Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان  کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

    گلگت بلتستان : وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا جی بی میں سیاحت سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کوایساپیکج دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، جی بی کوایساپیکیج دیناچاہتاتھاجس سےیہاں ترقی آئے، قرضوں کی وجہ سےخرچ کرنےکیلئےپیسہ کم ہوتاہے، ملک میں آنےوالےسالوں میں پیسہ آئے گا.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب15سال کاتھاتواسکول کےساتھ گلگت بلتستان آیاتھا، گلگت بلتستان کی سڑکیں جیسی تھیں یہاں کےڈرائیورزکوسلام پیش کرتاہوں، ہزاروں میل اوپرجاکرجب نیچے دیکھوتوکوئی جیپ گری ہوتی تھی بہت خوف آتاتھا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی آتا ہی نہیں تھاعلاقہ دنیا سے کٹا ہوا تھا، سڑکیں اتنی مشکل تھی کہ یہ علاقےایک دوسرے سے کٹے ہوئے تھے، اسکردو سے گلگت جانے والی سڑک بہت خطرناک تھی، ہم یہاں کی سڑکیں بہتر کرنے پر پیسہ خرچ کررہےہیں، میرےپاکستان میں جی بی ایساخوبصورت علاقہ ہےجس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنےباہر کے دوستوں کو یہاں لایا کرتا تھا، باہر سے میرےجتنےدوست آئےسب نےکہااس سےزیادہ خوبصورت علاقہ نہیں، سوچ لیاتھاکہ اللہ نے موقع دیا تو اس علاقےکیلئےجوکروں گاوہ ملک کیلئےہوگا، جی بی سےمتعلق کتاب لکھی جب برطانیہ میں چھپی تولوگ دنگ رہ گئےکہ پاکستان میں اتنا خوب صورت علاقہ بھی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارےحکمران چھٹیوں پر کندن جاتےہیں بچےباہرجائیدادیں باہر،انہیں پتہ ہی نہیں پاکستان میں کتنےخوبصورت علاقےہیں، جب ہمارے حکومت آئی توسوچااس خطےکواوپرلیکرآناچاہئے، ہنزہ اور نگرجیسی خوبانی دنیامیں کہیں نہیں، یہاں فوڈپراسسنگ انڈسٹری لگ سکتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ضروری ہے، گلگت بلتستان سوئٹرزلینڈسےزیادہ خوبصورت اوردگناہے، یہاں سیاحت ضرورت ہے ، پاکستان کی تمام برآمدات مشکل سے25 ارب ڈالر ہیں، ہمارے دور میں بڑھ رہی ہیں، سوئٹرزلینڈ سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، سیاحت سے آپ کو روزگار ہمیں فارن ایکس چینج ملے گا، جی بی میں سیاحت سے پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مجھ سےبڑےبڑےغلط فیصلےہوجاتےہیں، پارٹی ٹکٹ دینےمیں میں نےغلطیاں کیں، کبھی سوچتاہوں فلاں کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا ، آپ کا وزیراعلیٰ خالد کو چننے کا فیصلہ کرنےپوخوشی ہے،اس میں کوئی غلطی نہیں کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات اتنی کرچکی ہیں، جوچوری کرکے پیسہ باہر لے جاتے ہیں، وہ ملک کےسب سےبڑےغداراورمجرم ہیں، جب ڈالر ملک سے باہر جاتا ہے روپے پر دباؤبڑھتاہے، روپیہ مہنگاہونےسےسب مہنگاہوجاتاہےغربت آجاتی ہے، عوام کےنام پراقتدارمیں آکراپناپیٹ بھرنےوالوں کو دنیا میں برا سمجھا جاتا ہے، یہ لوگ صرف وہ کام کرتےہیں کہ ووٹ مل جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نبیﷺ نےاپنےاقتدارمیں اپنی ذات نہیں صرف عوام کی بہتری کی ، انھوں نےساراپیسہ عوام پرخرچ کیادنیاکی پہلی فلاحی ریاست بنائی، نبیﷺ نے سادہ زندگی گزاری کوئی محل نہیں بنایا، نبیﷺ کیلئےجان دینےکوتیارہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حضرت عمرخلفیہ بنےتوکہاایک کتابھی میری ریاست میں مرےتومیں ذمےدارہوں، خالد میں جنون ہے،یہ اپنےلوگوں کی مددکاسوچتاہے، خالدجب پروپوزل لاتاہےتوہم پیسےدیتےہیں۔

    گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال میں اس علاقےمیں370ارب خرچ ہونگےایساپہلےکبھی کسی نےنہیں کیا، ہم آپ کی مدد کرتے رہیں گے، جی بی نےصحیح معنوں میں سیاحت سنبھال لی توہم جی بی سےپیسہ لیاکریں گےانہیں ہم سےلینےکی ضرورت نہیں پڑےگی۔

    عمران خان نے کہا کہ سوئٹرزلینڈزیادہ پیسہ اسکیئنگ سےبناتاہے، گرمیوں میں توویسےہی سارےپاکستان نےجی بی پہنچ جاناہے، جب میں اپنےبیٹوں کو یہاں لایا تھا تو سارے ہوٹلزبھرےتھے، ہم آپ کوقرضےدلائیں گےآپ نےسیاحتی صنعت کیلئےٹھیک سےکام کرناہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقےکٹ آف تھےگلگت جانالگتاتھاجیسےکسی دوسرےملک جارہےہیں، اسکردوکےگاؤں کےتھانےگیاتوپتہ چلااس تھانےکی حدود میں تاریخ میں کبھی قتل ہی نہیں ہوا ، 5سال میں370ارب کاپیکیج ہے، ہائیڈروپاور،سیاحت کی غرض سےبابوسرٹنل ٹھیک کررہےہیں، یوتھ کیلئے پیکیج،ہیلتھ کارڈبھی دیں گے۔

    وزیراعظم مزید کہا کہ جی بی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اورایئرپورٹ کو وسیع کریں ،55سال پہلےجی بی آیا تھا تویہاں تاثر تھا سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا ہے، جی بی کےعوام کے پاس اختیارات نہیں تھے یہ اسوقت سے مجھے معلوم تھا، ماضی میں وفاق سمجھتی تھی جی بی کےعوام میں خودفیصلوں کی صلاحیت نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے جی بی کو صوبائی درجہ دیا ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر کیسے جی بی کے فیصلے ہوسکتے ہیں، جی بی اختیارات دینے جا رہے ہیں شروعات ہوچکی فیصلے آپ خودکرینگے ، وزیراعلیٰ جی بی بہت قابل ہے اسلام آباد سے ڈکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

    قانون کی بالادستی سے متعلق انھوں نے کہا کہ جس ملک میں انصاف ،قانون کی بالادستی نہ وہ کبھی عظیم نہیں بن سکتا، خوشحالی اس قوم میں آتی ہے جہاں  انصاف کرنے کی طاقت ہوتی ہے، قانون کی بالادستی کا مطلب ہے کمزور اور طاقتور کیساتھ ایک جیساسلوک ہونا، قانون کی بالادستی کا ایک مطلب  ہے طاقتور کو کو قانون کے نیچے لانا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو قوم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی طاقت نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، جب طاقتور لوگ چوری کرتے ہیں وہ ملک کو  تباہ کردیتے ہیں، طاقتور لوگ اربوں کی چوری بستر کے نیچے نہیں چھپاسکتےوہ باہر بھیج دیتے ہیں، غریب اورمقروض ملکوں کے طاقتور لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لےجاتےہیں، جب تک معاشرہ طاقتورکا احتساب نہیں کرتا پٹواریوں کےاحتساب سےفرق نہیں پڑتا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ نیب 20سال سے ہے کیا کرپشن میں کمی آئی ، نیب نے صرف ہمارے دور میں صرف بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے ، میں تو ڈیموکریٹ ہوں کسی ڈکٹیٹر کی حمایت نہیں کرسکتا، قومیں اپنی آزادی اور خوشحالی جدوجہد سے حاصل کرتی ہیں، آزادی کیلئے قوم لڑتی ہے ،جدوجہد کرتی ہے ، یہاں بھی بیٹھے کرپٹ مافیا سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہےہیں ، میراایمان ہے اللہ نے میری ٹریننگ چوروں کوہرانے کیلئے کی ہے۔

  • وزیراعظم  آج   گلگت بلتستان کے لیے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم آج گلگت بلتستان کے لیے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کےلیے میگاترقیاتی پیکج اورعبوری صوبے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے جبکہ احساس کے 3بڑے پروگراموں کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کاایک روزہ دورہ کریں گے ، دورے میں عمران خان گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکیج کے آغاز کے ساتھ ساتھ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے منصوبوں کاافتتاح کریں گے، اس موقع پر ان کو امدادی منصوبوں،مستقبل کی منصوبہ بندی پربریفنگ دی جائے گی۔

    دورے کے دوران وزیراعظم گلگت بلتستان میں احساس کے 3بڑے پروگرامز کا آغاز کریں گے ، جس میں احساس نشونما، احساس انڈرگریجویٹ وسیکندری ایجوکیشن اسکالرشپ اور احساس ایک عورت ایک اکاؤنٹ شامل ہیں۔

    وزیر اعظم فیز ٹوآپٹیکل فائبرکیبل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، منصوبہ سی پیک کی 8ہزارکلومیٹرطویل شاہراؤں سے منسلک ہوگا جبکہ کے ٹوبیس کیمپ میں کونکورڈیا بی ٹی ایس کا بھی افتتاح کریں گے ، کونکورڈیا بی ٹی ایس کوہ پیماسد پارہ کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم دوردراز علاقوں سے رابطے کیلئے آئی پی وی سیٹ کا افتتاح کے ساتھ ساتھ ہنزہ میں سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان ہے ، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورےکاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

    سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • اوورسیزپاکستانی ہی ہیں جنھوں نے ملکی معیشت کو  بچا کررکھا ہوا ہے، وزیراعظم

    اوورسیزپاکستانی ہی ہیں جنھوں نے ملکی معیشت کو بچا کررکھا ہوا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں ،ملکی معیشت کو جنہوں نے بچا کررکھاہواہے وہ اوورسیز پاکستانی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کےسلسلےمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کیلئے مزید 2پراڈکس انشااللہ کامیاب ہوں گے ، 90لاکھ اوورسیزپاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے منسلک کیاجاسکتاہے، 20لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو منسلک کردیا تو یہ کہاں سے کہاں پہنچ جائے گا۔

    وزیراعظم نے اکاؤنٹس سے1ارب ڈالر آنے پر گورنراسٹیٹ بینک کومبارکباد دیتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ کا المیہ رہا ہے ، اوورسیزپاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں جن کاکردار بہت اہم ہے، میں چاہوں گا کہ آپ شوکت ترین کی خدمات بھی لیں ، جہاں تک میں جانتاہوں شوکت ترین کو مارکیٹنگ کا بہت تجربہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کم اور ڈالر نہ بڑھنے پر آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑتاتھا، بدقسمتی سے30سال میں20بارآئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں۔

    چھوٹے قرضوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بینکوں میں چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی ، چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کیلئے بینکوں کو عملے کی تربیت کرناپڑے گی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان آئی ہیں، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، روشن ڈیجیٹل پروگرام ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتاہے۔

    عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کا ہاؤسنگ میں بھی ہمیں بڑا کردار درکار ہے ، ملکی معیشت کو جنہوں نے بچا کررکھاہواہے وہ اوورسیزپاکستانی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ہمارے سفارتخانوں نےمحنت کش لوگوں کوپذیرائی نہیں دی ، محنت کش بیرون ملک سخت محنت کرکے پیسہ اپنے اہلخانہ کو بھجواتےہیں، مجھے پتہ چلا کہ سعودی عرب میں ہمارےسفارتخانےنےلیبر پر توجہ نہیں دی۔

    وزیراعظم نے کہا سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایت کی انکوائری شروع کردی، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتکار کو واپس بلا رہا ہوں تحقیقات کرارہاہوں، لیبر کی مدد کرنے کے بجائے ان سے پیسے لئے جاتے تھے جس کی تفتیش ہوگی، جن لوگوں نے محنت کشوں سے پیسہ مانگا ان کو مثالی سزائےدیں گے، سفارتخانےبیرون ملک جانےوالی پاکستانی لیبرکاخیال رکھیں۔

  • وزیراعظم  آج بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے2  نئے پروگراموں  کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم آج بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے2 نئے پروگراموں کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ’’روشن اپنی کار‘‘پروگرام کا اعلان کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی کم مارک اپ پرگاڑی حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے ، جس میں اوورسیزکمیونٹی کیلئے ’’روشن اپنی کار‘‘پروگرام کا اعلان کریں گے جبکہ ’’روشن سماجی خدمت‘‘ پروگرام بھی شروع ہوگا ، وزیراعظم عمران خان کا خطاب صبح 11 بجے نشر کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالرجمع کرائےگئے، اوورسیزپاکستانیوں نےرقوم7ماہ کی مدت میں پاکستان بھیجیں، اس موقع پر وزیراعظم اووسیزکمیونٹی کیلئےمراعات کا اعلان کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر کے 170 ممالک سے 120،000 سے زیادہ اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں اور 1 بلین ڈالر سے زیادہ وصول ہوچکے ہیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 646 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور آر ڈی اے کے توسط سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری 1.6ارب ڈالرزتک پہنچ گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو مزید تقویت دینے کے لئے آج اوورسیز پاکستانیوں کے لئے 2 نئی منصبوبوں’روشن اپنی کار‘ اور ’روشن سماجی خدمت‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے مزید کہا ’روشن سماجی خدمت‘ کے تحت آر ڈی اے ہولڈرز بینکوں کے پورٹل کے ذریعے بہت آسانی سے چندہ ، زکوٰہ وغیرہ دے سکیں گے جبکہ ’روشن اپنی کار‘‘پروگرام کے تحت اوورسیزپاکستانی کم مارک اپ پرگاڑی حاصل کرسکیں گے اور پاکستانی بینک اوورسیزپاکستانیوں کوگاڑی فوری ڈلیورکریں گے۔

  • نچلا طبقہ اوپر آئے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    نچلا طبقہ اوپر آئے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی،پاکستان تب ترقی کرےگا جب پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شاہراہوں کی تعمیر کےمنصوبوں کاسنگ بنیاد رکھنےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے،کوئٹہ کراچی سڑک پرخود ڈرائیو کیا ہے، اندازہ ہے کتنی خطرناک ہے، سڑکوں کی تعمیر معیاری ہو تاکہ لوگ یاد رکھیں یہ پی ٹی آئی دورمیں بنی تھیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کے لئے کچھ کرتا ہے، کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ، دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا، مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انھوں نے محلات نہیں بنائے، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئےگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اور یہ صوبہ پیچھے رہ گیا، خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا، ڈھائی سالوں میں 3300 کلو میٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پر کام شروع کیا۔

  • وزیراعظم نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    وزیراعظم نے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

    کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے این ایچ اےکی جانب سے شاہراہوں کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، عثمان ڈار ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، وفاقی وزرااسد عمر، زبیدہ جلال،مرادسعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم نےاین ایچ اےکی جانب سےشاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کاسنگ بنیادرکھا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر مرادسعید بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے، عمران خان کو شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے شاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے15سالوں میں1100کلومیٹرکی منصوبہ بندی ہوئی تھی ، صوبےمیں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئےگی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں 3ہزارسےزائدکلومیٹرکی منصوبہ بندی بلکہ کام بھی شروع ہوگیا، سڑکوں کے جال سے کسانوں اورتاجروں کومنڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی،وزیراعظم نے 3بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا چمن کوئٹہ ،کراچی 796کلومیٹر شاہراہ کو دورویہ کریں گے ، سی پیک کے مغربی روٹ کا آغاز وزیراعظم نے بلوچستان سے کیا ہے ، اس روٹ سے روزگار کےمواقع ، صحت اور معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔

  • وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ ،  ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف

    وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ ، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف

    اسلام آباد : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان  سے رابطے میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کورونا سے بچاؤ ،انسدادپولیو اورماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے انسداد کورونا اور غربت کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کیلئے اہم منصوبوں سےآگاہ کیا۔

    بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےپاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے، ماحولیاتی تبدیلی کےباعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرےسےدوچار ہے، عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کوترجیح دیں۔

    وزیراعظم اورمسٹرگیٹس نے مشترکہ مقاصدپرملکرکام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجودانسدادپولیو مہم جاری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہیں ، بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقےکی مدد کرتا ہے۔

    ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اوربل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعظم سے جہانگیر ترین  ہم خیال گروپ کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : جہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے خلاف کیسز سے متعلق کیا بات چیت ہوئی؟ ہم خیال ارکان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کیا؟ ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےجہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات میں موجود رہے، وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین گروپ کے تیس ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکین نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،خصوصی ملاقات میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جہانگیر ترین کے کیسز سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی، ارکان نے وزیراعظم کو جسٹس ساحرعلی، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس ناصر الملک کے نام بھی پیش کئے، تاہم وزیراعظم نے ہم خیال گروپ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے ارکان پر واضح کیا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔

    راجہ ریاض اور ارکان کی میڈیا سے گفتگو

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے ہر صورت میں انصاف کایقین دلایا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی سے ناانصافی ہو۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں شہزاد اکبر سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نےکہا ذاتی طور پر معاملہ دیکھ رہاہوں کسی سےزیادتی نہیں ہوگی اور جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیراعظم نےمخالفین کےبارے میں بھی کہا کہ ان سے بھی زیادتی نہیں ہوگی، ہم خیال رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےکپتان اور وزیراعظم پر پورا یقین ہے کہ انشااللہ انصاف ہوگا۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین ہم خیال رکن نذیرچوہان نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے گروپ کو ملاقات کا وقت دیا، وزیراعظم نے ہمیں شارٹ نوٹس پر بلایا، آج ہم نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، وزیراعظم نےکہاکہ جہانگیرترین کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے آج اپنوں کے ساتھ محبت کا اظہارکیا ہے۔

  • وزیراعظم کو کورونا  کے بڑھتے کیسز پر تشویش، ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت

    وزیراعظم کو کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش، ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے، کوویڈ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔

    وزیراعظم کو کورونا ویکسی نیشن سےمتعلق بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 سال سےزائد کےافراد کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں کیسز کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 142 مریض جان کی بازی ہار گئے۔