Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم کل  امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم کل امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

    بلوچستان کے دوران وزیراعظم ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس سمیت ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ ،زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پانچ سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔

  • جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد : جہانگیرترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا ، جس میں ارکان کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین کے درمیان ملاقات آج ہوگی ، ملاقات ہم خیال گروپ وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سےآگاہ کرے گا۔

    وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں 11قومی اور 22 ارکان صوبائی اسمبلی ہم خیال ارکان شامل ہیں۔

    گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات پر شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

  • کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا اورکرپشن نیچے آئے گی، وزیراعظم

    کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا اورکرپشن نیچے آئے گی، وزیراعظم

    ملتان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا اور ،کرپشن نیچے آئےگی، کسان کو جتنا مضبوط کرینگے اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی ، خسرو بختیار بھی شریک ہوئے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔

    تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار،پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، وقت ثابت کرے گا کہ آپ مارڈرن ایگریکلچر کی طرف جارہےہیں، کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، کسان کو جتنا مضبوط کرینگے اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے ، کسان کارڈ زبردست عمل ہے ،کرپشن نیچے آئےگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے پیپر ورک ختم ہوجاتاہے ، صرف ہمارےدور میں کسانوں کو اضافی پیسہ ملا ، گندم کے کسانوں کو 500ارب روپے اضافی ملا ، ہمارےدور میں گندم کی قیمت 500روپے بڑھی ہے جبکہ گنے ،مونگ، مکئی اور دودھ کی قیمت سے 1100 ارب روپے اضافی کسانوں کے پاس گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غربت دیہاتوں میں ہے ، کسان کارڈسےڈی اے پی پر ایک ہزارروپے سبسڈی دینےجارہےہیں ، کسان کارڈ کےذریعے قرضے بھی دے سکیں گے اس کی بھی تیاری جاری ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ فصل خراب ہونے پر کسانوں کی پیسوں کےذریعےمدد کرینگے ، کسان کارڈ کسانوں کی زندگیاں تبدیل کردے گا۔

    ڈیمز کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اضافی پانی کیلئے50سال کے بعد دو بڑے ڈیمز بن رہےہیں، ان ڈیموں کےذریعے کسانوں کو اضافی پانی میسر آئےگا، 2بڑےڈیمز کے علاوہ چھوٹے ڈیمز اور نہرے بنا رہے ہیں، نہریں پکی کرنے کیلئے 220ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چین سے بات کرکے ایگریکلچر کو سی پیک میں شامل کیا ہے، ہمارے کسان وہی طریقے استعمال کررہےہیں جو موہن جو داڑو دور کے ہیں، کسانوں کیلئے نئے تجربوں کی ضرورت ہے جس کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کو شامل کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسٹینشن سروسز کےذریعے کسانوں کو پیداوارمیں اضافے کام کرنے کے ساتھ ساتھ 40ارب روپے سے لائیو اسٹاک کی نسلوں کو ٹھیک کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دودھ پیداوار3 گنا بڑھنے سے ہم چیز اور دودھ ایکسپورٹ کرسکیں گے، لائیواسٹاک ٹھیک کرلیں تو3سالوں میں 25 ارب روپے کما سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزیوں،پھلوں کےنقصانات 50فیصد ،گندم پر نقصان 20فیصدہوتاہے ، سبزیوں،پھلوں ، گندم ضائع ہونےسے بچانے کیلئے اسٹوریج ڈیولپ کرینگے ، فوڈ پراسیسنگ پلانٹ لگائیں جو نقصانات سے بچائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت مشکل سے اپنے کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس میں لے کر آئےہیں، دالیں، اسپغول وغیرہ ایسی چیز ہیں جو امپورٹ کی ضرورت نہیں، میانوالی ،کالاباغ میں تقریباً6ارب ٹن پوٹیشئم ہے ، ہم سب سے پہلے چاہتے ہیں کہ کسانوں کی آمدنی دگنی ہوجائے، کسان خوشحال ہوگا تو وہ اپنی زمینوں کو بہتر کرے گا ،پیداواربہتر کرےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پیداواربڑھانے کےلئے قدم اٹھارہےہیں تاکہ چیزیں امپورٹ نہ کرناپڑیں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار 5فیصد بڑھانے پر کام کررہےہیں ، ہم 8ملین ٹن مکئی کا ہدف 25ملین ٹن تک لیکر جاناچاہتے ہیں۔

    ا نھوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ماہ میں ان سب چیزوں کی تفصیلات خود پیش کروں گا، زرعی شعبے کے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا اور ایک ایک زرعی منصوبے کی تفصیل ٹائم فریم کیساتھ دوں گا۔

  • وزیراعظم  کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں‌ بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں‌ بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناوبا کے دوران مشکل وقت میں بھارتی عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا بھارت سمیت دنیامیں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کوروناکی خطرناک لہرکاسامناکررہےہیں، بھارت کےعوام سےاس مشکل وقت میں اظہاریکجہتی کرتےہیں، بھارت سمیت دنیامیں کورونامتاثرین کی جلدصحت یابی کےلیےدعاگوہوں، انسانیت کوبچانے کے لیے عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے تناظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کااظہارکرتے ہیں، وبانےہمارےخطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔

  • وزیراعظم  نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے، یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مری پہنچے،جہاں انہوں نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

    کوہسار یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کےتحت پودا بھی لگایا اس کے علاوہ وزیراعظم نے ٹی بی سینٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

     یونیورسٹی کے قیام کامقصد سیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور مری میں سیاحت کو مزید فروغ دینا ہے۔

    کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی جبکہ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے، اس مقصد کےلئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کا مقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےاسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، اسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر تو پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے  سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔

    بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ کوروناکی بگڑتی صورتحال پروزیراعظم نےشہروں میں فوج طلب کرلی، فوج طلب کرنے کامقصد ہے کہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں ،لاہور بدترین متاثر ہےاحتیاط کریں اورکوئی چارہ نہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ، اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے،ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کادورہ کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی ہے، گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں۔

    سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں ، سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوامی ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاشی ماہرین شریک ہوئے، وزیراعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔

    وزیراعظم نےعوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مزید ٹیکس کےبجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنزتجویز کیے جائیں۔

    اجلاس میں عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت کی کہمعاشی استحکام وپائیدارگروتھ کیلئے روڈ میپ پیش کیا جائے اور معاشی معاملات پر تجاویز کیلئے کونسل کی مکمل فعالی کویقینی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کا مقصد معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے، حکومتی کوششوں سے کاروباری فضا بہتر،کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، حکومت کی کوشش رہی ہےمشاورت سے پالیسیاں تشکیل ،تسلسل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات، آسان ،فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پائیدار معاشی استحکام و ترقی کےاقدامات پرمبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے۔

  • کوئٹہ دھماکہ : ‘دہشت گردی کےاس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے’

    کوئٹہ دھماکہ : ‘دہشت گردی کےاس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے’

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کےاس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں کل قابل مذمت اور بزدلانہ دہشت گردحملہ ہوا، حملے میں معصوم جانوں کےضیاع پر بے حد رنجیدہ ہوں، ہماری قوم نے دہشت گردی کو پچھاڑنےکیلئےغیرمعمولی قربانیاں دیں، دہشتگردی کےاس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے ، ہم مکمل چوکس اورتمام داخلی وخارجی خطرات پر نگاہ رکھےہوئے ہیں۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی تھی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا اس معاملے کی تہ تک پہنچا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ میں سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے، دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی تھی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔