Tag: وزیراعظم عمران خان

  • بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم

    بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں، بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماحولات کی بہتری،جنگلات لگانا آئندہ نسل کیلئے ضروری ہیں، ہمیں 10ارب درخت کے ہدف کو پوراکرنا ہے ، ملک میں نیشنل پارکس بڑھانا ،درخت اگانا بہت ضروری ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ، ماحولیات کی بہتری کیلئےچین نے حال میں بہت کام کیا ہے، ہمارے لئے فائدہ ہے کہ ہم نئی نئی تکنیک سے سیکھ سکتے ہیں ، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلادیش سے بھی اچھی ہے ، ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر نہیں کی ، ماحول کی بہتری کیلئے اقدامات میں پاکستان لیڈ لے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں ، 20سال پہلے گلوبل وارمنگ پر بات کرنے پر لوگ ہنستے تھے ، ابھی بھی بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

    عمران خان نے مزید کہا اب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے دنیا میں خوف بڑھنے لگا ہے ، دنیا کوخوف آنا شروع ہوا کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا احساس نہیں کیا، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺنے1500سال پہلےجوکہاتھاوہ آج حقیقت ہے، نبیﷺنےفرمایاکہ دنیاکیلئےایسےجیوجیسےہزارسال جیناہے اور اپنے لئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے۔

  • یوتھ کونسل کا دوسرا بیج : وزیراعظم  نے  نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

    یوتھ کونسل کا دوسرا بیج : وزیراعظم نے نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ، کونسل33نوجوانوں پرمشتمل ہو گی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس سےوابستہ نوجوان شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں،آزاد کشمیر امور نوجوانان کے وزیر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سےخصوصی دلچسپی پر شکر گزار ہوں اور یوتھ کونسل میں شامل تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عثمان ڈار

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے کہا کونسل ایجنڈاملکی سطح پر نوجوانوں کی ترقی ہو گا، اب پاور کوریڈورز میں نوجوانوں کی آواز سنی جائےگی، کامیاب جوان پروگرام کی تقریبات میں بھی نوجوان شریک ہوں گے اور کونسل وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےساتھ ملکر کام کرے گی۔

  • موجودہ حالات میں بھارت  سے تجارت کی تو کشمیریوں سے غداری ہوگی، وزیراعظم

    موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت کی تو کشمیریوں سے غداری ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات واپس لینے تک بھارت سے تجارت ناممکن ہے ، موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت کی تو کشمیریوں سے غداری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجک صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ، وزیراعظم نے تاجکستان کےصدراوروفدکوپاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تاجکستان کےصدراورمیری پیدائش ایک ہی دن ہوئی ، اس لحاظ سے تاجکستان کےصدراورمیری عمرایک جتنی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجکستان کیساتھ آج ایم اویو پر دستخط ہوئے ہیں، ایم او یوز پر دستخط سے تجارتی روابط بہتر ہوں گے جبکہ پاکستان اور تاجکستان کیلئے گوادر کےذریعے تجارت آسان ہوگی۔

    انھوں نے کہا تاجکستان اور پاکستان کومشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، تاجکستان اور پاکستان میں تجارت کیلئے ضروری ہےافغانستان میں امن ہو، افغانستان امن عمل کامیاب نہ ہواتو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ، افغانستان میں سیاسی استحکام نہ ہوا تو افغانستان میں دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع ملے گا۔

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا افغانستان میں انتشار کی صورت میں دہشتگردی میں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک چاہتے ہیں افغان مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے اور امریکی انخلاکیساتھ افغانستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا بھی سامنا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے ماحولیاتی تبدیلی پر مل کر آواز بلند کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ، یکطرفہ اقدامات واپس لینے تک بھارت سے تجارت ناممکن ہے ، موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت کی تو کشمیریوں سے غداری ہوگی، تجارتی روابط بڑھانے کیلئے بھارت سمیت خطے میں امن کابحال ہونا ضروری ہے۔

    وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے کہنا تھا کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں نبیﷺکی شان میں گستاخی کی جاتی ہے، بدقسمتی سے اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑ دیاجاتا ہے، ان وجوہات کی وجہ سے اسلاموفوبیا پھیل رہی ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ نیب اورتاجکستان کےکرپشن بیورو کے ایم او یوپربھی دستخط ہوئے ہیں، پاکستان 2025میں بین الاقوامی گلیشیئر ڈے بنانے کی تائید کرتاہے، ایک ہزار ارب ڈالر ترقی پذیر ممالک سے باہر جاتاہے۔

  • دہشت گردوں کو بلوچستان  میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات بلوچستان میں ہمارے سپاہئیوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، جسکےنتیجےمیں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے ، میری دعائیں اورہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں، ان دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور انہیں بلوچستان میں امن سبوتاژکرنےنہیں دیں گے۔

    یاد رہے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیے ، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے، دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے ، دورے میں اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے تاہم دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا تھا ، جہاں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے بطور ‏قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    آرمی چیف نے کہا تھا کہ پیچیدہ چیلنجزسےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک ‏فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش ‏کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔

  • وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج شام چار بجےبراہ راست عوام سے بات کریں گے، وزیراعظم سےعوام کی ٹیلیفونک گفتگو براہ راست نشرکی جائےگی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کی عوام سےٹیلیفون پر براہ راست گفتگو کی چوتھی نشست ہوگی، آپ9224900-051پروزیراعظم سے بات کرسکتےہیں۔

    یاد رہے تیسری نشست میں عوام سے براہ راست گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کرونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے پوری طرح تعاون کیا، پاکستان خوش قسمت ہے جو اچھی طریقے سے پہلی ،دوسری لہر سے نکلا،اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے دونوں طرف سے لوگوں کو بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کا مطلب ہے یہ وہ لوگ ہیں جوکرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہاہے ، یہ جو مافیا بیٹھا ہے وہ نہیں چاہےگاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو، شوگرمافیا بھی نہیں چاہے گا، ادارے کام کرے یہ بھی کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ انصاف کی جدوجہد لڑنے کیلئےتحریک انصاف بنائی تھی ، ہم کامیاب ہورہے ہیں ، اسٹیٹس کو اور مافیاز سے لڑرہےہیں ، قوم نےمیرے ساتھ کھڑے ہونا ہے ،اللہ نے مجھے لڑنے کی ٹریننگ دی ہے ، میں ان مافیاز سے لڑ کر اور جیت کر دکھاؤں گا۔

    پانی کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سارے بڑے شہروں میں آنیوالا ہے جبکہ کراچی میں آچکا، لاہور میں راوی سٹی نہ بنایا تو یہاں بھی پانی کا مسئلہ شروع ہوجائے گا، شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ، جس سے سیوریج اور پانی کے مسئلے بڑھ رہےہیں، سارے شہروں کے ماسٹر پلان بنائےجارہےہیں، اسلام آباد میں پانی لانے کیلئے پوری پلاننگ کرلی گئی ہے۔

  • وزیراعظم  کل سی پیک کےتحت پاکستان کے پہلے صنعتی زون کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل سی پیک کےتحت پاکستان کے پہلے صنعتی زون کا افتتاح کریں گے

    پشاور: وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کےتحت پاکستان کا پہلا رشکئی صنعتی زون نوشہرہ میں کام تیزی سے جاری ہے ، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، افتتاحی تقریب کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    تقریب میں وزیراعظم عمران خان، گورنر،وزیراعلیٰ کے پی اور چینی حکام و صنعت کار شرکت کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے ،سرکاری حکام

    رشکئی صنعتی زون سے بل واسطہ،بلاواسطہ ڈھائی لاکھ سےزائدروزگارکےمواقع ہوں گے ، چین 1ہزار کنال پرمشتمل رشکئی صنعتی زون کیلئے91فیصدمالی تعاون کررہاہے۔

    یاد رہے مارچ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت رشکئی اقتصادی زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ دو ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کیلئےدرخواستیں دی ہیں، رشکئی زون میں کیمپ آفس قائم کیا جا چکا ہے، صنعتی یونٹ نے زون کے اندر اپنا تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کی  ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت

    وزیراعظم عمران خان کی  ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت

    ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت پودا لگادیا ، اس موقع پر معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں  معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت پودا لگایا، عمران خان اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی رپورٹ پربھی بریفنگ لیں گے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑ پودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز اور نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولر ائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے، جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدراینڈچائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کےلئےآج 7ارب کےپراجیکٹ کااعلان کریں گے، ہیلتھ کارڈدنیا کی تاریخ کاپہلا پراجیکٹ ہے جو غریب ملک میں دیاجارہاہے، اب ہم ایسےاسپتال بنا رہےہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا ، ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے لیہ میں کھوکھلے وعدے اور دعوے کئے ، عوام کو لوٹنےوالے رات کے اندھیرے میں بھاگتےہیں، جنوبی پنجاب کے شہریوں کو ماضی میں صرف خواب دکھائےگئے ، موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں عملی اقدامات ہوں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں لیہ میں 1.7ارب کے فنڈز ، پی پی دور میں بھی 1.6ارب کےفنڈز کےاعلانات ہوئے تاہم ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کام نہیں ہوئے۔

  • 50 ہزار اسکالر شپس اورروزگار کے پروگرام ، وزیراعظم کے  نوجونواں کیلئے اہم اعلانات

    50 ہزار اسکالر شپس اورروزگار کے پروگرام ، وزیراعظم کے نوجونواں کیلئے اہم اعلانات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں اور 50ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجونواں کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کاسب سےبڑا مسئلہ روزگار ہے، روزگار پرائیوٹ سیکٹر میں ملتاہے یا لوگ اپنے کاروبارشروع کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 70ہزار اسکالر شپس ہنر سکھانے کیلئے دےرہےہیں، 50ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے ، ہم نے نوجوانوں کو قرضے دینے کیلئے 100ارب روپے رکھے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کاروبارکیلئے آئیڈیاز ہیں تو میرٹ پر قرضہ دیاجائے گا ، اپنا کاروبار شروع کرکے نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، نوجوانوں کوروزگارکی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو بھی اٹھاسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جاسکے ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہےہیں۔