Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم  آج ماہی گیروں کوبا اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے

    وزیراعظم آج ماہی گیروں کوبا اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے، ماہی گیروں کو پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری شعبےکوفروغ دینےکیلئےسہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے۔

    منصوبےکاآغازکامیاب جوان پروگرام کےتحت وزارت بحری امورکےتعاون سےکیا جائے گا ، مرکزی تقریب آج شام4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ماہی گیروں کوآگےبڑھنےکےبہترین موقع دینےجارہےہیں، ماہی گیروں کوپروگرام کےتحت آسان شرائط پرقرض فراہم کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماہی گیری کوپاکستان کیلئےمنافع بخش شعبہ بناناچاہتےہیں، ماضی کی حکومتوں میں ماہی گیری کو بری طرح نظراندازکیاگیا، منصوبہ ماہی گیروں کوبلیواکنامی کااہم اسٹیک ہولڈربنانےکیجانب قدم ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں   وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

    مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

    سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کردیئے۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی آمین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر  سلطان چودھری تصاویر بھی موجود ہیں۔

    پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات ، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے ، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کےنعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج ہے۔

    حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی تعاون پر پاکستان کا شکر ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوسٹرپاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی عکاس ہیں۔

  • کمزور اور طاقتور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،وزیراعظم

    کمزور اور طاقتور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،وزیراعظم

    نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور اور طاقتور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا،پی ڈی ایم جیسےاتحاد بناتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہاؤسنگ اسکیم کے سنگ بنیاد پر پوری ٹیم کو مبارکباددیتاہوں، پہلی بار کم آمدن والے افراد کیلئے کوششیں ہورہی ہیں۔

    عمران خان کاکہنا تھا معاشرے کی پہچان امیر لوگوں سے نہیں ہوتی ، کمزور طبقے کی زندگی سے ہوتی ہے ، جو معاشرہ کمزورطبقے کا دھیان نہیں رکھتا وہ اوپر نہیں جاتا۔

    وزیراعظم نے کہاکہ نبیﷺ کے دورمیں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیاتھا، طاقتور کو قانون کے نیچے لانا قانون کی بالادستی کا مطلب ہے ، کمزور کو طاقتور سے تحفظ چاہیے ہوتاہے ، طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے خودکو اوپر رکھتا ہے، کمزور اور طاقتور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، دن بھر محنت کرنیوالے کی خواہش ہوتی ہے شام کو اپنے گھر جاؤں، بیوی بچوں کے سر پر چھت نہ ہوتو یہ سب سے برا وقت ہوتا ہے۔

    وزیراعظم نے مزیدکہا کہ حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ہر آدمی کو گھر بنا کر دے دے، اس اسکیم کے تحت حکومتی زمین پر شہریوں کوسبسڈی دی جارہی ہے، وفاقی حکومت ہر گھر کیلئے 3لاکھ روپے کی سبسڈی دےرہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ لوگوں کوقانون کی بالادستی سمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کامطلب طاقتور کو قانون کے تابع کرنا ہے، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا،پی ڈی ایم جیسےاتحاد بناتا ہے، بناناری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے بینکوں سے معاہدے کئے ہوئے ہیں، نوشہرہ کی 9ہزار800کینال میں ہاؤسنگ اسکیم بنے گی۔

    فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر پھیلتے جائیں گے تو فوڈ سیکیورٹی کامسئلہ پیداہوگا زرعی زمینوں کی کمی کے باعث خوراک کے مسائل پیداہورہےہیں۔

    بینک قرضوں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ گھروں سے متعلق بینک قرضوں کاقانون عدالتوں میں زیرالتوا تھا، بینکوں کو ابھی چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں ہے ، بینکوں کےسربراہان سے کہتاہوں اپنے عملے کو ٹریننگ دیں، گھروں کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے بینکوں کا کام ابھی بھی تیز نہیں۔

    ہیلتھ کارڈ سے حوالے سے ان کا کہنا تھا کےپی حکومت کو ہیلتھ کارڈ دینے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، امیر ترین ملک بھی اپنے لوگوں کو اتنی بڑی ہیلتھ کارڈ سہولت نہیں دیتا، ہمارے پاس جو پیسے ہیں ان سے صرف بنے ہوئے اسپتالوں کو ٹھیک کرسکتے ہیں، اسپتالوں کا جال پھیلے گا ، پرائیوٹ سیکٹر میں کمپی ٹیشن ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انسانیت تھی ، ایک فلاحی نظام تھا، جب بھی کوئی معاشرہ اوپر آیا وہ ریاست مدینہ کے اصولوں سے آیا، جوبھی مسلمان قوم ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلےگی وہ اوپر آجائے گی،اللہ نے اصول بنائے ہوئے ہیں جو ان پر چلے گا برکت آئیگی اور عزت ملے گی۔

  • وزیراعظم نے  نوشہرہ میں کم لاگت  ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کیلئے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

    وزیراعظم عمران خان نےنوشہرہ میں پودالگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

    معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا تھا کہ سستےفلیٹس کا منصوبہ1320گھروں پرمشتمل ہوگا اور قیمت25لاکھ ہے، خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں نئے اوپی ڈی بلاک کاافتتاح ہوگا۔

    کامران بنگش نے کہا تھا کہ وزیراعظم حیات آبادمیں پیرا پلیجک سینٹرکابھی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشاوردرہ آدم خیل روڈکا افتتاح کریں گے جبکہ چترال بونی،مستوج شندورروڈکشادگی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    ان کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ کےپی سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اس دوران گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور

    قومی اسمبلی اجلاس: فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس کے آغاز پر حکومتی رکن امجد علی خان نے فرانسیسی سفیر سےمتعلق قرارداد کو ایوان زیریں میں پیش کیا۔

    قرارداد کے اہم نکات

    یہ ایوان فرانسیسی میگزین کی جانب سےنبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتاہے۔

    فرانسیسی صدر کی گستاخی کرنیوالے عناصر کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے، قرارداد

    فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مسئلے پر بحث کی جائے۔

    یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔

    تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔

    اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمزپر اٹھایا جائے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا گیا ۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

    قرارداد میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات کا تعین کیاجائے۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے، اپنے خطاب میں صورتحال واضح کرچکا ہوں صرف طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

    دوران اجلاس ارکان نے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو صرف دو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ، ان 2لوگوں میں ایک وزیراعظم عمران خان اوردوسرے ترک صدر تھے۔

    وزیرداخلہ اور وزیر مذہبی امور نے پارلیمانی پارٹی کو مذاکرات پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنےجارہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک لبیک کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی اور ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

    وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا، خط میں وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کااسلاموفوبیاپرلکھاگیاخط سوشل میڈیاپردوبارہ شیئرکردیاگیا ، خط وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئرکیا گیا ہے۔

    Letter to leaders of Muslim states to act collectively to counter the growing Islamophobia in non-Muslim states esp Western states causing increasing concern amongst Muslims the world over.

    28 October 2020

    Posted by Imran Khan on Tuesday, April 20, 2021

    وزیراعظم نے خط 28اکتوبر2020 کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا تھا، جس میں اسلاموفوبیاکےخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اپنانےکی بات کی گئی تھی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتوتکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو،مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبیﷺؑ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ٹریڈ بائیکاٹ کریں گے، میں ذمہ داری لیتاہوں کہ میں اس مہم کو لیڈ کروں گا اور انشااللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

  • ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    اسلام آباد: سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • ‘وزیراعظم پاکستان آج  قوم  سے تاریخی خطاب کریں گے’

    ‘وزیراعظم پاکستان آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے’

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے، جس میں وہ موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کی قوم سے خطاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج شام ساڑھے 4بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، وزیراعظم آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہم ساتھ ہیں، کسی ایسے کام میں شامل نہیں جس سےپاکستان کو نقصان پہنچے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج کچھ دیر میں تحریک لبیک والوں سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

  • امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان

    امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد : امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ، خطاب میں عمران خان حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس جاری ہے ، جس میں عمران خان کو موجوہ صورت حال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

    امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ، تاہم قوم سے خطاب کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    عمران خان قوم کو قوم کو ناموس رسالت ﷺ سے متعلق کئے جانے والے اقدامات اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے مفتی منیب الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں پُر امن ہڑتال کی جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

  • ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے، وزیراعظم کا قوم سے وعدہ

    ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے، وزیراعظم کا قوم سے وعدہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبے کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں ہورہاتھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک،سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کی آبادی تقریباً ڈیڑھ گنا بڑھی ہے ،اس شہر جیسا موسم شائد ہی کہیں دنیا میں ہو، اسلام آباد میں لندن کی طرح بارشیں ہوتی ہیں لوگوں کو اندازہ نہیں۔

    ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کرتے ہیں، اگر ماحولیات کےتحفظ کی بات کی ہے تو وہ ہماری حکومت نے کی، چھانگا مانگا کے 80فیصد درخت کاٹ دیئےگئے، ملک میں جنگلات کاٹنے کا سب سے بڑا اثر موسم کی تبدیلی پر پڑرہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے دنیا میں رنگ روڈ بنائے جاتےہیں، مصر کے بعد پاکستان میں سب سے کم پانی دستیاب ہے، ماحولیات کا خیال نہیں رکھا تو آنیوالی نسلوں کے حالات برے ہوں گے، ہماری کوشش ہے سرسبز علاقے اور درختوں کو کم سے کم نقصان ہو۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ رنگ روڈ بننے سے مارگلہ کے نیشنل پارک کا تحفظ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، رنگ روڈ سے گلیات جانیوالوں کیلئے ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملےگی۔

    نبیﷺ سے محبت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں، اس ملک کے تمام لوگ نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دین سے محبت کا غلط استعمال کرنےسے خود کو نقصان پہنچاتے ہیں، ایک وقت آئے گا ، جب نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے مغرب کے لوگوں کو خوف آئے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک کو ساتھ لیکر دنیا بھر میں مہم چلائیں گے ، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کریں گے تو مغربی ممالک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری مہم کےذریعے ہم ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔

    ناموس رسالتﷺ سے متعلق عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کاغلط استعمال کرتی ہیں، یہ اسلام کاغلط استعمال کرکےملک کو نقصان پہنچادیتی ہیں۔