Tag: وزیراعظم عمران خان

  • پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق وزیراعظم کا ایکشن

    پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق وزیراعظم کا ایکشن

    اسلام آباد: پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا ہے۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، نظرثانی کیلئے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کردی گئیں ہیں، نظرثانی شکایات کیلئے متعلقہ شہری سےرابطہ اور مجازافسر کی رائے لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں جائیداد، امن وامان،انسانی حقوق کی شکایات کو دوبارہ کھولاجائیگا، وفاقی اداروں کی68ہزار،پنجاب کی53ہزار شکایات پر نظرثانی ہوگی اس کے علاوہ کےپی سے15ہزار، سندھ کی13ہزار شکایات شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے

    یہ بھی پڑھیں:  سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر 1 ہزار 30 افسران کا آڈٹ

    پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا ، وزیراعظم کا 1 لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ، وزیراعظم نے ہدایت کر دی کہ جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

     

  • وزیراعظم کا ” کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

    وزیراعظم کا ” کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے "کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے مزید شہروں کے لئے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح کیا، اس پروگرام کے تحت لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں مستحق اور پسماندہ افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، بعد ازاں پورے ملک میں ٹرک کچن کا جال پھیلائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا تھا کہ حکومتی لوگ اور وزیر اعلیٰ کے اندر احساس پیدا ہو، میں نے کوئی بھوکا نہ سوئے کی تجویز ثانیہ نشتر کو دی تھی، ثانیہ نشتر نے اسے عملی جامہ پہنایا، اس پروگرام کے آغاز پر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دینا چاہتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستحق اور پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے مستفید ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو مرحلہ وار فروغ دیاجائے گا اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایاجائیگا، موبائل کچن پروگرام کے ذریعے غریب کو کھانا فراہم کیاجائیگا، ہمارے حالات مشکل ہیں، قرضے چڑھے ہوئے ہیں، مشکل حالات کے باوجود اللہ کا حکم ہے کہ ہم اس راستے پر چلیں، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے اللہ کی برکت آئےگی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ مدینہ کی ریاست سب سے بڑی قوم بن کر ابھری تھی، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست ذمہ داری لےگی گھروں پر کھانا پہنچائےگی تو اللہ کی برکت آئیگی، سیلانی ٹرسٹ کا قوم کی جانب سے خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارا ملک ان چند ملکوں میں سے ہےجو سب سےزیادہ خیرات دیتے ہیں، خیرات سے شوکت خانم اسپتال بنا ،75فیصد سےزائد مریضوں کا مفت علاج کیا، پشاور میں بھی شوکت خانم اسپتال بن چکا ہے، اب کراچی میں بننے جارہاہے، شوکت خانم اسپتال میں اب تک غریبوں کے علاج پر پچاس ارب خرچ کیا ہے، یہ پیسہ قوم کا ہے جن سے غریبوں کا علاج کیاگیا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شہروں میں مزدوروں کیلئے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں، مزدور پناہ گاہ میں ٹھہر کر پیسہ گھر تو بھیج سکتے ہیں، رمضان کے مبارک مہینے سے پہلے ہم نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کاآغازکیا، اب مخیر حضرات حکومت کے ساتھ ملکر اس پروگرام کو بڑھا سکتے ہیں۔

    پنجاب اور کے پی وزرائے اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور محمودخان نے مشکل حالات میں ہیلتھ کارڈ کیلئے پیسہ رکھا، اس اسکیم کے تحت دس لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کرایا جاسکتاہے، اسپتال کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی تو سزا اور جزا کا قانون ممکن ہوسکے گا۔

  • مزید کن شہروں میں پروگرام "کوئی بھوکانہ سوئے” کا افتتاح ہونے جارہا ہے؟

    مزید کن شہروں میں پروگرام "کوئی بھوکانہ سوئے” کا افتتاح ہونے جارہا ہے؟

    اسلام آباد: عوام کی فلاح وبہبود کی جانب ایک اور قدم، وزیراعظم آج مزید شہروں میں "کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا افتتاح کرینگے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک ساتھ تین شہروں میں پروگرام کوئی بھوکانہ سوئے لانچ کرینگے، پروگرام لاہور،پشاور اور فیصل آباد میں آج شروع ہوجائےگا۔

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے، سینیٹر ثانیہ نشتر، سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے، ایم این اے فرخ حبیب فیصل آباد سے پروگرام میں شریک ہوں گے جبکہ دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیوکانفرنس کےذریعےخطاب کرینگے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئےکا دائرہ کارپورے ملک تک پھیلایا جارہا ہے، رمضان میں سحری وافطاری مستحقین تک پہنچائی جائےگی۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات کےلئےاحساس پورٹل کا اجرا بھی آج کیاجائےگا، یہ اقدام وزیراعظم کا اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بہت بڑا اقدام ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ‘کوئی بھوکا نہ سوئے ‘ پروگرام کا افتتاح کیا تھا،اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں محنت کشوں کو بہتر کھانا فراہم کیا جائے گا،پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں مستحق اور محنت کشوں کی سہولت کے لیے ہیں، حکومت کی کوشش ہےکہ غریب، مزدوروں اور محنت کشوں کو عزت دے۔

  • "پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں”

    "پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے، ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول،مریم کو ملک کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کےمنہ پرتھپڑ جیسا ہے،نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنےکی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کونظریاتی نہیں کہاجاسکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’الیکشن چھوڑیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھیں‘‘

    وفاقی وزیر نے ذومعنی جملے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے، اسکی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کےاندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں، پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ضمنی انتخابات میں میدان مارا، تمام360پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 11ہزار 220ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی92019ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

  • وزیراعظم کی خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل طور پر جدید بنانے پر  مبارکباد

    وزیراعظم کی خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل طور پر جدید بنانے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرٹیچنگ اسپتال کو مکمل طور پر جدید بنانے پر بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا نیا اسٹیٹ آف دا آرٹ ہسپتال بنانا آسان ہے لیکن پرانے اسپتال کو ٹھیک کرنا مشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرٹیچنگ اسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کو کوششوں کےبعد مکمل طور پر جدید بنا دیا گیا ہے، کے ٹی ایچ بورڈ اور انتظامیہ کو کوششوں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ، نیااسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بناناآسان ہےموجودہ اسپتالوں کوٹھیک کرنامشکل ہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھر سے تیز کردیا گیا، کورونا کے باعث بیسمنٹ کا کام سست روی کا شکار تھا، شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ سال پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چھ مریض جاں بحق ہو گئے تھے، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن ٹینکر راولپنڈی سے لائے جاتے ہیں، ناگزیر وجوہ سے سلنڈر سپلائی میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث چند مریض انتقال کر گئے۔

  • پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کی وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست

    پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کی وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی ، 19 ارکان پنجاب اسمبلی اور 5مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کی اور وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے چھ، صوبائی اسمبلی کے انیس ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بھیجوائی جانے والی درخواست پر دستخط کر دئیے ہیں ، دستخط کرنے والوں میں پانچ مشیر بھی شامل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر آج درخواست وزیر اعظم کو ارسال کر دی جائے گی، تیس ارکان نے دستخط کر دیئے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب آپ سےاپیل ہےکہ سوچیں، ہم بلیک میلرنہیں،تحریک انصاف کے ہمدردلوگ ہیں ، پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان کو مضبوط دیکھناچاہتےہیں۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمےبنارہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں، جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے آج جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر6ارکان قومی اسمبلی اور21ارکان صوبائی اسمبلی اظہار یکجہتی کیلیے عدالت پہنچے تھے۔

  • وزیراعظم کی ہاؤسنگ شعبے میں  کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ہاؤسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں،عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کرنے اور ہاؤسنگ شعبے میں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ، جس میں عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی معاملات سمیت قبضہ مافیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر وزیراعظم کوبریفنگ دی اور رمضان ریلیف پیکج پر آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں تمام اضلاع کےلئے ترقیاتی پیکیجزدیے جارہےہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو خصوصی طورپرفوکس کیاجارہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےخاتمے کےلئےوزراکوبھی ٹاسک سونپےہیں، رمضان میں سستی اشیاکی فراہمی کیلئےپیکیج دےرہےہیں، رمضان میں عوام کو 2018کی قیمتوں پراشیاکی فراہمی کی جائےگی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ تعلیم،صحت،ہاؤسنگ سمیت اہم شعبوں میں اقدامات کیےجارہےہیں اور کورونا کےحوالے سےسینٹرزبناکر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعظم نے کورونا سے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی ترقیاتی منصوبوں،عوامی ریلیف کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہاؤسنگ شعبےمیں کام کی پیشرفت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

  • انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعظم

    انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعظم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آج ہم جس جگہ پہنچیں ہیں اس کی پیچھے کافی محنت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فورکلوژر قانون کی بدولت کی بینک فنانسنگ کرتا ہے، پاکستان میں مورگیج فنانسنگ نہ ہونے کے برابر تھی اور پاکستان میں مکان کیلئے بینکوں کا قرضہ دینے کارواج کم تھا، ایک سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دیں گے تو کام ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کو تبدیلیاں رکاوٹیں لے کر آتا ہے ، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، سسٹم میں برائی اور کرپشن ہوتو سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔

    کنسٹرکشن سیکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر اب آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے ، کنسٹرکشن انڈسٹری سے مزید 30 انڈسٹریاں جڑتی ہیں، دنیا میں کئی ملکوں نے اپنی سمت کو درست کیا ہے ، ایل ڈی اے نے اپنے نظام کو بہتر کیا ہے، ہم نے اس منزل تک پہنچنے کیلئے کئی مرحلے طے کئے ہیں اور عدلیہ کا شکریہ جن کی بدولت اقدامات کوعملی جامہ پہنانےمیں مدد ملی۔

    عمران خان نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متعلق کہا کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں، ہم ملک میں قانون کی عملداری  لارہےہیں، برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں قانون سے بالا ہوں، یہاں بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان ، کہاں ہے مدینہ کی ریاست۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےذریعے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو پیسےدیئے، کسانوں کو کھاد کیلئے بھی براہ راست سبسڈی دیں گے ، ہماری کوششوں  سے پاکستان فلاحی ریاست بننے جارہاہے، ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرشہرمیں رواں سال صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہوگی اور کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبے کا آغاز اتوار کو کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہیں ، وزیراعظم آج لاہورمیں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، 8500کنال پرایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس تعمیرہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی، پہلےمرحلےمیں4ہزاراپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے ، معاشی اعشاریوں میں بہتری کےبعدحکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہیں ، ماضی کے حکمران آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔

  • ترقی پذیرممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

    ترقی پذیرممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا نے ترقی پذیرممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ، ترقی پذیرممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10ویں ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کروڑوں افراد مقروض اور لاکھوں افراد بےروزگارہوگئے جبکہ عالمی معیشت کوبہت نقصان پہنچا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے، ڈی ایٹ4سال سے مثبت کردار ادا کررہاہے، ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارمز فراہم کرنا ہوں گے ، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان سمیت دیگر منصوبے شروع کئے۔

    عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک تنہا کورونا جیسے چیلنجز کا سامنا نہیں کرسکتا ہے، دنیا کے ممالک کا ایک دوسرے کیساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گےاور ٹیکنالوجی دورمیں عالمی سپلائی چین کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    ترقی پذیرممالک کے حوالے سے وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا نے ترقی پذیرممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پرتوجہ دینا ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کیساتھ ہنر سکھانا ہوگا اور عالمی دنیا کو تجارت کے نئے مواقع پیداکرنا ہوں گے ، ٹیکنالوجی سے مزدوروں کی بے روزگاری کا خدشہ ہے، ان کا خیال رکھنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کوکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 5نکاتی منصوبہ پہلے ہی دے چکاہوں، ترقی پذیر ممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔