Tag: وزیراعظم عمران خان

  • نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، وزیراعظم

    نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے ، حقائق سے واضح ہے حکومت ملزمان کی پشت پناہی کےبجائےتحقیقات ہونے دے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، 1999سے2017تک مجموعی طورپر صرف290ارب روپےریکورہوئےتھے، حقائق سے واضح ہے کہ جب حکومت ملزمان کی پشت پناہی کے بجائے تحقیقات ہونے دے اور اداروں میں مداخلت نہ کرے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین نیب نے ادارے کو ہدف بنانے والے عناصر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بلاجواز تنقید کرنے والےشاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس ضرور پڑھیں تاکہ اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے قومی خزانےمیں جمع کرائے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں 87ارب قومی خزانے میں جمع کرائے، 1269ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کر رکھےہیں۔

    چیئرمین نیب نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے،تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ سےنہیں ہے، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے، نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں مگرنیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی پر بریفنگ لی اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان کاآئی ایس آئی سیکریٹریٹ کادورہ کیا ، ، اس موقع پر خارجہ ،دفاع،اطلاعات اورداخلہ کے وزرا بھی تھے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور شرکا کا استقبال کیا۔

    دورے کے موقع پر اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کوعلاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نےقومی سلامتی کودرپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

  • پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم کا نوٹس

    پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی دہائی کا نوٹس لے لیا اور شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر 2بیوہ خواتین کی شکایت پر داد رسی نہ کرنے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کےخلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو31 مئی تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کردیا ہے ، وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

    مراسلے میں راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے اور افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نےبنا مؤقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا اور کہا پاورپلانٹ سے نوجوانون کوتکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 2 کا افتتاح کردیا ، ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کےٹو چین کےتعاون سے 1100میگاواٹ کلین انرجی پیدا کرے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےسب سےزیادہ خطرناک10ملکوں میں شامل ہے اور ہمارے لئے کلین انرجی بہت ضروری ہے، گلوبل وارمنگ کے دورمیں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

    انھوں نے کہا پاورپلانٹ سے نوجوانون کوتکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی، چین کیساتھ پاکستان کا تعلق ایسا ہے جو نچلی سطح تک پہنچ چکا ہے ، ہمارے دل میں یہ بیٹھ چکا ہے کہ ہرمشکل وقت میں چین ساتھ ہوتاہے۔

    چین کی ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ مضبوط عوامی اورسیاسی تعلقات ہیں، خوش قسمتی ہے کہ ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین دنیا کی ابھجرتی ہوئی سپر پاور ہے، چین نے کرپشن کیخلاف جہاد کیا ہے، چین نے ظاہر کیا کہ جب تک کرپشن ختم نہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، چین نے تقریباً425 وزارتی سطح پرلوگوں کو کرپشن پر سزا دی ، جب اوپر کی سطح پر ہاتھ ڈالتےہیں تب ملک سےکرپشن ختم ہوتی ہے۔

  • خطےمیں تنازعات کےحل کےبغیرہم پوری طرح ترقی نہیں کرسکتے، وزیراعظم

    خطےمیں تنازعات کےحل کےبغیرہم پوری طرح ترقی نہیں کرسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی صورتحال ہر ایک کیلئے تشویشناک ہے، خطےمیں تنازعات کےحل کےبغیرہم پوری طرح ترقی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیوچرآف ایشیاکانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ایشیا کے مستقبل سے متعلق26ویں کانفرنس سے خطاب باعث اعزاز ہے، ایشیاکامستقبل دنیاکامستقبل ہے،دنیاکی نصف آبادی رہتی ہے، ایشیا نے گزشتہ50سال کےدوران تیزمعاشی ترقی کی ، ایشیا میں مثبت معاشرتی تبدیلی ، تکنیکی،انسانی ترقی بھی ہوئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 21ویں صدی ایشیا کی صدی ہے،آج دنیا، ایشیاایک اہم موڑپرکھڑےہیں، اس وقت دنیاکوبہت سےچیلنجزکاسامناہے، ہمارے پاس ترقی و خوشحالی کےبے پناہ مواقع ہیں۔

    کورونا وبا کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہماری اولین ترجیح کوروناوباسےموثرطورپرنمٹناہے، کورونا سے دنیا میں صحت سمیت بدترین معاشی،معاشرتی بحران پیداہوئے، کوروناوباسےکروڑوں افراد متاثر جبکہ30لاکھ سےزائدانتقال کرگئے، کورونانےغربت میں اضافہ کیا،بدترین بےروزگاری کوجنم دیا، وبا پر مکمل قابو تک یہ معاشرتی مسائل پیداکرسکتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناسےدنیابھرمیں امن اور سلامتی کوخطرات لاحق ہوسکتے، کوروناسےجب تک ہرشخص محفوظ نہیں ہوگاکوئی محفوظ نہیں رہ سکتا ، کوشش کرنی ہوگی جلد ازجلدکوروناویکسین ہر کسی کیلئے میسر ہو، ویکسین کی فراہمی اورتقسیم کوفوری طورپربڑھایا جانا چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوائرس نےزیادہ ترغریب ممالک کومتاثرکیا، وبا سے نمٹنے، معاشی نمو و استحکام کیلئے غریب ممالک کی مدد کیجائے، قرض میں آسانی،ترقی پذیرممالک سےغیرقانونی مالیاتی بہاؤکےخاتمےسمیت5نکاتی ایجنڈاتجویزکیا تھا مجھےخوشی ہےمیرےتجویزکردہ اقدامات پراتفاق رائے پیدا ہورہاہے، جی 20کی طرف سے قرض معطلی کی توسیع کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائز مالی بہاؤ سے متعلق فیکٹی پینل کی سفارشات پربھی عملدآمد ہونا چاہیے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی بھی ضرورت ہے ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئےغریب ممالک کی مدد ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور ماحولیاتی اہداف کیلئے سائنس وٹیکنالوجی سے مدد لینے کی ضرورت ہے اور بہتر شرح نمو کیلئے معیشتوں کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔

    انٹرنیٹ کی رسائی سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رسائی میں تفریق کوختم کرناہوگا، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سےترقی یافتہ وپذیر معیشتوں میں فرق بڑھےگا، ہمیں ڈیجیٹلائزیشن،ہارڈوسافٹ ویئرمیں سرمایہ کاری بڑھانےکی ٖضرورت ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ چین کابیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹوخطےکےعلاقائی انضمام کااہم منصوبہ ہے، ایشیامیں معیاری ڈھانچےکی حمایت،مالی اعانت کیلئےجاپان کی تجاویز خیر مقدم کرتے، خطےمیں تنازعات کےحل کےبغیرہم پوری طرح ترقی نہیں کرسکتے۔

    افغانستان میں امن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتاہے، افغان فریقین کےمابین امن کےفروغ کی کوششوں کو دگنا کیا جائے، شروع سے کہہ رہاہوں افغانستان کے مسئلے کاحل جنگ نہیں، امیدہےافغانستان میں تشددمیں کمی آئےگی اور افغان جماعتیں جامع ، وسیع البنیادسیاسی تصفیے کیلئے تعمیری کوششیں کریں گے۔

    بھارت سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سےپرامن تعلقات کےخواہاں ہیں اور تنازعہ کشمیرپربات چیت کیلئےسازگارماحول ضروری ہے، یواین قراردادوں، کشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جاسکتا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا، 5اگست2019 کے یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم بندکرنےہوں گے۔

    فلسطین میں جاری جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر ایک کیلئے تشویشناک ہے، امید کرتے ہیں ایشیا میں امن و سلامتی کو درپیش خطرات حل ہوجائیں گے ، ایشیا کے مسائل،تنازعات کو اقدار و روایات،مقامی مفادات کےتناظرمیں حل کرنےکی ضرورت ہے ، ایشیامیں معاشی تعاون ، تجارت، سرمایہ کاری کے بے شمارمواقع ہیں، یواین چارٹرپرایشیا کو امن کا گہوارہ اور خوشحال خطہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے ‘کے ٹو ایٹمی بجلی گھر’ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے ‘کے ٹو ایٹمی بجلی گھر’ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل 1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کل1100میگا واٹ کے کے ٹو ایٹمی بجلی گھرکاافتتاح کریں گے اور کل ہی 1100میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں شامل ہوجائےگی، اس سےپہلےکےون ایٹمی بجلی گھر1960 کی دہائی میں لگا تھا، 60سال کےبعدایک نیا پلانٹ لگ رہا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ چین کی مددسےلگنےوالا پلانٹ جی تھری ٹیکنالوجی پرمشتمل ہے، پاک چین دوستی کی70سالہ سالگرہ پرپلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا، پاکستان اورچین کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔

  • پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کردیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف ابتدائی نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے جبکہ فیصلےکےخلاف جامع اپیل کچھ روز میں دائر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب بلدیاتی اداروں سے متعلق نیا قانون لارہا ہے، نئےقانون میں لوکل نمائندوں کو زیادہ بااختیاربنایاجائےگا۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دو ہزار سولہ کےبلدیاتی اداروں کوبحال کرنےسےمسائل ہونگے لہذا سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے25مارچ فیصلےپرنظر ثانی کرے۔

    پنجاب حکومت کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر کی گئی ہے، توہین عدالت کی درخواست لاہور کے سابق ن لیگی میئر نےدائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی اداروں سےمتعلق واضح حکم دیا، پنجاب حکومت عدالتی احکامات کی عدولی کررہی ہے، عدالت فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ رواں سال پچیس مارچ کو سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ پنجاب کی بلدیاتی حکومتیں بحال کی جائیں، عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتحب کیا، ایک نوٹیفیکشن کا سہارا لے کر انہیں گھر بھجوا نے کا اجازت نہیں دے سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم

    چیف جسٹس نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل140کے تحت قانون بنا سکتے ہیں مگر ادارے کو ختم نہیں کر سکتے، اٹارنی جنرل صاحب آپ کو کسی نے غلط مشورہ دیا ہے، حکومت کی ایک حیثیت ہوتی ہے چاہے وہ وفاقی صوبائی یابلدیاتی ہو۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اختیار میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

  • پاک چین سفارتی تعلقات کے70 سال مکمل،  وزیراعظم اورچینی ہم منصب کا دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    پاک چین سفارتی تعلقات کے70 سال مکمل، وزیراعظم اورچینی ہم منصب کا دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کا ٹیلی فون پررابطہ ہوا، جس میں پاک چین تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور کوروناویکسین کے معاملےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ رابطےکےدوران سی پیک منصوبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔

    دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مریخ پر خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا مریخ پرخلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی قابلیت ظاہرکرتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے،وزیراعظم

    پاک چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے سال 2021 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا70 واں سال ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگاجس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈکاسنگ بنیادرکھیں گے، نوکنڈی اور تفتان بارڈرکے قریب بلوچستان کا پسماندہ،دوردرازعلاقہ ہے، اس2رویہ سڑک کے منصوبے پر تقریباً 7ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگا، جس سے تقریباً4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے  پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے دو ہزار سے زیادہ فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی۔

  • ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں، وزیراعظم

    ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں، وزیراعظم

    پشاور :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے ، کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں، ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک بہت بڑے خواب کا نام تھا، اللہ نےمدینہ کی ریاست کے اوپر سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں، گزشتہ ادوار میں کبھی کسی نے غریب کیلئے کچھ نہیں کیا، مدینہ کی ریاست میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑانقلاب آیاتھا.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےطاقتور اور ڈاکو کیلئےاین آر او اورغریب جیل میں جارہا ہے ، ہم نے قانون کی بالادستی کیساتھ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ، کمزورطبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ہمارے5سال ختم ہوں گے تو یہ دیکھنا چاہوں گا کہ کمزور طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی.

    نواز شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بڑے سیاستدان آج دم دبا کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ، لندن میں دم دبا کر بھاگنےوالوں واپس لائیں گےفکر نہیں کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال مکمل ہوں گے تو سب سے پہلے صحت کا انقلاب آئے گا، صحت کارڈ کے بعد نجی سیکٹر بھی اب اسپتال بنائے گا، ہوسکتا ہے یہ نجی سیکٹر یہاں اسپتال بنائے۔

    مزدور   کیلئے گھروں کی فراہمی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پہلے دفعہ پاکستان میں رکاوٹیں دور کرکےمزدور کیلئے گھر بن رہےہیں ، آدمی جتنا کرایہ دیتاہے اتنی ہی قسطیں اداکرکے اپنا گھر کرلیں گے۔

    مہمند ڈیم  سے متعلق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کوروناکےباوجود مہمندڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، مہمند ڈیم 2025تک مکمل ہوجائےگا، پشاور کے لوگوں کو بھی سہولت ملےگی، مہمند ڈیم سے پشاور والوں کو سستی بجلی میسرآئےگی ، اگلے 10سال میں پاکستان میں 10ڈیمز بن رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آئی پی پیزکےساتھ معاہدوں کوازسرنو دیکھ رہے ہیں، کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں،آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے معاہدے کرکے آئی پی پیزسے پیسے کھائے، جس قیمت پربجلی بن رہی ہے، اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے، ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں۔