Tag: وزیراعظم عمران خان

  • آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف ،  وزیراعظم کا اہم اعلان

    آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف ، وزیراعظم کا اہم اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویزپر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کےلیےبنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا، کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی کی تعریف کی گئی جبکہ وزیراعظم نے حالیہ حکومتی اوروزارتی حکمت عملی پرفواد چوہدری کو سراہا۔

    دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی ‏شرح کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےترقیاتی ‏منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ، سعودی جیلوں میں  قید سیکڑوں پاکستانیوں کی  رہائی کا اعلان متوقع

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ، سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع

    ریاض : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ہے جبکہ 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب میں 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے جبکہ دورےمیں قیدیوں سےمتعلق اجلاس ہوگا، جس میں سعودی تعاون سےقیدیوں کی رہائی میں تیزی لائی جائے گی ، جس کے بعد سعودی عرب سے سیکڑوں قیدی رہا ہوکر پاکستان جائیں گے۔

    بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سفارتخانےمیں ہیلپ لائن قائم کررہےہیں جو24گھنٹےکام کرےگی، ہیلپ لائن پرکمیونٹی اپنےمسائل بیان کرسکتی ہے ، کمیونٹی اشتراک پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ مسائل سن کرمدد کی جاسکے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورےکاامکان ہے ، عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں۔

  • اسلاموفوبیا، وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور

    اسلاموفوبیا، وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کےافرادکی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے ، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، اوآئی سی اسلام کےصحیح تشخص کواجاگرکرے،وزیراعظم عمران خان

    عمران خان   کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

  • کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ ،  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ ، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈٹیکنالوجی کے100سال مکمل ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلامیں پروڈکشن کنٹرول ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبےکی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

  • پاکستان کو  دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملےپراہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس دوپہرپی ایم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرتجارت،وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کوجی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا اور یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سےمتعلق قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے۔

    قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات  کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹربابراعوان کو انتخابی اصلاحات کیلئے بڑےپیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کا مطالبہ کسی ایک کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انھوں نے وزیراعظم کو انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کےعمل پرقوم کااعتمادبحال کریں گے، الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کامسئلہ نہیں، پاکستان کامستقبل جمہوریت اورآئین کی بالادستی سےوابستہ ہے، ​شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔

    وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے بڑےپیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز
    سے مشاورت کریں گے اور ہر قیمت پرانتخابی اصلاحات کےایجنڈاکوتکمیل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم نےانتخابی اصلاحات کےعمل میں وزارت پارلیمانی امورکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کامطالبہ کسی ایک کانہیں تمام سیاسی جماعتوں کاہے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دےکر فیصلہ سازی میں شامل کریں گے اور آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کیلئےاسٹیک ہولڈرزسےمشاورت ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کوانتخابی اصلاحات ایجنڈےپرحکومت کاساتھ دینا چاہیئے۔

  • انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں، وزیراعظم کی اپوزیشن کو دعوت

    انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں، وزیراعظم کی اپوزیشن کو دعوت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ انتخابی اصلاحات پرہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کاانتخاب کرے، انتخابات شفاف ہوں گے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ این 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آؤٹ رہا، کم ٹرن آؤٹ کےباوجودتمام جماعتیں دھاندلی کےالزامات لگا رہی ہیں، سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا، 1970 کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اور نتائج پر سوالات اٹھائے گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن میں 133 حلقوں پرانتخابی عذرداری کی شکایات سامنے آئیں، ہم نے 4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاچاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی، دھاندلی کےخلاف جوڈیشل کمیشن بنوانے میں سال لگا، 126 دن دھرنادیناپڑا، جوڈیشل کمیشن نے2013 کے انتخابات میں 40 خامیوں کی نشاندہی کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں، الیکشن ساکھ برقرار رکھنے کاواحدحل ووٹنگ مشین اورٹیکنالوجی کااستعمال ہے، اپوزیشن کودعوت ہےکہ انتخابی اصلاحات پرہمارےساتھ بیٹھیں، اپوزیشن ساتھ بیٹھ کرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کاانتخاب کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے2020 کاامریکی الیکشن متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سےکوئی انتخابی بے ضابطگی ثابت نہ ہوسکی، ایک سال سے اپوزیشن کو کہہ رہےہیں انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات کےلیےپرعزم ہے، ٹیکنالوجی کےاستعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئےگی، انتخابات شفاف ہونگےتو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

  • آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل

    آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائےگا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30 منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔

  • وزیراعظم  کی ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف

    وزیراعظم کی ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آرکی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا حکومتی پالیسیوں سے معیشت  بحالی کی جانب گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس محصولات میں اضافےپرایف بی آرکی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایف بی آر نےاپریل 2021میں 384ارب محصولات اکٹھےکیے، اپریل 2020کےمقابلےمیں ٹیکس محصولات میں 57فیصداضافہ ہوا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گز شتہ سال اسی عرصےمیں 240ارب روپےاکٹھےہوئےتھے، جولائی تااپریل محصولات 14فیصداضافےسے 3780ارب تک پہنچ گئیں، حکومتی پالیسیوں سےمعیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

    یاد رہے مارچ کے ماہ میں بھی فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی تھیں ، وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آرنےمارچ ‏‏2021 میں 41 فیصدکی تاریخی گروتھ حاصل کی، مارچ2021 میں460 بلین روپے اکٹھے کیے گئے۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جولائی2020 سےمارچ 2021تک کلیکشن3380 بلین تک پہنچ ‏گئی، یہ کلیکشن گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں10 فیصد زائدہے، حکومت کی پالیسیوں ‏سےوسیع البنیادمعیشت بحالی کی عکاسی کرتاہے۔

  • حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم کا یومِ مزدور پر پیغام

    حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم کا یومِ مزدور پر پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہےمحنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدورپرپیغام میں کہا ہے کہ اسلام نےمحنت کشوں کےحقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم ﷺ کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کامقصد کارکنوں کےفلاحی اداروں کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے ، کوشش ہے، شفافیت کویقینی کارکنوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کم کیا جاسکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث محنت کشوں روزاجرت پر کام کرنے والوں کوچیلنج درپیش ہے، حکومت محنت کشوں اوریومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کے چیلنج سےآگاہ ہے ، کم آمدن والے محنت کشوں کیلئےحکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں ، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے ، مزدوروں بنیادی حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کوشش ہےمحنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کوویڈ19 سے محنت کشوں کیلئےپیدا صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی ہے کہ محنت کشوں کی جان اور معاش کے تحفظ کے مابین توازن ہو ، کوشش ہےدوران وبا محنت کش مناسب ذریعہ معاش کمانے کے بھی قابل ہوں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کے مدنظر تیار کیا گیا ہے، ہم محنت کشوں کواپناسمجھتے ہیں اوراس سے حوالے سے اپنی ذمےداریوں سے آگاہ ہیں، پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کےثمرات سےمحنت کش سمیت تمام طبقات خوشحال ہوں، اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی کا یوم مزدورپرپیغام میں کہنا تھا کہ مزدوروں کی تحریک حقوق کی پامالی کےخلاف جدوجہدمیں مشعل راہ ہے، حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجرپیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں تاہم ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مزدوراورآجرکاتعاون ناگزیر ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ زندگیوں میں بہتری اور پائیدار ترقی کے لیےمحنت کشوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، لیبر قوانین کی تشکیل سے بہت پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق دیے ، حضرت محمدﷺکی زندگی میں مزدورکےوقارکےاحترام کی متعددمثالیں ملتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، وباسے پیداصورتحال میں حکومت مزدورکی فلاح کی کوشش کررہی ہے ، کورونا وائرس کی وبانےمحنت کش اور مزدور طبقہ کو شدیدمتاثر کیا تاہم حکومت نےاحساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کی فوری مدد کی۔

    عارف علوی نے مزید کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مزدوروں کےحقوق کےتحفظ کی کوششیں جاری رکھیں گی، ملک بھر کے محنت کشوں کے اچھے مستقبل اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔