی سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے الیکٹرک وہیکل پرتوجہ دیناہوگی، آلودگی خطرناک حد تک چلی گئی ہے، کراچی کےسمندرمیں گنداپانی جارہاہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھایاجائے، ہم نے آسان راستہ اپنایا اور چیزیں امپورٹ کیں، جو خام مال پاکستان میں ہے اس کو استعمال کرنے کا کبھی نہیں سوچا ، پاکستان کی تاریخ میں اس سال سب سےزیادہ ایکسپورٹ ہوئی ہیں، ہم نے دولت میں اضافہ کرنا ہے تو ایکسپورٹ پر توجہ دیناہوگی۔

    ملکی معیشت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ڈالر کم ہوتا ہے تو روپے کی قیمت گر جاتی ہے، روپے کی قدر کم ہوتی ہے تو مہنگائی اور غربت بڑھ جاتی ہے، اب ہمیں ایسے قدم اٹھانے ہیں جس سے ملکی دولت میں اضافہ ہو، ہم ایسے قدم اٹھارہےہیں کہ ملک میں ڈالرز کی کمی نہ ہو۔

    وزیراعظم نے مزید کہا جو چیز پاکستان میں دستیاب ہے اسے استعمال کریں اورایکسپورٹ کریں، چائنہ کی تمام ڈویلپمنٹ ایکسپورٹ پرتھی، دیکھتےدیکھتےچائنہ اکنامک زون بن گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم باہر جاتاہے تو پوچھا جاتاتھا کہ کتنی امداد ملی، جب تک ذہنی غلامی سے نہیں نکلیں گے پاکستان اپنے پیر پر کھڑا نہیں ہوسکتا، انشااللہ پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا۔

  • وزیراعظم  کی کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد

    وزیراعظم کی کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’گلوبل نارملسی انڈیکس ‘‘کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران ، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔

    یاد رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وبا کے دوران زندگی معمول پر لانے میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

    اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کےمطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف

    وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ، کورونا وبا میں معمولات زندگی بحال رکھنے پر پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے ، "گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان کا تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

    برطانوی میگزین کےمطابق پاکستان وبا میں چوراسی فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا، کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کورونا کے بعد وبائی دنیا کے نظریہ میں معمول کی زندگی پر واپس آنے والےممالک کے "گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان 84.4 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیرکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ، نائب سربراہ الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزادکشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آزادکشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیرکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ، اس سلسلے میں نائب سربراہ الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزادکشمیر تنویر الیاس کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم کے دورہ آزادکشمیر، الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران سردار تنویر الیاس نے الیکشن مہم کے بارے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر کےلوگ عمران خان کےخیرمقدم کیلئے بیتاب ہیں، تنویر الیاس

    تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کےساتھ تحریک انصاف مضبوط ہو رہی ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھاری مینڈیٹ سےاقتدارمیں آئےگی، وزیراعظم کا آزادکشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔

    سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے، آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کر دیں گے، یکجان ہو کر کپتان کے نظریے پر الیکشن مہم چلائی جائے۔

    خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔

    انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12لاکھ 97ہزار 747 ہے۔

  • غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی ، یوسف حسن کی بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے لئے آواز اٹھانے والے وزیراعظم عمران خان کے نام غزہ میں محصورفلسطینی شہری نے خط لکھا ، جس میں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے وزیراعظم سے مدد مانگی۔

    فلسطینی شہری یوسف حسن نے خط میں لکھا کہ ان کی پندرہ سالہ بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے ، پاکستان میں اس کا علاج ممکن ہے ، اس مرض میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے اور مریض چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا۔

    یوسف حسن نے بچی کے ایکسرے بھی خط کے ساتھ منسلک کئے ہیں جبکہ بچی کی خالہ نے خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں عمران خان سےاپنی بیٹی کے علاج میں مدد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ عام زندگی گزار سکیں۔

  • وزیراعظم  کی  اوورسیزپاکستانیوں کو  مزید مراعات دینے پر غور کی ہدایت

    وزیراعظم کی اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پر غور کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزید مراعات دینے پر غور کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں ،خاندانوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، اپنی گاڑی اسکیم ،سماجی خدمت کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اوورسیزکی ترسیلات زر کا معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں ،خاندانوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزیدمراعات دینے پر غور کیا جائے اور معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل و منظم منصوبہ بندی کی جائے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل کے اہداف مرتب کرکےحکمت عملی تشکیل دی جائے۔

  • ہدف سے زائد ٹیکس وصولی،  وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

    ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایف بی آرنے 4ہزار732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا، جس کے بعد ٹیکس ریونیو4ہزار691ارب روپے کے ہدف سے تجاوزکرگیا، یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے، ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہے۔

    یاد رہے مئی میں ایف بی آر نے پہلی بار4ہزارارب روپےکی وصولی کرکے تاریخ رقم کی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک سال میں4ہزارارب روپےکی وصولی پرایف بی آرکوسراہتاہوں، جولائی سے مئی تک ایف بی آرکی وصولی4ہزار143ارب روپے ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہے، یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔

  • جتنا بھی دباؤ آئے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر دوٹوک پیغام

    جتنا بھی دباؤ آئے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم کا ایک بار پھر دوٹوک پیغام

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ اپنے تعلقات کو کبھی ختم نہیں کرے گا، جتنابھی دباؤآئےہمارےتعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے میڈیا کے درمیان قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں، میڈیا اور ثقافتی تعلقات اتنے قریبی نہیں جتنے سیاسی تعلقات ہیں، ہمارے چین کےساتھ تعلقات انتہائی قریبی اور گہرے ہیں، آج کی ملاقات کا مقصد میڈیا کےرابطوں کو فروغ دیناہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور وزیراعظم 30سالہ جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ، امریکی صدر کوایسےسخت وقت سے نہیں گزرناپڑتا جتنا چینی قیادت نےسامنا کیا، خطے میں چین ،امریکاکےاختلافات سے پیچیدگیاں پیداہوتی ہیں ، چین ،امریکاکی مخالفت تشویشناک ہے دنیاپھر2حصوں میں تقسیم ہوجائے گی۔

    عمران خان نے واضح کیا کہ یہ درست نہیں امریکا اور مغربی طاقتیں پاکستان جیسےممالک کوکسی گروپ کاساتھ دینےپرمجبورکریں ، ہم کیوں کسی کی سائیڈ لیں ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان چین کیساتھ اپنے تعلقات کو کبھی ختم نہیں کرے گا، جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہونگے ، سنکیانگ کےحوالےسےمغربی میڈیا ،حکومت اورچینی مؤقف میں فرق ہے ، سنکیانگ کے حوالےسے ہم چین کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدرشی جن پنگ کی انسدادبدعنوانی مہم مؤثر اور کامیاب ہے ، چین کیساتھ سیاسی ،اقتصادی،تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

    عمران خان نے چین کو کمیونسٹ پارٹی کے 100سال کی تقریبات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا چینی صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھاجاتاہے، چین کا بڑی تعداد میں لوگوں کو غربت سے نکالنا بڑا کارنامہ ہے، چین نے 70لاکھ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ اقدام میں ایک کلیدی منصوبہ ہے ، پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے یہ منصوبہ ایک بہت بڑی امید ہے ، ہم نے سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے ، اگلے ہفتے گوادر کا دورہ کرکے سی پیک منصوبوں کےکام کی رفتار کا جائزہ لوں گا اور وہاں چینی ورکرز سے ملاقات اور بات کروں گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے آئندہ چین کے دورے کا منتظر ہوں ، چین کےدورے میں دونوں ممالک میں سیاسی،اقتصادی تعلقات پر بات ہوگی ، سی پی سی منفرد ماڈل ہے مغربی جمہوریت معاشرےکی ترقی کابہترین نظام ہے، چین نے اس لئے تیزی سے ترقی کی کیونکہ وہ تیزی سے نظام میں تبدیلی لاتے ہیں۔کمیونٹ پارٹی کی کامیابی طویل المدتی منصوبہ بندی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیونٹ پارٹی کی کامیابی طویل المدتی منصوبہ بندی ہے ، سی پیک کا اگلہ مرحلہ پاکستان کیلئے بہت حوصلہ افزا ہے ، پاکستان میں لیبر سستی ہے امید ہے کہ چینی صنعتکار متوجہ ہوں گے ، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہم چین سے استفادہ کرسکتے ہیں ،ہم چین سے زراعت کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کےخواہاں ہیں۔

    چین کسے متعلق انھوں نے کہا کہ لیڈر کی کامیابی خود بولتی ہے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو ثابت کیا، چین کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جس نے کامیابی سے کورونا کامقابلہ کیا، چین نے مشکل وقت میں ویکسین کا عطیہ کیا جس پر شکر گزار ہیں، چین نے پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، چین اور اس لوگوں کا پاکستانیوں کے دل میں خاص مقام ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا مقبوضہ کشمیر پر مغربی میڈیا میں انتہائی کم کوریج ہوتی ہے جومنافقانہ ہے، کشمیر سمیت دنیا میں ناانصافی کے کئی واقعات ہوئےمگر توجہ نہیں دی گئی ، بھارت چین کےساتھ تجارت سے زیادہ فائدےمیں رہے گا ، آنیوالے دنوں میں انسانیت کیلئےسب سے زیادہ خطرہ ماحولیاتی تبدیلی ہے۔

    افغانستان سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال آگے کیا ہوگی اس کا جواب دینا بہت مشکل ہے، امریکاکی سب سے غلطی ہےکہ عسکری قوت سےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ، افغانستان کی تاریخ ہے کہ کوئی افغانوں کو تابع نہیں کرسکا، امریکا کےافغانستان سے انخلا کے اعلان کو طالبان نے اپنی فتح قرار دیا، افغانستان میں خانہ جنگی ہوتی ہے تو سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوگا، ہم ہر صورت میں افغانستان کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں بجٹ کی منظوری پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج دن گیارہ بجے ہوگا ، جس میں وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے، عمران خان اپنے خطاب میں بجٹ کی منظوری پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کریں گے۔

    اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ تمام پیپلزپارٹی کے جیالے بھی ایوان میں موجود ہوں گے۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کی منظوری دی تھی اور فنانس بل 2021-22 ترامیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ بڑی آسانی سےپاس ہوگیا ہے ، قومی اسمبلی میں ہمارےتمام ارکان موجودتھے تاہم لگتا ہے کہ ن لیگ میں پاورکرائسزبڑھ گیاہے ، شہبازشریف بھی نہیں آئے اور ن لیگ کے30ارکان غیرحاضرتھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی اوراتحادیوں نےوزیراعظم پراعتمادکااظہارکیا، غریبوں کوریلیف دےکرشاندار بجٹ ہے، ملازمین کی تنخواہ بڑھ گئی، ٹیکس نہیں لگے، موجودہ بجٹ تاریخ کاسب سےبڑاترقیاتی بجٹ ہے۔