Tag: وزیراعظم عمران خان

  • ٹوررازم زون بنارہے ہیں، جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، وزیراعظم

    ٹوررازم زون بنارہے ہیں، جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، وزیراعظم

    ناران : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان میں کم از کم مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناران میں میڈیاٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کیلئے سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، جان و مال کاتحفظ نہیں ہوگا تو لوگ سیاحت کیلئے نہیں آتے، سیاحوں کیلئے سہولتیں ہوتی ہیں تومقامی لوگوں کو روزگارملتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانےسے ہی سیاحت میں اضافہ ہواہے، صرف سڑک بننےسے یہ نہ سمجھیں کہ سیاحت شروع ہوگئی ، ابھی تک ہم صرف گرمیوں میں سیاحت کیلئے زورلگاتے ہیں، گرمی اور سردی دونوں میں سہولتیں ہوں گی تو سیاحت کو فروغ ملےگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موبائل کےذریعے سوشل میڈیا کے استعمال سے سیاحت میں اضافہ ہوا، کم از کم پاکستان میں مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں، ہوٹلز کے کرایوں کا مسئلہ یہ نہیں کہ ان کو ریگولرائز کیا جائے ، ہمیں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید ہوٹلز بنانا ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملےگا، کےپی اور قبائلی علاقوں میں مزید سیاحتی مقامات بنانے کی ضرورت ہے، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہئیں ، گرمیوں میں لوگ ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ٹوررازم بڑھتی جارہی ہے ، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہئیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج سیاحتی مقام  ناران  کا  دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج سیاحتی مقام ناران کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج سیاحتی مقام ناران کا دورہ کریں گے ‌، اس دوران عمران خان کو سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کاایک روزہ دورہ کریں گے ‌، دورے کے دوران عمران خان کو سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم ناران کی سیاسی شخصیات، اعلی عہدیداروں اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم ناران اور ضلع مانسہرہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

    یاد رہے 22 جون کو وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں صوبائی بجٹ ا کے علاوہ داسو اور کوہستان میں سیاحت کے فروغ اور متعلقہ منصوبوں پر بھی تبادلہِ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل 6 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو کے پی میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • انشا اللہ آئندہ سال  ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، وزیراعظم

    انشا اللہ آئندہ سال ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 56 پولیوکیسز اور رواں سال صرف ایک پولیوکیس رپورٹ ہوا ، انشا اللہ آئندہ سال ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے رابطے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سےبات ہوئی ، بل گیٹس فاؤنڈیشن کاپولیوکےخاتمے کیلئےکردارپرشکریہ اداکیا ، گزشتہ سال 56 پولیوکیسز رپورٹ ہوئے اور رواں سال صرف ایک پولیوکیس رپورٹ ہوا ، انشا اللہ آئندہ سال ملک سےپولیوکاخاتمہ ہوجائےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ  بل گیٹس سے پاکستان میں مائیکرسوفٹ انکیوبیشن لیب قائم کرنے  کی التماس بھی کی ہے۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے،وزیراعظم

    الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

    بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، دونوں ایوانوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ انتخابی عمل کا مستقبل ہےہرصورت قانون سازی ہونی چاہیے، اوورسیزکوووٹنگ کا حق دینےکیلئےقانون سازی حتمی مرحلےمیں ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، شفاف انتخابات،اوورسیز سےکیاوعدہ ہرصورت پوراکیاجائے گا ،اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عملدرآمد سے نہیں روک سکتے۔

  • وزیراعظم کا  بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح قرار

    وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح قرار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے رابطے میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں پولیوکےخاتمے ، کورونا اور صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے، کورونا کے باوجود پولیو کے خاتمے کی  بھرپورمہم جاری رکھی ہے، مہم میں 33 ملین بچوں کوقطرے پلائے گئے۔

    بل گیٹس نےاس قومی مقصد کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا، وزیر اعظم نے کوروناتیسری لہر پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور مائیکروسافٹ کو آئی ٹی شعبے میں وسعت کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں آرمی چیف نے کہا تھا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔

    بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے قومی پولیو مہم کے بہتر نتائج آئے ہیں۔

  • وزیراعظم نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان نےسیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کےسربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے جبکہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    جلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےسیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور انون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

    خصوصی کمیٹی کے زریعے سیکیورٹی ، سلامتی سے متعلق امور میں کوآرڈینیشن مزید مضبوط کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوششیں کررہے ہیں، غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں اشیائے کی خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اولین ترجیح ہے،کوششیں کررہے ہیں، غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

    اجلاس میں تربیلا ،منگلا ڈیم میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری بھی دی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزرا شوکت ترین، حماد اظہر اور خسرو بختار نے پریس کانفرنس میں معیشت کے حوالے سے اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کا مقابلہ کر رہی ہے، ماضی میں کیے گئے غلط فیصلوں سے نقصان میں جانے والی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں قرضے لے کر معیشت کو بہتر دکھانے کی کوشش کی گئی اور غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت کو مجبوراً مالی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، جس کی وجہ سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے۔

  • افغانستان میں جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، وزیراعظم عمران خان

    افغانستان میں جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کیونکہ افغانستان میں جنگ کاسب سےزیادہ نقصان پاکستان کوہوا، اب کسی بھی قسم کی محازآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی نیوزویب سائٹ ایگزیاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان سے نکلنے سے پہلے سیاسی تصفیہ کرنا چاہیے، یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں، پاکستان سےافغانستان میں کارروائی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں افغان طالبان کا ترجمان نہیں لیکن افغانستان میں جنگ کاسب سےزیادہ نقصان پاکستان کوہوا، اس جنگ میں 70ہزارسےزائدپاکستانی شہیدہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کےنسبت سب سےزیادہ قربانیاں دیں، اب کسی بھی قسم کی محازآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے، پاکستان میں اس وقت 30لاکھ افغان پناہ گزین ہے۔

    بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت سے ہماری 3جنگیں ہوئیں، پاکستان کاجوہری پروگرام صرف ملکی دفاع کیلئے ہے، امن چاہتے ہیں محاز آرائی نہیں چاہتے، جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے ہتھیار دفاع کیلئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ، چین نے پاکستان کومعاشی طور پر مستحکم ہونے کیلئے ریسکیو کیا، تاہم 11ستمبرکےحملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ امریکاکےمقابلےمیں پاکستان کس طرح کوروناسےبہترطریقےسےنمٹ پایا ، جس پر وزیراعظم نے بتایا کہ یورپ میں کورونا سے اسپتال بھرے تو پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑا، پاکستان میں تمام بڑےسیاسی رہنماؤں،اپوزیشن نےمکمل لاک ڈاؤن چاہا،میں یہ سوال کرتا رہا مکمل لاک ڈاؤن کیا تو غریب افراد کا کیا بنے گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 75فیصدورکرزغیر رسمی معیشت سےوابستہ ہیں، یورپ کی صورتحال دیکھتےہوئےصوبوں نےمکمل لاک ڈاؤن نافذکیا، لاک ڈاؤن کے2، 3ہفتےبعدغریب علاقےمیں لوگ امدادکےحصول کیلئےگاڑیوں پرچڑھ دوڑے، آپ بھوک کےشکارافرادکولاک ڈاؤن نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال کومدنظررکھتےہوئےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاکرسب سےبہترفیصلہ کیا، این سی اوسی میں ملک بھرسے یومیہ اعدادوشمار اکٹھے کرکےڈیٹامرتب کیاگیا، ہم نےکوروناکےخلاف فوج اورتمام صوبوں کومتحرک کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این سی اوسی میں متعدی امراض کےماہر ڈاکٹرزمانیٹرنگ کرتےرہے، ہم نےکوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاکرصورتحال کوکنٹرول کیا۔

  • داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی،وزیراعظم

    داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے داسوڈیم میں کام کرنیوالےورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے ، دیامربھاشا ڈیم بھی بڑا پراجیکٹ ہے۔

    عمران خان نے داسوڈیم میں کام کرنیوالےورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی ، ہمیں بہت پہلے داسو ڈیم جیسا کام کرناچاہیے تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی ہر طرح سے مہنگائی لیکر آتی ہے، مجھے اندازا نہیں تھا کہ یہ منصوبہ کتنا اہم ہے ، سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ اورآگےجاکرمہنگائی کم ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی، مشکل کام کرنے پر ہم سب شکریہ ادا کرتے ہیں،قوم آپ کیساتھ ہے۔

    خیال رہے داسوپراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت4320 میگا واٹ ہے، پراجیکٹ 2 مراحل میں ہوگا،ہرمرحلہ2160میگاواٹ پرمشتمل ہے، داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے اور پہلے مرحلےکی لاگت کا 80فیصد واپڈا جبکہ 20فیصدورلڈبینک مہیاکررہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج داسو ہائیڈروپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور وہاں کام کرنے والے غیرملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ ڈیم پرجاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیں گے اور ڈیم پرکام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے۔

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ داسوپراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت4320 میگا واٹ ہے، پراجیکٹ 2 مراحل میں ہوگا،ہرمرحلہ2160میگاواٹ پرمشتمل ہے، داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے اور پہلے مرحلےکی لاگت کا 80فیصد واپڈا جبکہ 20فیصدورلڈبینک مہیاکررہا ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ داسوپراجیکٹ کے پہلے مرحلے سےاپریل2025میں بجلی پیداوارشروع ہوجائے گی جبکہ سال 2029میں فیزٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہوجائے گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ داسوڈیم نیشنل گرڈکو12ارب یونٹ سستی،ماحول دوست بجلی مہیا کرےگا،داسو پراجیکٹ کی بدولت ملازمت کے8000مواقع پیدا ہو رہے ہیں، مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے پراجیکٹ ایریامیں اعتمادسازی کےاقدامات کئےہیں ،اقدامات کےتحت17ارب34کروڑروپے خرچ کئےجارہے ہیں۔

    ڈیم کی تعمیرکیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کرلیاگیا ، کوروناکےباوجودایس اوپیزپرعملدرآمدکرتےہوئے ڈیم کی 10 سائٹس پر تعمیرجاری ہے ، پاور سیکٹر اصلاحات، پانی کےوسائل کا بہتراستعمال وزیراعظم کا وژن ہے اور اس ہی وژن کےتحت داسو ڈیم پرکام کی رفتارکوبڑھایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دسمبر2018 میں میں وفاقی حکومت نے 4,300 میگاواٹ پر مبنی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے تاخیر کا شکار زمین کے حصول کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اضافی 18 ارب روپے تک لاگت برداشت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    خیال رہے کہ نواز حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 180 ارب کے دو ٹھیکے چینی کمپنی کو دیے تھے، ٹھیکوں میں ڈیم کے ڈھانچے سے متعلق سامان کی تیاری اور ہائیڈرالک اسٹیل اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ زیر زمین پاور کمپلیکس تیار کرنے، سرنگیں بنانے اور ہائیڈرالک اسٹرکچر (ایم ڈبلیو 02) کے منصوبے شامل تھے۔

    چینی کمپنی سے کیے جانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کا پہلا مرحلہ 2021 میں مکمل ہونا تھا، جس کے تحت 2160 میگا واٹ بجلی پیدا ہونی تھی تاہم بعد ازاں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے چینی کمپنی کو دیے گئے ساڑھے 5 ارب روپے کے منصوبوں کے معاہدے منسوخ کر دیے تھے۔