Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا، وزیراعظم

    وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا، وزیراعظم

    سکھر : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 446ارب روپے کے پیکیج کی پوری تیاری کرلی گئی ہے، سندھ کے اضلاع کے پیکیج کے اثرات عوام کوملنا شروع ہوجائیں گے، وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکھر پہنچے ، جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔

    جس کے بعد عمران خان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اور چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے وزرا ، عثمان ڈار، ثانیہ نشتر ،محمد میاں سومرو بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اندرون سندھ آنے پر خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، بد قسمتی سے اندرون سندھ پہلے نہیں آسکا ، اندرون سندھ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25سال پہلے سیاست شروع کی تو پورے پاکستان کے دورے کرتاتھا، بلوچستان میں بہت غربت دیکھی، قبائلی علاقہ اب کے پی میں ضم ہوگیا ہے وہاں غربت بہت تھی، اندرون سندھ میں لوگوں کو مشکل حالات میں جیتے دیکھا، طاقت ور کمزور کے اوپر ہر قسم کا ظلم کرسکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے لوگ بہت پیچھے رہ گئے، پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لئےسندھ کو زیادہ وقت نہ دے سکا تھا۔

    ملکی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ تھا، ڈھائی سال میں ہم نے کتنا قرض واپس کیا،سود ادا کیا، ن لیگ حکومت نےاپنےڈھائی سال میں20ہزارارب روپےقرض واپس کیا، موجودہ حکومت نے قرض کی مد میں35ہزارارب روپے واپس کئے، 15ہزارارب روپے پچھلی حکومت سے زیادہ واپس کیں، یہ خوشی کی بات نہیں، یہ15ہزارارب ہم عوام پر خرچ کردیتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے بنیادی ضروریات پوری کرنے پر یہ رقم خرچ کی جاسکتی تھی، زیادہ قرضہ واپس کرنا تھا،اتنا پیسہ بھی نہیں کہ اپنے لوگوں پر خرچ کرسکیں، 446ارب روپے کے پیکیج کی پوری تیاری کی گئی، سندھ کے اضلاع کے پیکیج کے اثرات عوام کوملنا شروع ہوجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، جب حکومت میں آئے تو پاکستان پر تاریخی قرضہ تھا، پیکیج کےذریعےکوشش ہے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیری فارمزبنارہےہیں اورکسی کی کپڑے کی دکان ہے، جو کاروبار کرنا چاہے حکومت اس سے تعاون کرے گی۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں تھوڑے سے کھیلوں کے گراؤنڈ ہے،نیوزی لینڈ کی آبادی50سے60لاکھ کے قریب ہے اور پاکستان کی آبادی22کروڑ ہے، نیوزی لینڈ میں زیادہ کھیلوں کےگراؤنڈ ہیں، ہماری ٹیم نیوزی لینڈ گئی تو ہار گئی،لوگوں نے کہا اتناساجزیرہ ہے کیسے ہارگئی۔

    18ویں ترمیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کےبعد وفاق سے سارا پیسہ صوبوں کو چلاجاتاہے،وفاق جب ساراپیسہ دےدیتا ہے تو قرض کی مد میں اسے سود بھی دیناپڑتاہے،ملک پرموجود قرض کی ادائیگی کیلئے حکومت کو قرض لینا پڑتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سکھر اور حیدرآباد موٹروےسےسندھ کےلوگوں کوفائدہ ہوگا،اسدعمرنےکہاڈیم کی تعمیر سےکئی ایکڑزمین زرخیز ہوگی،لوگوں کوفائدہ ہوگا۔

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دم لاک ڈاؤن ہوا تو غریب طبقہ پس گیا، پوراملک بند ہونے سے دیہاڑی دارمزدور،چھابڑی والے پس گئے، شکرہےاللہ کا ہم نے پوراملک کھول دیا،بھارت کی طرح نہیں کیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دم پاکستان میں غربت آگئی۔

    احساس پروگرام سے متعلق انھوں نے کہا کہ احساس پروگرام لائے، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو تھوڑے وقت میں پیسے دیے، احساس پروگرام کے ذریعے دی گئی رقم میرٹ پر تقسیم ہوئی، کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ ہماراووٹر ہے یا یہ ہمارا صوبہ ہے یا نہیں، احساس پروگرام کے ذریعے میرٹ پر رقم تقسیم کی گئی، 180ارب روپےمیں سے33فیصدپیسہ سندھ میں خرچ کیاگیا۔

    بنڈل آئر لینڈ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے پاس ایک جزیرہ ہے جو ویسے ہی پڑاہوا ہے، اس جزیرے لئے بہت بڑامنصوبہ بنایا ہے، لوگ اس منصوبے کے لئے تیار بھی ہوگئے، اس منصوبے سے اربوں روپے آنے تھے، سندھ کے لوگوں کو نوکریاں ملنی تھیں۔

    عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہا جو نفع بھی ہوگا وہ بھی آپ رکھ لیں،باہر سے انویسٹمنٹ آنی تھی،ملک کا فائدہ ہونا تھا ، 40ارب روپے اس جزیرےپرخرچ ہونے تھے، بیرون ملک سے انویسٹمنٹ آنےسےروپیہ مضبوط ہوتا، سندھ حکومت نے اس منصوبے کو منسوخ کردیا، سندھ حکومت سے کہوں گاکہ اس پروجیکٹ سے فائدہ تو آپ کاہی ہے، اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کواحساس پروگرام میں لارہے ہیں، بہت دیرسےاندرون سندھ کے دورے پر آیا ہوں، پوراملک میرا ہے اور اپنا سمجھتا ہوں، وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا۔

    بلوچستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا بلوچستان کیلئےپیکیج موجودہ حکومت نے دیا ہے، قبائلی اضلاع کے لئے پیکیج بھی دیے ہیں اور مزید اضافہ بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم آج  سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے

    وزیراعظم آج سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  آج سندھ کیلئے446ارب روپےکےمیگاترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے ، میگا ترقیاتی پیکج کا محور سندھ کے پسماندہ علاقے اورمحروم طبقات ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنرسندھ اور دیگر رہنما ان استقبال کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم سکھر میں کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان دوپہر میں سکھرسے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے اور کراچی میں شوکت خانم فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے۔

    اس دوران وزیراعظم سندھ کیلئے446ارب کےمیگاترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے ، میگا ترقیاتی پیکج کا محور سندھ کے پسماندہ علاقے اورمحروم طبقات ہیں ۔

    وزیراعظم سندھ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے اور گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج سندھ کے14اضلاع کیلئےترقیاتی پیکیج کااعلان کرینگے،عمران خان نےہرفیصلےسےثابت کیاقومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈرہیں،عمران خان کسی خاص خطے کے لئے نہیں قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم کل سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم کل سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کل سندھ کے دورے کے دوران بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے اور سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطبق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کل سندھ کےدورے پرسکھر پہنچیں گے، سندھ کےعوام کاانتظارختم ہونےوالاہے، سندھ کےعوام اپنےمحبوب قائد کا بے انتہا انتظار کررہے تھے، وزیراعظم سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور سکھر کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، عمران خان 16 اپریل کو سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے، جہاں گورنرسندھ اور سردار ‏علی گوہر مہر ودیگر رہنما ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سمیت جی ڈی اے رہنماؤں سے ‏ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ ‏افطارڈنر میں شرکت کریں گے اور گورنرہاؤس میں مختصرقیام کے بعد اسلام آبادروانہ ہوں ‏گے۔

  • حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز

    حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز

    اسلام آباد: حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔

    جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

    قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے کہا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمےبنارہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں، جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعظم کا طلبا کیلئے  ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

    وزیراعظم کا طلبا کیلئے ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، کوشش ہے اسکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں ہو۔

    وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ نےتفصیل سےرحمت اللعالمین اسکالر شپس بتائیں، پنجاب نےیہ اسکالرشپ شروع کی،اب وفاق اورکےپی بھی آگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارےنبیﷺدنیاکی تاریخ کےسب سےعظیم انسان ہیں، ہمارےنبیﷺجیسانہ کوئی پیداہوانہ ہی ہوگا، قرآن کہتاہےکہ حضورﷺکی زندگی سےسیکھواورانکی سنت پرچلو۔

    عمران خان نے کہا کہ قرآن پاک میں ہمارے لیے رہنمائی ہے، جو نبی پاکﷺ کےراستے پر چلتا ہے اللہ اس کو رحتموں سے نوازتا ہے، اسلام کے اصولوں پرعمل کرکےمسلمانوں کامعاشرہ اوپرگیا، نبی پاک ﷺنے تعلیم کے بدلے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، اسلامی معاشرے میں پیسے سے زیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ تمام پاکستانی شہریوں کےلیےہے، وفاقی حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی اور  5سال میں وفاق اس پروگرام پر28ارب روپےخرچ کرےگا، ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دی جائیں گی، پنجاب کا75ہزاراسکالرشپ اور کےپی کا72 ہزار اسکالرشپ کاٹارگٹ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم تب عظیم بنتی ہے جب قانون کی بالادستی ہو، کسی بھی معاشرے کے لیے قانون کی بالادستی لازمی ہے، جس قوموں میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی قائم کی گئی، ایک ہزار ارب غریب ملوں سے امیر لوگوں میں جاتا ہے، تعلیم کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہم قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹاچورجتنی بھی چوری کرلےلندن میں فلیٹ نہیں خریدسکتا، چورپیسہ چوری کرکےمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جاتا ہے، غریب نہیں بڑے لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔

  • عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سب کی بات سننے کو تیار ہوں، وزیر اعظم

    عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سب کی بات سننے کو تیار ہوں، وزیر اعظم

    سرگودھا : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی ، انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کولوٹا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 3،2 تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26روپے اوپرچلی گئی ، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کرعوام کولوٹا۔ وزیراعظم نے کہا عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،سب کی بات سننے کےلئے تیار ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا غریب کیلئےقانون اور امیر کے لیے اور ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ 70،60شوگر ملز کی جیبوں میں 144ارب روپےچلےگئے، کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں ، جن لوگوں نے اربوں روپےکرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ معاشرہ سزا نہیں دے گاتو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،مدینہ کی ریاست بننےسے قبل حالات خراب تھے ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا توحالات بہترہوئے۔

    مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلےکی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکج خود مانیٹر کررہاہوں ،پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچاہی نہیں گیا۔

  • وزیراعظم  نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

    سرگودھا: وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاؤسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کوہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے زمین مہیا کرے گی ، اس منصوبے کیلئے 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد: ملک میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 لاگو کردیا گیا ، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایکٹ لاگو ہونے سے سالانہ 500 ملین ڈالر اور تجارتی سامان کی ترسیل کے وقت میں بچت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اصلاحاتی عمل میں ایک اور سنگ میل عبورکرلیا ہے ، پاکستان سنگل ونڈوایکٹ2021 کے تحت درآمدات اور برآمدات کی راہ ہموار ہوگی ، سنگل ونڈوایکٹ لاگو ہونے سے سالانہ 500 ملین ڈالر اور تجارتی سامان کی ترسیل کےوقت میں بچت ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسٹمز، بینک، بندرگاہ حکام، شپنگ کمپنیاں، بروکرز جیسے محکموں کوہم آہنگ کیاجائےگا اور آزاداتھارٹی پاکستان سنگل ونڈوآپریشن کاانتظام دیکھے گی، پاکستان سنگل ونڈو ملک کے تجارتی مرکز بننے کے امکانات کو کھولے گا۔

    یاد رہے 3 روز قبل صدر مملکت نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پر دستخط کئے تھے ، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت تجارت میں آسانی کے لیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا، جس کے بعد درآمدات، برآمدات، اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولتیں ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی۔

    ایکٹ کے تحت اس ادارے کے قیام سے کاروباری اخراجات میں کمی ہوگی، سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی، ڈیٹا کی بر وقت پراسیسنگ، اور معیاری خدمات میں بہتری آئے گی۔

    پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت قائم ادارہ گورننگ کونسل اور سیکریٹریٹ پر مشتمل ہوگا۔

  • وزیراعظم  کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، اہم فیصلہ متوقع

    وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، اہم فیصلہ متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں  آج مردم شماری کے نتائج پر اہم فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسر ی جانب ایم کیوایم نےکراچی مردم شماری پرپی ٹی آئی حکومت سےسمجھوتہ کرلیا ہے ، ایم کیوایم نےکراچی کی مردم شماری کےنتائج پرتحفظات کااظہارکیاتھا۔

    ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےوزیرپرمشتمل وفاقی کابینہ نےمردم شماری کی منظوری دے دی ہے ، اس سے قبل علی زیدی کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی پہلےہی منظوری دےچکی  اور خصوصی کمیٹی کےرکن امین الحق بھی مردم شماری نتائج کی منظوری دےچکےہیں۔

    ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی  نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

    گزشتہ اجلاس میں مردم شماری نتائج پرحتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مردم شماری نتائج جاری کرنے کے حامی ہیں جبکہ  سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔

  • ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    دبئی: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان دس سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، پالیسی میں پانچ سال کاایکشن پلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل یواےای میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری ، صدراورسی ای اواےآروائی سلمان اقبال اور پاکستان کےسفیرافضال محمود نے شرکت کی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری  نے تقریب سےخطاب کرتے کہا عیدکےبعدعمران خان10سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، ٹورازم پالیسی میں5سال کاایکشن پلان ہوگا ۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرتمام سیاحتی مقامات کی معلومات مہیاکی جائیں گی اور پاکستانی کاروباری شخصیات بھی یواےای میں پاک سیاحت کوفروغ دیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنے جاتے ہیں اور ہر سال اسکی کے ذریعے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے، اس کی دنیامیں مثال نہیں۔