Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے کے شور پر حیران

    وزیراعظم امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے کے شور پر حیران

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے کے شور پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری پالیساں ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات کو کم کرنے پر گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی جانب سے ماحولیاتی سمٹ میں دعوت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے کے شور مچنے پرحیران ہوں ، ہماری پالیساں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کوکم کرنے سمیت آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عین مطابق ہیں‌۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام میں سبز پاکستان ، 10 بلین ٹری سونامی ، اور دریاؤں کی صفائی شامل ہے، ہمارے پاس ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق 7 سال کاتجربہ ہے، خیبر پختونخوا سےآغازکیا،ہماری پالیسیوں کوتسلیم کیاگیااور سراہا گیا، اگرکوئی ریاست ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم مدد کوتیارہیں ، عالمی برادری سنجیدہ ہےتوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2021کیلئے ہماری ترجیحات طےہیں۔

    خیال رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکہ دوبارہ پیرس معاہدے میں شامل ہوا ہے جبکہرواں سال نومبر کے دوران اسی موضوع پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرعوام سے براہ راست رابطے کیلئے تیار

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرعوام سے براہ راست رابطے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 4 اپریل کو عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، ٹیلیفون لائنز اتوار کی سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کےساتھ کی دوسری نشست میں عوام وزیراعظم عمران خان سے 4اپریل کوفون پر براہ راست بات کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 4 اپریل بروز اتوارآپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جوابات ہوں گے ، عوام اس نمبر پر 051-9224900 رابطے کرسکیں گے ، ٹیلیفون لائنز اتوار کی سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

  • پروٹیز سے مقابلہ: کپتان بابر اعظم  نے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا

    پروٹیز سے مقابلہ: کپتان بابر اعظم نے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا

    سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پروٹیز کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بلے بازوں کو تین سو رنز بنانے کا ہدف دیا ہے، پروٹیز ہوم گراؤنڈ میں کافی مشکل ثابت ہوتی ہے، اسے زیر کرنے کے لئے بلے بازوں کی جانب سے رنز کرنا بہت ضروری ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کمبی نیشن دماغ میں ہے، ہمیں پروٹیز ٹیم کے خلاف ماڈرن کرکٹ کو لے کر چلنا ہوگا، جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے لئے بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

    اپنے بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دو ہزار انیس کے بعد سے قومی ٹیم نے بہت کم ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، اس کے باوجود اسکواڈ نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل سنچورین ‏کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، بابر اعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دینگے جبکہ ٹیبما باووما بھی پہلی بار جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر پر کھلانے پر غور شروع کردیا ہے، سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا، اس ‏حوالے سے کپتان اور ہیڈ کوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

     

  • کورونا کی تیسری لہر خطرناک :وزیراعظم کی ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

    کورونا کی تیسری لہر خطرناک :وزیراعظم کی ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ، ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ملک گیر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

    این سی سی اجلاس میں ویکسین کی خریداری پر بریفنگ دی گئی اور ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انتظامی مشینری ایس او پیز پر پابندی ہرصورت یقینی بنائے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ، ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ، کوروناپر قابو پانے کیلئےایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ، کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کی صحت اب بہتر ہے۔

    خیال رہے ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں خطرناک وائرس نے مزید 78 جانیں لے لیں جبکہ ایک روز میں چارہزارسات سوستاون کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ آٹھ فیصد رہی۔

  • وزیراعظم کا ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑنے کا مطالبہ

    وزیراعظم کا ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، پاکستان میں بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین مہم کی زبردست کامیابی ان کے ویژن کی عکاسی کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار کی زینت بنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے نہایت مفصل انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنےکیلئے اپنی نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا جہاں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

    اپنے آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ کراچی میں بارش سے جانی اور مالی نقصان ہوا اور ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    برطانوی اخبار میں شائع آرٹیکل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی کانفرنس’’کاپ 26‘‘ کو معاشی معاہدے کےبغیر ناکام دیکھ رہاہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جائے۔

    وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کا آٹھواں نمبر پر ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران ایک سو باون مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےبراہ راست متاثر ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سال دو ہزار سے اب تک ماحولیاتی تبدیلی کے باعث نو ہزار 989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    برطانوی اخبار میں شائع اپنے مفصل آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی سطح پر تبدیل آب وہوا میں پاکستان کا حصہ زیادہ نہیں ہے، پاکستان عالمی کاربن کےاخراج کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کرتا ہے، ہم اپنی بڑھتی معیشت کو سبز،کم کاربن والا صاف ماحول بنا کر عالمی حل کا حصہ بننے کیلئے پرعزم ہیں، میری حکومت کاہدف ہے کہ 2030تک ساٹھ فیصد ہماری توانائی کاربن فری ہوجائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے2023 تک دس ارب درخت لگانےکا منصوبہ بنایا، کاربن جذب کرنیوالے ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہمارا ہدف ہے، اس کے علاوہ 2023تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو 15فیصداراضی رقبے تک بڑھایاجانا شامل ہے، 2023تک محفوظ علاقوں کی کوریج کو10فیصد سمندری رقبے تک بڑھایا جانا شامل ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکہ دوبارہ پیرس معاہدے میں شامل ہوا ہے اور رواں سال نومبر کے دوران اسی موضوع پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

  • رمضان المبارک میں سحر اور افطار، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    رمضان المبارک میں سحر اور افطار، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں سحر اور افطار کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے جی نائن پناہ گاہ کادورہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

    فیصل جاوید نے سہولتوں کی فراہمی پراطمینان کااظہارکیا جبکہ پناہ گاہ میں موجود مزدوروں نے وزیراعظم کی صحت دریافت اور صحت یابی کی دعا کی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم صحت یابی کے بعد خود بھی پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے، ان کی ہدایت ہے پناہ گاہ میں ہر ممکن سہولتیں دی جائیں ،انتظامیہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ کرے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، لاچار طبقہ کی خدمت وزیراعظم کے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے، وزیراعظم کے اقدامات کا محور عام آدمی کے حالات بہتر کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پناہ گاہوں، لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا اجرا کیاگیا، ریاست مدینہ کے طرز کے معاشرے کی منزل کی جانب یہ احسن قدم ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلوں کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔

    وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔

    کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بارپھرر دوبدل کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واؤڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔

  • پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، وزیراعظم عمران خان

    پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قرنطینہ کے دوران زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اجلاس میں سٹہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی اور ہاؤسنگ، ڈیمز، ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں، قانون کی حکمرانی سے کسی کو انکار کی اجازت نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کے احساس پر لگا دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد سے قبل ریلیف کی اقدامات مکمل کریں، رمضان پیکج مستحق افراد تک ہر صورت پہنچنا چاہیے، ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی یقینی بنایا جائے، ملک کے لئے کام کرنا ہے، سیلف لیس ہوکر سوچیں۔

  • "بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں”

    "بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں”

    اسلام آباد: کم وبیش ایک ہفتے کے تعطل کے بعد آصف زرداری نے ایک بار پھر پی ڈی ایم سربراہ مولان فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گفتگو میں پیپلز پارٹی پر واضح کردیا کہ فیصلے کے مطابق قائدحزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کےمشترکہ فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، امید ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرےگی، اس کے علاوہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے نون لیگ اور پی پی پی کی جانب سے ایک دوسرے کے مخالف بیانات پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نوازشریف بچوں کو سمجھائیں کہ بچوں جیسی سیاست نہ کریں۔سربراہ پی ڈی ایم نے یاد دہانی بھی کرائی کہ طے ہوا تھا چار اپریل سے پہلےکوئی کسی کے خلاف متنازع بیان نہیں دے گا، بلاول ،مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے بیانات پر بہت مایوسی ہوئی، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں ،لانگ مارچ پر پی پی نے وقت مانگا ،سب انتظار کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، بلاول کا مریم نواز پر بڑا طنز

    واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز اور ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا خاندان ہے جو ماضی میں سلیکٹ ہوتا رہا، ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونا شامل نہیں ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا کام حکومت کو نقصان پہنچانا ہے، پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا موزوں ہے، جلسے جلسوں کی بجائے پنجاب کے خلاف عدم اعتماد سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

  • یوم پاکستان: صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ

    یوم پاکستان: صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد،عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔

    آئسولیشن پریڈ سے جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کرونا وبا کا سامنا کرنےکیلئےمضبوط رہنےکی ضرورت ہے۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند ،خوشحال ریاست بنانے کےعزم کی تجدید کریں۔

    وزیراعظم صدرعارف علوی نے بھی یوم پاکستان کےموقع پر پیغام میں پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط اور خوشحال بنانےکے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری، انسان دوست معاشرہ بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آج کےدن ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھناچاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نےسات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے، اقوام عالم کوغیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لینا چاہیے، آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

    صدر پاکستان نے کرونا وبا کاپھیلاؤ روکنے کیلئےاہم کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مدد سےہم اپنی راہ میں آنے والےکسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔